Connect with us
Friday,04-July-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

ڈاکٹروں نے شخص کے منہ سے دنیا کا سب سے لمبا 37 اعشاریہ پانچ ملی میٹر دانت نکالا

Published

on

دنیا میں مختلف طرح کے عالمی ریکارڈ قائم ہوتے ہیں۔کیا کبھی آپ نے سنا ہے کہ ایک شخص کے منہ سے نکالا جانے والے دانت کا بھی عالمی ریکارڈ قائم ہوتا ہے جی ہاں انسان کے منہ میں لمبے دانت بھی ہوتے ہیں جن کی باضابطہ طور پر پیمائش ہوتی ہے اور اسے عالمی ریکارڈ میں درج کیاجاتا ہے۔ ایسا ہی عالمی ریکارڈ ضلع بڈگام کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال بیروہ میں قائم ہونے کا دعویٰ کیاگیا۔ جہاں پر ڈاکٹروں نے ایک شخص کے منہ سے دنیا کا سب سے لمبا سینتیس اعشاریہ پانچ ملی میٹر دانت نکالا۔ اس سے پہلے نکالا جانے والا سب سے لمبا دانت جرمن شہر آفن بیچ میں ڈاکٹر میکس لیوکس نے نکالا تھا اور اس کی پیمائش دوہزار اٹھارہ 2018 میں سینتیس اعشاریہ دو 37.2 ملی میٹر تھی۔ ایس ڈی ایچ بیروہ میں نکالا جانے والادانت سینتیس اعشاریہ پانچ 37.5 ملی میٹر سے زیادہ لمبا ہے۔ نکالا گیا دانت Maxillary canine تھا۔

ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر طاہر سید، ڈاکٹر روف احمد، مظفر الزماں ڈی ٹی، عبدالاحد ڈی ٹی، حسینہ اختر ڈی ٹی اور ڈاکٹر امتیاز بانڈے شامل تھے۔ اس کام کی نگرانی بی ایم او بیروہ ڈاکٹر جاوید احمد کررہے تھے۔سن پاہ بیروہ کے رہنے والے نظیر احمد نے دانت میں درد کی شکایت کی جس کے بعد ڈاکٹروں نے معائنہ کرکے اس نکالنے کا مشورہ دیا۔ مریض کی رضامندی کے بعد ڈاکٹروں نے جب اس کا دانت نکالا تو اس کی لمبائی دیکھ کر ڈاکٹروں نے اس پیمائش کی تو یہ جرمن ریکارڈ سے لمبا پایا گیا اس طرح سب ڈسٹرکٹ اسپتال بیروہ میں دنیا کے لمبے دانت نکالنے کا عالمی ریکارڈ قائم ہوا۔سب ڈسٹرکٹ اسپتال بیروہ کے ڈاکٹر اب اسے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اندراج کرنے کی درخواست دیں گے اور وہ امید کرتے ہیں بہت جلد اسے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیاجائےگا۔ڈاکٹر امتیاز جو دانتوں کےڈاکٹرہیں نے نیوز 18 سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ مریض یہاں علاج کی غرض سے آئے تو ہم نے ان کا علاج کیا بالآخر اسے یہ دانت نکالنا پڑا۔ان کی رضا مندی کے بعد ہماری ٹیم نے اس دانت کو نکالا مریض نظیر احمد اب صحتیاب ہورہے ہیں۔انہوں نے ڈاکٹروں کی بروقت محنت اور علاج ومعالجہ پر ان کی ستائش کی اور عالمی ریکارڈ قائم ہونے پر مسرت کااظہار کیا۔
نظیر احمد نے نیوز18 سے بات کرتے ہوئے کہا، جب مجھے درد ہوئی تو یہاں ڈاکٹر امتیاز کو دکھایا انہوں نے اسے نکالنے کا مشورہ دیا تو میں راضی ہوا ایک گھنٹے کے بعد جب ڈاکٹروں نے میرا دانت نکالا اس کے انہوں نے مجھے کہاکہ تمہارا دانت دنیا کا سب سے بڑا دانت ہے مجھے بھی خوشی ہوئی اور اللہ کا شکر ادا کیا کہ اس ذات پاک نے مجھے یہ شرف حاصل کیا”سرکاری اسپتالوں میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس مشینری سے لوگوں کو کافی فائدہ حاصل ہوتاہے۔نظیر احمد نے اگر چہ پہلے نجی اسپتال میں علاج کرایا جہاں سے مایوس ہوکر بیروہ کے سرکاری اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں ان کا علاج کرکے صحت مند بنایا۔مریض اور ان کے اہل خانہ نے بیروہ اسپتال کے عملے کا شکریہ اداکیا۔
اگر چہ ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش میں بھی ایک پرائیویٹ کلینک چلانے والے ایک ڈاکٹر نے دنیا کا سب سے لمبا انتالیس ملی میٹر دانت نکالنے کا دعویٰ کیاتھا۔تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان کا دعویٰ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہوا یا نہیں۔ ادھر محکمہ ہیلتھ کشمیر کی جانب سے بیروہ اسپتال میں بغیر پریشانی کے مریض کا دانت کامیابی سے نکالنے پر مبارکباد دی گئی مریض دانت نکالنے کے بعد سے مکمل صحت یاب ہے۔

سیاست

مہاراشٹر مراٹھی ہندی تنازع قانون ہاتھ میں لینے والوں پر سخت کارروائی ہوگی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس

Published

on

D.-Fadnavis

ممبئی مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے ہندی مراٹھی لسانیات تنازع پر یہ واضح کیا ہے کہ لسانی تعصب اور تشدد ناقابل برداشت ہے, اگر کوئی مراٹھی زبان کے نام پر تشدد برپا کرتا ہے یا قانون ہاتھ میں لیتا ہے, تو اس پر سخت کارروائی ہوگی, کیونکہ نظم و نسق برقرار رکھنا سرکار کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا روڈ ہندی مراٹھی تشدد کے معاملہ میں پولس نے کیس درج کر کے کارروائی کی ہے۔ مراٹھی اور ہندی زبان کے معاملہ میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کی سفارش پر طلبا کے لئے جو بہتر ہوگا وہ سرکار نافذ العمل کرے گی کسی کے دباؤ میں کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندی زبان کی سفارش خود مہاوکاس اگھاڑی کے دور اقتدار میں کی گئی تھی, لیکن اب یہی لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔ عوام سب جانتے ہیں, انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو ۵۱ فیصد مراٹھی ووٹ اس الیکشن میں حاصل ہوئے ہیں۔ زبان کے نام پر تشدد اور بھید بھاؤ ناقابل برداشت ہے, مراٹھی ہمارے لئے باعث افتخار ہے لیکن ہم ہندی کی مخالفت نہیں کرتے, اگر دیگر ریاست میں مراٹھی بیوپاری کو کہا گیا کہ وہاں کی زبان بولو تو کیا ہوگا۔ آسام میں کہا گیا کہ آسامی بولو تو کیا ہوگا۔ انہوں نے قانون شکنی کرنے والوں پر سخت کارروائی ہوگی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ترکی کے لمین میگزین میں گستاخانہ خاکے کی اشاعت کے خلاف رضا اکیڈمی کا احتجاج

Published

on

protest mumbai

ممبئی : ترکی کے معروف “لمین میگزین” میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے منسوب گستاخانہ خاکہ شائع کیے جانے پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں آج بعد نماز جمعہ ممبئی کے سیفی جوبلی اسٹریٹ واقع ہانڈی والی مسجد میں رضا اکیڈمی کی جانب سے ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس احتجاج کی قیادت رضا اکیڈمی کے سربراہ اسیر مفتی اعظم الحاج محمد سعید نوری اور مولانا اعجاز احمد کشمیری نے کی۔ مظاہرے میں سینکڑوں عاشقانِ رسول ﷺ نے شرکت کی اور گستاخانہ خاکے کے خلاف اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

اس موقع پر الحاج محمد سعید نوری نے کہا : “نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کی شانِ اقدس میں گستاخی پوری امت مسلمہ کے لیے ناقابلِ برداشت ہے۔ ہم ترک حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس گستاخ میگزین کے خلاف سخت ترین کارروائی کرے، اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والے عناصر کو سخت سزا دے۔”

مقررین نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ایسے گستاخانہ اقدامات کے خلاف ٹھوس عالمی قانون سازی کریں تاکہ آئندہ کوئی اس طرح کی جرأت نہ کر سکے۔ احتجاج کے دوران شرکاء نے نعرۂ تکبیر اللہ اکبر”لبیک یا رسول اللہ ﷺ جیسے نعرے بھی لگائے، لیکن پورا احتجاج پُرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔

Continue Reading

سیاست

مہاراشٹر میں مراٹھی کے نام پر تشدد ناقابل برداشت، وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے کارروائی کا ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ

Published

on

fadnavis-azmi

مہاراشٹر سماجواری پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی نے مراٹھی بنام ہندی تنازع اور تشدد کے خلاف ریاستی وزیر اعلی دیویندرفڑنویس سے مطالبہ کیا ہے کہ مراٹھی زبان کے نام پر تشدد برپا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اتربھارتی یہاں ممبئی میں کام کاج کی غرض سے آتے ہیں, ان کے بغیر ممبئی کی ترقی ممکن نہیں ہے۔ لیکن لسانیات کے نام پر ان پر تشدد عام ہو گیا۔ ایم این ایس کے ہندی زبان اور اتربھارتیوں کے تشدد پر اعظمی نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پر اس پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مراٹھی زبان کے نام پر شمالی ہند کے باشندوں کے خلاف نفرت اور تشدد کی سیاست کی جا رہی ہے۔ ممبئی میں روزی کمانے کے لیے آنے والے غریبوں کو بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے, یہ غنڈہ گردی صرف غریبوں پر ہو رہی ہے، کسی بڑے کارپوریٹ پر تشدد کیوں نہیں برپا کیا جارہا ہے, غریبوں پر ہی یہ تشدد کیوں؟ یہ سوال اعظمی نے کیا ہے کہ ‎میں اپنے قومی صدر محترم سے اکھلیش یادو جی سے اپیل کرتا ہوں کہ نفرت کی اس سیاست کے خلاف پارلیمنٹ میں آواز حق بلند کر کے اتربھارتیوں کو انصاف دلائے اور سب کا ساتھ، سب کا وکاس’ کی مبینہ پالیسی پر حکومت سے سوال کریں۔

‎میں وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ان غنڈوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اعظمی نے مراٹھی کے نام پر تشدد کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس پر قدغن لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com