Connect with us
Thursday,11-September-2025
تازہ خبریں

مہاراشٹر

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 155 نئے معاملے

Published

on

CORONA..

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 155 نئے معاملے درج ہوئے ہیں، اور اس دوران اس وائرس کی وجہ سے دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ صحت کے حکام نے منگل کو یہ جانکاری دی۔

تمام ضلعی ہیڈکوارٹروں سے یکجا کی گئیں پورٹس کے مطابق لاتور اس وباء سے سب سے زیادہ متاثر رہا۔ یہاں 32 نئے کیس رپورٹ ہوئے، اور ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ اس کے بعد بیڑ میں 23 نئے معاملے سامنے آئے، اور ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ عثمان آباد میں 29، اورنگ آباد میں 26، ناندیڑ میں 19، ہنگولی میں 14، جالنا میں آٹھ اور پربھنی ضلع میں چار نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

بزنس

ممبئی احمد آباد بلٹ ٹرین : گجرات میں بلٹ ٹرین پروجیکٹ پر کام ایڈوانس مرحلے میں ہے، 156 کلومیٹر طویل کوریڈور پر کام کی رفتار بڑھے گی۔

Published

on

Mumbai-Bullet-Train

ممبئی : گجرات کے بعد اب مہاراشٹر میں بھی بلٹ ٹرین کا کام زور پکڑے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ جاپان کے بعد این ایچ ایس آر سی ایل کی طرف سے ایک بڑا اپ ڈیٹ آیا ہے۔ این ایچ ایس آر سی ایل نے M/s لارسن اینڈ ٹوبرو لمیٹڈ کے ساتھ ممبئی-احمد آباد بلٹ ٹرین پروجیکٹ کے ٹریک ورک کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ نیشنل ہائی اسپیڈ ریل کارپوریشن لمیٹڈ نے میسرز لارسن اینڈ ٹوبرو لمیٹڈ کے ساتھ ٹریک اور ٹریک سے متعلقہ کاموں کے ڈیزائن، سپلائی اور تعمیر کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے جس میں ریاست مہاراشٹر میں ڈبل لائن ہائی اسپیڈ ریلوے کے لیے ٹیسٹنگ اور کمیشننگ شامل ہے۔

ایم او یو کے مطابق، 157 کلومیٹر طویل روٹ الائنمنٹ میں ممبئی بلٹ ٹرین اسٹیشن اور مہاراشٹر-گجرات سرحد پر جارولی گاؤں اور تھانے میں رولنگ اسٹاک ڈپو کے درمیان پورے راستے کے ساتھ چار (04) اسٹیشنوں کے لیے ٹریک کا کام شامل ہے۔ گجرات میں 200 کلومیٹر سے زیادہ طویل وایاڈکٹس پر ٹریک کی تعمیر کا کام (پیکیجز ٹی-2 اور ٹی-3 کے تحت) تیزی سے جاری ہے۔ ٹریک کی تعمیر کے کام سے متعلق تینوں پیکیج ہندوستانی کمپنیوں کو دیئے گئے ہیں، جس سے تیز رفتار ریل ٹریک کی تعمیراتی ٹیکنالوجی میں ہندوستان کی مجموعی مہارت میں اضافہ ہوا ہے۔ ممبئی احمد آباد بلٹ ٹرین پروجیکٹ کی کل لمبائی 508 کلومیٹر ہے۔ اس میں سے 352 کلومیٹر گجرات میں ہے۔ جبکہ 156 کلومیٹر مہاراشٹر میں ہے۔

جاپانی ایچ ایس آر (شنکانسن) میں استعمال ہونے والا بیلسٹ لیس سلیب ٹریک سسٹم ہندوستان کے پہلے ایچ ایس آر پروجیکٹ (ایم اے ایچ ایس آر) کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ ٹریک سسٹم چار اہم اجزاء پر مشتمل ہے۔ ان میں آر سی ٹریک بیڈ، سیمنٹ اسفالٹ مارٹر (سی اے ایم)، پری کاسٹ ٹریک سلیب اور فاسٹنرز کے ساتھ ریل شامل ہیں۔ این ایچ ایس آر سی ایل کے ساتھ ایک مفاہمت نامے کے تحت، جاپان ریلوے ٹیکنیکل سروس (جارٹس) نے ہندوستانی انجینئروں، ورک انچارجوں، سپروائزروں اور تکنیکی ماہرین کے لیے وسیع تربیتی اور سرٹیفیکیشن پروگرام منعقد کیے ہیں۔

این ایچ ایس آر سی ایل کے مطابق، 15 خصوصی ماڈیولز کا احاطہ کرتے ہوئے، ان پروگراموں میں ٹریک سلیب کی تعمیر، آر سی ٹریک بیڈ کی تعمیر، سلیب ٹریک کی تنصیب اور سی اے ایم کی تنصیب جیسے اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ گجرات میں ٹی-2 اور ٹی-3 پیکجوں کے تحت تقریباً 436 انجینئروں کو ان جدید تکنیکوں میں تربیت دی گئی ہے۔ اسی پیکیج کے تحت مہاراشٹر میں بھی ٹریک کی تعمیر کا کام شروع ہونے سے پہلے انجینئروں اور سپروائزروں کو تربیت دینے کا منصوبہ ہے۔

8 ستمبر 2025 تک، بلٹ ٹرین کی 320 کلومیٹر وائڈکٹ کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ 397 کلومیٹر پر پیئر کی تعمیر اور 408 کلومیٹر ٹریک پر پیئر فاؤنڈیشن مکمل ہو چکی ہے۔ تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق، پروجیکٹ کے 17 دریا کے پل، 09 اسٹیل پل اور 05 پی ایس سی (پری سٹریسڈ کنکریٹ) پل مکمل ہو چکے ہیں۔ 203 کلومیٹر طویل راستے پر 4 لاکھ شور بیریئرز لگائے گئے ہیں۔ 202 کلومیٹر ٹریک بیڈ کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ یہی نہیں، 1800 او ایچ ای ماسٹس لگائے گئے ہیں۔ جو تقریباً 44 کلومیٹر مین لائن وایاڈکٹ پر محیط ہے۔ مہاراشٹر میں بی کے سی اور شلفاٹا کے درمیان 21 کلومیٹر لمبی سرنگ پر کام جاری ہے۔ پالگھر ضلع میں 07 پہاڑی سرنگوں پر کھدائی کا کام جاری ہے۔ گجرات کے تمام اسٹیشنوں پر سپر اسٹرکچر کا کام ایڈوانس مرحلے میں ہے۔ مہاراشٹر کے تینوں ایلیویٹڈ اسٹیشنوں پر کام شروع ہو چکا ہے اور ممبئی کے زیر زمین اسٹیشن پر بیس سلیب کاسٹنگ کا کام جاری ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

نیپال جیسے حالات ہندوستان میں پیدا ہونے کا خدشہ : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu Asim Azmi

ممبئی نیپال میں تشدد اور شورش کے بعد مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ہندوستان کے حالات پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ نیپال جیسے حالات ہندوستان میں پیدا نہ ہو اس لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو سر جوڑ کر بیٹھنے اور اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے, چونکہ سرکاریں کرپٹ اور بدعنوان ہو چکی ہے اس لئے نیپال میں عوام نے سڑکوں پر احتجاج اور پرتشدد جھڑپیں ہوئی ہیں. انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں کرپشن اور بدعنوانی عروج پر ہے, امیروں کو بڑے بڑے ٹھیکے دئیے جارہے ہیں. سبزی فروخت کرنے سے لے کر ہر چیز اڈانی اور ریلائنس کو دی جارہی ہے تو ایسے میں غریب کہاں جائیں گے. انہوں نے کہا کہ گاندھی جی کو ماننے والا کبھی کرپشن اور بدعنوانی برداشت نہیں کرے گا. انہوں نے کہا کہ گاندھی جی نے جس طرح انگریزوں کو بھگایا اسی طرح بدعنوانی کے خلاف عوام متحد ہو جائیں گے. اعظمی نے کہا کہ نیپال میں جو حالات پیدا ہوئے ہیں اس کے اثرات ہندوستان پر بھی ہوئے ہیں کیونکہ ہندوستان کے پڑوسی ملک بنگلہ دیش، سری لنکا اور اب نیپال میں تشدد اور شورش عام ہے ایسے میں ہندوستان کو بھی اس پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ اعظمی نے نیپال کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سرکار بدعنوانی نااہل اور بے حس ہو گی اس طرح کے حالات پیدا ہوتے ہیں نیپال میں بھی یہی ہوا ہے اس لئے ہمیں بھی الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی ملاڈ میں کھانے نہ دینے پر قتل، ایک گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی ملاڈ علاقہ میں گرو کرپا بار سے متصل ایک ہوٹل میں کھانے طلب کرنے پر تنازع کے بعد ایک نوجوان کے قتل کی واردات نے علاقہ میں سنسنی پیدا کردی ہے. ڈی سی پی سندیپ نے کہا کہ گزشتہ شب سنجے مکوانہ نے کھانا طلب کیا تھا تو اسے کھانا دینے سے انکار کر دیا گیا, اس کے بعد اس نے ہوٹل کے باہر گالی گلوج شروع کردی, جس کے بعد کلپیش نے اس پر اعتراض کیا اور پھر سنجے مکوانا نے اپنے چار ساتھیوں کے ساتھ کلپیش پر حملہ کیا اور کانچ کی بوتل سر پر دے ماری اور دھادار ہتھیار سے حملہ کر دیا جس کے بعد اسے اسپتال پہنچایا گیا اور اس کی موت واقع ہو گئی. اس معاملہ میں چار ملزمین کی شناخت ہوئی ہے اور پولس نے ایک سنجے مکوانا کو گرفتار کر لیا ہے. بقیہ کی تلاش جاری ہے ملزمین اور شکایت کنندہ میں ذاتی دشمنی تھی یا نہیں اس کی جانچ جاری ہے, لیکن ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ دونوں کے خلاف کیس درج ہے۔ مقتول کلپیش کا بھائی مہیش بھانو شالی نے الزام عائد کیا کہ یہاں گرو کرپا بار رات بھر جاری رہتا ہے, اگر یہاں بار بند ہوتا تو میرا بھائی زندہ ہوتا. ڈی سی پی صاحب نے بار پر کارروائی کی ہدایت بھی دی ہے, اس کے باوجود بار رات دیر گئے تک جاری رہتا ہے

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com