Connect with us
Thursday,19-June-2025
تازہ خبریں

سیاست

جنگجویانہ سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ کے بیچ وادی بھر میں سیکورٹی بندوبست سخت

Published

on

JKP

حالیہ ملی ٹینٹ حملوں کے پیش نظر وادی کے قرب و جوار بالخصوص حساس اضلاع میں سیکورٹی بندوبست کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ شہر میں جہاں ناکوں کے جال کو مزید توسیع دی گئی ہے۔ وہیں حساس مقامات پر سیکورٹی کی نفری میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ اور انہیں مزید چوکنا بھی رکھا گیا ہے۔ نامہ نگار نے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ سری نگر سمیت وادی کے باقی اضلاع میں سیکورٹی بندوبست کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض مقامات پر سیکورٹی فورسز اہلکار سکوٹر سواروں کو روک کر ان کے بیگوں کی تلاشی لے رہے تھے۔

موصوف نامہ نگار نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اہلکار مشکوک نظر آنے والے راہگیروں کو بھی روک کر ان کی جامہ تلاشی اور ان کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد انہیں اپنے اپنے منزلوں کی طرف جانے کی اجازت دیتے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ شہر سری نگر میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لوگوں پر نظر گزر رکھی جا رہی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لا کر راہگیروں اور گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جا رہی ہیں۔

دریں اثناء جنوبی کشمیر کے چار اضلاع شوپیاں، کولگام، اننت ناگ اور پلوامہ میں بھی سیکورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرگرم ملی ٹینٹوں اور ان کے معاونین کے خلاف پوری وادی میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے تاکہ امکانی حملوں کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹالا جاسکے۔ علاوہ ازیں جموں وکشمیر پولیس نے مائسمہ حملے کی تحقیقات شروع کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں کی شناخت کے لئے سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش کی گئی ہے، اور بہت جلد اُنہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں

اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کی دھمکی دیدی، جانیں اسرائیل کیوں ناراض ہے

Published

on

Israeli-Defense-Minister

تل ابیب : اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ خامنہ ای کو مزید موجود رہنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان کا یہ بیان تل ابیب کے قریب بیر شیبہ میں سوروکا میڈیکل سینٹر پر ایرانی میزائل حملے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اسرائیل کاٹز نے کہا کہ خامنہ ای کو اس حملے کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔ کاٹز نے یہ بھی کہا، “خمینی اپنے جرائم کی قیمت ادا کریں گے۔” کاٹز نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ “بزدل ایرانی ڈکٹیٹر ایک قلعہ بند بنکر میں بیٹھ کر اسرائیلی ہسپتالوں اور رہائشی عمارتوں پر میزائل فائر کرتا ہے۔ یہ سب سے سنگین نوعیت کے جنگی جرائم ہیں – اور خامنہ ای کو ان کے جرائم کا جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔” انہوں نے اشارہ دیا کہ اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) ایرانی رہنما کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا، “وزیراعظم اور میں نے آئی ڈی ایف کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایران میں اسٹریٹجک اہداف اور تہران میں حکومتی اہداف کے خلاف حملوں کی شدت میں اضافہ کرے تاکہ اسرائیل کو لاحق خطرات سے نمٹنے اور آیت اللہ کی حکومت کو کمزور کیا جا سکے۔” ایران نے آج دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی اسرائیل میں ایک اسپتال پر میزائل حملے کا اصل ہدف اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس بیس تھا، نہ کہ صحت کی سہولت۔ اسرائیلی امدادی کارکنوں نے بتایا کہ اس حملے میں کم از کم 47 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی آر این اے نے کہا کہ “حملے کے اصل اہداف اسرائیلی آرمی کمانڈ اینڈ انٹیلی جنس بیس (آئی ڈی ایف سی4I) اور سوروکا ہسپتال کے قریب واقع گاو یام ٹیکنالوجی پارک میں آرمی انٹیلی جنس کیمپ تھے۔” اس میں کہا گیا ہے کہ ہسپتال “صرف جزوی طور پر دھماکے کی لہر کے سامنے تھا”، جبکہ فوجی سہولت “براہ راست اور درست ہدف” تھی۔ اس کے بعد ایران کے خلاف اسرائیل کی عسکری مہم میں تیزی آگئی ہے، اسرائیل کے فضائی حملوں میں ایران کے کئی اعلیٰ فوجی حکام، جوہری سائنسدان اور ایران میں جوہری انفراسٹرکچر کو تباہ کردیا گیا ہے۔ مبینہ طور پر اسرائیلی فورسز نے صرف تہران میں 50 سے زیادہ اہداف پر حملہ کیا، جن میں سینٹری فیوج کی سہولت اور افزودگی کے اجزاء کی ورکشاپس شامل ہیں۔ تاہم، ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے “غیر مشروط ہتھیار ڈالنے” کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے اس تنازع میں فوجی مداخلت کی تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ولے پارلے کے ساٹھے کالج کے طالبہ کی خودکشی سے سنسنی

Published

on

Death

ممبئی کے وِلے پارلے کے ساٹھے کالج میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا, جہاں ایک 21 سالہ طالبہ سندھیا پاٹھک کالج کی عمارت کی تیسری منزل سے گر کر ہلاک ہوگئی۔ ‎جب کہ کالج انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہے, جبکہ گھر والوں نے اس پر شبہات کا اظہار کیا ہے۔ ‎پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے اور واقعے کے ارد گرد کے حالات کا تعین کرنے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے۔ ‎ولے پارلے پولس میں اے ڈی آر حادثاتی موت کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ایک 21 سال کی لڑکی نے صبح تقریباً 7:10 بجے ساٹھے کالج کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ اسے اسپتال لے جایا گیا لیکن علاج کے دوران اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اس نے ذاتی وجوہات کی بنا پر خودکشی کی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Continue Reading

سیاست

نلیش رانے نے اپنے بھائی نتیش رانے کو متنازع بیان سے گریز کرنے کی ایکس پر دی صلاح

Published

on

Nitish-&-Nilesh-Rane

ممبئی مہاراشٹر میں بی جے پی اور شندے سینا کے مابین سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں ہے۔ بی جے پی لیڈر و وزیر نتیش رانے اور نلیش رانے میں اب سرد جنگ شروع ہو گئی ہے۔ دھاراشیو عثمان آباد میں نتیش رانے نے جلسہ عام میں متنازع بیان دیا تھا, جس کے بعد یہ بحث شروع ہو گئی تھی کہ کون کس کا باپ, اس پر نلیش رانے نے اپنے بھائی نتیش رانے کو متنازع بیان سے گریز کرنے کی ایکس پر صلاح دی تھی اور پھر نتیش نے اس کا جواب دیتے ہوئے ایکس تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا تم ٹیکس فری ہو۔۔ اس کے بعد نلیش رانے نے ایکس کا پوسٹ ڈیلیٹ حذف کر دیا تھا اب دوبارہ نتیش رانے نے ایکس پر یوتی دھرم کا پالن کرنے یعنی دوستانہ اصول پر کار بند رہنے کی اپیل کی ہے۔ نتیش رانے نے ایکس پر کہا ہے کہ عزیزم نلیش جی آپ نے کچھ دنوں قبل مہایوتی دھرم پالن کی صلاح دی تھی, لیکن ابھی اپنے دوست حلیف پارٹی کے کارکنان کو دھمکی دینا درست نہیں ہے, آپ مہایوتی کا حصہ ہے اس لئے اس بات کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے, اب اس پیغام کا نلیش رانے کیا جواب دیتے ہیں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا۔ رانے نے ایکس پر وہ پیغام بھی شئیر کیا ہے جس میں بی جے پی ورکر کو دھمکی دی گئی ہے, اور سوشل میڈیا کا یہ پیغام اب رانے برادر میں سرد جنگ کا باعث بن گیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com