Connect with us
Friday,18-April-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

خون کا عطیہ ایک انتہائی نیک کام، اس سے کسی کی جان بچ سکتی ہے : ڈاکٹر ندیم ظفر جیلانی

Published

on

Dr. Nadeem Zafar Jilani

خون کا عطیہ دینا ایک انتہائی نیک کام ہے جس سے کسی انسان کی جان بچ سکتی ہے۔ قرآن مجید میں کہا گیا ہے کہ اگر تم نے کسی ایک شخص کی جان بچائی تو گویا ساری انسانیت کی جان بچائی۔ ان خیالات کا اظہار اے ایم یو الیومنی ایسوسیشن کے صدر اور معروف پیڈیاٹریشین ڈاکٹر ندیم ظفر جیلانی نے خون کا عطیہ کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ خون کے ایک ایک قطرے کی اہمیت ہے، اور بہت سارے لوگوں کی جہاں خون کی کمی چلی جاتی ہے وہیں بہت سے لوگ بروقت خون نہ ملنے کے سبب موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ اس لئے لوگوں کو بڑھ چڑھ کر خون کا عطیہ دینا چاہیئے۔

اس موقع پر مسٹر سچن دنکر سنکپال جو ہندوستانی سفارت خانے میں فرسٹ سکریٹری ہیں، نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور علی گڑھ کے ابنائے قدیم کی کوششوں کو سراہا اور سفارت خانے کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا بھروسہ دلایا۔ مسٹر ونود نائر (صدر آئی سی بی ایف) اور ٹوسٹ ماسٹر انٹر نیشنل کے پروگرام کوالٹی ڈائرکٹر جناب روی شنکر مہمان اس موقع پر اعزازی تھے۔ اس کیمپ میں سو سے زائد افراد نے خون کا عطیہ دیا۔

اہم شخصیات جنوں نے اس موقع پر خون کا عطیہ دیا، ان میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی الیومنی ایسوسیشن قطر کے صدر ڈاکٹر ندیم جیلانی، مہمان اعزازی جناب روی شنکر، پنجاب ایسوسیشن کے مسٹر سنجیو شرما، سدرہ ہاسپیٹل کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر مشرف شمیم، جناب آباد خان، جناب شفقت نبی اور انٹیگرل یونیورسٹی کے الومنی ایسوسی ایشن کے نمائندے شامل تھے۔

اس موقع پر علی گڑھ الیومنی ایسوسی ایشن قطر کے مجلس مشاورت کے چیئرمین اور سابق صدر انجینئر جاوید احمد نے “خون کے عطیہ کوعظیم عطیہ” بتایا اور اس کے فوائد پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر آشنا نصرت نے خون کا عطیہ دینے والوں کو جو طبی فائدے ہوتے ہیں اس کا تذکرہ کیا۔ الیومنی ایسوسی ایشن کے نائب مسٹر فرخ نسیم نے تمام شرکاء اور والینٹر س کا شکریہ ادا کیا۔ سبھی ڈونرز اور معاون سماجی تنظیموں کو اعترافی سرٹیفکیٹ بھی دئیے گئے۔

بڑے پیمانے پر سماجی اداروں جس میں انٹیگرل یونیورسٹی الیومنی ایسوسیشن، انڈین کمیونٹی بینیوولنٹ فورم اور اس سے ملحقہ ادارے، انڈین ایمبیسی، ٹوسٹ ماسٹر انٹرنیشنل، پنجاب ایسوسی ایشن، بہار انجمن اور بزم صدف انٹرنیشنل دوحہ چیپٹر نے اس نیک پہل پر لبیک کہا اور اپنے نمائندے بھیجے۔

اخیر میں حمد میڈیکل کورپوریشن بلڈ ڈونیشن سینٹر کے ذمہ داران کی جانب سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی الیومنی ایسوسیشن قطر کو اس کیمپ کے انعقاد پر توصیفی سند پیش کی گئی، اور قطر میں اس سال کے اخیر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں بلڈ ڈونرز اور والینٹرز کی ایک فہرست مرتب کرنے کی ذمہ داری بھی دی گئی، تاکہ کسی ہنگامی صورتحال میں بلڈ بینک میں خون کی کمی نہ ہوپائے۔

اس موقع پر علی گڑھ الیومنی ایسوسیشن کے جنرل سیکرٹری انجینئر محمد فرمان خان، اور مجس منتظمہ کے ممبران ممنون احمد بنگش، فرخ فاروقی، محمد نعیم امان، شیما صدف، غزالہ یاسمین، انٹیگرل یونیورسٹی کے وقاص صاحب، مومن صاحب اور کمیٹی کے دیگر ممبران موجود تھے۔

جرم

ممبئی انسانی اسمگلنگ ریکیٹ کا پردہ فاش مغربی بنگال اور حیدرآباد گرفتاری

Published

on

Crime

ممبئی : ممبئی وڈالاٹی ٹی پولیس نے انسانی اسمگلنگ کے کیس میں حیدر آباد، مغربی بنگال سے بچہ انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وڈالا ٹی ٹی پولیس اسٹیشن میں شکایت کنندہ امر دھیرنے 65 سالہ نے خاکروب نے 5 اگست 2024 ء کو اپنے نواسہ کی گمشدہ کی شکایت درج کروائی تھی, اس کے بعد یہ معلوم ہوا کہ انیل پورنیہ اسما شیخ، شریف شیخ، آشا پوار نے ایک لاکھ 60 ہزار روپے میں بچہ کو فروخت کیا ہے۔ اس کے بعد ملزم انیل پورنیہ،اسما شیخ، شریف شیخ کے خلاف انسانی اسمگلنگ کا کیس درج کر لیا گیا تھا ملزم انیل پورتیہ، اسما شیخ کو ممبئی سے گرفتار کیا گیا, اس میں ملوث ملزمہ آشا پوار بھی ملوث تھی۔ اس کے بعد پولیس نے آشا پوار کی تلاش شروع کر دی اور حیدر آباد سے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس تفتیش میں ملزمین نے بتایا کہ متاثرہ بچہ کو بھونیشور اسٹیشن اڑیسہ میں ریشماں نامی خاتون نے فروخت کیا, اس کی ٹیکنیکل تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ ملزمہ یہاں بھونیشور میں دانت کے اسپتال میں زیر ملازمت ہے, اور یہاں ہائی ٹیک اسپتال میں کام کرتی ہے, لیکن بھونیشور میں جب پولیس ٹیم پہنچی تو اس نے یہاں سے ترک ملازمت کر لی تھی, اور پھر معلوم ہوا کہ مطلوب ملزمہ مغربی بنگال میں ہے۔ اس کے بعد پولیس نے اس کی تلاش شروع کر دی اور پولیس نے مغوی بچہ اور دیگر تین بچوں کو برآمد کر لیا۔ اس ایک ساتھ ہی ریشماں سنتوش کمار بنرجی 43 سالہ کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا, اس کے ساتھ ہی تین سال کے بچہ کو عدالت میں حاضر کیا گیا تو بچہ کی تحویل پولیس کو دیدی گئی تمام مرحلہ مکمل کرنے کے بعد پولیس نے بچہ کا میڈیکل کروایا تو اس کے جسم پر زخموں کے نشان پائے گئے۔ ملزمین نے بچہ کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے اس لئے بچہ پر ظلم و ستم کا کیس بھی درج کیا گیا, یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر اور اسپیشل کمشنر دیوین بھارتی ایڈیشنل کمشنر انیل پارسکر اور ڈی سی پی راگسودھا کی ایما پر کی گئی۔

Continue Reading

جرم

میرابھائندرتقریبا 32 کروڑ کی منشیات ضبطی، ایک ہندوستانی خاتون سمیت دو نائیجرائی گرفتار، سوشل میڈیا پر گروپ تیار کر کے ڈرگس فروخت کیا کرتے تھے

Published

on

drug peddler

ممبئی : میرا بھائیندر پولیس نے ایک ہندوستان خاتون سمیت دو غیر ملکی ڈرگس منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ میرا بھائیندر کرائم برانچ کو اطلاع ملی تھی کہ کاشی میرا میں شبینہ شیخ کے مکان پر منشیات کا ذخیرہ ہے اور وہ منشیات فروشی میں بھی ملوث ہے، اس پر پولیس نے چھاپہ مار کر 11 کلو 830 گرام وزن کی کوکین برآمد کی ہے۔ اس کے خلاف نوگھر پولیس میں این ڈی پی ایس کے تحت معاملہ درج کر لیا گیا، گرفتار ملزمہ نے پولیس کو تفتیش میں بتایا کہ وہ یہ منشیات غیر ملکی شہری انڈے نامی شخص سے خریدا کرتی تھی اور انڈری میرا روڈ میں ہی مقیم ہے اسے بھی گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضے سے بھی منشیات ضبط کی گئی اور نائیجرائی نوٹ 1000 برآمد کی گئی اور 100 امریکن ڈالر کی 14 نوٹ بھی ملی ہے۔ اس معاملہ میں تفتیش کے بعد دو نائیجرنائی اور ایک ہندوستانی خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے، ان کے قبضے سے دو کروڑ تیس لاکھ روپے کی منشیات ضبط کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 100 امریکن ڈالر کی 14 نوٹ چار موبائل فون اس کے علاوہ 22 کروڑ تیس لاکھ روپے کی منشیات ضبطی کا بھی دعوی کیا ہے, یہ کارروائی میرا بھائیندر پولیس کمشنر مدھو کر پانڈے ایڈیشنل کمشنر دتاترے شندے، اویناش امبورے سمیت کرائم برانچ کی ٹیم نے انجام دی ہے۔ کرائم برانچ نے بتایا کہ یہ کوکین یہ نائیجرائی پیٹ میں چھپا کر یہاں لایا کرتے تھے۔ یہ کوکین ساؤتھ امریکہ میں تیار کیا جاتا ہے، یہ کوکین ہوائی جہازکے معرفت انسانی جسم میں چھپا کر لایا جاتا ہے۔ پہلے یہ ممبئی ائیر پورٹ پر پہنچایا جاتا ہے اور پھر ممبئی میں سڑکوں کے راستے سے متعدد علاقوں میں فروخت کیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر متعدد گروپ تیار کرکے ملزمین ڈرگس فروخت کیا کرتے ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

پوائی چوری کی وارداتوں میں ملوث دو گرفتار، ملزم نے چوری کی موٹر سائیکل سے ہی واردات دی تھی انجام

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی پولیس نے 48 گھنٹے کے اندر چوری کے دو معاملات حل کرتے ہوئے دو ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ممبئی کے پوائی پولیس اسٹیشن کی حدود میں 5 اپریل کو صبح دو اچکوں نے طلائی زنجیر اچک لی تھی، ان کے قبضے سے 30 گرام کی طلائی زنجیر بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ دوسرا واقعہ پوائی علاقہ میں آئی آئی مارگ گیٹ کے سامنے پیش آیا تھا، جس میں ملزمین دریافت کیا تھا کہ میڈیکل کہاں ہے اور پھر شکایت کنندہ کے چہرہ پر گندہ کپڑا پھینک کر 15 گرام سونے کے ہار لے کر فرار ہوگئے تھے۔ اس معاملہ کی سنجیدگی سے تفتیش کی گئی, دوسرے روز ساڑھے آٹھ بجے ہیرا نندانی گارڈ کے پاس ملزمین نے 45 سالہ خاتون کے گلے میں سونے کے دو ہار جن کا وزن 20 گرام تھا اچک کر موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔ ان تمام چوری کو حل کرنے کے لئے پولیس نے تفتیش کے دوران 100 سے زائد سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا، اس میں معلوم ہوا کہ ملزمین بہرام باغ کی جانب فرار ہوئے ہیں، پھر ان دونوں ملزمین کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے 30 گرام سونے کے زیورات برآمد کئے گئے ہیں۔ ملزمین نے واردات کے لئے جو موٹر سائیکل استعمال کی تھی اسے بھی ضبط کیا گیا ہے, پپو گجیندر مشرا 20 سالہ اور سنیل گنگا موہتے 20 سالہ کو اندھیری سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم پپو مشرا کے خلاف 6 ماہ قبل رابوڑی پولیس اسٹیشن میں چوری کا معاملہ بھی درج ہے اور اس نے چھ ماہ قبل ہی موٹر سائیکل چوری کی تھی۔ اب اس چوری میں بھی استعمال کیا گیا تھا یہ اطلاع آج یہاں ممبئی زون 10 کے ڈی سی پی نے دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com