مہاراشٹر
مہاراشٹر کے 13 اضلاع میں پارہ 40 سے تجاوز کر گیا، سرکاری بورڈ اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں

ممبئی: مہاراشٹر کے 13 اضلاع میں پارہ 40 ڈگری سیلسیس کو پار کر گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آٹھ اضلاع میں درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس سے اوپر پہنچنے کے ساتھ ہی ریاستی بورڈ کے تمام اسکولوں میں جمعہ سے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے یہ فیصلہ تقریباً پورے مہاراشٹر میں گرمی کی لہر جیسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے لیا ہے۔ دیگر بورڈز کے تعلیمی اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے تعلیمی کیلنڈر اور باقی سرگرمیوں کی بنیاد پر فیصلہ کریں۔
تاہم، مہاراشٹر بورڈ کے اسکول گرمیوں کی تعطیلات کے لیے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران پہلے ہی بند کر دیے گئے ہیں۔ لیکن کچھ اسکول ایس ایس سی اور دیگر کورسز کے لیے خصوصی بیچ چلاتے ہیں۔ جبکہ بورڈ کے دیگر اسکولوں میں نیا نصاب 2023-2024 پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔ ریاستی حکومت نے جمعرات کی رات دیر گئے ریاستی بورڈ کے پرائمری، مڈل اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کو آگے بڑھانے کا حکم جاری کیا۔
مہاراشٹر حکومت کے اس فیصلے کے بعد طلبہ کا سالانہ رپورٹ کارڈ 29 اپریل تک جاری کیا جائے گا۔ تاہم اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ 2 مئی تک کام کے لیے رپورٹ کرنا جاری رکھے گا۔ اسکولی تعلیم کے وزیر دیپک کیسرکر نے یہ بھی مشورہ دیا کہ اگر اسکولوں کو کوئی ضروری کام کرنا ہے تو وہ صبح یا شام میں کرسکتے ہیں۔ زیادہ تر اسکول صبح کے اوقات میں خصوصی بیچ یا کلاسز کا انعقاد کرتے ہیں۔ اس لیے ان کے جاری رہنے کا امکان ہے۔ کیونکہ طلباء کو صبح 11 بجے تک گھر واپس آنے کی اجازت ہے۔
مہاراشٹر کے علاوہ دیگر بورڈز کے اسکول اپنی کلاسیں معمول کے مطابق جاری رکھیں گے۔ لیکن طلبہ کو تکلیف سے بچنے کے لیے پینے کے پانی کے مناسب وقفے، کلاس رومز میں وینٹیلیشن، پی ٹی یونیفارم کی اجازت وغیرہ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ حکومتی احکامات کے مطابق ریاست بھر کے اسکول 15 جون سے دوبارہ کھلیں گے۔ تاہم ودربھ خطہ میں اسکول 30 جون سے دوبارہ کھلیں گے۔ جمعہ کو جاری آئی ایم ڈی کی رپورٹ کے مطابق پورے ودربھ اور مہاراشٹر کے بڑے حصوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے اوپر ہے۔ بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت 35 ڈگری سے اوپر ہے۔ صرف ممبئی اور رتناگیری میں درجہ حرارت 35 ڈگری سے نیچے دیکھا گیا۔
سیاست
چہنگور بابا کیس تبدیلی مذہب معاملہ : ابوعاصم اعظمی اور جتیندر آہواڑ اب کہاں گئے، نتیش رانے

ممبئی مہاراشٹر کے ماہی گیری اور بندرگاہ وزیر نتیش رانے نے ایک مرتبہ پھر چہنگور بابا کی گرفتاری اور تبدیلی پر تبصرہ کرتے ہوئے لوجہاد پر رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی اور جتیندر آہواڑ کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ اب ابوعاصم اعظمی اور جتیندر آہواڑ کہاں ہے, جو ایوان میں کہتے ہیں کہ لوجہاد نہیں ہے چہنگور بابا کون ہے, کیا وہ ان کے جمائی یعنی داماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بابا اور تبدیلی مذہب کے ریکیٹ پر سخت کارروائی کی جانی چاہیے تاکہ ہندو لڑکیوں کے جانب کوئی آنکھ اٹھانے کی ہمت نہ کرے۔ اس کے بعد نتیش رانے کی ہندی مراٹھی تنازع پر ایم این ایس اور شیوسینا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان میں اگر ہمت ہے تو اردو لکھنا پڑھنا بند کرے, تب ان کا خیرمقدم اور استقبال ہوگا۔ انہو ں نے کہا کہ ہندوؤں کو تقسیم کرنے کی کوشش جاری ہے, اس لئے ہندوؤں کو متحد رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ زبان اور تہذیب کے نام پر ہندوؤں کی تقسیم ناقابل برداشت ہے, ہندوؤں کو متحد رہنا چاہئے۔ نتیش رانے نے مراٹھی ہندی تنازع میں اردو سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے اس زبان کو روک کر دکھانے کا چلینج ایم این ایس کو کیا ہے۔
جرم
ممبئی چن دیکھنے کے بہانے اسے چوری کرنے والا شاطر ملزم گرفتار

ممبئی اندھیری میں ایک خاتون کے گلے کے سونے کے زیورات دیکھنے کی غرض سے نکال کر زیورات لے کر فرار ہونے والے ایک ایسے شاطر چور کو ممبئی پولس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو مغربی بنگال جانے کے لیے ٹرین میں سوار تھا اسے ناسک اگت پوری سے پولس نے گرفتار کر لیا۔
اندھیری تیلی گلی سے شکایت کنندہ گزر رہی تھی اسی دوران ملزم نے ان سے زیورات دیکھنے کی غرض سے ۲۸ گرام سونے کی چن نکالی اور وہ اس چین کا معائنہ کررہا تھا, اسی دوران اس نے چین لے کر اس کے ساتھ دھوکہ دہی کی اور فرار ہو گیا۔ پولس نے اس معاملہ میں کیس درج کر لیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ شروع کیا۔ پولس نے ملزم کا سراغ موبائل لوکیشن سے نکال لیا اور اسے اگت پوری اسٹیشن سے زیر حراست لیا۔ ملزم کی شناخت منور انور عبدالحمید ۵۰ سال کے طور پر ہوئی ہے۔ ۲۰۲۴ دسمبر میں وہ جیل سے رہا ہوا تھا اس کے خلاف ممبئی و اطراف میں چوری کے ۶ معاملات درج ہیں, یہ ملزم جرائم پیشہ ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر اور ڈی سی پی کی سربراہی میں حل کر لیا گیا ہے۔
(Monsoon) مانسون
ممبئی شہر میں بارش بی ایم سی اور پولس الرٹ، بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں ممبئیکر: ممبئی پولس

ممبئی شہر میں موسلادھار بارش کے سبب عام شہری نظام متاثر ہوگیا, شہر کے مضافاتی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے سبب سڑکیں بھی زیر آب ہوگئی۔ سینٹرل ہاربر اور ویسٹرن لائنوں پر پٹری پر پانی جمع ہونے کی شکایت بھی موصول ہوئی, جس کے سبب ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر رہی۔ اسی وجہ سے مسافروں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا. ممبئی شہر میں گزشتہ شب سے بارش کا سلسلہ دراز ہے, یہاں شہر میں ۱۲ ملی میٹر مغربی مضافات میں ۴۷ ملی میٹر اور شمالی مضافات میں ۴۷ ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔ بارش کے سبب جھیلوں کی سطح آب میں بھی اضافہ درج کیا گیا ہے, اس کے ساتھ ہی تانسا جھیل بھی لبریز ہوگئی۔ ممبئی بی ایم سی نے بتایا ہے کہ بارش کے دوران معمولات ٹرین بیسٹ اور دیگر خدمات معمولات پر ہے۔ بی ایم سی نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر و مضافات میں پانی کی نکاسی کے عمل میں کوئی رکاؤٹ نہ ہو اس لئے بی ایم سی عملہ نے جگہ جگہ شکایت موصول ہونے کے بعد پانی کی نکاسی کے عمل کو درست کیا۔ ممبئی پولس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہر میں شدید بارش کے سبب بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کرے اور اگر وہ کوئی سیلابی کیفیت سے دوچار یا متاثر ہے تو ایسے میں پولس کنٹرول روم سے رابطہ کرے۔ ممبئی پولس نے بارش کے پیش نظر الرٹ جاری کیا ہے۔ سمندری ساحل اور سمندری علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کی درخواست کی ہے, یہ اپیل ممبئی پولس نے اپنے ایکس پر کی ہے۔ ممبئی شہر میں آئندہ ۲۴ گھنٹے شدید بارش کی پیشگوئی بھی محکمہ موسمیات نے جاری کی ہے۔ شہر میں بارش کے سبب نشیبی علاقے کرلا، اندھیری سب وے سمیت دیگر مقامات زیر آب آگئے۔
-
سیاست9 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا