Connect with us
Wednesday,13-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

راجستھان میں سڑک حادثہ پر وزیر اعظم کا اظہار تعزیت

Published

on

modi

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو راجستھان کے کوٹا میں سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا کہ راجستھان میں سڑک حادثہ بہت افسوسناک ہے، میں اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
ایشور ان سب کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

انہوں نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے دو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو پچاس پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
غور طلب ہے کہ اتوار کو راجستھان کے کوٹا میں باراتیوں سے بھری کار چمبل ندی میں گر گئی تھی۔ اس حادثے میں دولہا کی بھی موت ہو گئی تھی۔

جرم

جلگاؤں مسلم نوجوان کے ساتھ ہجومی تشدد، مسلمانوں پر ہونے والے تشدد اور ناانصافی پر پابندی عائد ہو، خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کا ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ

Published

on

ممبئی : جلگاؤں کے جامنیر میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب ایک مسلم نوجوان کو شرپسندوں نے صرف اس لئے تشدد کا نشانہ بنایا کیونکہ وہ ایک غیر مسلم دوشیزہ کے ساتھ سائبر کیفے میں تھا اور اس کی خبر شرپسندوں کو ہوئی اور لو جہاد کے شبہ میں نوجوان سلیمان کو سائبر کیفے کے باہر پہلے زدوکوب کیا اور پھر اسے 25 کلو میٹر دور گاؤں میں لے جاکر ہجومی تشدد کا نشانہ بنایا, اس کے کپڑے پھاڑ دئیے برہنہ کر کے اسے نیم مردہ حالت میں پھینک دیا۔ جب اسے اسپتال لیجایا گیا تو ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ ہندو و مسلمان کے نام پر تشدد اور ہجومی تشدد پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے اور خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی ہو۔ یہ مطالبہ آج یہاں سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو روزانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے, ہجومی تشدد کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے, اتنا ہی نہیں اگر کوئی غریب مسلم نوجوان کسی غیر مسلم دوشیزہ سے بات کرتا ہے یا اس کا معاشقہ ہے تو اسے تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔ یہ سراسر غلط ہے ہر ایک بالغ شہری کو اپنے پسند کی شادی کا حق دستور نے دیا ہے, لیکن یہ فرقہ پرست صرف غریبوں پر اس قسم کی زور آزمائی کرتے ہیں, اگر امیر کسی غیر مسلم سے شادی کرے تو سب معاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج حالات انتہائی خراب اور بد سے بدتر ہوچکے ہیں, اس پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے ہمارا مطالبہ ہے کہ خدارا اسے روک کر نظم ونسق برقراری کی سعی کرے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں پر سخت کارروائی ہو اور اسے انصاف ملے ساتھ ہی اس قسم کی وارداتوں میں ملوث افراد کو عبرت ناک سزا دی جائے۔ ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ آج مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر دی گئی ہے, اگر مسلمان اتنے ہی ناپسند ہے تو انہیں پھینک دیجئے یا جیل میں بند کروا دیجئے ریاست میں جس طرح سے حالات خراب ہیں وہ انتہائی تشویشناک ہے۔

Continue Reading

جرم

انٹاپ ہل اسلحہ سپلائر گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی پولیس نے اسلحہ جات فروخت کرنے والے ایک گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے ایک اسلحہ بردار کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے تفصیلات کے مطابق انٹاپ ہل پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص اسلرحہ فروخت کرنے کیلئے آنے والا ہے۔ اس پر پولیس نے چھاپہ مار کر مشتبہ شخص کی تلاشی لینے کے ساتھ گھر پر بھی تلاشی لی اور ہتھیار برآمد کیا۔ اس کے قبضے سے پولیس نے دو غیر قانونی آتشیں اسلحہ 49 کارآمد کارتوس اور 18 بئیر کارٹیج برآمد کیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں پولیس نے جس شخص کو گرفتار کیا ہے اس کی شناخت سربجیت سنگھ کولجیت سنگھ باجوا 52 سالہ کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کو گرفتار کر کے اس کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت کیس درج کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر کی ایما پر ڈی سی پی نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

سیاست

ممبئی میں عالیشان گھر ہونے کے باوجود دھننجے منڈے سرکاری بنگلہ میں ہی مقیم، بنگلہ خالی میں توسیع کا مطالبہ، سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں

Published

on

Dhananjay-Munde

‎ممبئی بیڑ ضلع کے سرپنچ سنتوش دیش مکھ کے قتل کیس میں اس وقت کے وزیر خوراک دھننجے منڈے کو اپنے وزارتی عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔ استعفیٰ کے کئی مہینے گزر جانے کے باوجود دھننجے منڈے نے ملبار ہل میں واقع سرکاری بنگلہ ابھی تک خالی نہیں کیا ہے۔ جس کی وجہ سے محکمہ تعمیرات عامہ نے ان پر اب تک 42 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس معاملے میں دھننجے منڈے نے کہا کہ انہیں بیماری کی وجہ سے ممبئی میں رہنے کی ضرورت ہے۔ ان کی بیٹی کے اسکول کا بھی مسئلہ ہے۔ اس لیے انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے توسیع کی درخواست کی ہے۔

‎یہ بات سامنے آئی ہے کہ دھننجے منڈے کا ممبئی میں اپنا پرعالشان گھر ہے۔ یہ تفصیل اسمبلی انتخابات میں جمع کرائے گئے حلف نامہ سے سامنے آئی ہے۔ دھننجے منڈے کا ویر بھون کی عمارت میں گرگاؤں چوپاٹی میں این ایس پاٹکر مارگ کے نام پر ایک مکان ہے۔ منڈے اور ان کی اہلیہ نے یہ گھر دسمبر 2023 میں 16.50 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ ممبئی میں دھننجے منڈے کا گھر ویر بھون کی عمارت کی 9ویں منزل پر ہے۔ مکان کا نمبر 902 ہے۔

‎دھننجے منڈے کا گھر 2,151 مربع فٹ ہے۔ تاہم وہ وزارت سے مستعفی ہونے کے بعد بھی سرکاری رہائش گاہ میں مقیم ہیں۔ خود دھننجے منڈے نے اس کے لیے 10 کروڑ روپے خرچ کیے تھے۔ اس گھر میں فی الحال کوئی مقیم نہیں ہے۔ اسمبلی انتخابات میں جمع کرائے گئے حلف نامے کے مطابق جب سے انہوں نے گھر خریدا ہے وہ بند ہے

‎جب مہایوتی حکومت دوبارہ اقتدار میں آئی تو دھننجے منڈے کو ست پورہ بنگلہ الاٹ کر دیا گیا۔ وزارتی عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد 15 دن کے اندر سرکاری بنگلہ خالی کرنا لازمی ہے۔ دھننجے منڈے نے 4 مارچ کو وزارتی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے مطابق، ان سے 20 مارچ تک بنگلہ خالی کرنے کی امید تھی۔ لیکن انہوں نے توسیع طلب کرنے کے بعد ابھی تک بنگلہ خالی نہیں کیا ہے۔ ست پورہ بنگلے کا رقبہ 4 ہزار 667 مربع فٹ ہے، قواعد کے مطابق اگر وزیر 15 دن کے اندر بنگلہ خالی نہیں کرتے ہیں تو ان پر 200 روپے فی مربع فٹ جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے منڈے پر ماہانہ 9 لاکھ 33 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے اور اب یہ رقم 42 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

‎جب دھننجے منڈے سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ بیماری کی وجہ سے مجھے ممبئی میں رہنے کی ضرورت ہے۔ میری بیٹی کے اسکول کا بھی مسئلہ ہے۔ اس لیے میں نے رہائش گاہ خالی کرنے کے لیے توسیع کی درخواست کی ہے۔ اس میں کہا گیا کہ ’’اس سے قبل کئی سابق وزراء کو اس طرح کی توسیع دی گئی ہے۔ دوسری جانب وزیر چھگن بھجبل کو ست پورہ بنگلہ دینے کا حکومتی حکم نامہ 23 مئی کو جاری کیا گیا تھا جس کی وجہ سے سیاسی حلقوں میں بحث جاری ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com