Connect with us
Wednesday,13-May-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

حجاب تنازع : ہر کسی کے آئینی حقوق کا تحفظ کیا جائے گا : سپریم کورٹ

Published

on

Supreme-Court

سپریم کورٹ نے جمعہ کو کہا کہ وہ حجاب تنازع پر نظر رکھے ہوئے ہے اور مناسب وقت پر متعلقہ عرضیوں کی سماعت کر کے سبھی کے آئینی حقوق کی حفاظت کرے گی۔

چیف جسٹس وی این رمن نے اس معاملے پر جلد سماعت کی سینئر وکیل دیودت کامت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ مناسب وقت پر اس معاملے کی سماعت کریں گے۔ مسٹر کامت نے پیر کے لیے معاملہ درج کرنے کی درخواست کی تھی۔ مسٹر کامت نے ‘خصوصی تذکرہ کے دوران کرناٹک ہائی کورٹ کے جمعرات کے عبوری حکم کو چیلنج کرنے والی درخواست پر جلد سماعت کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے 15 فروری سے طلباء و طالبات کے امتحانات کے آغاز کے علاوہ مختلف دیگر آئینی پہلوؤں کا حوالہ دیتے ہوئے دلائل دیے، اور ‘خصوصی اجازت عرضی پر جلد سماعت کا مطالبہ کیا۔’

کرناٹک ہائی کورٹ نے اپنے عبوری فیصلے میں طالبات کو مذہبی لباس پہننے پر اصرار نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ جسٹس رمن نے سینئر وکیل کامت سے کہا کہ آئینی حقوق سب کے لیے ہیں، اور یہ عدالت اس کی حفاظت کرے گی۔ ہم مناسب وقت پر فہرست بنائیں گے۔

سینئر وکیل کپل سبل نے جمعرات کو کرناٹک ہائی کورٹ سے حجاب تنازع سے متعلق درخواستوں کو چیف جسٹس کی سربراہی والی اس بنچ کے سامنے عدالت عظمیٰ میں منتقل کیا تھا، اور اس درخواست پر جلد سماعت کرنے کی اپیل کی تھی۔ چیف جسٹس نے دلائل سننے کے بعد کہا تھا کہ معاملہ کرناٹک ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے درج ہے، پہلے وہاں سماعت ہونے دیں، اس کے بعد ہم اس پر غور کریں گے۔

خصوصی تذکرہ کے دوران جلد سماعت کی ضرورت کی وضاحت کرتے ہوئے، مسٹر سبل نے کہا تھاکہ امتحان ہونے والے ہیں۔ اسکول اور کالج بند ہیں۔ لڑکیوں پر پتھر برسائے جا رہے ہیں۔ یہ تنازع پورے ملک میں پھیل رہا ہے۔ اس معاملے پر فوری طور پر غور کیا جانا چاہیے۔

چیف جسٹس نے مدراس ہائی کورٹ میں اس معاملے کے زیر سماعت ہونے اور شنوائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ “پہلے انہیں اس معاملے پر غور کرنے دیں۔”

کرناٹک میں حال ہی میں اس وقت تنازعہ شروع ہوا تھا، جب ایک تعلیمی ادارے میں طالبات کو حجاب اتار کر کلاس میں آنے کے لیے کہا گیا، جس سے انھوں نے انکار کر دیا۔ طالبات کی جانب سے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ حجاب پہننا ان کا آئینی حق ہے، اور انہیں اس سے نہیں روکا جا سکتا۔

جرم

ممبئی : جے جے اسپتال میں ڈاکٹر کی خودکشی کے سبب سنسنی

Published

on

suicide

ممبئی : جے جے اسپتال کے ڈاکٹر نے ذہنی تناؤ کے مرض کے سبب خودکشی کرلی۔ آج دوپہر ڈاکٹر ابھیاسنگھ نرسنگھ مورے نامی شخص نے جو ڈاکٹر نواس میں ریڈیولاجی کے سال اول میں زیر تعلیم تھا, اس نے اپنے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ وہ ریڈیولاجی کے سال اول میں زیر تعلیم تھا اور سائیکو ٹراپک ادویات لے رہا تھا۔ اس نے ڈپریشن کی وجہ سے اپنے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

حج کمیٹی کی غفلت کے سبب حجاج کرام کو دشواریاں، اضافی دس ہزار روپیہ کی وصولی، ضروری کارروائی کی سی او حج کمیٹی کی اعظمی کو یقین دہانی

Published

on

Azmi-&-Yusuf

ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کو حجاج کرام کو درپیش مسائل اور دشواریوں کے ازالہ کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او شہنواز سے ملاقات کر کے حجاج کرام کو درپیش دشواریوں کے ازالہ اور مشکلات کا تصفیہ کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے سی ای او کی توجہ اس جانب مبذول کروائی کہ حجاج کرام سے جنگی صورتحال کے سبب ۱۰ ہزار روپیہ اضافی وصول کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی جو اسمارٹ واچ عازمین حج کو دی گئی وہ ناکارہ ہے۔ اسمارٹ واچ کے لیے حجاج کرام سے اضافی ۵ ہزار روپیہ وصول کیا گیا تھا, اس کے باوجود یہ دستی گھڑی ناکارہ ہے, جبکہ یہی اسمارٹ واچ مارکیٹ بازار میں ۷ سو سے ۶ سو رپیہ میں دستیاب ہے۔ یہ الزامات بھی عازمین حج نے حج کمیٹی آف انڈیا پر عائد کئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس گھڑی کی چارجنگ سمیت دیگر خرابیوں سے متعلق بھی شکایات موصول ہوئی ہے۔ اسی مسئلہ پر اعظمی نے سنٹرل حج کمیٹی کے سی ای شاہنواز سی سے حج ہاؤس میں ملاقات کی جس میں عازمین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر بات کی گئی۔ حجاج کرام نے شکایت کی کہ تقریباً 10,000 روپے زائد وصول کیے جا رہے ہیں۔ مزید برآں، فراہم کردہ گھڑیوں کے لیے 5,000 وصول کیے گئے، جبکہ ان کی مارکیٹ قیمت تقریباً 700-800 ہے۔ بہت سے حجاج نے بتایا کہ گھڑیاں ٹھیک سے کام نہیں کر رہی تھیں اور ناقابل استعمال تھیں۔ سی ای او نے بغور باتیں سننے کے بعد یقین دلایا کہ گھڑیوں کا معائنہ کیا جائے گا اور درست معلومات فراہم کی جائیں گی۔

گزشتہ 20 سالوں سے حج کے دوران حج ہاؤس میں میں خدمت انجام دینے والے ملازمین کی برطرفی کا معاملہ بھی اعظمی نے سی ای او کے روبرو پیش کیا۔ عدالتی حکم کے باوجود انہیں دوبارہ برخاست کردیا گیا۔ ان ملازمین کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ سی ای او شاہنواز نے مرکزی حکومت کو خط لکھ کر کارروائی کا یقین دلایا۔ اس دوران وفد میں ریاستی ورکنگ صدر یوسف ابرہانی اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

اسامہ بن لادن کی دوبارہ ولادت اویسی میں! نتیش رانے کی ایک مرتبہ پھر ایم آئی ایم لیڈر اسدالدین اویسی پر سخت تنقید

Published

on

nitish-owesi

ممبئی : مہاراشٹر کے وزیر نتیش رانے نے ایک مرتبہ پھر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سر براہ اویسی پر تنقید کر تے ہوئے اویسی کو پہلے اسامہ بن لادن کا مساوی قرار دیا تھا اب انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کی دوبارہ ولادت اویسی میں ہوئی ہے اس لئے وہ ایسی نظریات کا حامل ہے ایسے نظریہ کی عکاسی کر نے والوں کی جگہ ہندوستان میں نہیں ہے۔

انہوں نے ندا خان کے کیس میں زہر افشانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم آئی ایم نے ندا خان کی حمایت کی تھی لیکن اب جیسے جیسے حقائق بے نقاب ہوئی ہے ایم آئی ایم بھی بے نقاب ہوگئی ہے۔ نتیش رانے نے ہندوستان کو ہندو راشٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دیوی دیوتاؤں کا دیش ہے اگر کسی کو وندے ماترم قبول نہیں ہے تو وہ اپنی داڑھی اور گول ٹوپی لے کر ابا کے پاکستان چلے جائے کیونکہ ہندوستان میں انہیں برداشت نہیں کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہ کر کیا یہ لوگ بھارت کی حمایت کر سکتے تھے صرف یہ لوگ ہندوستان میں رہ کر ایسی حرکت کرتے ہیں۔ اویسی کا موازانہ اسامہ بن لادن سے کرنے کے بعد بھی نتیش رانے اپنے موقف پر قائم ہے اس کے ساتھ ہی رانے نے ایم آئی ایم کو دہشت گرد تنظیم تک قرار دیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان