Connect with us
Tuesday,07-April-2026

(جنرل (عام

بھاگلپور میں دھماکے سے مکان منہدم، چھ افراد کی موت

Published

on

fire

بہار میں شہر بھاگلپور کے تاتار پور علاقے میں جمعرات کی دیر رات زور دار دھماکے سبب ایک مکان گرنے سے چھ افراد کی موت ہو گئی، اور 12 دیگر زخمی ہو گئے۔

بھاگلپور کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سوجیت کمار نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ کاجولیچک محلے میں ایک تین منزلہ مکان جمعرات کی دیر رات زور دار دھماکے سے منہدم ہو گیا، اور اس کے ملبے تلے دب کر کم از کم چھ افراد ہلاک اور 12 افراد زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو بھاگلپور کے صدر اسپتال اور جواہر لال نہرو میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مسٹر کمار نے کہا کہ زور دار دھماکے کی وجہ سے منہدم ہونے والے مکان کے ملبے کو صاف کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے، اور ملبہ ہٹانے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس حادثے میں تباہ شدہ مکان کے قریب دو افراد دیگر مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نے کہا کہ اس حادثے کی ابتدائی تحقیقات میں مذکورہ مکان میں غیر قانونی پٹاخے اور دیسی ساختہ بم کی چیزیں سامنے آئی ہیں۔ فورنسک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سمیت پولیس اور ضلع انتظامیہ کے کئی افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں، اور بچاؤ اور راحت کا کام جاری ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : انٹی انارکوٹکس سیل کا منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاؤن، ۱۰ کروڑ سے زائد کی منشیات ضبطی، ۱۰ ملزمین گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی: انٹی نارکوٹکس سیل یونٹس نے شہر و مضافات کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کے بعد ۱۰ کروڑ سے زائد کی منشیات کی ضبطی کے ساتھ ۱۰ منشیات فروشوں کو گرفتار کرنےکا دعوی کیا ہے۔ بی پی ٹی و و ڈالا، ممبئی میں ایم ڈی کےخلاف کارروائی کے دوران اے این سی یونٹ نے۲۱۸ گرام وزنی ایم ڈی ضبط کی ہے یہاں و ڈالا میں ایم ڈی فروش کو بھی مشتبہ حالت میں حراست میں لیا ہے۔ ولے پارلے علاقہ میں ہائیڈوپانک گانجہ بھی پولس نے برآمد کیا ہے ملزم کے قبضے سے ۷ کلو ۶۹۰ گرام گانجہ بھی برآمدکیا گیا ملزم کے خلاف ۷ لاکھ سے زائد کی منشیات ضبط کی گئی ہے ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے وڈالا ٹی ٹی ممبئی علاقہ میں ناگپاڑہ میں آزاد میدان یونٹ نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے وڈالا سے گانجہ فروش کو گرفتار کیا اس کے پاس سے ۲۰ کلو ۷۰۰ گرام گانجہ ملا ہے ناگپاڑہ سے۱۱۷ گرام ایم ڈی کی ضبطی ہوئی ہے اور ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گوریگاؤں، دھاراوی، ممبئی ، ویرادیسائی روڈ اندھیری، ممبئی اور ماہم ریلوے اسٹیشن سے کل ۲۸۱ کلو گرام وزنی ایم ڈی کی ضبطی کی گئی ہے اور ملزمین کو گرفتار کیا ہے یہ تمام ملزمین یہاں منشیات فروشی میں ملوث پائے گئے ہیں کاندیولی یونٹ نے اندھیری کے قریب ۱۸ گرام وزنی ایم ڈی برآمد کیا گیا ماہم میں ۱۰۴ گرام وزنی ایم ڈی کے ساتھ ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا بھارت نگر باندرہ سے ۱۶۳ گرام وزنی منشیات ضبط کی گئی ملاڈ مالونی سے بھی اے این سی نے منشیات ضبط کی ہے۔ کل ۱۰ منشیات فروشوں کو اے این سی نے گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے 10.14کروڑ کی منشیات ضبط کی ہے۔ یہ ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی سربراہی میں یہ کارروائی جوائنٹ پولس کمشنر کرائم لکمی گوتم کی ایما پر ڈئ سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ڈنڈوشی پر فرقہ وارانہ تشدد 10 گرفتار، ملزم کے گھر سے منشیات برآمدگی کے بعد ایف آئی آر درج

Published

on

Drugs

ممبئی: ڈنڈوشی پولس نے اب تک ممبئی کے ملاڈ ایسٹ میں ڈنڈوشی پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں سنتوش نگر مارکیٹ میں بھگوان رام کے گانے بجانے پر دو برادریوں کے درمیان تشدد میں 10 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ بجرنگ دل کے مطالبے پر کل مرکزی ملزم کے گھر پر بی ایم سی بلڈورز کارروائی کرتے ہوئے گھر کو زمین بوس کردیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے گھر سے منشیات کا پیکٹ برآمد ہوا۔ ڈنڈوشی پولیس نے الگ ایف آئی آر درج کی ہے، جس کی تحقیقات جاری ہے۔ پولیس کی معلومات کے مطابق سنتوش نگر علاقے میں ساؤتھ انڈین کی جانب سے دیوی کا پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ دونوں گروپوں میں ہاتھا پائی ہوئی۔ صورتحال فی الحال قابو میں ہے۔پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 109، 118 (1)، 351 (3)، 352، اور 189 (1) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ دفعہ 189 (2)، 189 (3)، 191 (1)، 191 (2)، 191 (3)، آرمس ایکٹ کی دفعہ 37 (1) اور مہاراشٹر پولیس ایکٹ کی 135 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واقعے کے دوران، ممبئی دنڈوشی پولیس نے لاٹھی چارج کا سہارا لیا، جس سے تین افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے جنہیں ٹراما کیئر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ملزم کے گھر پر بلڈوزر آپریشن کے دوران، بجرنگ دل اور ہندو تنظیموں کے ہزاروں افراد نے نعرے لگائے، ہنومان چالیسہ کا پاٹ کیا اور ہنومان کی آرتی کی۔ بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ کریت سومیا سنتوش نگر پہنچے اور ہنومان آرتی میں حصہ لیا۔ کریٹ سومیا نے پولیس کی کارروائی پر سوال اٹھایا ہے۔ فی الحال، ممبئی پولیس نے پورے علاقے کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے۔کریٹ سومیا نے کہا ہے کہ جب تک اس معاملہ میں سخت کارروائی نہیں ہوتی وہ اس کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ممبئی پولس کے ڈی سی پی مہش چمٹے نے بتایا کہ ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور معاملہ میں ملوث مزید افراد کی تلاش بھی جاری ہے اب تک ۱۰ ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے ان پر فساد برپا کرنے کا کیس درج کر لیا گیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مانخورد سے کلینا ودیا پیٹھ تک نئی بس سروس شروع کرنے کا ابوعاصم اعظمی مطالبہ

Published

on

ممبئی: مانخورد شیواجی نگر حلقہ کے سینکڑوں غریب اور نادار طلباء ممبئی یونیورسٹی کے کلینا کیمپس میں زیر تعلیم ہیں۔ صرف، یا طلبہ کی نقل و حمل کے لیے بیسٹ بسوں کی کمی، نقل و حمل کی ٹکٹ زیادہ ہے۔ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے ‘بیسٹ’ کمیٹی کے چیئرمین کو خط لکھ کر نئی بس سروس شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اعظمی نے اپنے خط میں بتایا بروقت سفر کے لیے بسوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے طلبہ کو صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے اور شام 5 سے 6 بجے کے درمیان عجلت سفر کرنا ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود طلبا کو انتظار کرنا پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے طلباء کا تعلیمی نقصان ہوتا ہے اور انہیں جسمانی اور ذہنی صدمے برداشت کرنا پڑتے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ 90 فٹ روڈ پر واقع نئے بس اسٹینڈ سے کلینا ودیا پیٹھ تک نئی بس سروس فراہم کی جائے اور اوقات میں زیادہ بسیں فراہم کی جائیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان