Connect with us
Thursday,23-April-2026

(جنرل (عام

اردو میں رپورٹنگ کرنے والے 15 آزاد صحافی این ایف آئی میڈیا فیلوشپ کے لیے منتخب

Published

on

15 independent journalists

نیشنل فاؤنڈیشن فار انڈیا (این ایف آئی) نے اُردو میں رپورٹنگ کرنے والے 15 آزاد صحافیوں کو فیلوشپ کے لیے منتخب کیا ہے۔ یہ اطلاع آج یہاں جاری ایک ریلیز میں دی گئی ہے۔

ریلیز کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ان آزاد صحافیوں میں سے 12 کو ٹیکسٹ اسٹوری جبکہ تین کو ملٹی میڈیا اسٹوری کے لیے مالی گرانٹ فراہم کی جائے گی۔ واضح ر ہے کہ این ایف آئی نے رواں سال سے اُردو میں بھی یہ فیلوشپ شروع کیا ہے۔

این ایف آئی میڈیا فیلوشپ پروگرام کے منیجنگ ایڈیٹر مہتاب عالم نے بتایا کہ، این ایف آئی نے اُردو صحافت کے دو سو سال مکمل ہونے پر اُردو زبان کے صحافیوں کے لیے بھی فیلوشپ کا آغاز کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس قدم سے نہ صرف اردو صحافت کو فروغ ملے گا، بلکہ اُردو صحافیوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹ اسٹوری کے زمرے میں ہر منتخب فیلو کو ایک ہزار سے پندرہ سو الفاظ کی ایک رپورٹ جبکہ ملٹی میڈیا کے زمرے میں پانچ سے سات منٹ کی ملٹی میڈیا/ویڈیو اسٹوری کے لیے 30 ہزار روپے کی گرانٹ دی جائے گی۔

واضح ہو کہ فیلوز کا انتخاب اسٹوری آئیڈیا اور پچھلے کام (ورک سیمپل) کی بنیاد پر ماہرین کی جیوری نے کیا ہے اور انتخاب کے عمل کے دوران پسماندہ طبقات اور دور دراز کے درخواست گزاروں کو ترجیح دی گئی ہے۔

فیلوز کو منتخب کرنے والی جیوری میں مہتاب عالم کے علاوہ دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی، ممبئی اردو نیوز کے ایڈیٹر شکیل رشید، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کے شعبہ ترسیل عامہ و صحافت کے ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد مصطفیٰ علی سروری اور سینئر صحافی و این ایف آئی میڈیا فیلوشپ پروگرام کی ایڈوائزر سیما چشتی شامل تھے۔

جیوری ممبران میں شامل دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی نے کہا کہ، گزشتہ دو دہائی میں جو ڈیجیٹل انقلاب آیا ہے اور اس کے جو ثرات میڈیا پر مرتب ہوئے ہیں، ان میں اُردو کہیں نہ کہیں پیچھے چھوٹتی ہوئی نظر آتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ، اکثر کہا جاتا ہے کہ اُردو مسلمانوں کی زبان ہے تو اس طرح کی فیلوشپ سے جہاں اُردو صحافت کی مین اسٹریمنگ ہوگی، وہیں اُردو پڑھنے، لکھنے اور بولنے والے بھی یقینی طور پر اس انقلاب سے مستفید ہو سکیں گے۔

محترمہ عارفہ نے اس بات پر زور دیا کہ دوسری ہندوستانی زبانوں میں جس طرح کا معیاری مواد دیکھنے کو ملتا ہے تو امید ہے کہ اس فیلوشپ کی وجہ سے اُردو میں بھی کوالٹی کنٹنٹ آئے گا۔انہوں نے کہا کہ، مجھے بے حد مسرت ہے کہ میں اس فیلوشپ کے عمل میں شامل رہی، مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ دی وائر نے ملٹی میڈیا اسٹوری کے لیے این ایف آئی سے پارٹنر شپ کی ہے۔

واضح رہے کہ منتخب فیلوز مفاد عامہ سے جڑے مختلف النوع موضوعات پر 45 دنوں میں اپنی رپورٹ تیار کر کے جمع کریں گے، جو مختلف اردو اخبارات و ویبسائٹ میں شائع ہوں گے۔ مالی گرانٹ کے علاوہ ہر ایک منتخب فیلو کو کسی سینئر صحافی یا مدیر کی رہنمائی بھی فراہم کی جائے گی۔

اس فیلوشپ کے تحت ملٹی میڈیا اسٹوری کے پبلیکیشن کے لئے این ایف آئی نے ’دی وائر‘ کے ساتھ پارٹنر شپ کی ہے۔ یعنی ملٹی میڈیا فیلوز کی جانب سے تیار کی جانے والی رپورٹیں ’دی وائر‘ کے پلیٹ فارم پر شائع ہوں گی۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ناسک ٹی سی ایس کیس ندا خان کو نشانہ بنایا گیا, پولس اپنی شبیہ خراب کر رہی ہے : سماجی خادم نرنجن ٹکلے

Published

on

Press-Con.

ممبئی : ناسک ٹی سی ایس کیس میں تبدیلی مذہب کا کوئی تعلق نہیں ہے اس کیس میں ندا خان کو نشانہ بنایا گیا ہے, جبکہ وہ ایچ آر ہیڈ نہیں تھی اس کے باوجود اس کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے۔ ناسک کا معاملہ میں مذہبی جذبات بھڑکانے اور مذہبی منافرت لوجہاد یا پھر کارپوریٹ جہاد کا معاملہ بھی نہیں ہے, صرف یہ جنسی استحصال کا معاملہ ہے لیکن اس میں ندا خان کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس قسم کا سنگین الزام آج یہاں مراٹھی پترکار سنگھ میں اے پی سی آر کی منعقدہ پریس کانفرنس میں سماجی خادم تیستا سیتلواڈ نے عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا نے ایک خاتون کی شناخت کو عام کیا اور اگر پولس نے یہ افشا کیا ہے تو پولس کے حوالے سے خبر نشر کی جانی چاہئے تھی متاثرہ اور شکایت کنندہ سے بات کرنے کی کوشش کی جانی چاہئے, ایسے کئی کیسز ہے جس میں کسی پر بھی کچھ بھی الزام عائد کئے جاسکتے ہیں, لیکن ناسک کے کیس میں ماحول تیار کیا گیا جو سراسر غلط ہے۔ ناسک کے سماجی خادم نرنجن ٹکلے نے کہا کہ اس کیس میں کسی کا سیاسی ایجنڈہ سیٹ کرنے کی کوشش پولس نے کی ہے, جبکہ پولس کو ایسا نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس سے پولس کی شبیہ خراب ہوتی ہے۔ بدلاپور میں کیا ہوا تھا اکشے شندے کو انکاؤنٹر کیا گیا اس کے بعد اس کے مناسبت سے بنیر لگا کر بدلاپور کا ایجنڈہ چلایا گیا اس کے بعد عدالت نے اسے قتل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح سے سومناتھ سوریہ ونشی کے کیس میں کس قدر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے سبب اس کی حراستی موت ہو گئی۔ اس بھی عدالت نے کیس درج کرنے کا حکم دیا ہے اس کے ساتھ ہی ناسک کے کیس میں بھی ایجنڈہ چلایا گیا ہے اور کسی مخصوص ایجنڈے کے تحت اس کمپنی ٹی سی ایس کی ملازمہ ندا خان کو نشانہ بنایا گیا ندا خان ایک معمولی ملازمہ ہے, لیکن اسے ایچ آر ہیڈ بنا کر پیش کیا گیا۔ میڈیا نے اس کا ٹرائل چلایا ہے, والمک کراڈ خودسپردگی تک پولس کے ہاتھ نہیں لگا۔ ایک سال قبل ہی اشوک کھرات کے خلاف کیس درج کیا تھا لیکن اسے اجیت پوار کی موت کے بعد گرفتار کیا گیا کسی کا پولیٹیکل ایجنڈہ سیٹ کرنے کے لیے پولس خود کو بدنام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح سے ناسک کے کیس میں ہو رہا ہے اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پولس نے جو تفتیش کی ہے اس کو میڈیا ٹرائل کے معرفت عام کیا جارہا ہے, جبکہ اس میں تبدیلی مذہب کا کوئی تذکرہ تک نہیں ہے۔ اس پریس کانفرنس میں اے پی سی آر نے ناسک کیس میں فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ بھی پیش کی ہے۔ اس کانفرنس میں ڈولفی ڈیسوزا، شاکر شیخ سمیت دیگر موجود تھے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

نیسکو میوزک کنسرٹ پارٹی میں منشیات سپلائی کرنے والی خاتون کا پردہ فاش، خاتون کے اکاونٹ میں کروڑوں روپے جمع، اب تک ۱۱ ملزمین گرفتار

Published

on

ممبئی : ونرائی پولیس نے منشیات کیس کے ایک ملزم آیوش ساہتیہ سے 933 نشہ آور گولیاں ضبط کی ہیں، جن کی مالیت مبینہ طور پر 1.5 ملین روپے ہے۔ اپنی گرفتاری سے قبل آیوش ساہتیہ نے ان گولیوں کو کولہاپور کے ایک مقام پر پھینک دیا تھا، جسے پولیس نے ضبط کر لیا ہے۔ آیوش ساہتیہ سے پوچھ گچھ میں کئی اہم انکشافات ہوئے جن میں ایک خاتون ساتھی کا نام بھی شامل ہے۔ ونرائی پولیس نے میرا روڈ علاقے سے ملزم خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم جیا راچل جیکب کو میرا روڈ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جیا اس پورے ڈرگ سنڈیکیٹ کی رقم اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرتی تھی۔ نیسکو میوزک کنسرٹ میں خریدی گئی ادویات بھی جیا کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی گئیں۔ جیا ایک اعلیٰ درجے کی خاتون ہیں۔ جس کے ایک بڑے ڈرگ سپلائیر سے روابط کا انکشاف ہوا ہے۔ جیا سے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔ فی الحال پولیس خاتون کے اکاؤنٹ اور اس کے رابطوں کو مزید جوڑنے میں مصروف ہے۔ ونرائی پولیس نے گوریگاؤں منشیات کیس میں اب تک 11 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ یہ اطلاع آج یہاں ممبئی پولس ڈی سی پی زون ۱۲ مہیش چمٹے نے دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

اہلیان بھیونڈی کا وعدہ وفا… ریاستی حکومت کا میٹرو روٹ 5 کے نظرثانی شدہ منصوبے کو منظوری، ایم ایل اے رئیس شیخ کا تبصرہ

Published

on

Raees-Sheikh

ممبئی : ممبئی میٹرو روٹ 5 کے نظرثانی شدہ منصوبے کو ریاستی حکومت کی حتمی منظوری مل گئی ہے۔ ہم نے تھانے-بھیونڈی کلیان میٹرو پروجیکٹ کو مسلسل آگے بڑھایا۔ ہم نے مقننہ میں آواز اٹھائی اور آخر کار 18,130 کروڑ روپے کے اس میگا پروجیکٹ کا راستہ ہموار ہوگیا ہے۔ بھیونڈی مشرق سے سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے رئیس شیخ نے کہا کہ بھیونڈی کی ترقی اور مسافروں کی سہولت کے لیے ہماری جدوجہد رنگ لائی ہے۔اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے ایم ایل اے رئیس شیخ نے کہا کہ بھیونڈی ایک لاجسٹک ہب ہے، لیکن بھیونڈی جو کہ ریاست کا مانچسٹر ہے، ریلوے لائن پر نہیں ہے۔ یہاں کی سڑکوں پر بہت زیادہ دباؤ ہے اور سڑکوں کی حالت خراب ہے۔ یہ ممبئی میٹروپولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے علاقے میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا شہر ہے۔ بھیونڈی شہر میں ٹریفک کی موجودہ صورتحال اور موجودہ فلائی اوور کو منہدم کر کے میٹرو لائن کی تعمیر میں تاخیر کو دیکھتے ہوئے ہم نے مسلسل اس پروجیکٹ کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔ آخر کار، وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اس کا نوٹس لیا اور شہری ترقیات کے محکمے نے بدھ کو ممبئی میٹرو لائن 5 (فیز 1، فیز 2 اور توسیعی فیز 3) کے نظرثانی شدہ پروجیکٹ پلان کو 18,130 کروڑ روپے کی منظوری دی، جو 34 کلومیٹر طویل ہے اور اس میں 19 اسٹیشن ہیں۔ گزشتہ پانچ سالوں سے تعطل کا شکار یہ منصوبہ اب تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا۔ بھیونڈی کی ترقی میں اب تیزی آئے گی۔ ایم ایل اے رئیس شیخ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقننہ اور حکومت سےہمارا مسلسل فالو اپ کامیاب رہا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان