فیشن
گھریلو نسخوں سے جلد کی دیکھ بھال کرتی ہیں عالیہ بھٹ
بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ وہ گھریلو نسخوں سے اپنی جلد کی دیکھ بھال کرتی ہیں۔
عالیہ بھٹ نے اپنی اداکاری سے سب کا دل جیت لیتی ہیں ۔ شائقین عالیہ کی اداکاری کے ساتھ ساتھ ان کی خوبصورتی کے بھی دیوانے ہیں۔ عالیہ اپنے ’نو میک اپ لک‘ کے لئے کافی پسند کی جاتی ہیں۔ عالیہ کے نیچرل لک کی وجہ سے لوگ اکثر ان سے ان کی خوبصورتی کا راز جاننا چاہتے ہیں۔ عالیہ کا کہنا ہے کہ وہ جلد کی دیکھ بھال کے گھریلو نسخوں پر زیادہ یقین کرتی ہیں۔
عالیہ بھٹ اپنی جلد کی دیکھ بھال کے لئے ملتانی مٹی کا استعمال کرتی ہیں۔ عالیہ بھٹ نے بتایا ہے کہ وہ جلد کی دیکھ بھال کے لئے شہد کے ماسک کا زیادہ استعمال کرتی ہیں۔ اسے صرف 15 منٹ اپنے چہرے پر لگانے کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیتی ہیں ۔
عالیہ کا کہنا ہے کہ جس طرح جسم کو روزانہ کھانے کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح جلد کے لئے بھی باقاعدہ کھانا ضروری ہوتا ہے۔ ایسے میں جلد کو صحت مند بنانےکے لئے موئسچرائزر بہترین کھانا ہے ، جو جلد کو اندر سے باہر تک نرم رکھتا ہے۔ عالیہ کا کہنا ہے کہ کیمیکل سے بھرپور میک اپ ، کاسمیٹکس کا زیادہ استعمال جلد کو نقصان پہنچا سکتا ہے ، ایسی صورتحال میں عالیہ بغیر میک اپ کے رہنا زیادہ پسند کرتی ہیں۔
(Lifestyle) طرز زندگی
آیوشمان کھرانہ ’انیک‘ کو خاص فلم سمجھتے ہیں
بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ اپنی آنے والی فلم ’انیک‘ کو خاص سمجھتے ہیں ایوشمان کھرانہ فلم انیک میں انڈرکورایجنٹ کے کردار میں نظر آنے والے ہیں ایوشمان نے فلم کے ٹریلر پرمداحوں کے ردعمل پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔
آیوشمان نے کہا’’جب ہم انیک بنانے کے لیے نکلے، تب انوبھوسرنے واضح کر دیا تھا کہ وہ ایک دلچسپ کہانی بنانا چاہتے ہیں، جو لوگوں کو ہندوستانی کے طورپراپنی شناخت کے بارے میں سوچنے پر مجبور کردے گی ۔
ہم ہندوستانی ہونے کے ناطے بہت متنوع اور منفرد ہیں، لیکن کیا ہم اسے مانتے ہیں اور اسے اپنی طاقت بناتے ہیں ۔
انیک کاارادا واضح طور پر سوال پوچھنا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ سوال کا جواب ضرور ملے گا ۔
یہ ہی وجہ یہ فلم میرے لیے بہت خاص ہے ۔
آیوشمان نے کہا، ’’میں ٹریلر کو ملنے والے زبردست حمایت سے بے حد خوش ہوں۔
اس نے ہندوستانیوں کے دلوں میں جگہ بنا لی ہے اور ٹریلر دیکھنے کے بعد ملک بھر میں لوگ اتحاد اور شمولیت کی آواز بھی بلند کر رہے ہیں۔
بحیثیت فنکار میرے لیے یہ سب کافی ہے ‘‘۔
تفریح
چنڈی گڑھ کی ہرناز سندھو کو ’مس یونیورس‘ کا خطاب
چنڈی گڑھ کی ہرناز سندھو (21) نے مس یونیورس کا خطاب جیت لیا ہے۔ ہندوستان 21 سال بعد ایک بار پھر یہ خطاب جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔
اس سے قبل سال 2000 میں ہندوستانی حسینہ لارا دتہ نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
ان سے پہلے سشمیتا سین 1994 میں مس یونیورس بنی تھیں۔
21 سالہ سندھو نے اسرائیل کے شہر ایلات میں منعقدہ 70ویں مس یونیورس مقابلے میں خطاب جیتا۔
سندھو کو مس یونیورس 2020 کا تاج مس یونیورس میکسیکو کی اینڈریا میز نے پہنایا۔
سی این این نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق سندھو نے 79 مدمقابلوں کو شکست دے کر یہ خطاب اپنے نام کیا۔
تفریح
میکسیکو کی اینڈریا میزا نے جیتا مس کائنات کا خطاب
میکسیکو کی اینڈریا میزا نے ’مس یونیورس 2021‘ کا خطاب جیت لیا۔ اس سال کے مس یونیورس مقابلے کا انعقاد امریکہ کے فلوریڈا میں ہوا، اور اتوار کو اس کے آخری دور کا مقابلہ تھا۔ مس یونیورس مقابلہ کے منتظمین نے ٹویٹ کیا ’’نئی مس کائنات میکسیکو کی ہیں۔‘‘
اس مقابلے میں ہندوستان کی ایڈلن کاسٹیلینو نے تیسرے رنر اپ کا اعزاز حاصل کیا۔ مس ڈومینیکن ریپبلک کمبرلی جمنیز چوتھی رنر اپ رہیں، جبکہ سیکنڈ رنر اپ کا خطاب مس پیرو جینک مکیٹا کو ملا۔
اینڈریا میزا سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر کام کرتی ہیں۔ میزا اپنے ’سیلف ٹائٹل‘ ایتھلیٹک کپڑوں کے برانڈ اینڈریا میزا ایکٹوویئر کی بھی مالک ہیں۔
-
ممبئی پریس خصوصی خبر5 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم4 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی4 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں5 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
-
سیاست2 months ago
سپریم کورٹ، ہائی کورٹ کے 30 سابق ججوں نے وشو ہندو پریشد کے لیگل سیل کی میٹنگ میں حصہ لیا، میٹنگ میں کاشی متھرا تنازعہ، وقف بل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔