Connect with us
Sunday,31-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

ڈوڈہ میں المناک سڑک حادثہ، 11 مسافر از جان، 15 زخمی

Published

on

accident

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں جمعرات کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں 11 افراد جان بحق جبکہ زائد از ایک درجن زخمی ہو گئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ٹھاٹری سے ڈوڈہ جارہی ایک منی گاڑی سوئی گواری کے نزدیک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر ایک گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت گیارہ افراد کی موت جبکہ پندرہ دیگر زخمی ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ واقعہ پیش آتے ہی پولیس، فوج، ایس ڈی آر ایف اور مقامی لوگ جائے واردات پر پہنچ گئے، اور بچاؤ آپریشن شروع کر کے زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا۔

جی ایم سی ڈوڈہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ اس حادثے میں گیارہ مسافروں کی موت، جبکہ پندرہ دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے چھ کو علاج و معالجے کے لئے جموں ائیر لفٹ کیا گیا ہے، جبکہ باقی جی ایم سی ڈوڈہ میں زیر علاج ہیں۔

متوفین میں سے دس کی شناخت 60 سالہ غلام حسین شاہ، ولد محمد مقبول شاہ، اس کا بیٹا 30 سالہ شبیر احمد شاہ ساکن بھروت محلہ، 19 سالہ ریتک شرما ولد لکھ راج شرما ساکن جموں، 23 سالہ جمال الدین ولد لال الدین ساکن بکھانہ محلہ، 65 سالہ محمد لطیف ولد محمد رمضان ساکن بھدرواہ، 55 سالہ اناری دیوی زوجہ سوامی رام ساکن سسول بھر شالہ، 65 سالہ بہادر سنگھ ولد ہری سنگھ ساکن شردھانی بھلہ، 22 سالہ سنتوش کمار ولد سوم ناتھ، 24 سالہ راجیش کمار ولد بھودی سنگھ ساکن پر نوٹ محلہ اور سوم ناتھ کے بطور کی گئی ہے۔

زخمیوں میں سے چھ کی شناخت، جنہیں جموں ایئر لفٹ کیا گیا ہے،27 سالہ رمیش کمار،24 سالہ مونیکا دیوی، 22 سالہ سنتوشا دیوی،25 سالہ بابر،32 سالہ پرویز احمد اور 22 سالہ پونم دیوی کے بطور کی گئی ہے۔

باقی زخمیوں کی شناخت 18 سالہ سنجے کمار، 45 سالہ نوین اختر، 21 سالہ روہت شرما، 17 سالہ نیتو دیوی، 22 سالہ وکرم سنگھ، 22 سالہ اشوک شرما، 21 سالہ عارف حسین اور 45 سالہ سویتا دیوی کے بطور ہوئی ہے۔

دریں اثناء وزیر اعظم نریندر مودی، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ کے علاوہ کئی مقامی سیاسی لیڈروں نے اس دلدوز حادثے میں انسانی جانوں کے اتلاف پر اظہار غم کیا ہے۔

وزیر اعظم نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے ٹھاٹری علاقے کے نزدیک ہونے والے سڑک حادثے سے دکھ ہوا اس مصیبت کی گھڑی میں، میں پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں۔‘
انہوں نے کہا : ’مہلوکین کے لواحقین کو وزیر اعظم نیشنل ریلیف فنڈ میں سے لاکھ روپیے جبکہ زخمیوں کو پچاس ہزار روپیے ایکسگریشا دئے جائیں گے۔‘

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے ایک ٹویٹ میں اس سڑک حادثے پر اظہار غم کرتے ہوئے کہا: ’ڈوڈہ میں ہونے والے المناک سڑک حادثے کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا۔ مہلوکین کے پسمانگان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتا ہوں۔ میں نے ضلع انتظامیہ کو متوفین کے لواحقین کو فوری امداد بہم پہنچانے اور زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دی ہیں۔‘

ان کا اپنے دوسرے ٹویٹ میں کہنا تھا: ’جموں وکشمیر حکومت ڈوڈہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کے بہتر علاج و معالجے کو یقینی بنائے گی۔ ایل جی کے صوابدیدی فنڈ میں سے مہلوکین کے لواحیقن کو دو لاکھ رپیے اور روڈ ویکٹم فنڈ میں سے ایک لاکھ روپیے دئے جائیں گے۔ میں خود صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہوں اور متاثرہ کنبوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔‘

وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا: ’ڈوڈہ کے نزدیک ہونے والے المناک حادثے کے بارے میں جانکاری حاصل ہوئی۔ میں نے ابھی ضلع مجسٹریٹ ڈوڈہ وکاس شرما کے ساتھ بات کی، زخمیوں کو جی ایم سی ڈوڈہ منتقل کیا جا رہا ہے، مزید جو بھی مدد درکار ہوگی فراہم کی جائے گی، میں آٹھ مہلوکین کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔‘

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹ میں اس سڑک حادثے پر اظہار غم کرتے ہوئے کہا: ’ڈوڈہ کے المناک سڑک حادثے سے انتہائی رنج ہوا میں اس حادثے میں جان بحق ہونے والوں کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتی ہوں، اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں۔‘

جرم

مالونی میں ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور پستول سمیت پانچ گرفتار

Published

on

Crime

ممبئی میں مالونی پولس نے ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور ایک دیسی پستول و کارآمد کارتوس سمیت پانچ ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے مالونی میں پولس نے عاشق حسین خان کو ۱ کلو ۶۰ گرام گانجہ منشیات کے ساتھ گرفتار کیا تھا. اس نے بتایا کہ وہ یہ منشیات ناسک سے خریدا کرتا ہے اس کے بعد ناسک کے سنتوش مورے کو گرفتار کیا گیا. اس کے بعد اس معاملہ میں کل چار ملزمین کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا. مالونی مڈھ میں ایک کار کی تلاشی لی گی جس میں ایک دیسی پستول اور گانجہ برآمد کیا گیا. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی سندیپ جادھو نے انجام دی ہے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی شہری ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کی آڑ میں دھوکہ دہی گروہ بے نقاب

Published

on

Cyber-...3

ممبئی شئیر ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کے خلاف سائبر سیل نے کریک ڈاؤن کر کے اس گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے. شکایت کنندہ نے ۸ جون سے ۲۴ جولائی تک ادھاری شرما کے فون کال پر وہاٹس اپ پر سرمایہ کاری کے لئے رضا مندی ظاہر کی اور پھر گولڈن بریج انویسمنٹ کمپنی میں ٹریڈنگ کی اور اس میں شکایت کنندہ کو بتایا گیا کہ اسے اس میں نفع ہوا ہے اور اس نے متعدد اکاؤنٹ میں ١٣، ٤٠، ٠٠٠ سرمایہ کاری کی تھی. اس معاملہ میں پولس نے کیس درج کرلیا اس کی تفتیش شروع کی گئی اور سائبر سیل نے مسجد بندر میں ایک دفتر پر چھاپہ مار کر بینک اکاؤنٹس کی ۱۳ کٹ، دو لیپ ٹاپ، ۶ موبائل فون ۸ سم کارڈ، کریڈیٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور فرضی اکاؤنٹ کھولنے کے لیے استعمال ہونے والے دستاویزات بھی برآمد ہوئے اس کے ساتھ پین کارڈ آدھار کارڈ اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوا۔ گلوبل ایکسپیریس، پرائم ٹریڈنگ، پرائم کلئیر کارگو سلوشن، کیڈی ٹریڈ رس کے نام سے ملزمین نے لوگوں سے ٹریڈنگ کے نام پر دھوکہ دہی کی ہے. اس معاملہ میں پولس نے ملزمین محمد جاوید انصاری ۲۷سالہ ایجنٹ کھڑک ممبئی، ریحان محفوظ عالم ۱۹ سالہ جے جے، محمد عرفات بابو شیخ ۲۰ سالہ اور آصف خان گوونڈی کو گرفتار کر لیا ہے. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے. پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کررہی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی طلبا کے تعلیمی وظیفہ کی درخواست کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع ہو : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-&-Fadnavis

مہاراشٹر سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور وزیر اقلیتی امور کو مکتوب ارسال کر کے اقلیتی محکمہ اور وزارت اقلیت کے معرفت بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کی حصولیابی کے لیے طلبا کو تعلیمی وظیفہ ۲۰۲۵۔۲۶ کے لئے عرضی کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے اس کی آخری تاریخ ۲۸ اگست ۲۰۲۵ تک ہے اس کی توسیع یکم ستمبر تک کرنے کا مطالبہ اعظمی نے کیا ہے انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹر میں گنپتی اتسو اور دیگر تہوار کے پیش نظر سہ روزہ چھٹی ہے اس لئے طلبا کو درخواست کی ارسال میں دشواری ہو گی اس لیے طلبا کی سہولت کے پیش نظر عرضی داخل کرنے کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع کی جائے اس پر سرکار کوئی مثبت فیصلہ کرے ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com