Connect with us
Thursday,29-October-2026

سیاست

کشمیر کبھی بھی پاکستان کا حصہ نہیں بنے گا : فاروق عبداللہ

Published

on

Farooq Abdullah

نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ کشمیر کبھی بھی پاکستان کا حصہ نہیں بنے گا۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں گردوارہ شہید بنگا صاحب باغات برزلہ میں مہلوک اسکول پرنسپل سپندر کور کے انتم ارداس کے موقعے پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ فاروق عبداللہ نے سپندر کور کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا : ‘ہم نے ان درندوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ کشمیر کبھی پاکستان کا حصہ نہیں بنے گا۔ یہ بات آپ یاد رکھیں۔ کشمیر بھارت کا حصہ ہے، اور حصہ رہے گا چاہے کچھ بھی ہو جائے۔ کیوں نہ مجھے بھی گولی ماری جائے۔’

ان کا مزید کہنا تھا : ‘ہم نے حوصلہ رکھنا ہے۔ ان کا مقابلہ کرنا ہے۔ صرف آپ نے نہیں بلکہ ہم سب کو کرنا ہے۔ جب سب بھاگ گئے تو ایک قوم تھی جو یہیں رہی وہ آپ کی تھی۔ ہمیں یہاں رہنا ہے، اور یہیں مرنا ہے۔ مجھے آپ پر فخر ہے۔ آپ نے تب مجھے حوصلہ دیا اُس وقت۔’

بعد ازاں فاروق عبداللہ نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں، ہندوئوں، سکھوﺅں اور عیسائیوں کو مضبوطی کے ساتھ کھڑا رہنا ہوگا، یہی ہماری کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک طوفان بپا ہے جس میں لوگوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کیا جا رہا ہے۔ اگر اس طوفان کو نہیں روکا گیا، تو ہندوستان تباہ ہو جائے گا۔

فاروق عبداللہ نے کہا: ‘سارے ہندوستان میں ایک طوفان بپا ہے اور مسلمانوں، ہندوئوں، سکھوں کو بانٹا جا رہا ہے، بانٹنے کی اس سیاست کو بند کرنا ہوگا۔ اگر اس کو بند نہیں کیا گیا، تو ہندوستان بھی نہیں بچے گا، ہم سب کو اکٹھے ہو کر رہنا ہے۔’

کشمیر میں ہونے والی شہری ہلاکتوں کے بارے میں ان کا کہنا تھا : ‘ہمیں ان کا مقابلہ کرنا ہے، ہمت نہیں ہارنی ہے، ان سے ڈرنا نہیں ہے، یہ لوگ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔’

دیویندر سنگھ رانا اور سرجیت سنگھ سلاتھیا کے پارٹی سے مستعفی ہونے کے بارے میں پوچھے جانے پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا : ‘جماعت میں لوگ آتے جاتے رہتے ہیں، یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔’

بتا دیں کہ 7 اکتوبر کی صبح بائز ہائر سیکنڈری سکول عید گاہ سری نگر کے احاطے میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے اسکول پرنسپل سپندر کور ساکن آلوچی باغ سری نگر اور ان کے ایک ساتھی دیپک چند ساکن جموں کو گولیاں بر سا کر ابدی نیند سلا دیا تھا۔

نیشنل کانفرنس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے گردوارہ شہید بنگا صاحب باغات برزلہ کے دورے کے دوران لواحقین کی ڈھارس بندھائی۔ اُن کے ہمراہ پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، ٹریجرر سردار شمی اوبرائے، اقلیتی سیل کے کنوینیر جگدیش سنگھ آزاد اور تنویر صادق بھی تھے۔

فاروق عبداللہ نے آنجہانی کور کو خراج عقیدت پیش کیا اور اُن کے لواحقین کے ساتھ شریک غم ہونے کا اظہار بھی کیا ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

فضائی آلودگی پر کنٹرول اور ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے قبل از دیوالی خصوصی مہم

Published

on

ممبئی میونسپل کمشنر کی ہدایت کے مطابق، بی ایم سی کے دیوالی سے پہلے کی دھول گرد و غبار اور فضائی آلودگی کو کم کرنے کے اقدامات کے ایک حصے کے طور پر جمعرات، 29 اکتوبر سے جمعہ، 6 نومبر 2026 تک ایک خصوصی صفائی مہم چلائی جائے گی۔ ڈرائیو اہم آرٹیریل سڑکوں پر توجہ مرکوز کرے گی، بشمول جے وی ایل آر، ایس سی ایل آر، بی کے سی کنیکٹر، ایسٹرن اور ویسٹرن ایکسپریس ہائی ویز اور دیگر شناخت شدہ دھول سے متاثرہ اسٹریچز۔ افرادی قوت اور مشینری کو متحرک کرنے کے لیے تمام اے ای (ایس ڈبلیو ایم) کو پہلے ہی تفصیلی آپریشنل ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ جمع دھول، گرد و غبار اور سی اینڈ ڈی فضلہ کو ہٹانا،ڈیوائیڈرز، میڈین، فٹ پاتھ اور کربس کی صفائی، اور جہاں ضرورت ہو وہاں پانی کا چھڑکاؤ اور دھول ڈالنا۔ اے ای (ایس ڈبلیو ایم) کو ماے ای شورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنروں کے ساتھ مل کر دن کے حساب سے ایکشن پلان تیار کریں۔ مہم کو مؤثر طریقے سے انجام دینے کے لیے 15 لاکھ روپے فی وارڈ بھی مختص کیے گئے ہیں۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور زونل ڈی ایم سیز سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنی فعال رہنمائی اور ذاتی نگرانی میں توسیع کریں تاکہ مؤثر نفاذ اور زمین پر نظر آنے والے اثرات کو یقینی بنایا جا سکے۔ آپریشنز ٹیم کے ذریعے مرکزی طور پر پیش رفت کو مرتب کرے گا، بشمول احاطہ کیے گئے مقامات، مشینری کی تعیناتی، جمع کی گئی مقدار اور دستاویزات سے پہلے اور بعد میں جیو ٹیگ۔پبلک ریلیشن آفیسر (پی آر او) کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً میڈیا کے ساتھ تصدیق شدہ اپ ڈیٹس کا اشتراک کریں اور شہریوں کو مہم کی پیشرفت اور نتائج سے آگاہ کرتے رہیں۔ تمام متعلقہ افراد کی معلومات اور تعاون کے لیے پیش کیا گیا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ڈونگری میں اے این سی کارروائی، ہائیڈرو گانجہ کی برآمدگی، دو گرفتار

Published

on

ممبئی : ممبئی کے ڈونگری علاقہ میں انٹی نارٹکس سیل اے این سی نے کارروائی کے دوران ہائیڈرو گانجہ برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے گانجہ اسمگلنگ کرنے والے دو گانجہ فروشوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 28 اکتوبر کو ڈونگری علاقہ میں اے این سی کی کارروائی کے دوران دو اشخاص گشت کرتے ہوئے پائے گئے ان کے ہاتھ میں ایک نیلے رنگ کی دو پلاسٹک کی تھیلیاں تھیں۔ مشتبہ شئے سے متعلق اے این سی نے اس سے باز پرس کی اور اس کے بعد معلوم ہوا کہ ملزم نمبر ایک کے پاس سے ایک کل 1 کلو 823 گرام وزنی ہائیڈرو گانجہ اور دوسرے کے پاس سے ایک کلو 749 گرام وزنی ہائیڈرو گانجہ کل 3 کلو 563 گرام وزنی ہائیڈورو گانجہ ضبط کیا گیا ہے جن کی قیمت عالمی بازار میں ایک کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے۔ مذکورہ بالا کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی جوائنٹ پولیس کمشنر جرائم انیل کنبھارے ایڈیشنل پولیس کمشنر کرشن کانت اپادھیائے اور ڈی سی پی اے این سی پورنیما چوگلے شرینگی نے انجام دی ہے۔ ملزمین کے خلاف این ڈی پی ایس کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اے این سی نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کر رکھی ہے اور اسی مناسبت سے چھاپہ مار کارروائی اور تلاشی مہم بھی جاری ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میونسپل کارپوریشن کے افسران اور ملازمین کو دیوالی 2026 کے لیے 33 ہزار بونس تحفہ

Published

on

Ritu-Tawde

ممبئی کی میئر ریتو تاوڑے نے آج (28 اکتوبر 2026) اعلان کیا کہ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے افسران اور ملازمین کو دیوالی 2026 کے لیے 33 ہزار روپے بونس تحفہ دیے جائیں گے۔ میونسپل کارپوریشن کے افسران اور ملازمین کو دیوالی کا تہوار خوشی سے منانے کے قابل بنانے کے لیے، میئر ریتو تاوڑے نے میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ روپے کی ایکس گریشیا گرانٹ ادا کرے۔ ماہ نومبر کی باقاعدہ تنخواہ کے ساتھ 33 ہزار میونسپل کارپوریشن کے افسران/ملازمین کو دیوالی – 2026 کے لیے ایکس گریشیا گرانٹ کی فراہمی سے متعلق ایک میٹنگ آج (28 اکتوبر 2026) میئر ہال میں منعقد ہوئی۔ ڈپٹی میئر سنجے گاڈی، قائد حزب اختلاف کشوری پیڈنیکر، قائد ایوان گنیش کھنکر، انڈین نیشنل کانگریس کے گروپ لیڈر اشرف اعظمی، اے آئی ایم آئی ایم کے گروپ لیڈر وجے اوبالے، مہاراشٹر نو نرمان سینا کے گروپ لیڈر یشونت کلےدار، سماراجوا پارٹی کے گروپ لیڈر یشونت کلیدار، اے ایم آئی ایم کے گروپ لیڈریشونت کلےدار، اے ایم آئی ایم۔

اس موقع پر سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین پربھاکر شندے، ایجوکیشن کمیٹی کی چیئرمین راجیشری شرواڈکر، جوائنٹ کمشنر (فینانس) دیوی داس کشیرساگر، ڈپٹی کمشنر (جنرل ایڈمنسٹریشن) مسٹر کشور گاندھی کے ساتھ میونسپل ورکرس/ملازمین تنظیموں کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ میئر ریتو تاوڑے نے کہا کہ اس سال کم بارش کی وجہ سے ریاست میں خشک سالی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ اس پس منظر میں مہاراشٹر حکومت نے ریاست کے 300 تعلقہ جات میں معیار کے مطابق خشک سالی کا اعلان کیا ہے اور مختلف اقدامات کیے ہیں۔ ریاست کی مجموعی صورتحال پر غور کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے گروپ لیڈروں، عہدیداروں، میونسپل انتظامیہ اور کارکنوں کی تنظیموں کی کوآرڈینیشن کمیٹی نے متفقہ طور پر دیوالی سانوگرہ گرانٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ افسران و ملازمین کو 33 ہزاردیوالی گرانٹ روپے کی 33 ہزار ریگولر تنخواہ کے ساتھ ملیں گے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان