(جنرل (عام
بجبہاڑہ میں مختصرگولیوں کے تبادلے میں 2 جنگجو ہلاک : آئی جی کشمیر
جنوبی ضلع اننت ناگ کے چھیتی پورہ بجبہاڑہ گاؤں میں جنگجووں اور سیکورٹی فورسز کے مابین مختصر گولیوں کے تبادلے میں دو جنگجو مارے گئے۔
آئی جی کشمیر نے بتایا کہ مہلوک ملی ٹینٹوں کی شناخت اور اُن کی تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہفتے کی سہ پہر کو سیکورٹی فورسز کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ملی ٹینٹ بجبہاڑہ کے چھیتی پورہ گاوں میں چھپے بیٹھے ہیں تو سیکورٹی فورسز نے فوراً اس علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار جوں ہی مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود جنگجووں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی، چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا، جس دوران کے کئی منٹوں تک دوبدو گولیوں کا تبادلہ جاری رہا۔
اُن کے مطابق گولیوں کا تبادلہ تھم جانے کے بعد سیکورٹی فورسز نے تصادم کی جگہ دو ملی ٹینٹوں کی لاشیں برآمد کی جن کی شناخت اورتنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔
دریں اثناء آئی جی کشمیر وجے کمار نے بجبہاڑہ تصادم کے بارے میں بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سنیچر کی سہ پہر کو بجبہاڑہ کے چھیتی پورہ گاﺅں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ فورسز اہلکار تلاشی کارروائی میں مصروف تھے کہ اسی دوران وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں اور فورسز کے مابین آمنا سامنا ہوا۔
آئی جی نے بتایا کہ مختصر گولیوں کے تبادلے میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے، جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : ابو عاصم اعظمی فاؤنڈیشن اور سماج وادی پارٹی مانخورد شیواجی نگر میں ووٹر میپنگ کے لئے خصوصی اجلاس

ممبئی: مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں ووٹر میپنگ کے عمل کے سلسلے میں آج ریٹرننگ آفیسر (آر او) رام داس دگڑے، الیکشن کمیشن کے افسران اور بی ایل او کے ساتھ ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں میپنگ کے دوران عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے اہم نکات:
بی ایل او کی کمی: علاقے میں 300 بی ایل اوز کی ضرورت ہے، لیکن صرف 180 دستیاب ہیں۔ چونکہ ان میں سے زیادہ تر اساتذہ ہیں، فعال بی ایل اوز کی تعداد تقریباً 80 ہے۔
سست رفتاری: اسٹاف کی کمی کی وجہ سے اب تک صرف 22% میپنگ مکمل ہو سکی ہے، لوگ آر او آفس کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔ابو عاصم اعظمی فاؤنڈیشن اور سماج وادی پارٹی انتظامیہ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ بی ایل او کی مدد کے لیے ہر وارڈ سے بی ایل اے (بوتھ لیول ایجنٹ) کی فہرست الیکشن کمیشن کے حوالے کی جا رہی ہے۔میپنگ کے بعد رسیدیں دینے، دیگر ریاستوں میں دوہرے نام اور 2002 سے پہلے کے پرانے ریکارڈ سے متعلق مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔اس معاملہ میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس میپنگ میں حصہ لیں۔ تمام علاقہ مکینوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پورے خاندان کے ضروری کاغذات تیار رکھیں تاکہ ووٹر لسٹ سے کسی کا نام حذف نہ ہو۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ناسک ٹی سی ایس کیس کی تفتیش میں اے ٹی ایس اور این آئی اے بھی شامل, پولیس کا ایجنسیوں کو مکتوبات ارسال

ممبئی: ناسک ٹی سی ایس کیس کی تفتیش میں اب این آئی اے اور اے ٹی ایس سمیت دیگر تفتیشی ایجنسیاں بھی شامل ہوچکی ہیں اس معاملہ میں کئی اہم خلاصے بھی ہوئے ہیں اس لئے ناسک پولیس نے تفتیشی ایجنسیوں کو اس تفتیش میں شامل ہونے کیلئے مدعو کیا ہے۔ ممبئی ناسک ٹی سی ایس تبدیلی مذہب جنسی استحصال کے معاملہ میں پولیس نے 9 ایف آئی آر درج کی ہے جس میں 9 ملزمین کو نامزد کیا گیا ہے ان ملزمین پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے عہدے اور اختیارات کا غلط استعمال کر کے کام کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کیا ہے ساتھ ہی ملازمین کی مذہبی جذبات کو بھی مشتعل کیا اس معاملہ میں جنسی استحصال، مذہبی جذبات مجروح کرنا، کام کی جگہ پر ہراسائی سمیت دیگر دفعات کے تحت ناسک پولیس اسٹیشنوں میں کیس درج کئے گئے ہیں تمام ملزمین کے ایک دوسرے کے روابط پائے گئے ہیں اس میں 2 خواتین اور بقیہ مرد شامل ہے۔
ناسک پولیس کمشنر سندیپ کارنک نے دعوی ہے کہ اس معاملہ میں پولیس نے کیس درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے اس کے ساتھ ہی کئی ملزمین کو گرفتار بھی کیا گیا ہے اس کے ساتھ ہی اس معاملہ میں ندا خان پر بھی ایک اہم ملزمہ ہے اس معاملہ میں پولیس نے اب تک کی کارروائی میں پایا ہے کہ ٹی سی ایس کے ملازمین نے و الزامات عائد کئے تھے اس میں تبدیلی مذہب، جنسی استحصال، خواتین کو ان کے کام کی جگہ پر ہراسائی کرنا، مذہبی جذبات مجروح کرنا، گروپ سازی کر کے سازش کو انجام دینا شامل ہے۔
اس معاملہ میں پولیس اب یہ معلوم کر رہی ہے کہ ان ملزمین نے تبدیلی مذہب اور دیگر معاملات کو انجام دینے کیلئے گروپ سازی کیوں کی تھی اس کے پس پشت کون لوگ شامل ہے شبہات ہے کہ ان کی کمپنی کو غیر ملکی فنڈنگ بھی ہوئی ہے ایسے میں اب اس تفتیش میں قومی سلامتی ایجنسی این آئی اے اور اے ٹی ایس کی بھی انٹری ہوچکی ہے تفتیشی ایجنسیوں کو ناسک پولیس کمشنر سندیپ کارنک نے از خود مکتوبات ارسال کئے ہیں اور انہیں تفتیش میں شامل ہونے کی گزارش کی ہے اس کے ساتھ ہی بیرون ملک فنڈنگ سے لے کر ٹیررفنڈنگ سے متعلق بھی یہ ایجنسیاں تفتیش کر سکتی ہے ناسک کے اس معاملہ کے بعد اب اس پر سیاست بھی شروع ہوگئی ہے اور اسے سیاسی لیڈران نے اسے ایک نیا لفظ کارپوریٹ جہاد کا رنگ بھی دینا شروع کردیا ہے اس لئے اب یہ معاملہ انتہائی حساس ہوچکاہے۔ اس معاملہ میں ملزمین کے اہل خانہ نے سنگین الزامات سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ تبدیلی مذہب اور کارپوریٹ جہاد کا معاملہ صرف میڈیا تک ہی محدود ہے جبکہ اس کوئی معاملہ اس کیس میں نہیں ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ویرماتا جیجا بائی بھوسلے بوٹینیکل گارڈن اور چڑیا گھر میں درختوں کی سائنسی کٹائی اور درختوں کی گنتی پر تربیتی کیمپ

ممبئی : بائیکلہ کے ویرماتا جیجا بائی بھوسلے بوٹینیکل گارڈن اور چڑیا گھر کے پینگوئن روم آڈیٹوریم میں آج (15 اپریل 2026) ایک روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مانسون سے قبل خطرناک درختوں کی سائنسی طریقے سے کٹائی کیسے کی جائے اور درختوں کی گنتی کے دوران جدید مشینری کا استعمال کیسے کیا جائے۔ باغات کے سپرنٹنڈنٹ جتیندر پردیشی نے بتایا کہ درختوں کی گنتی اگلے ہفتے سے شروع ہوگی۔
اس کیمپ میں باغات کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ صاحب راؤ گاویت، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ باغات اویناش یادو، آربرسٹ وویک رانے، یوگیش کوٹے، پارکس ڈپارٹمنٹ کے افسران، ٹرینی ملازمین، ٹھیکیداروں کے ذریعہ مقرر کردہ باغ کے ماہرین موجود تھے۔ ہر سال مانسون شروع ہونے سے پہلے ممبئی میں خطرناک درختوں کی شاخوں کو ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ذریعے کاٹ دیا جاتا ہے۔ ماحول کے توازن کو برقرار رکھتے ہوئے ان کاموں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس سال بھی یہ مہم مزید وسیع پیمانے پر چلائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ماہرین کی مدد سے ممبئی میں درختوں کی گنتی کی جائے گی۔ جتیندر پردیشی نے کیمپ میں موجود ٹرینی ملازمین کو درختوں کی کٹائی، درختوں کی مردم شماری کے بارے میں جانکاری دی۔ اسسٹنٹ پارکس سپرنٹنڈنٹ اویناش یادو نے درختوں کے سائز، مٹی کی نمی، ہوا کی رفتار اور تعمیر کے دوران درختوں کی حفاظت کے موضوعات پر رہنمائی کی۔
آربورسٹ وویک رانے نے ان کی رہنمائی کی کہ درختوں کی کٹائی کے ذریعے درختوں کا انتظام کیسے کیا جائے اور سائنسی انداز میں درختوں کی کٹائی کرتے وقت حالات کا اندازہ لگایا جائے۔ درختوں کی وجہ سے سرکاری اور نجی املاک کو پہنچنے والے نقصان کو کیسے روکا جائے، بدلتی ہوئی آب و ہوا کے دوران درختوں کی حفاظت کیسے کی جائے اور درختوں کی جسامت اور صحت کو مسلسل بہتر بنانے کے لیے کیا اقدامات کیے جانے چاہئیں، کے بارے میں جدید تصورات پیش کیے گئے۔ جناب یوگیش کوٹے نے ایک مظاہرے کے ساتھ رہنمائی کی کہ درختوں کی مردم شماری کیسے کی جائے، اس کے لیے کس طرح جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا اور اس مردم شماری کے لیے کس طرح ڈرون کا استعمال کیا جائے گا۔
-
سیاست1 year agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
سیاست8 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
