سیاست
ایس پی نے 56 امیدواروں کی فہرست جاری کی

سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے اترپردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے جمعرات کو 56 امیدواروں کی فہرست جاری کر دی۔ ان میں نو مسلم ناموں کے ساتھ پانچ خواتین شامل ہیں۔
جاری لسٹ کے مطابق بی جے پی سے ایس پی میں آئے سابق وزیر دارا سنگھ چوہان کو ضلع مئو کی گھوسی اسمبلی سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ ان کے علاوہ بی ایس پی سے ایس پی میں آئے ایم ایل اے لال جی ورما ضلع امبیڈکر نگر کی کٹہری سیٹ سے، رام اچل راج بھر امبیڈکر نگر سیٹ سے ایس پی کے نشان پر قسمت آزمائیں گے۔
سابق بی ایس پی ایم پی داؤد احمد کو لکھیم پور کھیری کی محمدی سیٹ سے کانگریس سے ایس پی میں شامل ہوئے رما کانت یادو کا ضلع اعظم گڑھ کی پھولپور پوئی سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ ایس پی نے اپنے موجود ایم ایل شیلندر یادو ’للئی‘ کو ضلع جونپور کی شاہ گنج سیٹ سے اور آشوتوش اپادھیائے کو ضلع دیوریا کی بھاٹپاررانی سیٹ سے امیدوار بنایا ہے۔
ان کے علاوہ پارٹی نے اروند سنگھ گوپ کو بارہ بنکی کو ضلع بارہ بنکی کی دریا آباد سیٹ سے ٹکٹ دیا ہے۔ گذشتہ الیکشن میں وہ رام نگر سیٹ سے انتخابی میدان میں اترے تھے لیکن انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پارٹی کی جانب سے جاری امیدواروں کی فہرست میں یوگی کابینہ سے استعفی دے کر ایس پی میں شمولیت اختیاری کرنے والے دارا سنگھ چوہان کو ضلع مئو کی گھوسی سیٹ سے جبکہ سابق اسمبلی اسپیکر ماتاپرساد یادو کو ضلع سدھانگر کی اٹوہ سیٹ سے و اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رام گوند چودھری کو ضلع بلیا کی بانسڈیہہ سیٹ سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ وہیں تین بار کے ایم ایل اے رہے طوفانی سروج ضلع جونپور کی کیراکت سیٹ سے قسمت آزمائیں گے۔
موجودہ اراکین اسمبلی میں دھرم راج سنگھ یادو عرف سریش یادو کو بارہ بنکی سیٹ سے، ضلع دیوریا کی بھاٹپار رانی اشوتوش اپادھیائے، اعظم گڑھ کی اترولیا اسمبلی حلقے سےسنگرام یادو کو، نفیس احمد کو اعظم گڑھ کی گوپال پور سیٹ سے، درگاپرساد یادو کو اعظم گڑھ سے، عالم بدیع کو نظام آباد سیٹ سے، لکی یادو کو جونپور کی ملہنی سے، وریندر یادو کو غازی پور کی جنگی پور سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔
وہیں بی ایس پی سے ایس پی میں شمولیت اختیار کرنے والے اراکین اسمبلی میں ضلع امبیڈکر نگر کی اعلی پور سیٹ سے تربھون دت کو، راکیش پانڈے کو امبیڈکر نگر کی جلالپور سیٹ سے، سیدہ خاتون کو ضلع سدھارتھ نگر کی ڈومریا گنج سیٹ سے، اور ونئے شنکر تیواری کو ضلع گورکھپور کی چلو پار سیٹ سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔
اس کے علاوہ ایس پی حکومت میں وزیر رہے یش پال چودھری کے لڑے ورون چودھری کو ضلع لکھیم پور کھیری کی دھورہرا سے، ایس پی کے تاسیسی اراکین میں رہے بینی پرساد ورما کے بیٹے راکیش ورما کو ضلع بارہ بنکی کی کرسی اسمبلی سیٹ سے انتخابی میدان میں اتار گیا ہے۔
علاوہ ازین ایس پی نے جن امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ ان میں ضلع ہردوئی کی سوائج پور سے پدم راج سنگھ پمو، بالا مئو سے رام بلی ورما، ضلع امیٹھی کی تلوئی سیٹ سے محمد نعیم گرجر، پرتاپ گڑھ کی بابا گنج سیٹ سے گری جیش، ضلع کوشامبی کی چائل سیٹ سے پوجا پال، پریاگ راج ضلع کی پھولپور مرتضی صدیقی، بارہ بنکی کی رام نگر سیٹ سے فرید محفوظ قدوائی، ضلع فیض آباد کی گوسائی گنج سیٹ سے ابھئے سنگھ کو، ضلع بہرائچ کی مہسی سے کے کے اوجھا، ضلع بلرامپور کی گنگسٹری سے ڈاکٹر ایس پی یادو، اور بلرامپور سے جگرام پاسوان کے نام شامل ہیں۔
اسی طرح سے کپلوستو سے وجئے کمار، ضلع بستی کے گپتان گنج سے اتل چودھری، ضلع گورکھپور کی کمپیئر گنج سے کاجل نشاد، پپرائچ سے امریندر نشاد، گورکھپور (دیہات) سے وجئے بہادر، شہجنواں سے یش پال راوت، کھجنی سے روپوتی، بانس گاؤں سے ڈاکٹر سنجے کمار، ضلع دیوریا کی پتھردیوا سیٹ سے برہما شنکر ترپاٹھی، رام پور کارخانہ سیٹ سے غزالہ لاری، ضلع اعظم گڑھ کی دیدار گنج سیٹ کملا کانت راج بھر، لال گنج سیٹ سے بچئی سروج کا نام ایس پی کی لسٹ میں شامل ہے
ضلع بلیا کی سکندر پور سیٹ سے ضیاء الدین رضوی، پھیپھنا سے سنگرام سنگھ، ضلع جونپور کی بدلا پور سیٹ سے بابو دوبے، ضلع چندولی کی شکل ڈیہ سے پربھوناتھ سنگھ، بھدوہی سے زاہد بیگ، ضلع سونبھدر کی رابرٹس گنج سیٹ سےابھیناش کشواہا، اوبرا سیٹ سے سنیل سنگھ گوڑ، ددھی سیٹ سے وجئے سنگھ گوڑ کے نام شامل ہیں۔
سیاست
سماج وادی پارٹی کی مہاراشٹر یونٹ کے صدر ابو اعظمی نے کیا اعلان, ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ایس پی اکیلے ہی لڑے گی۔

ممبئی/ناگپور : مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات کے بعد، اکھلیش یادو کی قیادت والی سماج وادی پارٹی اب بی ایم سی الیکشن لڑنے جا رہی ہے۔ سماج وادی پارٹی کی مہاراشٹر یونٹ کے صدر ابو اعظمی نے اعلان کیا کہ ایس پی ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات اکیلے ہی لڑے گی۔ ابو اعظمی کے بیان نے مہاراشٹر کی سیاست کو گرما دیا ہے۔ این سی پی شرد گروپ کے لیڈروں کا کہنا ہے کہ یہ اعلان صرف کارکنوں کو جوش دلانے کے لیے ہے۔ بی ایم سی انتخابات پر بحث ہوگی، پھر فیصلہ کیا جائے گا۔ این سی پی شرد پوار گروپ کی مہاراشٹر یونٹ کے صدر ششی کانت شندے نے کہا کہ اس موضوع پر تب ہی بات کی جائے گی, جب مہاراشٹر وکاس اگھاڑی کی پارٹیاں ایک ساتھ بیٹھیں گی۔ تاہم، این سی پی شرد گروپ نے سماج وادی پارٹی کو مہا وکاس اگھاڑی کے ساتھ اتحاد میں الیکشن لڑنے کی پیشکش بھی کی ہے۔ ششی کانت شندے نے کہا کہ اگر وہ (ایس پی) مہاراشٹر وکاس اگھاڑی کی جانب سے الیکشن لڑتے ہیں تو ان کا استقبال ہے۔
ابو اعظمی کے اعلان پر این سی پی شرد گروپ کے لیڈر روہت پوار نے کہا کہ ہر جگہ سبھی لیڈر کہیں گے کہ ہم اکیلے لڑیں گے، لیکن انتخابات پر بعد میں بات کی جائے گی اور پھر فیصلہ کیا جائے گا۔ پوار نے کہا کہ انتخابات قریب آنے پر کیا فیصلہ کیا جائے گا یہ اہم ہے۔ اس وقت قائدین کے بیانات ہی کارکنوں کا جوش بھرنے والے ہیں۔ دراصل سماج وادی پارٹی ‘انڈیا’ بلاک کا حصہ ہے۔ اس میں کانگریس، شیو سینا-یو بی ٹی اور شرد پوار بھی شامل ہیں۔ اس کے باوجود ایس پی نے اکیلے بی ایم سی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔ سماج وادی پارٹی کی مہاراشٹر یونٹ کے صدر ابو اعظمی نے اعلان کیا کہ ایس پی ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات 150 سیٹوں پر اکیلے لڑے گی۔ دہلی کے مہاراشٹرا سدن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ابو اعظمی نے واضح الفاظ میں کہا کہ ایس پی کانگریس کے ساتھ بی ایم سی الیکشن ہرگز نہیں لڑے گی۔ اس سے قبل، سماج وادی پارٹی نے 2024 کے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات بھی اکیلے لڑے تھے، جس میں اس نے 9 میں سے 2 اسمبلی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔
سیاست
لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے اپنی جان کو بتایا خطرہ، میرے خلاف ہتک عزت کی شکایت درج کرانے والا ناتھو رام گوڈسے کی اولاد ہے۔

پونے : لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔ کانگریس لیڈر نے مہاراشٹر کے پونے کورٹ کو بتایا کہ میں نہیں آ سکتا کیونکہ میری جان کو خطرہ ہے۔ پونے کی عدالت نے ویر ساورکر ہتک عزت کیس میں راہل گاندھی کو عدالت میں حاضر ہونے کے لیے سمن جاری کیا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے پونے کی عدالت کو بتایا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے کیونکہ وہ اپنی سیاسی لڑائیوں اور شکایت کنندہ ستیہکی ساورکر کے نسب کی وجہ سے خطرے میں ہیں۔ اس کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شکایت کنندہ کا تعلق گوڈسے خاندان سے ہے اور اسے بی جے پی لیڈروں کی طرف سے دھمکیاں بھی موصول ہوئی ہیں، جس سے اس کی حفاظت کو لے کر خدشات بڑھ گئے ہیں۔
راہل گاندھی کی اولاد ستیاکی نے ویر ساورکر پر دیے گئے بیان کے سلسلے میں پونے میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ اس کیس کی سماعت کافی عرصے سے جاری ہے۔ اس معاملے میں عدالت نے کانگریس لیڈر کو پیش ہونے کے لیے طلب کیا تھا۔ عدالت میں کانگریس لیڈر کے وکیل ملند پوار نے کہا کہ شکایت کنندہ ستیہکی کا ساورکر اور گوڈسے کے خاندان سے تعلق ہے۔ وہ اپنے اثر و رسوخ کا غلط استعمال کر سکتا ہے۔ راہل گاندھی کے وکیل نے کہا کہ دونوں کا خاندانی پس منظر پرتشدد اور غلط رہا ہے۔ راہل گاندھی کے وکیل نے بی جے پی لیڈر بٹو اور ترویندر مرواہ کی دھمکیوں کا ذکر کیا۔ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر راہل گاندھی ٹھیک سے برتاؤ نہیں کریں گے تو ان کی حالت دادی (اندرا گاندھی) جیسی ہو جائے گی۔
راہل گاندھی کی اپیل کے بعد، پونے کی ایم پی/ایم ایل اے کی خصوصی عدالت نے سماعت کی اگلی تاریخ 10 ستمبر مقرر کی ہے۔ راہول گاندھی نے عدالت کو بتایا ہے کہ مہاتما گاندھی کا قتل ایک سوچی سمجھی سازش تھی اور اس طرح کی خاندانی تاریخ کو دیکھتے ہوئے انہیں نقصان پہنچنے یا جھوٹے الزام میں پھنسنے کا خطرہ ہے۔ پونے کی عدالت میں چل رہا یہ ہتک عزت کا مقدمہ راہل گاندھی کی لندن تقریر سے متعلق ہے۔ مارچ 2023 میں راہول گاندھی نے کہا تھا کہ وی ڈی ساورکر نے ایک کتاب میں لکھا ہے کہ انہوں نے اور ان کے پانچ چھ دوستوں نے ایک بار ایک مسلمان آدمی کو مارا پیٹا تھا۔ اس سے وہ خوش تھا۔ اس بیان پر ستیہکی ساورکر نے گاندھی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ راہل گاندھی کے خلاف بھی کئی دیگر ریاستوں میں ساورکر کے بارے میں ان کے تبصروں کے لیے مقدمات چل رہے ہیں۔
سیاست
پندرہ اگست کو گوشت کی فروخت پر سیاست… گوشت پر پابندی کے حکم پر سنجے راوت برہم، کہا – شیواجی مہاراج نے چاول اور گھی کھا کر جنگیں نہیں لڑی تھیں

ممبئی : مہاراشٹر میں 15 اگست کو گوشت کی فروخت پر پابندی کو لے کر سیاست گرم ہے۔ ادھو ٹھاکرے گروپ کے لیڈر سنجے راوت نے چھترپتی شیواجی مہاراج کا حوالہ دیتے ہوئے سی ایم فڑنویس کو نشانہ بنایا ہے۔ بدھ کو، جب کلیان-ڈومبیوالی میونسپل کارپوریشن نے گوشت پر پابندی کا حکم دیا، راوت نے کہا کہ شیواجی مہاراج اور ان کے آباؤ اجداد نے چاول اور گھی کھا کر جنگیں نہیں لڑی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نان ویجیٹیرین کھانا کھاتے تھے۔ راوت نے کہا کہ 15 اگست ملک کا یوم آزادی ہے، یہ کوئی مذہبی تہوار نہیں ہے۔ راوت یہیں نہیں رکے، انہوں نے کہا کہ ملک کو یہ آزادی وزیر اعظم مودی، امت شاہ یا دیویندر فڑنویس کی وجہ سے نہیں ملی۔
راوت نے کہا کہ کیا آپ کو کسی نے 15 اگست کو چکن اور مٹن کی دکانیں بند کرنے کو کہا ہے؟ یہ نیا رجحان کیا ہے، اس کا بانی کون ہے؟ راوت نے کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج اور ان کے بیٹے چاول اور گھی کھا کر جنگ میں نہیں گئے تھے۔ وہ زیادہ مقدار میں گوشت کھاتے تھے۔ باجی راؤ پیشوا بھی گوشت کھاتے تھے۔ اس کے بغیر جنگ نہیں لڑی جا سکتی۔ سرحد پر تعینات بھارتی فوج کے جوانوں کو بھی گوشت کھانا ہے نا؟ چاول، گھی، پولی، شریکھنڈ کھا کر جنگ نہیں لڑی جا سکتی۔ سنجے راوت نے کہا کہ دیویندر فڑنویس، آپ مہاراشٹر کو کمزور اور بے بس کر رہے ہیں۔ اگر آپ گوشت نہیں کھانا چاہتے تو نہ کھائیں۔ لیکن آپ لوگوں نے مہاراشٹر کو جیل بنا دیا ہے۔ سنجے راوت نے کہا کہ لوگوں کو اس کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔
کلیان-ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے 15 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں تمام مذبح خانوں کو 14 اگست کی آدھی رات سے 15 اگست کی آدھی رات تک 24 گھنٹے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے مطابق، اس دوران بکرے، بھیڑ اور بڑے جانور ذبح کرنے والے تمام ذبح خانے بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ 19 دسمبر 1988 کی ایک انتظامی قرارداد کی بنیاد پر لیا گیا ہے اور اسے مارکیٹ اور لائسنسنگ ڈپارٹمنٹ کی ڈپٹی کمشنر کنچن گائیکواڑ نے منظوری دی ہے۔
-
سیاست10 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا