(جنرل (عام
ملک میں کورونا کے 18 ہزار فعال معاملے

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 821 فعال معاملےبڑھ کر تقریباً 18 ہزار تک پہنچ گئے ہیں کیونکہ کورونا انفیکشن کے نئے کیسوں کے مقابلے میں اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد کم ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 188 کروڑ 65 لاکھ 46 ہزار 894 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 3377 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کم ہو کر 17 ہزار 801 ہو گئی ہے۔یہ متاثرہ معاملوں کا 0.04 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 0.71 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 2496 لوگوں کو کووڈ سے پاک کیا گیا ہے۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 25 لاکھ 30 ہزار 622 کووڈ سے شفایاب ہوئے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.74 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں چار لاکھ 73 ہزار 635 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل 83 کروڑ 69 لاکھ 45 ہزار 383 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ اس دوران ملک میں کووڈ کی وجہ سے 60 مریضوں کی موت ہوئی، جس کے بعد اس مہلک وائرس کی وجہ سے جان گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 523753 ہو گئی۔
قومی راجدھانی دہلی میں کورونا کی تیز رفتاری سے خوف و ہراس پھیلنے لگا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں اس انفیکشن کے 1490 نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ اس دوران یہاں 418 فعال معاملے بڑھنے کے بعد ان کی تعداد بڑھ کر 5250 ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی 1070 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 1848526 تک پہنچ گئی جب کہ دو مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 26172 ہوگئی۔ ہریانہ میں فعال معاملات میں 217 کا اضافہ ہوا ہے۔ ریاست میں اس وقت 2238 فعال معاملے ہیں۔ اس دوران 363 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 978537 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں کووڈ-19 سے ایک مریض کی موت ہوئی اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 10,619 ہو گئی۔
کیرالہ میں کورونا وائرس کے 33 فعال معاملے کے اضافے کے ساتھ ان کی تعداد بڑھ کر 2770 ہو گئی ہے۔ اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 300 کے اضافے کے ساتھ 6468929 ہو گئی جب کہ 14 اموات سے مہلوکین کی تعداد 68966 ہو گئی۔
سیاست
مہاراشٹر مانسون اجلاس میں مذہبی منافرت مخالف بل منظور کیا جائے، سماجوادی پارٹی لیڈر ابوعاصم اعظمی کا ریاستی سکریٹری سے مطالبہ

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مذہبی منافرت مخالف منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ابو عاصم اعظمی نے ریاستی اسمبلی کے سکریٹری کو ایک مکتوب اور مسودہ ارسال کر کے مذہبی منافرت مخالف بل منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جس میں اہم اشخاص، مذہبی مقامات، مقامات مقدسہ اور توہین رسالت سمیت مذہبی منافرت پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ اس کے مرتکبین کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مانسون اسمبلی اجلاس میں مذہبی منافرت مخالف بل منظور کیا جائے, تاکہ ریاست میں مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو۔ انہوں نے اپنے مکتوب میں توجہ مبذول کروائی ہے کہ مذہبی منافرت اور اہم اشخاص کی توہین کے معاملہ میں فرقہ وارانہ تشدد اور ماحول خراب کرنے کی کوشش بھی کی جاتی ہے, ایسے میں مذہبی منافرت مخالف قانون سازی اور بل منظور کر کے اس پر قدغن لگایا جائے۔ اعظمی نے ایک پرائیوٹ مسودہ بھی سکریٹری کو ارسال کیا ہے جس میں مذہبی منافرت پھیلانے والوں اور اہم اشخاص کی توہین کے مرتکبین پر کارروائی سے متعلق تجویز دی گئی ہے اس بل کو اسی اجلاس میں منظور کرنے کا اعظمی نے پرزور مطالبہ کیا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی فلسطین کی حمایت میں احتجاج، مظاہرین زیر حراست

ممبئی : ممبئی میں فلسطین کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ منعقد کرنا مظاہرین کو اس وقت مہنگا پڑا, جب فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والے مظاہرین کو ہی پولس نے نصف شب سے حراست میں لیا۔ ممبئی کے مختلف علاقوں میں فلسطین کے لئے اظہار ہمدردی کے لئے احتجاج کرنے کا اعلان کرنے والے رہنما کو آزاد میدان میں جانے سے روکنے کے لئے پولس نے نصف شب سے ہی زیر حراست لیا۔ چونا بھٹی پولس نے معراج صدیقی، گرگاؤں پولس نے کامریڈ پرکاش ریدی، ایم آئی ڈی سی پولس فیروز میٹھی بوروالا کو زیر حراست لیا۔ مظاہرین نے فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کی اجازت طلب کی تھی, لیکن پولس نے اجازت دینے سے انکار کر دیا, باوجود اس کے مظاہرین نے احتجاجی مظاہرہ منعقد کرنے کا انتباہ دیا تھا۔ فیروز میٹھی بوروالا نے بتایا کہ احتجاجی مظاہرہ سے باز رکھنے کے لئے پولس نے نصف شب سے ہی ہمیں حراست میں لیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہندو انتہا پسند تنظیموں وشو ہندو پریشد بجرنگ دل کی دھمکی کے بعد پولس نے احتجاج کو کچلنے کے لئے یہ کاروائی کی ہے۔ ہندو تنظیموں نے یہ واضح دھمکی دی تھی کہ اگر مسلمان اسرائیل کے خلاف احتجاج کرتے ہیں, تو وہ اسرائیل کی حمایت میں سڑکوں پر اتریں گے۔ اس دھمکی کے بعد ہی پولس نے فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والوں پر کارروائی کی ہے, جو سراسر غیر قانونی ہے۔ ممبئی پولس نے بتایا کہ نظم و نسق کی برقراری کے لئے اجازت کو منسوخ کیا گیا ہے۔ ممبئی میں پولس نے الرٹ جاری کیا ہے۔
(Monsoon) مانسون
ممبئی موسلادھار بارش سے پوائی جھیل لبریز

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن کی پوائی جھیل، جو ممبئی بی ایم سی کے حدود کی ایک اہم مصنوعی جھیل ہے، آج (18 جون 2025) صبح 6 بجے کے قریب لبریز ہوگئی۔ 545 کروڑ لیٹر پانی ذخیرہ کی صلاحیت رکھنے والی اس جھیل کا پانی پینے کے قابل نہیں ہے اور اسے بنیادی طور پر صنعتی مقاصد اور آرے ڈیری کالونی میں پینے کے علاوہ دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے واٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے مطابق اس جھیل کے کیچمنٹ علاقہ میں گزشتہ دو دنوں سے ہونے والی بارش کی وجہ سے جھیل لبریز ہوگئی۔
پوائی جھیل کے بارے میں مختصراً اہم معلومات درج ذیل ہیں :
یہ جھیل ممبئی میونسپل کارپوریشن ہیڈ کوارٹر سے تقریباً 27 کلومیٹر (تقریباً 17 میل) کے فاصلے پر واقع ہے۔
اس مصنوعی جھیل کی تعمیر 1890 میں مکمل ہوئی تھی۔
جھیل کا کیچمنٹ ایریا تقریباً 6.61 کلومیٹر ہے۔ جب یہ جھیل پوری طرح سے لبریز ہوگی تو پانی کا رقبہ تقریباً 2.23 مربع کلومیٹر ہے۔ جب جھیل مکمل طور پر بھر جاتی ہے، جھیل میں 545.5 کروڑ لیٹر پانی ہوتا ہے۔ (5455 ملین لیٹر)
یہ جھیل مکمل طور پر لبریز جانے کے بعد اس کا پانی دریا میٹھی میں چلا جاتا ہے۔
پچھلے سال یہ جھیل 8 جولائی 2024 کو لبریز ہو گئی تھی۔
-
سیاست8 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا