Connect with us
Wednesday,11-November-2026

(جنرل (عام

بڈگام میں ہر دو مربع کلو میٹر کے دائرے میں ایک تیندوا موجود : چیف وائلڈ لائف وارڈن کشمیر

Published

on

leopard

چیف وائلڈ لائف وارڈن کشمیر راشد نقاش کا کہنا ہے کہ وسطی ضلع بڈگام گھنی سرسبزی و شادابی کے پیش نظر تیندوؤں کی آماجگاہ بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں ہر دو مربع کلو میٹر مربع کے دائرے میں ایک تیندوا موجود ہے اور ان کے حملوں سے بچنے کا واحد ذریعہ لوگوں کا بھرپور تعاون ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وادی میں موجود تیندوے جنگلی نہیں ہیں بلکہ یہاں ہی بستوں میں پلے بڑے ہیں۔

انہوں نے لوگوں سے تاکید کی کہ وہ اپنے بچوں کو شام کے وقت اکیلے گھروں سے باہر نکلنے کی ہرگز اجازت نہ دیں۔ راشد نقاش نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز یہاں یو این آئی اردو کے ساتھ ایک انٹرویو میں کیا ہے۔

انہوں نے کہا: ‘ضلع بڈگام گھنی سرسبزی و شادابی کے باعث جنگلی جانوروں خاص کر تیندوؤں کی آماجگاہ بن گیا ہے یہاں ان کو رہنے کے لئے بہتر ماحول ہے اور انہیں پناہ اور غذا دستیاب ہے۔’

انہوں نے کہا کہ یہاں ہر دو مربع کلو میٹر کے دائرے میں ایک تیندوا موجود ہے۔
موصوف چیف وارڈن نے کہا کہ یہاں موجود تیندوے جنگلوں سے بھاگ کر نہیں آئے ہیں بلکہ وہ یہیں بستوں میں رہ کر پلے بڑے ہیں۔

انہوں نے کہا: ‘یہاں ان کو پناہ اور غذا میسر ہے اور لوگ جو کوڑا کرکٹ باہر ڈالتے ہیں وہاں کتے جمع ہو جاتے ہیں اور تیندوے ان کی ہی تلاش میں وہاں نمودار ہو جاتے ہیں اور پھر موقع ملنے پر بچوں پر بھی حملہ آور ہوجاتے ہیں۔’ مسٹر نقاش نے کہا کہ اگر لوگ تعاون دیں گے تو تیندوؤں کے حملوں سے ہونے والے اموات کے واقعوں کو روکا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو ہرگز شام کے وقت اکیلے باہر جانے کی اجازت نہ دیں۔ موصوف کا کہنا تھا کہ تیندوا بڑے لوگوں پر حملہ نہیں کرتا ہے وہ بچوں کو ہی ہمیشہ نشانہ بناتا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ضلع بڈگام کے سویہ بگ علاقے میں جمعے کی شام کا وہ واقعہ جس میں ایک تیندوے نے دس سالہ بچے کو مار ڈالا، پیش نہیں آتا اگر بچے کو اکیلے گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کو اس معاملے میں جانکاری فراہم کرنے کے لئے ایک مہم چلا رہے ہیں اور اس سلسلے میں پنچایتوں اور مساجد کمیٹیوں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ راشد نقاش نے کہا کہ ایک تیندوے کو پکڑنا ایک آسان عمل نہیں ہے کیونکہ یہ معلوم ہی نہیں ہوتا ہے کہ وہ کہاں چھپا ہوا ہے اور کہاں کب حملہ کرنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماہ جون میں اوم پورہ کالونی میں پیش آنے والے واقعے جس میں ایک تیندوے نے چھ سالہ بچی کو اپنا نوالہ بنایا، کے بعد ہم نے ضلع بڈگام کے مختلف علاقوں میں اب تک سات تیندوؤں کو پکڑ لیا۔

انہوں نے کہا کہ جہاں سے ہمیں تیندوے کے نمودار ہونے کی اطلاع موصول ہوتی ہے ہم وہاں کنٹرول روم قائم کرتے ہیں اور ہمارا عملہ وہاں خمیہ زن ہو کر کارروائیاں انجام دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس علاقے میں تیندوا عادی ہو جاتا ہے ہم وہاں اس کو مارنے کی بھی اجازت دیتے ہیں۔

ایک سوال کےجواب میں مسٹر نقاش کا کہنا تھا: ‘یہ بتانا ممکن نہیں ہے کہ یہاں موجود تیندوؤں کی تعداد کیا ہے لیکن ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہاں ان کو رہنے کے لئے بہتر ماحول میسر ہے جس سے ان کی تعدد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔’ ان کا کہنا تھا کہ لوگ ابھی بھی اس خطرے سے پوری طرح باخبر نہیں ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

کرلا : ہلاؤپل پر ونود پوار پر فائرنگ پولیس الرٹ، ذاتی دشمنی کا شاخسانہ، ایڈیشنل اور ڈی سی پی بھی جائے وقوع پر، تفتیش جاری

Published

on

Mumbai Police.2

ممبئی کے کرلا ہلاؤپل مکڈوالا کمپاؤنڈ میں اس وقت سنسنی پھیل گئی, جب نامعلوم حملہ آوروں نے ونود پوار پر گولی بار شروع کردی دوپہر 12 بجکر 40 منٹ پر نامعلوم حملہ آوروں اور اس کے مخالفین نے یہ حملہ کر دیا. جس میں ونود شدید طور سے زخمی ہوگیا, اسے قریبی بھابھا اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حملہ آوروں نے صرف ونود پر ہی گولی نہیں داغی بلکہ انہوں نے زمین پر بھی فائر کیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد پولیس نے معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ ڈی سی پی گنیش شندے اور ایڈیشنل پولیس کمشنر ایسٹ ریجن دھننجے کلکرنی نے جائے وقوع کا معائنہ کیا اس کے ساتھ ہی فارنسک ٹیمیں بھی طلب کی گئی جو تفتیش کر رہی ہے۔ اس معاملہ میں ابتدائی تفتیش میں یہ معلوم ہوا ہے کہ ونود پوار کی پرانی رنجش کے سبب یہ فائرنگ کی واردات انجام دی گئی ہے۔ اس کے بعد اب پولیس نے ہر پہلو پر جانچ شروع کردی ہے۔ ڈی سی پی گنیش شندے نے بتایا کہ وی بی نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں 12 بجکر 40 منٹ پر 40 سالہ ونود الیپاپوار پر ان کے مخالفین نے پرانی رنجش کی بنیاد پر فائرنگ کی واردات کو انجام دیا۔ زخمی ونود پوار کو قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل بھی یہاں فائرنگ کی واردات انجام دی گئی تھی, اب دوسری مرتبہ فائرنگ کی واردات انجام دی گئی ہے۔ اس لئے پولیس نے بھی الرٹ جاری کیا ہے, اس معاملہ میں ہر زاویے سے تفتیش کی جارہی ہے۔ ڈی سی پی گنیش شندے نے علاقہ میں چشم دید سمیت دیگر افراد سے تفتیش بھی شروع کردی ہے, چونکہ یہ معاملہ دن دہاڑے انجام دیا گیا ہے اس لئے یہاں کے سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر دستاویزات بھی جمع کئے گئے ہیں۔

Continue Reading

(جنرل (عام

تہوار منانے کی آزادی ہے، لیکن دوسروں کے جذبات اور سہولتوں کا بھی خیال رکھا جائے : عمران مسعود

Published

on

Imran-Masood

سہارنپور : کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے دیوالی، بقرعید، آلودگی اور پراٹھا جلانے جیسے مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو کوئی بھی تہوار منانے کی آزادی ہے لیکن اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ اس سے دوسروں کو تکلیف نہ ہو۔ انہوں نے دیوالی پر اپنے بیان کی بھی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ریمارکس کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا ہے۔ بقرعید کے بارے میں کانگریس ایم پی عمران مسعود نے کہا کہ وہ بارہا کہہ چکے ہیں کہ تہوار منانے سے دوسروں کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ ہر ایک کو اپنے تہوار منانے کی آزادی ہے لیکن دوسروں کے جذبات اور سہولتوں کا بھی خیال رکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ان کے کم از کم دس سابقہ ​​بیانات موجود ہیں۔

دیوالی پر اپنے تبصروں کی وضاحت کرتے ہوئے، کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ان سے دیوالی کے بارے میں ایک سوال پوچھا گیا اور اس کی بنیاد پر جواب دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ مسعود نے واضح کیا کہ دیوالی کو صرف آلودگی کے لیے مورد الزام نہیں ٹھہرایا جانا چاہیے۔ آلودگی انسانی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والا مسئلہ ہے، فطرت نہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا دیوالی سے پہلے ہی ہوا کے معیار کا انڈیکس خراب ہو جاتا ہے۔ لوگ صدیوں سے دیوالی مناتے چلے آرہے ہیں اور وہ خود بھی یہ تہوار مناتے ہیں۔ اس لیے ان کے بیان پر سوال اٹھانا نامناسب ہے۔

پرنس جلانے سے پیدا ہونے والی آلودگی کے حوالے سے عمران مسعود نے کہا کہ کسانوں کو نشانہ بنانے کے بجائے ان کے نقطہ نظر سے حل تلاش کرنا چاہیے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ پراٹھا جلانے سے آلودگی ہوتی ہے لیکن زرعی فضلے سے مفید مصنوعات بنائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے حکومت کو تجویز پیش کی کہ ملک بھر میں ہر 100 کلومیٹر کے فاصلے پر خصوصی اقتصادی زون قائم کیے جائیں، جہاں زرعی فضلہ کو استعمال کیا جا سکے۔ اس سے کسانوں کو معاشی فوائد حاصل ہوں گے اور آلودگی پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔

مسعود نے کانگریس لیڈر سونیا گاندھی کی کتاب کے حوالے سے بی جے پی کے تبصروں کا بھی جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو جو چاہے کہنے دیا جائے۔ سچ ہمیشہ تکلیف دیتا ہے۔ انہوں نے کانگریس کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے کچھ غلط نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس سے صرف یہ غلطی ہوئی ہے کہ یہاں ایسے لوگ ہیں جو سوال اٹھاتے ہیں۔

Continue Reading

(جنرل (عام

کولگام میں سی آر پی ایف پارٹی پر دہشت گردوں کا حملہ، دو فوجی زخمی

Published

on

kashmir

کولگام : جموں و کشمیر کے کولگام ضلع میں دہشت گردوں نے سی آر پی ایف اہلکاروں پر حملہ کیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ سی آر پی ایف پارٹی پر حملہ کیا گیا اور واقعہ سے متعلق حقائق کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ سی آر پی ایف کے مطابق، نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے بدھ کی دوپہر تقریباً 2:15 بجے کولگام ضلع میں ایک چوکی پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ حملہ آوروں نے سی آر پی ایف اہلکاروں پر فائرنگ کی اور پھر موقع سے فرار ہوگئے۔ اس حملے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں کو علاج کے لیے ضلع اننت ناگ کے ایک اسپتال میں بھیج دیا گیا ہے۔

ذرائع نے ابتدائی طور پر اس حملے میں تین اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی لیکن سی آر پی ایف کی طرف سے جاری کردہ معلومات میں دو کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ یہ سی آر پی ایف پارٹی پر حملہ تھا اور واقعہ سے متعلق حقائق کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ اس سے قبل 8 اکتوبر کو چھتیس گڑھ کے سکما ضلع کے کونٹا علاقے میں دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بناتے ہوئے ایک حادثے میں چار سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ زخمی فوجیوں میں سے دو کو شدید چوٹیں آئیں۔

ضلع انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس نوٹ کے مطابق، جگدل پور سے ایمونیشن ٹیکنیشن کی ٹیم پر مشتمل سی آر پی ایف کی ٹیم 50 ویں بٹالین سی آر پی ایف الارمداگو کیمپ، بھیجی پولیس اسٹیشن، سکما ضلع پہنچی تھی، جو کونٹا رینج کے تحت مختلف کیمپوں کا معائنہ کرنے کے لیے پہنچی تھی، جن میں پدمیل، دباکونٹا، الارماڈا، اور کوٹہ کو تباہ کیا گیا تھا۔ ناقابل استعمال/بقیہ دھماکہ خیز مواد وہاں ذخیرہ کیا گیا ہے۔

یہ ٹیم بھیجی پولیس اسٹیشن کے تحت الارمادگو کیمپ سے تقریباً 200 میٹر دور بودراج پادر نالہ کے نزدیک حفاظتی معیارات کے مطابق دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کا عمل انجام دے رہی تھی۔ دریں اثنا، دھماکہ خیز مواد/بم کا ایک ٹکڑا اڑ کر قریب آیا اور پھٹ گیا۔ اس حادثے میں سیکورٹی ڈیوٹی اور تباہی کے کام میں مصروف چار فوجی زخمی ہو گئے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان