(جنرل (عام
ممبئی کی 151 عمارتوں کو فائر سیفٹی اصولوں کی خلاف ورزی پر نوٹس
حال ہی میں اداکار شاہ رخ خان کے بنگلے منت کے ساتھ والی 21 منزلہ عمارت کی 14ویں منزل میں آگ لگی تھی ۔تحقیقات سے پتہ چلا کہ اس عمارت میں بھی فائر سیفٹی کے اصولوں پر عمل نہیں کیا گیا اور عمارت کا فائر فائٹنگ سسٹم کام نہیں کر رہا تھا۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، حال ہی میں ممبئی فائر بریگیڈ نے نومبر 2021 سے اپریل 2022 تک تقریباً 329 عمارتوں کا معائنہ کیا.. جن میں سے تقریباً 151 عمارتوں کو صرف اس وجہ سے نوٹس بھیجے گئے کہ انہوں نے فائر سیفٹی کے اصولوں کی تعمیل نہیں کی. یا یوں کہہ لیں کہ ان عمارتوں میں فائر سیفٹی اقدامات پر عمل نہیں کیا گیا۔
ممبئی کی بلند و بالا عمارتوں میں آگ لگنے کے واقعات اکثر منظر عام پر آتے رہتے ہیں، جن پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کو کافی کوششیں کرنی پڑتی ہیں اور زیادہ تر عمارتوں میں فائر سیفٹی کے اصولوں کی خلاف ورزی بھی دیکھنے میں آتی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی شیواجی نگر تعزیہ دفنانے کےلیے زمین مختص کی جائے، ممبئی ایوان اسمبلی میں رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کا محرم سے قبل زمین الاٹ کرنے کا مطالبہ

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ایوان اسمبلی میں مطالبہ کیا ہے کہ شیعہ برادری کو محرم میں تعزیہ دفنانے کے لیے ایک ایکڑ زمین بس ڈپو کے قریب دی جائے اہلسنت کو زمین دی گئی ہے لیکن شیعہ برادری اب تک اس سے محروم ہے اس لئے انہیں محرم سے قبل ایک ایکڑ زمین دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی مانخودشیواجی نگر میں ایک شیعہ برادری کثیر تعداد میں آباد ہے۔ اس برادری کیلئے محرم کے دوران تعزیہ دفن کرنے کے لیے کوئی زمین دستیاب نہیں ہے۔شیواجی نگر بس ڈپو کے قریب 7 ایکڑ خالی زمین ہے۔ اس معاملے کو لے کر ممبئی میونسپل کارپوریشن کمشنر کے ساتھ دو میٹنگیں ہو چکی ہیں۔ اعظمی نے کہا کہ حکومت سے درخواست ہے اس زمین میں سے ایک ایکڑ کو تعزیہ کی تدفین کے لیے مختص کیا جائے اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : مہاراشٹر میں نفرتی جرائم کے سبب مسلمانوں پر تشدد کے واقعات تشویشناک، ایوان اسمبلی میں ابوعاصم کا سنگین الزام

ممبئی : مہاراشٹرمیں نظم و نسق کی حالت انتہائی خراب ہے یہاں مسلمانوں کا گزر بھی اب مشکل ہو گیا ہے سڑکوں اور عوامی مقامات پر مسلمانوں کو ڈارھی ٹوپی کے سبب نشانہ بنایا جاتا ہے مسلمانوں کی شناخت پر حملہ کیا جارہا ہے مہاراشٹر میں نفرتی جرائم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے یہ تشویشناک ہے اس لئے ایسے عناصر اور سماج دشمن عناصر پر کارروائی ضروری ہے جو مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہیں یہ مطالبہ ایوان اسمبلی میں رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کیا ہے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا سڑکوں پر چلنا مشکل ہو گیا ہے۔ یہ کوئی نہیں بتا سکتا کہ کب کوئی داڑھی، کرتہ اور ٹوپی میں ملبوس مسلمان پر حملہ کردے۔ مہاراشٹر اقتدار کے لیے نفرت کو ہوا دینے کا خمیازہ اب مسلمانوں اور عام انسانوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے یہ نفرتی ایجنڈہ کا نتیجہ ہے کہ مسلمانوں پر تشدد کے واقعات بڑھ گئے ہیں ۔ پونے میں افطار کے دوران تیز دھار ہتھیاروں سے مسلم نوجوانوں پر حملہ کیا گیا اکولا میں 17 سالہ مہوش کا محض اس لئے قتل کیا گیا کیونکہ اس کی نظرین مخالف سمت کے نوجوان کی جانب مرکوز ہو گئی تھی اس پر اس نے نوجوان کا قتل کر دیا یہ ایسے جرائم ہے وہ نفرت کے سبب پیدا ہوتے ہیں اور ناندیڑ میں عید کے موقع پر مشتبہ موٹر سائیکل میں بم دھماکہ ہوا ہے یہ انتہائی تشویشناک ہے یہ موٹر سائیکل میں اس وقت دھماکہ ہوا جب ناندیڑ عید گاہ میں مسلمان نماز اد کر رہے تھے یہ کوئی سازش تو نہیں تھی اس دھماکہ میں موٹر سائیکل سوار بھی ہلاک ہو گیا یہ تمام واقعات اس بڑھتی ہوئی نفرت کو ظاہر کرتے ہیں جو ہمارے معاشرے اور ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کر رہی ہے۔رواداری ختم ہو رہی ہے، اور امن و امان نمایاں طور پر بگڑ گیا ہے۔ میں وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے اپیل کرتا ہوں کہ نفرت انگیز جرائم کے خلاف جلد از جلد سخت کارروائی کریں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : انٹی نارکوٹکس سیل کی منشیات فروشوں پر سخت کارروائی، اب تک 6 اسمگلروں پر کارروائی، کئی مقدمات درج

ممبئی : انٹی نارکوٹکس سیل نے منشیات فروشوں میں ملوث تین افراد کو شہر بدر تڑی پار کر نے کا حکم صادر کیا ہے۔ ممبئی میں منشیات کے کیس میں گرفتار احمد محمد شفیع شیخ عرف اکبر کھاؤ 42 سالہ کرلا, محمد فرید رحمت اللہ شیخ عرف چوہا 31 سالہ کرلا, سرفراز صابر علی عرف بھورا 40 سالہ وکرولی کے ساکن کو شہر بدر کیا گیا ہے, ان کے خلاف این ڈی پی ایس کے تحت مقدمہ زیر سماعت ہے اور ملزمین کے خلاف چارج شیٹ بھی داخل کر دی گئی ہے۔ ملزمین منشیات کے کیس میں ضمانت پر رہا ہونے کے بعد دوبارہ جرم میں ارتکاب کرتے ہیں۔ این ڈی پی ایس یونٹ گھاٹکوپر نے محکمہ داخلہ کو شہر بدری کی سفارش کی تھی, جس پر مہرثبت کر دی گئی ہے اسی بنیاد پر محمد شفیع شیخ عرف اکبر کھاؤ 42 سالہ 6 مارچ کو ناگپور جیل بھیجا گیا, محمد فرید رحمت اللہ شیخ عرف چوہا 31 سالہ کو چھترپتی سنبھاجی نگر جیل اور سرفراز صابر علی خان عرف بھورا 40 کو امراؤتی جیل بھیجا گیا ہے۔ احمد محمد شفیع شیخ عرف اکبر گھاؤ 42 سالہ پر ای نڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ورلی کرلا, وی بی نگر, تھانہ میں کل 7 مقدمات درج ہیں محمد فرید رحمت اللہ عرف چوہا پر وی بی نگر, کرلا, میں کل 6 مقدمات درج ہیں۔ سرفراز صابح علی خان عرف بھورا 40 سالہ پر باندرہ یونٹ, ورلی, کرلا, کرلا آزاد میدان یونٹ میں کل این ڈی پی ایس کے 7 مقدمات درج ہیں۔ 2006 ء سے اب تک منشیات فروشی میں ملوث 6 ملزمین کو شہر بدر کیا گیا ہے۔ ان پر پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر انٹی نارکوٹکس سیل کے سربراہ ڈی جی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔
-
سیاست1 year agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں7 years agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
