(جنرل (عام
ریاست کا خصوصی درجہ واپس لانے کی کوشش پر متحد اور پُرعزم ہیں : ڈاکٹر فاروق عبداللہ
نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداﷲ کا کہنا ہے کہ ہم اپنی آئینی اور جمہوری حقوق کی واپسی اور ریاست کا خصوصی درجہ واپس لانے کی کوشش پر متحد اور پُر عزم ہیں، انہوں نے کہا کہ مرحوم شیخ محمد عبداﷲ نے بھی اپنے ملک کشمیر کے لوگوں کی حالت زار دیکھ کر نا انصافی کے خلاف تحریک شروع کی تھی۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے درگاہ حضرت بل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک ابتداء سے ہی ناانصافی کے خلاف رہی ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کے بنیادی اور جمہوری و آئینی حقوق کیلئے شروع کی گئی تھی۔ کیونکہ جموں وکشمیر کے عوام شخصی راج میں ہر سطح پر مظلوم، محکوم اور غلام سمجھے جا رہے تھے۔
این سی سرپرست اعلیٰ کے مطابق ہمارے قائد شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ نے اپنے ملک کشمیر کے لوگوں کی یہ حالتِ زار دیکھ کر ناانصافی کیخلاف تحریک شروع کی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ریاست کا ہر فرد غیر یقینیت، اقتصادی اور معاشی بدحالی اور بے روزگاری کے دور سے گزر رہا ہے۔ انصاف مانگنے والوں کو ناانصافی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے۔ حق کی آواز بلند کرنے پر قدغن ہے۔
اُن کے مطابق جب تک ہم اللہ کی رسی کو مل جُل کر تھام لیں گے، تب تک اللہ ہم کو کامیاب کرے گا، اور اس ظلم و ستم اور جبر کے دور سے لوگ نجات پائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے آئینی اور جمہوری حقوق کی واپسی اور ریاست کا خصوصی درجہ واپس لانے کی کوشش پر متحد اور پُرعزم ہیں۔ ہم حق پر ہیں، اس لئے ہمیں ضرور فتح و نصرت ملے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ اللہ کے سوا کوئی ہمارا مددگار نہیں۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ کہا کہ ہمیں اپنے جمہوری حقوق کے لئے جدوجہد کیساتھ ساتھ اپنی نوجوان پود کو منشیات کی بدعت سے جھٹکارا دلانے میں ایک ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، کیونکہ نوجوان ہی قوم کے معمار ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سماجی بے راہ روی اور سماجی بدعات سے سماج کو پاک کرنا ہم سب کی اہم ذمہ داری ہے۔
اس سے قبل ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے درگاہ حضرت بل کے امام حی الحاج مولوی بشیر احمد فاروقی کے گھر گئے۔ انہوں نے سوگواران کی ڈھارس بندھائی اور بشیر احمد فاروقی کی اہلیہ جو گذشتہ روز انتقال کر گئی تھی، کے حق میں دعائے مغفرت ادا کیا۔
(جنرل (عام
خاتون نے کینیڈا کے ویزے کے بہانے گجرات کی رہائشی کو دھوکہ دیا۔

وڈودرا، ایک شخص کو بیرون ملک ملازمت کا مشیر ظاہر کرنے والے نے گجرات کے وڈودرا ضلع میں چھانی کے رہائشی کو کینیڈا میں ویزا اور نوکری دلانے کے بہانے مبینہ طور پر 4.25 لاکھ روپے کا دھوکہ دیا۔ ملزم نے بعد میں اس کا فون بند کر دیا اور روپوش ہو گیا۔ چھنی پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی شکایت کے مطابق، راما کاکا ڈیری کے قریب یوگی نگر ٹاؤن شپ کے رہنے والے راجیش کمار باپوجی پٹیل نے بتایا کہ وہ وڈودرا میں تسلی بخش ملازمت نہ ملنے کے بعد بیرون ملک مواقع کی تلاش میں تھا۔ عہدیدار نے بتایا کہ 26 مارچ کو پٹیل کو بلیو ٹیک ویزا کنسلٹنسی سے پریتی چوہان کے نام سے اپنی شناخت کرنے والی ایک خاتون کا فون آیا۔ انہوں نے کہا، "اس نے کینیڈا کا ورک ویزا حاصل کرنے میں مدد کی پیشکش کی، اسے یقین دلایا کہ ادائیگی بعد میں کی جا سکتی ہے اور کینیڈا پہنچنے کے بعد اس کی مستقبل کی تنخواہ سے کٹوتی کی جا سکتی ہے۔” اہلکار نے بتایا کہ پٹیل نے اپنی دستاویزات شیئر کیں، جس کے بعد انہیں ایک بین الاقوامی نمبر سے مبینہ "انٹرویو” کے لیے کال موصول ہوئی۔ "بعد میں، چوہان نے اسے بتایا کہ اسے منتخب کیا گیا ہے اور مختلف بہانوں سے رقم کا مطالبہ کیا گیا ہے، بشمول دستاویزات کی تصدیق، سفارت خانے کی فیس، بینک اکاؤنٹ سیٹ اپ، بائیو میٹرکس، اور فلائٹ بکنگ،” انہوں نے کہا۔ اہلکار نے نشاندہی کی کہ چوہان کے جواب دینا بند کرنے اور اپنا فون بند کرنے سے پہلے پٹیل نے کل 4.25 لاکھ روپے ٹرانسفر کر دیے۔ انہوں نے کہا کہ چھنی پولیس نے پریتی چوہان، پراچی راجپوت، مستان سنگھ اور یاسین کے خلاف مقدمہ درج کر کے دھوکہ دہی کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ویزا سے متعلق دھوکہ دہی گجرات میں بڑھتی ہوئی تشویش کے طور پر ابھری ہے، صرف تین سالوں میں کیسز میں 113 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق، 2020-21 اور 2022-23 کے درمیان، ریاست نے ویزا دھوکہ دہی کی 139 شکایات درج کیں، جن میں تقریباً 74 لاکھ روپے کا مالی نقصان شامل ہے، جس میں سے اب تک صرف 41 لاکھ روپے ہی برآمد ہوئے ہیں۔ وڈوڈرا اور احمد آباد جیسے شہر ہاٹ سپاٹ بن چکے ہیں – صرف وڈوڈرا میں ہی 31 کیس رپورٹ ہوئے، جبکہ احمد آباد میں اسی عرصے میں 26 کیسز سامنے آئے۔ گھوٹالے عام طور پر کینیڈین، یو ایس، یا آسٹریلوی ورک ویزا، جعلی دستاویزات، اور جعلی انٹرویوز کے جعلی وعدوں کے گرد گھومتے ہیں۔ متاثرین کو گارنٹی شدہ ملازمتوں یا امیگریشن کی منظوری کی پیشکشوں کا لالچ دیا جاتا ہے، "پروسیسنگ”، "بائیو میٹرکس” یا "سفارت خانے کی کلیئرنس” کے لیے بھاری فیس ادا کرنے کو کہا جاتا ہے اور پھر دھوکہ باز غائب ہو جاتے ہیں۔
جرم
انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی کی بڑی کارروائی منشیات فروش اکبر کھاؤ گرفتار

ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی گھاٹکوپریونٹ منشیات فروشی کے الزام میں ڈرگس فروش محمد شفیع شیخ عرف اکبر کھاؤ کو گرفتار کرنے کا دعوی کیاہے اس پر تھانہ میں منشیات فروشی کے معاملہ مکوکا کا اطلاق کیا گیا تھا اور اس کی ضمانت پر رہائی ہوئی تھی اس کے باوجود وہ منشیات سپلائی کیا کرتا تھا اے این سی نے منشیات کے کیس میں ایک ملزم کو گرفتار کیاتھا اس کی تفتیش میں اکبر کھاؤ کا انکشاف ہوا یہ اس کیس میں مفرور تھا اس کی تفصیل معلوم ہوئی اور سراغ ملا ہے وہ اڑیسہ میں روپوش ہے جس کے بعد پولس نے راج گنگا پور سندرگڑھ سے اسے گرفتار کیا اکبر کھاؤ کے خلاف کل ۱۵ معاملات درج ہے جس میں این ڈی پی ایس ایکٹ او ر مختلف جرائم درج ہے وی بی نگر میں دو این ڈی پی ایس ایکٹ کا کیس درج ہے اے این سی میں ۲ این ڈی پی ایس منشیات فروشی کل ۱۸ کیس درج ہے ۔ اے این سی نے اس معاملہ میں دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے اور ۱۲ کروڑ کی منشیات بھی ضبط کی ہے ۔یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر اے این سی کے ڈ ی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے ۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
قلابہ کاز وے علاقے میں 67 غیر مجاز ہاکروں کے خلاف کارروائی ،ممبئی میونسپل کارپوریشن کے اے ڈویژن کی کارروائی

ممبئی میونسپل کارپوریشن بی ایم سی کے اے ڈویژن کی طرف سے منگل، 4 نومبر 2025 کو قلابہ کاز وے علاقے میں غیر مجاز ہاکروں کے خلاف بے دخلی کی کارروائی کی گئی ۔اس کارروائی میں کل 67 غیر مجاز ہاکروں کو ہٹایا گیا۔
ایڈیشنل میونسپل کمشنر (شہر) ڈاکٹراشونی جوشی کی رہنمائی میں غیر مجاز تعمیرات کو بے دخل کرنے اور شہری قوانین کی تعمیل کو یقینی بنانے کے مقصد سے کارروائی کی جا رہی ہے۔
یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر (زون 1) کی قیادت میں کی گئی۔چندا جادھو، اے ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنر جے دیپ مورے غیر مجاز تعمیرات کو بے دخل کرنے اور شہری قوانین کی تعمیل کو یقینی بنانے کے مقصد سےاس کارروائی کے تحت قلابہ کاز وے سے کل 67 غیر مجاز ہاکروں کو بے دخل کیا گیا جو ٹریفک اور راہگیروں کی راہ میں رکاوٹ تھے۔
یہ کارروائی ممبئی میونسپل کارپوریشن کے اے ڈیپارٹمنٹ نے کی ہے۔میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ غیر مجاز ہاکروں کے خلاف کارروائی اب سے مسلسل جاری رہے گی۔
-
سیاست1 سال agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 سال agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 سال agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم5 سال agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 سال agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 سال agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 سال agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 سال agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
