(جنرل (عام
تمل ناڈو میں ہائی ٹینشن تار سے ٹکرایا مندر کا رتھ ، 11 کی موت
تمل ناڈو میں تنجاور کے پاس ایک مندر کی رتھ یاترا کے دوران کرنٹ لگنے سے تین نابالغوں سمیت 11 لوگوں کی موت ہوگئی، جبکہ کئی دیگر جھلس گئے۔ وسطی علاقے کے پولیس انسپیکٹر جنرل وی بال کرشنن نے کہا کہ کالی میڈو کے گاؤں والوں کے ذریعہ تشکیل ایک شیو پرارتھنا کلب نے ساتویں دہائی کے تمل شاعر سنت شری اپر کی یاد میں رتھ یاترا کا انعقاد کیا۔ حادثہ سالانہ چیتھرائی تہوار کے دوران ہوا وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثے پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’تمل ناڈو کے تنجاور میں حادثے سے گہرا دکھ ہوا۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری تعزیتیں سوگوار لواحقین کے ساتھ ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ زخمی لوگ جلد ہی ٹھیک ہو جائیں گے۔‘‘
شیر اپر یا تھروناوکاراسر کی تصویر والی رتھ یاترا کو منگل کو نیم شب بڑی تعداد میں عقیدت مند کھینچ رہے تھے۔ اسی دوران قریب 12:45 بجے رتھ اوپر سے جا رہے 25 سے 30 فٹ کا بجلی کا سیئریل بلب ہائی وولٹیج لائن کی زد میں آ گیا۔
اس سے رتھ میں آگ لگ گئی، اور دس لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ حادثے میں جھلسے 13 دیگر لوگوں کو تنجاور میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا، جہاں بدھ کی صبح 13 سالہ ایک نابالغ نے دم توڑ دیا۔ایک دیگر شخص کی بھی حالت نازک ہے۔ پولیس نے جانچ شروع کر دی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : ایم آئی ڈی سی کے حدود میں بیسٹ بسوں میں مسافروں کے موبائل اچکنے والا گروہ بے نقاب 7 گرفتار، ڈی سی پی دتہ نلاوڑے

ممبئی : ممبئی شہر میں بیسٹ کی بسوں مسافروں کے موبائل چوری کرنے والے گروہ کو ممبئی پولیس نے بے نقاب کیا ہے, ممبئی کے ایم آئی ڈی سی پولیس اسٹیشن کی حدود میں مقیم جگت جیوتی مہنت 49 سالہ اندھری میں 6 جون دو پہر سپز بس اسٹاپ ایم آئی ڈی سی سے اندھیری جانے کیلئے بس روٹ نمبر 415 میں سوار ہوئے, اس دوران ان کا موبائل فون غائب ہوگیا۔ شکایت کنندہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے پینٹ کے جیب میں موبائل رکھا تھا اور نامعلوم شخص نے اسے چوری کیا ہے۔ اس معاملہ میں پولیس نے چوری کا کیس درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ ایم آئی ڈی پولیس نے تفتیش کے دوران 40 سے 45 سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا اور ممبرا شیواجی نگر میں مقیم بیسٹ بس میں سفر کرنے والے مسافروں کے موبائل فون چھیننے والے گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے 7 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے 12 لاکھ سے زائد کے اسباب اور 135 موبائل فون ضبط کئے ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے انجام دی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
پونہ : نظم گانے والے نوجوانوں کو کلین چٹ, ویڈیو میں اشتعال انگیزی یا کنبہ سے کوئی ہراسائی یا دھمکی کا رویہ اختیار نہیں کیا گیا, ویڈیو جانچ میں پولیس کا انکشاف

ممبئی : پونہ جنیر گھاٹی میں مسلم کنبہ کی سیاحت کے دوران ہراسائی کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے تفتیش کے بعد نظم پڑھنے والے نوجوانوں کو کلین چٹ دیدی ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو اب بھی گردش کر رہا ہے, جس پر تبصرہ بھی جاری ہے اور تبصرے میں اس ویڈیو کو ہندو مسلم رنگ دے کر ماحول خراب کرنے کی کوشش بھی شروع ہے, لیکن پولیس نے جب اس کا بغور معائنہ کیا تو پایا کہ ویڈیو میں جو نوجوان نظم پڑھ رہے ہیں, ان کا مقصد یا ارادہ مسلم کنبہ کو ہراساں یا پریشان کرنا نہیں ہے اور نہ ہی انہوں نے ان کے ساتھ کوئی اشتعال انگیزی کی ہے۔ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ کچھ نوجوان گھاٹ پر نظم گونج اٹھی ہے ہلدی گھاٹی گھوڑوں کے ان ٹاپوں سے ویروں کی یہ سینا لیکر رانا لڑتا مغلوں سے یہ نظم معروف شاعر شیام نارائن پانڈے کی مشہور الوطبی گیت پر مبنی ہے, جو مہارانا پرتاپ اور ان کے چیتک گھوڑے کی بہادری پر مبنی ہے اسی طرح چھترپتی شیواجی مہاراج اور چھترپتی سنبھاجی مہاراج کی داستان بھی نظم میں بیان کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی افضل خان, شائستہ خان اور اورنگ زیب کی شکست کو بھی بیان کیا گیا ہے روایتی لوک گیت کے طور پر کئی برسوں سے عوامی طور پر یہ مقبول ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہا ہے جس میں سیاحوں کے ایک گروپ کو بتایا گیا ہے جو مانسون میں سیاحت کی غرض سے جنیر تعلقہ کے علاقہ میں موجبودج ہے مذکورہ بالا گیت گانے میں مشغول ہے نانا گھاٹی علاقہ میں یہ ویڈیو ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ویڈیو کے نیچے کچھ تبصروں میں الزام لگایا ہے کہ مسلم خاندان کو دیکھ کر ہراسائی کرنے کی نوجوانوں کی یہ کوشش ہے۔ ویڈیو کا بغور معائنہ کے بعد جانچ میں پولیس نے بتایا کہ مسلم خاندان کے ساتھ ہراسائی یا دھمکی دینے بدتمیزی کا کوئی عمل نظر نہیں آتا یہ گروپ صرف گیت گانے میں مشغول ہے اس میں کوئی قابل اعتراض عمل نہیں ہے اور نہ ہی اشتعال انگیزی پائی گئی ہے۔ سیاحتی مقام پر پولیس نے اس واقعہ اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پولیس کی سیکورٹی میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ امن وامان برقرار رہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ایس آر اے اسکیم کے تحت فلیٹ دلانے کے نام پر کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی, سرکاری دستاویزات سمیت دیگر فرضی لیٹر تیار کرنے کا بھی الزام

ممبئی : ممبئی پولیس نے رکن پارلیمان کانگریس کی سنیئرلیڈر ورشا گائیکواڑ اور یو بی ٹی شیوسینا کے رکن اسمبلی سنجے پوتنیس ذاتی اسسٹنٹ پی اے سمیت چار افراد پردھوکہ دہی سمیت دیگر دفعات کے تحت کیس درج کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ممبئی کے نرمل نگر پولیس اسٹیشن میں ایس آر اے کے نام پر گھر دلانے کے نام پر کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کے بعد یہ معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ملزمین میں ورشا گائیکواڑ کا پی اے وشوناتھ جادھو, روپیش بالیکر, ابھیشیک گجر, شلیش کوکنے شامل ہیں۔ ان کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعات 318(4),336(2),336(3),338,340(2 ) ,3(5) کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔ شکایت کنندہ آکاش رادھے شیام شونی 42 سالہ واکولہ کے ساکن نے یہ شکایت درج کی ہے۔ 2017 ء سے ایس آر اے بازآبادکاری پروجیکٹ میں گھر دلانے نام پر 50 سے زائد افراد کے ساتھ دھوکہ دہی کی گئی ہے۔ یہ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب 2023 ء میں شکایت کنندہ نے ایس آر اے دفتر میں جاکر بازآبادکاری پروجیکٹ سے متعلق تفصیلات بتائی اور الاٹمنٹ لیٹر, تابع لیٹر اور گھر کی چابی تک وہاں ظاہر کی جس کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ انہیں اعتماد میں لے کر ان کے ساتھ دھوکہ دہی کی گئی ہے۔ اس معاملہ میں بعد ازاں کیس درج کر لیا گیا ہے۔ اندھیری, سانتا کروز واکولہ, باندرہ۔ ماٹونگا میں بازآبادکاری پروجیکٹ میں مکان دلانے کے نام پر ملزمین نے دھوکہ دہی کی تھی اور بتایا تھا کہ ان کے ایس آر اے میں افسران سے بہتر تعلقات ہے متعدد علاقوں کی 20 لاکھ سے 28 لاکھ تک مکان کی قیمت طے کی گئی تھی اور شیلش کوکنے 5لاکھ روپے ٹوکن پیشگی رقم بھی وصول کیا کرتا تھا اب تک ان ملزمین نے تقریبا 5 کروڑ 57 لاکھ روپے وصول کئے ہیں۔ اس معاملہ میں ایف آئی آر تو درج کر لی گئی ہے, لیکن اب تک کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست12 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
(جنرل (عام1 year agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں12 months agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
