Connect with us
Saturday,16-May-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا کے 34 نئے معاملے درج

Published

on

CORONA..

مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 34 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، اور دو مریضوں کی موت ہو گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق بیڈ میں پانچ متاثرین پائے گئے ہیں، اور ایک مریض کی موت ہوئی ہے، جبکہ ہنگولی میں بھی ایک مریض کی موت ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی اورنگ آباد میں 11، لاتور میں نو، پربھنی میں چار، ناندیڑ میں تین اور عثمان آباد میں دو نئے مریض پائے گئے ہیں۔

اس دوران ریاست میں 782 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 78,65,298 ہو گئی ہے جبکہ مزید دو مریضوں کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,43,697 ہو گئی۔

اس دوران 1,361 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے، جس کے بعد بازیاب افراد کی کل تعداد 77,10,376 ہوگئی۔ اس وقت انفیکشن کی شرح 98.02 فیصد اور اموات کی شرح 1.82 فیصد ہے۔

محکمہ صحت نے کہا کہ ریاست میں 7,228 فعال کیسز ہیں۔ وہیں ابھی تک اومیکرون ویرینٹ کے 4,629 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

مہاراشٹر پولیس محکمہ میں انتظامی تبدیلیاں، کئی سینئر آئی پی ایس افسران کے تبادلے

Published

on

IPS

ممبئی : (قمر انصاری) مہاراشٹر پولیس محکمہ میں بڑے انتظامی رد و بدل کے تحت منوج کمار شرما کو ممبئی پولیس کا نیا مشترکہ پولیس کمشنر (قانون و انتظام) مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی زندگی پر مبنی بالی ووڈ فلم 12th Fail کافی مشہور رہی تھی۔ سال 2005 بیچ کے آئی پی ایس افسر منوج کمار شرما اس سے قبل ممبئی میں پولیس ڈپٹی کمشنر زون-1 اور ایڈیشنل پولیس کمشنر (مغربی علاقہ) کے عہدے پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہیں انیل کمبھارے، جو اب تک مشترکہ پولیس کمشنر (ٹریفک) کے عہدے پر فائز تھے، انہیں ممبئی کرائم برانچ کا نیا مشترکہ پولیس کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ سال 2003 بیچ کے آئی پی ایس افسر راجیش پردھان اب ممبئی اکنامک آفینس ونگ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

اسی طرح سال 2004 بیچ کے آئی پی ایس افسر سوسیراج جےکمار، جو اس وقت مشترکہ پولیس کمشنر (انتظامیہ) کے عہدے پر تعینات تھے، انہیں مہاراشٹر فورس-1 کا نیا اسپیشل انسپکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ جیاکمار اس سے قبل ممبئی پولیس میں پولیس ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل پولیس کمشنر اور مشترکہ پولیس کمشنر جیسے اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز مالیگاؤں میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے طور پر کیا تھا۔

اس کے علاوہ ستیہ نارائن چودھری، جو اب تک مشترکہ پولیس کمشنر (قانون و انتظام) کے عہدے پر تھے، انہیں اب ممبئی ٹریفک محکمہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ساتھ ہی سال 2004 بیچ کے آئی پی ایس افسر پروین پڑوال، جو انسپکٹر جنرل (ٹریننگ) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے، انہیں ناسک رینج کا نیا انسپکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر پولیس محکمہ میں ہونے والے اس بڑے تبادلے کو قانون و انتظام، جرائم پر قابو، ٹریفک نظم و نسق اور انتظامی نظام کو مزید مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم مانا جا رہا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

عید الاضحی ابوعاصم اعظمی کی کامیاب پیروی جانوروں کے تاجروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت، نظم ونسق کا حکمنامہ جاری

Published

on

Abu-Asim-Azmi..

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کی کامیاب پیروی کے سبب مہاراشٹر ڈی جی پی کے سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے جانوروں کے تاجروں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور جانوروں کے نقل و حمل کو بہتر بنانے کے لئے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے۔ آئی جی نظم و نسق ساگر پاٹل نے ڈی جی پی سدانند داتے کی ایما پر ایک حکمنامہ جاری کیا ہے۔ اس کی مناسبت سے جانوروں کے بیوپاریوں تاجروں کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانیوں کا سامنا نہ ہو اس لئے ضروری حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ہی رہنمایانہ اصول کی تابعداری اور جانوروں کو پکڑنے کے بعد اس کی حصولیابی کو ممکن بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ہی اس متعلق قوانین بھی وضع کئے گئے ہیں۔ وضع کردہ قوانین کے مطابق عیدالاضحی پر ضروری کارروائی کا احکام جاری کیا گیا ہے۔ یہ حکمنامہ ابوعاصم اعظمی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ اس سے قبل عیدالاضحیٰ سے متعلق ابوعاصم اعظمی نے ڈی جی پی سے ملاقات کر کے مطالبہ کیا تھا کہ عید کے موقع پر تاجروں اور عام مسلمانوں کو درپیش مسائل کا ازالہ کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی ایک یادداشت بھی دی تھی۔ اعظمی نے اس کے ساتھ تاجروں کو درپیش رکاوٹوں، غیر ضروری تکالیف اور سیکورٹی کے خدشات کے مسائل سے متعلق بھی ڈی جی پی کو مطلع کیا تھا۔

محکمہ پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام قواعد و ضوابط پر عمل کرنے والے تاجروں کو ہراساں نہیں کیا جائے گا۔ جو تاجر جانوروں کی نقل و حمل کے دوران قواعد و ضوابط پر عمل کرتے ہیں۔ انہیں کسی قسم کی رکاوٹ یا پریشانی کا سامنا نہیں کرنا ہوگا, اگر کسی تاجر کے جانور پکڑے گئے تو قانونی چھان بین کے بعد ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں تمام تھانوں اور متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی عیدالاضحی کے پس منظر میں جانوروں کی نقل وحمل کے لیے ممبئی پولس کی ہیلپ لائن جاری

Published

on

Deonar-&-Fadnavis

ممبئی میں عید الاضحی کے پیش نظر جانوروں کے نقل و حمل کے لیے ممبئی پولس نے ایک ہیلپ لائن جاری کی ہے, تاکہ عید کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو اگر راستہ میں جانوروں کی نقل و حمل میں کوئی پریشانی یا مسائل درپیش آتی ہے, تو ممبئی پولس کے کنٹرول روم اور ہیلپ لائن نمبر 8976754100 اور 022-22623054 پر رابطہ کرے۔ ممبئی میں پرامن عید الاضحی اور نظم و نسق کی بقا کیلئے ممبئی پولس نے ہیلپ لائن کا قیام عمل میں لایا ہے, تاکہ شرپسندوں پر بروقت کارروائی ہو۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان