Connect with us
Tuesday,22-April-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

ملنگ قلندروں نے کرتب دکھائے، حیرت انگیز کارنامے دیکھنے والوں کا نظر آیا ہجوم

Published

on

rajistan-Ajmer-Dargah

حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کے 811 ویں عرس کے لیے 18 جنوری کو پرچم کشائی کی گئی ہے۔اور دنیا بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ خواجگان کے اس میلے میں جہاں امیر لوگ درگاہ پر حاضری دینے پہنچتے ہیں وہیں غریب اور نادار لوگ بھی اس میلے میں شرکت کرتے ہیں۔
خواجہ کے اس میلے میں مست ملنگوں اور قلندروں کا بھی اہم کردار ہے۔ ان ملنگوں کا کسی مذہب سے تعلق نہیں، ان ملنگوں کا کام ہے کہ جہاں بھی بزرگوں کا عرس ہوتا ہے، وہیں اپنا ڈھیر لگا دیتے ہیں۔ یہ ملنگ اور قلندر ہر جگہ جا کر لوگوں کو انسانیت اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں۔ ملنگوں کا یہ گروہ دہلی کے مہرولی شریف سے پیدل اجمیر پہنچتا ہے۔ یہاں پہنچنے پر درگاہ کمیٹی اور انجمن کمیٹی ان کا استقبال کرتی ہے اور ان کے قیام و طعام کا انتظام کرتی ہے۔
ملنگوں کا یہ گروپ چلہ قطب صاحب سے جلوس کی شکل میں روانہ ہوا۔اور راستے میں حیرت انگیز کرتب دکھاتے ہوئے “حق معین، یا معین” کے نعرے لگاتے ہوئے درگاہ غریب نواز پہنچے جہاں نظام گیٹ پر ان کا استقبال کیا گیا۔اس کے بعد ملنگوں نے نظام گیٹ پر پرچم لہرایا اور مزارے خواجہ پر چکر لگایا اور درگاہ کے مختلف مقامات پر قیام کیا۔ملنگوں سے بات کرنے پر ان کا کہنا تھا کہ ہم انسانیت کا پیغام دیتے ہوئے جگہ جگہ جاتے ہیں اور پیدل چلتے ہوئے ہمارے پاؤں پر چھالے پڑ جاتے ہیں، اتنی تکلیفیں اٹھاتے ہیں تاکہ انسانیت کا بول بالا ہو اور سب لوگ اتفاق سے ساتھ رہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ ملنگ اپنی بھوک پیاس مار کر پوری دنیا میں انسانیت کا جو پیغام دے رہا ہے وہ کس حد تک رنگ لاتا ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی اور مہاراشٹر کی مسجدوں کو لاؤڈاسپیکر کی اجازت نہیں دی جائے گی، بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا کی شر انگیزی، پولیس پر کارروائی کیلئے دباؤ

Published

on

Kirat-Soumya

ممبئی : مہاراشٹر ممبئی کی مسجدوں سے لاؤڈاسپیکر اتارے جائیں گے۔ مذہب کے نام پر دہشت پیدا کر کے مافیا اور ڈان بلا اجازت لاؤڈاسپیکر کا استعمال کرتے, لیکن اب یہ تمام لاؤڈاسپیکر اب اتارے جائیں گے۔ یہ دعوی ممبئی گھاٹکوپر میں پولیس اسٹیشن کے دورہ کے بعد بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے شرانگیزی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کریٹ سومیا نے کہا ہے کہ اب پولیس لاؤڈاسپیکر کو اجازت نامہ فراہم نہیں کر رہی ہے, بلکہ صرف باکس ساخت کے اسپیکر کو ہی اجازت دی جارہی ہے, اس لئے اب میناروں سے لاؤڈاسپیکر کا استعمال پر پابندی ہوگی۔ گھاٹکوپر پولیس نے لاؤڈاسپیکر کو لے کر اصول وضوابط طے کئے ہیں اور ایسے میں مہاراشٹر اور ممبئی کی مسجدوں سے لاؤڈاسپیکر ہٹائے جائیں گے۔

کریٹ سومیا نے ممبئی میں لاؤڈاسپیکر کو لے کر تنازع پیدا کر دیا ہے, جس کے بعد اب ممبئی شہر کے حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ اس سوال پر کہ سپریم کورٹ نے لاؤڈاسپیکر اور دیگر آلات کے استعمال کی اجازت دی ہے اور صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک لاؤڈاسپیکر کی اجازت دی گئی ہے, اس پر کریٹ سومیا نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ نے جو لاؤڈاسپیکر کے تناظر میں حکم دیا ہے, ریاستی سرکار اس پر عمل کرے گی۔ کریٹ سومیا کے مسلسل ممبئی شہر میں لاؤڈاسپیکر کے تنازع پر دورہ سے ممبئی کا ماحول خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس لئے بھانڈوپ پولیس نے کریٹ سومیا کو 168 کے تحت نوٹس بھی ارسال کیا تھا, اس کے باوجود کریٹ نے دورہ کر کے لاؤڈاسپیکر پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ کریٹ سومیا نے کہا ہے کہ جلد ہی ممبئی اور مہاراشٹر کی تمام مسجدوں سے لاؤڈاسپیکر اتارے جائیں گے, کیونکہ لاؤڈاسپیکر کا اجازت پولیس فراہم نہیں کرتی ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

بامبے ہائی کورٹ میں سروگیسی درخواست پر سماعت، خاتون کا بچہ دانی نکال دیا گیا، وہ ماں بننا چاہتی ہے، بچے کے حقوق پر بھی غور کرنے کی ضرورت

Published

on

mumbai-high-court

ممبئی : بمبئی ہائی کورٹ نے پیر کو ایک 36 سالہ طلاق یافتہ خاتون کی سروگیسی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی اجازت کے بہت دور رس اثرات ہو سکتے ہیں اور سروگیسی کو تجارتی بنانے کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔ جسٹس جی ایس کلکرنی اور جسٹس ادویت سیٹھنا کی ڈویژن بنچ نے کہا کہ عورت کے حقوق کے ساتھ ساتھ بچے کے حقوق پر بھی غور کرنا ضروری ہے۔ درخواست دائر کرنے والی خاتون کا کہنا تھا کہ اس نے طبی وجوہات کی بنا پر اپنا بچہ دانی نکالی تھی اور وہ دوبارہ شادی نہیں کرنا چاہتی تھی۔ سروگیسی (ریگولیشن) ایکٹ کے مطابق، صرف بیوہ یا طلاق یافتہ عورت سروگیسی کا سہارا لے سکتی ہے اگر اس کا کوئی زندہ بچہ نہ ہو یا بچے کو جان لیوا بیماری ہو۔ خاتون کی درخواست اس بنیاد پر مسترد کر دی گئی کہ اس کے پہلے ہی دو بچے ہیں، حالانکہ وہ والد کی تحویل میں ہیں اور خاتون کا ان سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔

خاتون نے سروگیسی بورڈ سے طبی اشارے کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے اور سروگیسی کا عمل شروع کرنے کی اجازت مانگی تھی۔ عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ صرف عورت کی خواہش سے متعلق نہیں ہے بلکہ یہ ایک بڑا سماجی اور قانونی مسئلہ ہے۔ اگر مستقبل میں غیر شادی شدہ جوڑے بھی سروگیسی کی تلاش شروع کر دیں اور ان کا رشتہ بعد میں ختم ہو جائے تو اس سے پیچیدگیاں پیدا ہوں گی۔ عدالت نے تسلیم کیا کہ معاملہ سنگین ہے اور سپریم کورٹ پہلے ہی اس معاملے پر غور کر رہی ہے، اس لیے درخواست گزار کو وہاں اپیل کرنی چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے کوئی عبوری ریلیف دیے بغیر کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔ خاتون کے وکیل تیجیش ڈنڈے نے جسٹس گریش کلکرنی اور ادویت سیٹھنا کی بنچ کے سامنے بحث کی۔ انہوں نے کہا کہ خاتون کی بچہ دانی نکال دی گئی ہے۔ اس لیے وہ مزید بچہ پیدا نہیں کر سکتی۔ اس کی پہلی شادی سے اس کے دو بچے اس کے والد کے پاس ہیں۔ ڈنڈے نے کہا کہ خاتون دوبارہ ماں بننا چاہتی ہے، لیکن وہ شادی نہیں کرنا چاہتی۔ اس لیے اسے سروگیسی کا انتخاب کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔

ہائی کورٹ نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ کیا سروگیسی میں “رضاکار عورت” کی اصطلاح شامل ہے؟ قانون میں رضامند جوڑے کی اصطلاح استعمال کی گئی ہے۔ دونوں الفاظ کی تعریفیں مختلف ہیں۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سروگیٹ بچے کے حقوق بھی ایک مسئلہ ہیں۔ جسٹس کلکرنی نے سماعت کے دوران زبانی طور پر کہا، ‘…آپ صرف ایک عورت کے طور پر اپنے حقوق کے بارے میں نہیں سوچ سکتے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کو سروگیٹ بچے کے حقوق کے بارے میں بھی سوچنا ہوگا۔ ڈانڈے نے کہا کہ اس کی درخواست مسترد کر دی گئی کیونکہ وہ سروگیسی ایکٹ کے تحت “خواہشمند عورت” کے زمرے میں نہیں آتی تھی۔ ایکٹ کے مطابق بیوہ یا طلاق یافتہ عورت سروگیسی کا انتخاب صرف اسی صورت میں کر سکتی ہے جب اس کا زندہ بچہ نہ ہو یا بچے کو جان لیوا بیماری ہو۔ ڈنڈے نے کہا کہ خاتون کی صورتحال خاص ہے، اس لیے ہائی کورٹ کو مداخلت کرنی چاہیے۔

Continue Reading

جرم

ذیشان صدیقی ڈی کمپنی کے نشانے پر… جان سے مارنے کی دھمکی پر کیس درج، دھمکی آمیز ای میل کی جانچ شروع

Published

on

Zeeshan S.

ممبئی : این سی پی اجیت پوار گروپ کے سنیئر لیڈر باباصدیقی کے قتل کے بعد اب ان کے فرزند ذیشان صدیقی کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ جس کے بعد پولیس نے گھر کی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا ہے, ساتھ ہی نامعلوم فرد کے خلاف دھمکی دینے کا کیس درج کر لیا ہے, اس کے علاوہ آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ کا بھی اطلاق کیا گیا ہے, ذیشان صدیقی کو ای میل کے معرفت دھمکی ملی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ 10 کروڑ روپے بطور تاوان ادا کرے بصورت دیگر اس کا حشر اس کا باپ کی طرح کر دیا جائیگا پولیس نے ذیشان صدیقی کے گھر پہنچ کر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ہی دھمکی دینے کے معاملہ میں مقدمہ درج کر لیا ہےm اور ا سکی تفتیش جاری ہے۔

دھمکی آمیز ای میل میں ڈی کمپنی کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے یہ دھمکی آمیز ای میل دو روز قبل ہی موصول ہوا تھا۔ جس میں واضح کیا گیا کہ وہ 10 کروڑ روپے ادا کرے اور ہر 6 گھنٹے میں اسے یادداشت کیلئے میل کیا جائے گا, میل سے متعلق اب تک کوئی سراغ نہیں لگاہے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے, بابا صدیقی کو 12 اکتوبر 2024 ء کو لارنس بشنوئی گینگ کے شوٹروں نے قتل کر دیا تھا اور حملہ آور فرار ہوگئے تھے اس معاملہ میں شوٹر شیوکمار سمیت دیگر26 سازش کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے, اور ان پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں ذیشان اختر، شوبھم لونکر ہنوز فرار ہے, جبکہ اس معاملہ میں لارنس بشنوئی کو بھی ملزم کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ سلمان خان کو دہشت زدہ کر نے کیلئے لارنس بشنوئی نے بابا صدیقی کو نشانہ بنایا تھا اب ذیشان بھی اس کے نشانے پر ہے لیکن اب ڈی کمپنی نے دھمکی آمیز ای میل کیا ہے, اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے, کہ ای میل ڈی کمپنی نے کیا ہے یا پھر کسی نے ڈی کمپنی کا نام استعمال کیا ہے۔ اس معاملہ کی متوازی تفتیش ممبئی کرائم برانچ بھی کر رہی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com