Connect with us
Friday,18-April-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

زبانوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا : منیش سسودیا

Published

on

Manish Sasodia

دہلی کے نائب وزیراعلی، دہلی منیش سسودیا نے کہا کہ اردو اکادمی، دہلی بہت محنت کرتی ہے۔ اس پروگرام میں آنے کا مقصد تقریر کرنا نہیں، بلکہ آپ سے ملاقات کرنا ہے۔ اس لیے میں چاہتا ہوں کہ آپ ہمیں بھی بتائیں کہ آپ نے اردو کیوں سیکھی ہے۔ آپ کے تاثرات سن کر ہمیں اچھا لگے گا۔ یہ بات انہوں نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اردو اکادمی، دہلی کے زیر اہتمام جلسہ تقسیم انعامات میں شرکت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں انعامات تقسیم کر کے واپس ہو جاتا تو مجھے شاید اردو کی مقبولیت کا احساس نہیں ہوتا۔ طلباء و طالبات میں تنوع بہت ہے۔ مختلف شعبوں کے لوگ اردو سیکھ رہے ہیں۔ جو لوگ اچھا کہنا سننا چاہتے ہیں، وہ سب لوگ اردو سیکھ رہے ہیں اور اسی کا نام ہندوستان ہے۔ ہمیں تمام ہندوستانی زبانوں پر فخر ہے، اگر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ کون سی زبان کس مذہب کی ہے تو میں کہوں گا کہ وہ اس ہال میں آئیں اور دیکھیں کہ کوئی زبان کسی مخصوص مذہب کی زبان نہیں ہے۔ تمام زبانیں ہندوستان کی زبانیں ہیں، اور زبان سیکھنے میں کوئی مذہب حائل نہیں ہوتا۔

اس موقع پر استقبالیہ خطاب میں اردو اکادمی، دہلی کے سکریٹری محمد احسن عابد نے کہا کہ یہ کورس اردو اکادمی کی جانب سے 35 برسوں سے جاری ہے، اور دہلی کے لوگ اس کورس سے استفادہ کر رہے ہیں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ جو لوگ اپنے تعلیمی دور میں اردو نہیں سیکھ سکے ہیں، لیکن وہ اردو اور اردو ثقافت سے تعلق رکھتے ہیں، انھیں یہ موقع دیا جاتا ہے کہ وہ اردو سیکھیں۔ دہلی حکومت اردو کے فروغ کے لیے سنجیدہ ہے اور اس سلسلے میں عملی سطح پر کام کر رہی ہے۔ اکادمی اس کورس کو مزید مفید اور پر اثر بنانے کے سلسلے میں کام کر رہی ہے۔ ۳۵ برسوں میں اس کورس سے مستفید ہونے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔

اس موقع پر اردو اکیڈمی کے وائس چیرمین حاجی تاج محمد نے نائب وزیر اعلی کا استقبال کرتے ہوئے اردو کی ترویج و اشاعت اور ترقی کی جانب توجہ دلائی، اور کہا کہ اس زبان نے ملک کی قومی یکجہتی کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

اس جلسہئ تقسیم انعامات میں ٹاپرز کو نقد انعام اور مومینٹو سے نوازا گیا، جن میں اردو اکادمی کے ۷ سینٹرز کے اول، دوم اور سوم ٹاپرز شامل تھے۔ ان دو برسوں میں ۷ سینٹروں کے ۱۵ طلباء و طالبات نے اول انعام حاصل کیا، ۱۵ طلباء و طالبات نے دوم انعام اور ۱۲ طلباء و طالبات نے سوم انعام حاصل کیا۔ اردو اکادمی، دہلی کی جانب سے انعامات حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو سرٹیفکیٹ، شیلڈ اور حوصلہ افزائی کے لیے نقد رقم سے بھی نوازا گیا۔ خیال رہے کہ اردو اکادمی، دہلی کی جانب سے دہلی میں ۷ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، جہاں غیر اردو داں طبقے کو اردو سکھائی جاتی ہے۔ یہ سینٹری مناوہار، قدوائی نگر، چاند نگر، بستی حضرت نظام الدین، لکشمی نگر، میوروہار اور کشمیری گیٹ میں ہیں۔ اس پروگرام کی نظامت اطہر سعید نے کی۔ پروگرام میں ٹاپرز نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ انھوں نے نائب وزیراعلی منیش سسودیا کے سوال کہ اردو کیوں سیکھی کا تشفی بخش جواب دیا۔ سامعین کو اندازہ ہوا کہ اردو کی مقبولیت آج بھی نوجوانوں اور بڑوں کے سر چڑھ کر بولتی ہے۔ اس پروگرام میں اردو اکادمی کی گورننگ کونسل کے اراکین شبانہ بانو، جاوید رحمانی، سلیم چودھری، سلیم صدیقی، رفعت علی زیدی، اسرار قریشی، محمود خان، محمد ضیاء اللہ اور نفیس منصوری وغیرہ نے بالخصوص شرکت کی۔ پروگرام میں مہمانان خصوصی کا استقبال اکادمی کے عہدیداران نے گلدستہ پیش کر کے کیا۔ مہمان خصوصی کے طور پر دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا کے علاوہ محکمہ فن، ثقافت والسنہ کے پرنسپل سکریٹری وکرم دیودت نے شرکت کی۔

جرم

ممبئی انسانی اسمگلنگ ریکیٹ کا پردہ فاش مغربی بنگال اور حیدرآباد گرفتاری

Published

on

Crime

ممبئی : ممبئی وڈالاٹی ٹی پولیس نے انسانی اسمگلنگ کے کیس میں حیدر آباد، مغربی بنگال سے بچہ انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وڈالا ٹی ٹی پولیس اسٹیشن میں شکایت کنندہ امر دھیرنے 65 سالہ نے خاکروب نے 5 اگست 2024 ء کو اپنے نواسہ کی گمشدہ کی شکایت درج کروائی تھی, اس کے بعد یہ معلوم ہوا کہ انیل پورنیہ اسما شیخ، شریف شیخ، آشا پوار نے ایک لاکھ 60 ہزار روپے میں بچہ کو فروخت کیا ہے۔ اس کے بعد ملزم انیل پورنیہ،اسما شیخ، شریف شیخ کے خلاف انسانی اسمگلنگ کا کیس درج کر لیا گیا تھا ملزم انیل پورتیہ، اسما شیخ کو ممبئی سے گرفتار کیا گیا, اس میں ملوث ملزمہ آشا پوار بھی ملوث تھی۔ اس کے بعد پولیس نے آشا پوار کی تلاش شروع کر دی اور حیدر آباد سے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس تفتیش میں ملزمین نے بتایا کہ متاثرہ بچہ کو بھونیشور اسٹیشن اڑیسہ میں ریشماں نامی خاتون نے فروخت کیا, اس کی ٹیکنیکل تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ ملزمہ یہاں بھونیشور میں دانت کے اسپتال میں زیر ملازمت ہے, اور یہاں ہائی ٹیک اسپتال میں کام کرتی ہے, لیکن بھونیشور میں جب پولیس ٹیم پہنچی تو اس نے یہاں سے ترک ملازمت کر لی تھی, اور پھر معلوم ہوا کہ مطلوب ملزمہ مغربی بنگال میں ہے۔ اس کے بعد پولیس نے اس کی تلاش شروع کر دی اور پولیس نے مغوی بچہ اور دیگر تین بچوں کو برآمد کر لیا۔ اس ایک ساتھ ہی ریشماں سنتوش کمار بنرجی 43 سالہ کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا, اس کے ساتھ ہی تین سال کے بچہ کو عدالت میں حاضر کیا گیا تو بچہ کی تحویل پولیس کو دیدی گئی تمام مرحلہ مکمل کرنے کے بعد پولیس نے بچہ کا میڈیکل کروایا تو اس کے جسم پر زخموں کے نشان پائے گئے۔ ملزمین نے بچہ کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے اس لئے بچہ پر ظلم و ستم کا کیس بھی درج کیا گیا, یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر اور اسپیشل کمشنر دیوین بھارتی ایڈیشنل کمشنر انیل پارسکر اور ڈی سی پی راگسودھا کی ایما پر کی گئی۔

Continue Reading

جرم

میرابھائندرتقریبا 32 کروڑ کی منشیات ضبطی، ایک ہندوستانی خاتون سمیت دو نائیجرائی گرفتار، سوشل میڈیا پر گروپ تیار کر کے ڈرگس فروخت کیا کرتے تھے

Published

on

drug peddler

ممبئی : میرا بھائیندر پولیس نے ایک ہندوستان خاتون سمیت دو غیر ملکی ڈرگس منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ میرا بھائیندر کرائم برانچ کو اطلاع ملی تھی کہ کاشی میرا میں شبینہ شیخ کے مکان پر منشیات کا ذخیرہ ہے اور وہ منشیات فروشی میں بھی ملوث ہے، اس پر پولیس نے چھاپہ مار کر 11 کلو 830 گرام وزن کی کوکین برآمد کی ہے۔ اس کے خلاف نوگھر پولیس میں این ڈی پی ایس کے تحت معاملہ درج کر لیا گیا، گرفتار ملزمہ نے پولیس کو تفتیش میں بتایا کہ وہ یہ منشیات غیر ملکی شہری انڈے نامی شخص سے خریدا کرتی تھی اور انڈری میرا روڈ میں ہی مقیم ہے اسے بھی گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضے سے بھی منشیات ضبط کی گئی اور نائیجرائی نوٹ 1000 برآمد کی گئی اور 100 امریکن ڈالر کی 14 نوٹ بھی ملی ہے۔ اس معاملہ میں تفتیش کے بعد دو نائیجرنائی اور ایک ہندوستانی خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے، ان کے قبضے سے دو کروڑ تیس لاکھ روپے کی منشیات ضبط کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 100 امریکن ڈالر کی 14 نوٹ چار موبائل فون اس کے علاوہ 22 کروڑ تیس لاکھ روپے کی منشیات ضبطی کا بھی دعوی کیا ہے, یہ کارروائی میرا بھائیندر پولیس کمشنر مدھو کر پانڈے ایڈیشنل کمشنر دتاترے شندے، اویناش امبورے سمیت کرائم برانچ کی ٹیم نے انجام دی ہے۔ کرائم برانچ نے بتایا کہ یہ کوکین یہ نائیجرائی پیٹ میں چھپا کر یہاں لایا کرتے تھے۔ یہ کوکین ساؤتھ امریکہ میں تیار کیا جاتا ہے، یہ کوکین ہوائی جہازکے معرفت انسانی جسم میں چھپا کر لایا جاتا ہے۔ پہلے یہ ممبئی ائیر پورٹ پر پہنچایا جاتا ہے اور پھر ممبئی میں سڑکوں کے راستے سے متعدد علاقوں میں فروخت کیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر متعدد گروپ تیار کرکے ملزمین ڈرگس فروخت کیا کرتے ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

پوائی چوری کی وارداتوں میں ملوث دو گرفتار، ملزم نے چوری کی موٹر سائیکل سے ہی واردات دی تھی انجام

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی پولیس نے 48 گھنٹے کے اندر چوری کے دو معاملات حل کرتے ہوئے دو ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ممبئی کے پوائی پولیس اسٹیشن کی حدود میں 5 اپریل کو صبح دو اچکوں نے طلائی زنجیر اچک لی تھی، ان کے قبضے سے 30 گرام کی طلائی زنجیر بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ دوسرا واقعہ پوائی علاقہ میں آئی آئی مارگ گیٹ کے سامنے پیش آیا تھا، جس میں ملزمین دریافت کیا تھا کہ میڈیکل کہاں ہے اور پھر شکایت کنندہ کے چہرہ پر گندہ کپڑا پھینک کر 15 گرام سونے کے ہار لے کر فرار ہوگئے تھے۔ اس معاملہ کی سنجیدگی سے تفتیش کی گئی, دوسرے روز ساڑھے آٹھ بجے ہیرا نندانی گارڈ کے پاس ملزمین نے 45 سالہ خاتون کے گلے میں سونے کے دو ہار جن کا وزن 20 گرام تھا اچک کر موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔ ان تمام چوری کو حل کرنے کے لئے پولیس نے تفتیش کے دوران 100 سے زائد سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا، اس میں معلوم ہوا کہ ملزمین بہرام باغ کی جانب فرار ہوئے ہیں، پھر ان دونوں ملزمین کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے 30 گرام سونے کے زیورات برآمد کئے گئے ہیں۔ ملزمین نے واردات کے لئے جو موٹر سائیکل استعمال کی تھی اسے بھی ضبط کیا گیا ہے, پپو گجیندر مشرا 20 سالہ اور سنیل گنگا موہتے 20 سالہ کو اندھیری سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم پپو مشرا کے خلاف 6 ماہ قبل رابوڑی پولیس اسٹیشن میں چوری کا معاملہ بھی درج ہے اور اس نے چھ ماہ قبل ہی موٹر سائیکل چوری کی تھی۔ اب اس چوری میں بھی استعمال کیا گیا تھا یہ اطلاع آج یہاں ممبئی زون 10 کے ڈی سی پی نے دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com