Connect with us
Tuesday,02-December-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

طالبان کی نئی حکومت سے حقوق انسانی کے احترام اور ہندوستان سے خوشگوار تعلقات کی امید، مجلس عاملہ کے اجلاس میں مولانا محمود مدنی جمعیۃ علماء ہند کے مستقل صدر منتخب

Published

on

Maulana Mahmood Madani

طالبان سے اسلامی اقدار اور نبوی کردار کی روشنی میں حقوق انسانی کا احترام کی امید کرتے ہوئے ملک کے تمام طبقات کے ساتھ منصفانہ معاملہ کریں گے، نیز خطے کے تمام ممالک بالخصوص ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو خوش گوار اور مستحکم بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ یہ بات جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے مجلس عاملہ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

جمعیۃ علمائے ہند کی جاری کردہ ریلیز کے مطابق انہوں نے طالبان سے امید ظاہر کی کہ اپنی سر زمین کو کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو نے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں افغانستان کے ساتھ ہندستان کے قریبی، تہذیبی روابط رہے ہیں، اور نئے افغانستان کی تعمیر و ترقی میں ہندستان کا بہت اہم کردار ہے، جس کا جیتا جاگتا ثبوت افغانی پارلیامنٹ کی جدید عمارت، ملک کے طول و عرض میں چلنے والے ترقیاتی منصوبے اور وسیع شاہ راہیں ہے، ایسی صورت حال میں بہتر یہی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری رکھی جائیں تا کہ گزشتہ چالیس سال سے جنگ و خوف کے سایے میں زندگی بسر کرنے والے افغان عوام سکون کی سانس لے سکیں اور ہر طرح کے بیرونی خطرات سے محفوظ رہیں۔

واضح رہے کہ مجلس عاملہ میں ملک میں طویل عرصے سے جاری کسانوں کی تحریک پرتفصیل سے تبادلہ خیال ہوا، اور مولانا محمود مدنی نے اپنے صدارتی خطاب میں مزید کہا کہ جمہوریت کی طاقت یہ ہے کہ ہر ایک اپنے مطالبات اور مسائل پر احتجاج کا حق رکھتا ہے، کسانوں کو بھی اپنے حق کے لیے تحریک چلانے کا بنیادی وآئینی حق حاصل ہے، لیکن یہ دیکھا گیا ہے کہ موجودہ سرکار ایسی تحریکوں کو ایڈریس کرنے بجائے اسے کچلنے پر یقین رکھتی ہے، حالاںکہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں ان کا یہ بنیادی حق تسلیم کیا ہے، جس کے تحفظ کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے۔ سبھی پہلوؤں پر غور و خوض کے بعد مجلس عاملہ نے اعلان کیا کہ کسانوں کی حسب سابق حمایت کی جائے گی۔

مجلس عاملہ نے اصلاح معاشرہ کی زمینی تحریک کو موجودہ دور میں سب سے اہم فریضہ متصور کرتے ہوئے اس سلسلے میں شعبہ اصلاح معاشرہ کی طرف سے تحریر کردہ رہ نما اصول کو منظوری دی اور سماج و برادری کے بااثر افراد کو جوڑ کر بامعنی و بامقصد تحریک چلانے کو اولین ذمہ داری قرار دیا۔ واضح ہو کہ جمعیۃ علماء ہند ۲۲۹۱ء سے معاشرتی اصلاح کی تحریک چلا رہی ہے، بالخصوص ۱۹۹۱ء میں اس وقت کے صدر جمعیۃ علماء ہند حضرت فدائے ملت مولانا سید اسعد مدنی ؒ نے اسے ایک تحریک کی شکل دی تھی، اور بیل گاڑیوں پر گاؤں گاؤں سفر کرکے سماج سدھار کا کام کیا تھا، ان کی اتباع میں ملک میں بہت ساری ایسی تحریکیں شروع ہوئیں، وہ اپنے اپنے انداز میں جاری ہیں، جمعیۃ علماء ہند نے جدید صورت حال میں ایک منظم اور نئے انداز میں تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اسے نتیجہ خیز بنا یا جا سکے۔

واضح رہے کہ جمعیۃ علماء ہند کی صدارت کے لیے سبھی اکیس ریاستوں کی مجالس عاملہ کی طرف سے متفقہ طور سے مولانا محمود اسعد مدنی کے نام کی تجویز آئی ہے جسے جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹر ی مولانا حکیم الدین قاسمی نے مجلس عاملہ میں پیش کیا۔ مجلس عاملہ نے منظور کرتے ہوئے اگلے ٹرم کی صدارت کے لیے ’مولانا محمود مدنی‘ کے نام پر مہر ثبت کی، اس طرح مولانا مدنی نے تجاویز پر دستخط کر کے عہدہ صدارت کا چارج سنبھال لیا۔

اجلاس میں صدر جمعۃ علماء ہند مولانا محمود مدنی اور ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی کے علاوہ بطور رکن مفتی ابوالقاسم نعمانی مہتمم و شیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند، مولانا رحمت اللہ کشمیری، نائب امیرا لہند مولانا مفتی محمد سلمان منصور پوری، مولانا صدیق اللہ چودھری، مولانا مفتی محمد راشد اعظمی، مولانا شوکت علی ویٹ، مفتی محمد جاوید اقبال قاسمی، مولانا نیاز احمد فاروقی اور مفتی افتخار قاسمی کرناٹک شریک ہوئے، مدعو خصوصی کے طور پر مولانا محمد سلمان بجنوری دارالعلوم دیوبند، مفتی احمد دیولہ گجرات، مفتی محمد عفان منصور پوری، مولانا محمد عاقل گڑھی دولت، مولاناعلی حسن مظاہری، مفتی عبدالرحمن نوگاواں سادات، مولانا عبدالقدوس پالن پوری، ڈاکٹر مسعود احمد اعظمی، حاجی محمد ہارون بھوپال، ڈاکٹر سعید الدین قاسمی،قاری محمد ایوب اعظمی، مولانا عبدالقادر آسام جب کہ بذریعہ زوم مولانا ندیم احمد صدیقی، مولانا حافظ پیر شبیر احمد، مولانا محمد رفیق مظاہری، مفتی حبیب الرحمن الہ آباد، قاری محمد امین راجستھان شریک ہوئے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

گوونڈی میں سی بی ایس ٹی طرز کی اسکول کا آغاز ، سماجوادی پارٹی کی مسلسل کاوشوں کا ثمرہ ابوعاصم اعظمی

Published

on

‎ممبئی گوونڈی میں سماج وادی پارٹی کی مسلسل کوششوں نے ایک اور کامیاب سنگ میل عبورکیا۔نٹور پاریکھ کمپاؤنڈ میں اس نئے سی بی ایس ای طرز کے اسکول کے افتتاح کے موقع پر، مہاراشٹر سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے بچوں، ان کے والدین اور اساتذہ سے ملاقات کی اور اپنی دلی مبارکباد پیش کی۔ ایم ایم آر ڈی اے سے لے کر ممبئی میونسپل کارپوریشن اور محکمہ تعلیم تک ہر سطح پر سماج وادی پارٹی کی مسلسل پیروی نے اسکول کی عمارت اور ضروری سامان کی تکمیل کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا، اور ایم ایم آر ڈی اے نے بالآخر ممبئی میونسپل کارپوریشن کے سپرد کرنے کا حکم دیا۔ آج سکول کا اپنی نئی عمارت میں آغاز ہواہے جس سے سینکڑوں کنبہ کی امیدوں نئی راہ ملی ہے ۔ بچوں اور والدین کے چہروں پر خوشی ہی سماج وادی پارٹی کے کام کی اصل طاقت ہے۔تمام عہدیداروں، اساتذہ اور مقامی ساتھیوں کا بھی اعظمی نے شکریہ کیا جنہوں نے اس کوشش میں تعاون کیا اعظمی نے کہا کہ تعلیم ہی طاقت ہےاور یہی سماجوادی پارٹی کے کام کا بنیادی اصول ہے۔

ٹی ای ٹی امتحان کی مخالفت کےلئے ۵ دسمبر کو اساتذہ کا احتجاج سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ ۲۰۱۳ سے ٹیچروں کے ٹی ای ٹی امتحان کو لازمی قرار دیا گیا ہے لیکن اب دس بیس برسوں سے درس و تدریس کی خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو بھی اس امتحان میں شریک کیا گیا ہے جو ان کے مستقبل کے لیے خطرہ ہے اور ان کے ملازمت پر تلوار لٹک رہی ہے اس لیے اساتذہ کی تنظیموں نے سپریم کورٹ میں بھی اسے چیلنج کیا ہے کہ سابقہ اساتذہ کو اس سے مستثنیٰ رکھا جائے اس متعلق مہاراشٹر اور ملک بھر میں ۵ دسمبر کو اساتذہ اس کےخلاف احتجاج کریں گے اس میں شرکت کی اپیل بھی اعظمی نے کی ہے ۔

Continue Reading

(جنرل (عام

دھاراوی بازآبادکاری پروجیکٹ : راج ٹھاکرے نےبھی دھاراوی کے ساتھ پروجیکٹ کی خامیوں کےخلاف ٧ دسمبر کو جلسہ میٹنگ کا انعقاد کیا ہے

Published

on

ممبئی : دھاراوی ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کی مخالفت اب ایم این ایس سر براہ راج ٹھاکرے نے بھی شروع کردی ہے اس سے قبل ادھو ٹھاکرے نے اڈانی کے خلاف محاذ کھولا تھا لیکن اب راج ٹھاکرے بھی صف آراء ہوگئے ہیں اڈانی پروجیکٹ کے خلاف اب دونوں برادر متحد ہوگئے ہیں ایشیاء کی سب سے بڑی کچی بستی دھاراوی بازآبادکاری پروجیکٹ منصوبہ پر سیاسی ماحول گرم ہوگیا ہے شیوسینا سر براہ ادھو ٹھاکرے نے دھاراوی پروجیکٹ کی مخالفت کی ہے اب ایم این ایس صدر راج ٹھاکرے بھی اس میں شامل ہوگئے ہیں 7 دسمبر کو کامراج گراؤنڈ میں ایک جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا ہے اس جلسہ میں راج ٹھاکرے دھاراوی کر کے ساتھ کوئی اہم قدم اٹھاسکتے ہیں اس ریلی پر سب کی توجہ مرکوز ہے دھاراوی بچاؤ سمیتی نے 7 دسمبر کو کامراج اسکول گراؤنڈ میں آل پارٹی میٹنگ کا انعقاد کیا ہے اس میٹنگ کا بنیادی مقصد اڈانی گروپ کے سروے کی خامیوں کے خلاف آوازبلند کرنا ہے کمیٹی نے الزام لگایا ہے کہ ری ڈیولپمنٹ کے نام پر سروے میں قدئم رہائشی اور اہل رہائشی کو نظر انداز کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے اہل رہائشی کا اپنے گھروں سے محروم ہونے کا خطرہ لاحق ہے آل پارٹی لیڈران کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر نے کیلئے مقامی عوام نے یہ اجلاس کا انعقاد کیا ہے توقع ہے کہ اس جلسہ میں ٹھاکرے کنبہ ایک ساتھ نظر آئے گا۔ اس سے قبل ادیتہ پھاکرے بھی اس پروجیکٹ کی مخالفت کر چکے ہیں دھاراوی بچاؤ کمیٹی نے راج ٹھاکرے بھی اجلاس میں مدسو کیا ہے اگر دونوں بھائی متحد ہوکر اس پروجیکٹ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوتے ہیں تو یہ اڈانی گروپ اور سرکار کیلئے ایک چیلنج ہے دھاراوی کا چہرہ بدلنے کیلئے ممبئی کے وسط میں 600 ایکڑ کی قطعہ اراضی پر یہ پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے حکومت اس جگہ کیے مکینوں کو بہتر مکانات اور سہولیات فراہم کرنے کا دعوی کرتی ہے اس مکمل ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کا ٹھیکہ اڈانی گروپ کی ایک کمپنی کو دیا گیا ہے موجودہ منصوبہ کچی آبادی کے رہائشوں کے اہل کو 405 مربع فٹ کے مفت مکانات فراہم کرنا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں فضائی آلودگی پر قابو اور انڈیکس میں بہتری، میونسپل کمشنر کے رہنمایانہ اصولوں پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات جاری

Published

on

ممبئی : میونسپل کارپوریشن کی طرف سے ممبئی (ممبئی شہر اور مضافات) کے علاقے میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے مختلف موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس میں پرائیویٹ پراجیکٹس کے ساتھ ساتھ سرکاری پراجیکٹس جیسے سڑکیں، میٹرو وغیرہ شامل ہیں۔ ہوا کی رفتار بھی اب بہتر ہو گئی ہے۔ ان جامع وجوہات کی وجہ سے، ممبئی میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 26 نومبر 2025 سے مسلسل بہتر ہو رہا ہے اور گزشتہ 48 گھنٹوں میں نمایاں بہتری پائی گئی ہے۔ میونسپل کارپوریشن کی طرف سے جاری کردہ 28 نکاتی رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔ اس کے لیے مختلف تعمیرات کو ’اسٹاپ ورک‘ نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر بھوشن گگرانی نے سخت ہدایات دی ہیں کہ ان ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے نجی، سرکاری اور غیر سرکاری پروجیکٹوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ نیز، درجہ بند رسپانس ایکشن پلان اسٹیج-4 (جی آر اے پی-4) فی الحال ممبئی کے لیے نافذنہیں ہے۔ تاہم مانیٹرنگ کے حوالے سے ہدایات دی گئی ہیں، انہوں نے یہ بھی واضح کیا۔ ممبئی میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے سلسلے میں، ممبئی میونسپل کارپوریشن کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر بھوشن گگرانی کی ہدایات کے مطابق، ایڈیشنل میونسپل کارپوریشن کمشنر (سٹی) ڈاکٹر اشونی جوشی کی رہنمائی میں مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

میونسپل کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر بھوشن گگرانی نے کہا کہ برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن ممبئی (ممبئی شہر اور مضافات) کے علاقے میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے۔ ان میں متعدد اقدامات شامل ہیں جن میں بیکریوں اور شمشان گھاٹ کو ایندھن کو صاف کرنے میں تبدیل کرنا، دھول کو کنٹرول کرنے کے لیے مسٹنگ مشینوں کی مدد سے اسپرے کرنا، سڑکوں کو پانی سے دھونا اور خصوصی صفائی مہم کا انعقاد اور شہریوں میں آگاہی پیدا کرنا شامل ہیں۔ 15 اکتوبر 2024 کو ممبئی میونسپل کارپوریشن نے فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے 28 نکات پر محیط جامع رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ ان ہدایات کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے میونسپل کارپوریشن نے تمام انتظامی ڈویژنوں (وارڈ) کی سطحوں پر کل 94 فلائنگ اسکواڈز کا تقرر کیا ہے۔ ان ٹیموں نے پرائیویٹ پراجیکٹس کے ساتھ ساتھ سڑکوں، میٹرو وغیرہ جیسے سرکاری منصوبوں کا معائنہ کیا اور ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نوٹس جاری کئے۔ ٹیم تعمیراتی مقام پر سینسر پر مبنی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی ) پیمائش والے پلانٹس کے کام کاج کا بھی معائنہ کر رہی ہے۔ گگرانی نے یہ بھی بتایا کہ ممبئی پورٹ اتھارٹی کے علاقے میں جلائی جانے والی آگ کو روکنے کی تجویز کو متعلقہ حکام کی طرف سے مثبت جواب مل رہا ہے۔ممبئی میونسپل کارپوریشن کے مختلف اقدامات کی وجہ سے ممبئی میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی ) 26 نومبر 2025 سے مسلسل بہتر ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ 28 نومبر 2025 سے پہلے ہوا کی رفتار 3 سے 4 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی اور فضا میں نمی تھی۔ تاہم اب اس میں بہتری آئی ہے اور ہوا کی رفتار 10 سے 18 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی ہے۔ نتیجے کے طور پر، ایئر کوالٹی انڈیکس بہتر ہو رہا ہے۔ گگرانی نے اپیل کی ہے کہ ممبئی میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے میونسپل کارپوریشن کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط پر تمام نجی، سرکاری اور غیر سرکاری منصوبوں پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے، بیکریوں کو جلد از جلد صاف ایندھن میں تبدیل کیا جائے، اور شہری کھلے میں کچرا جلانے سے گریز کریں اور میونسپل کارپوریشن کی کوششوں کے ساتھ تعاون کریں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com