Connect with us
Wednesday,13-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

ملک میں 201 دن کے بعد کورونا کے نئے کیس 20 ہزار سے کم

Published

on

Corona-Virus..

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 18795 نئے کیس رجسٹرڈ ہوئے، جو کہ انفیکشن کے یومیہ معاملات کے لحاظ سے 201 دنوں میں سب سے کم تعداد ہے۔

اسی دوران پیر کو ملک میں ایک کروڑ دو لاکھ 22 ہزار 525 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 87 کروڑ 7 لاکھ 8 ہزار 636 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18795 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 37 لاکھ 57 ہزار 481 ہو گئی ہے۔

اسی دوران 26030 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے نجات پانے لوگوں کی تعداد تین کروڑ 29 لاکھ 58 ہزار دو ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 7414 کم ہو کر دو لاکھ 92 ہزار 206 ہو گئے ہیں۔ وہیں مزید 179 مریضوں کی موت کے ساتھ، اموات کی تعداد بڑھ کر 447373 ہو گئی ہے۔

ملک میں صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.81 فیصد ہو گئی ہے، اور فعال کیسز کی شرح 0.87 پر آ گئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد رہ گئی ہے۔

کیرالا فی الحال ایکٹو کیسز کے لحاظ سے ملک میں پہلے نمبر پر ہے، اور پچھلے 24 گھنٹوں میں 6122 ایکٹو کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے ان کی تعداد 157733 تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں 17763 مریضوں کی صحت یابی کی وجہ سے کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد 4459193 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 58 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 24661 ہو گئی ہے۔

مہاراشٹر میں فعال معاملات 32 کم ہو کر 41396 رہ گئے ہیں، جبکہ مزید 32 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 138902 ہو گئی ہے۔ جبکہ کورونا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6364027 ہو گئی ہے۔

سیاست

دادر کبوتر خانہ تنازع کشیدگی برقرار، مراٹھی سماج کا احتجاج

Published

on

Dadar-pigeon

ممبئی : ممبئی دادر کبوتر خانہ بند کئے جانے کے بعد تنازع اور کشیدگی بر قرار ہے۔ مراٹھی مظاہرین نے دادر کبوتر خانہ بند کئے جانے کے ہائیکورٹ کے فیصلہ کو درست قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا, جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو زیر حراست لیا۔ مراٹھی کمیٹی نے کہا کہ ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق دادر میں کبوتر خانہ بند کر دیا گیا ہے, اس کے خلاف گزشتہ ہفتہ وہاں جین برادری نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مظاہرین نے کبوتر خانہ میں داخل ہوکر ترپالیں پھاڑ دی اس سب کی مخالفت کیلئے مراٹھی ایککرن سمیتی نے دادر میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ صحافی بائٹ مانگنے آئے تھے ہم نے بائٹ دیا, اگر اس کے خلاف کارروائی ہورہی ہے تو یہ ہمارا سوال ہے کہ بہت سے احتجاج ہوئے ہیں ہتھیار اٹھانے کی بات کہی گئی, آپ نے اس پر کیا کارروائی کی؟ آج مراٹھیوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ مراٹھیوں کی آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سمیتی کارکن نے کہا کہ یہ کوئی مذہبی مسئلہ نہیں ہے ہم ایک ہی بات کہہ رہے ہیں یہ سماجی مفاد کا سوال ہے, اگر آپ فرقہ پرستی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگر آپ ہتھیار اٹھانے کی بات کر رہے ہیں تو ہمیں بتائے کہ آپ کس پر ہتھیار کا استعمال کریں گے۔ چھترپتی شیواجی مہاراج کی تلوار شمشیر اٹھانے کی روایت رہی ہے۔ ہر سماج اپنی طاقت کا مظاہرہ کر رہا ہے, جب ہماری مراٹھی ایککرن سمیتی نے میرا روڈ بھائندر میں احتجاج کی کوشش کی اس وقت نوٹس دیا گیا, مارچ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دادر میں پر تشدد احتجاجی مظاہرہ جین سماج نے کیا ان پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی اگر یہی احتجاج مراٹھا ریزرویشن دھنگر ریزرویشن، کسانوں کی فلاح کیلئے کیا جاتا تو کارروائی کی جاتی۔ دوسری طرف مراٹھی سماج نے کہا ہے کہ آج بھی دادر میں کبوتروں کو دانا ڈالا جارہا ہے اور کبوتر خانہ بند نہیں ہے اس لئے کبوتر خانہ بند کیا جائے۔

Continue Reading

جرم

جلگاؤں مسلم نوجوان کے ساتھ ہجومی تشدد، مسلمانوں پر ہونے والے تشدد اور ناانصافی پر پابندی عائد ہو، خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کا ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ

Published

on

ممبئی : جلگاؤں کے جامنیر میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب ایک مسلم نوجوان کو شرپسندوں نے صرف اس لئے تشدد کا نشانہ بنایا کیونکہ وہ ایک غیر مسلم دوشیزہ کے ساتھ سائبر کیفے میں تھا اور اس کی خبر شرپسندوں کو ہوئی اور لو جہاد کے شبہ میں نوجوان سلیمان کو سائبر کیفے کے باہر پہلے زدوکوب کیا اور پھر اسے 25 کلو میٹر دور گاؤں میں لے جاکر ہجومی تشدد کا نشانہ بنایا, اس کے کپڑے پھاڑ دئیے برہنہ کر کے اسے نیم مردہ حالت میں پھینک دیا۔ جب اسے اسپتال لیجایا گیا تو ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ ہندو و مسلمان کے نام پر تشدد اور ہجومی تشدد پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے اور خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی ہو۔ یہ مطالبہ آج یہاں سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو روزانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے, ہجومی تشدد کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے, اتنا ہی نہیں اگر کوئی غریب مسلم نوجوان کسی غیر مسلم دوشیزہ سے بات کرتا ہے یا اس کا معاشقہ ہے تو اسے تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔ یہ سراسر غلط ہے ہر ایک بالغ شہری کو اپنے پسند کی شادی کا حق دستور نے دیا ہے, لیکن یہ فرقہ پرست صرف غریبوں پر اس قسم کی زور آزمائی کرتے ہیں, اگر امیر کسی غیر مسلم سے شادی کرے تو سب معاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج حالات انتہائی خراب اور بد سے بدتر ہوچکے ہیں, اس پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے ہمارا مطالبہ ہے کہ خدارا اسے روک کر نظم ونسق برقراری کی سعی کرے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں پر سخت کارروائی ہو اور اسے انصاف ملے ساتھ ہی اس قسم کی وارداتوں میں ملوث افراد کو عبرت ناک سزا دی جائے۔ ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ آج مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر دی گئی ہے, اگر مسلمان اتنے ہی ناپسند ہے تو انہیں پھینک دیجئے یا جیل میں بند کروا دیجئے ریاست میں جس طرح سے حالات خراب ہیں وہ انتہائی تشویشناک ہے۔

Continue Reading

جرم

انٹاپ ہل اسلحہ سپلائر گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی پولیس نے اسلحہ جات فروخت کرنے والے ایک گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے ایک اسلحہ بردار کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے تفصیلات کے مطابق انٹاپ ہل پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص اسلرحہ فروخت کرنے کیلئے آنے والا ہے۔ اس پر پولیس نے چھاپہ مار کر مشتبہ شخص کی تلاشی لینے کے ساتھ گھر پر بھی تلاشی لی اور ہتھیار برآمد کیا۔ اس کے قبضے سے پولیس نے دو غیر قانونی آتشیں اسلحہ 49 کارآمد کارتوس اور 18 بئیر کارٹیج برآمد کیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں پولیس نے جس شخص کو گرفتار کیا ہے اس کی شناخت سربجیت سنگھ کولجیت سنگھ باجوا 52 سالہ کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کو گرفتار کر کے اس کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت کیس درج کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر کی ایما پر ڈی سی پی نے انجام دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com