Connect with us
Tuesday,09-June-2026
تازہ خبریں

سیاست

بی جے پی نے یوپی کی خوشحالی چھین لی : اکھلیش

Published

on

akhilesh

سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے ریاست کی خوشحالی کو پوری طرح سے تباہ کر دیا ہے۔

مسٹر یادو نے جمعرات کو بتایا کہ ایس پی حکومت میں 6.9 فیصد کی شرح سے بڑھنے والے اترپردیش کی جی ڈی پی 2017 سے 2020 کے درمیان کم ہوکر 5.6 فیصدی پر آگئی۔ وزیراعلی کے طو طرفہ ترقی کے جھوٹے دعوی کی پول اس سے بھی کھلتی ہے کہ جہاں جی ڈی پی میں گراوٹ درج ہوئی ہے، وہیں بے روزگاری میں بھاری اضافہ ہو اہے۔ 23 کروڑ افراد خطہ افلاس سے نیچے چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اب بی جے پی حکومت نے بغیر کوئی کام کئے اترپردیش کو ساڑھے چار سالوں کا وقت برباد کر دیا ہے۔ ترقیاتی کام ٹھپ ہیں۔ بی جے پی حکومت ہر محاذ پر ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ بی جے پی کے قول و فعل اور چہرہ بھی عوام کی نظروں میں اجاگر ہو چکا ہے۔ ساڑھے چار سال ہوگئے عوام اچھے دنوں کی امید لگائے بیٹھے رہے۔ اسے مایوسی اور حواس باختگی ہی ہاتھ لگی ہے۔ دنیا بھر میں بی جے پی نے ریاست کی بدنامی کرائی ہے۔

ایس پی سربراہ نے کہا کہ اپنی بات اور اپنے وعدوں سے مکر جانا بی جے پی کی عادت میں شامل ہے۔ انتخابی منشور جسے بی جے پی نے سنکلپ پتر بتایا تھا، میں نوجوانوں کو لیپ ٹاپ، ایک جی بی انٹر نیٹ ڈاٹا دینے کا وعدہ کیا تھا۔ کبھی چار لاکھ تو کبھی ایک لاکھ نوکریاں دینے کا پر فریب کام بھی کیا۔ انوسٹمنٹ سمٹ کے بہانے ریاست میں بھاری سرمایہ کاری کے وعدے بھی کئے جا رہے ہیں، لیکن زمین پر نہ تو ایک بھی انڈسٹری لگی ہے، اور نہ ہی کہیں سرمایہ کاری کئےجانے کا کچھ پتہ چل رہا ہے۔ آج حکمراں جماعت کے لوگ سوچ رہے ہیں، کہ کاش وہ ’بدعنوانی کا نام بدل سکتے اور جھوٹ کے رنگ بھی۔ ہر معتقد اپنے آپ کو ٹھگا ہوا محسوس کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام بی جے پی کے جھوٹ، فریب سے تنگ آچکے ہیں۔ اس کے صبر کا پیمانہ ٹوٹ چکا ہے۔ وہ اب کسی حرص یا بہکاوے میں آنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نےآئندہ انتخابات میں ایس پی کو برسر اقتدار کرنے اور بی جے پی کو اقتدار سے باہر کا راستہ دکھانے کا ذہن بنا لیا ہے۔

سیاست

ای ڈی نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجیو اروڑہ کے مبینہ منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں دہلی اور یوپی سمیت چھ مقامات پر چھاپے مارے۔

Published

on

نئی دہلی : انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجیو اروڑہ کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ منگل کی صبح ای ڈی نے دہلی، یوپی، پنجاب سمیت اروڑہ کے چھ مقامات پر چھاپے مارے۔ یہ کارروائی منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے) کے تحت جاری تحقیقات کے سلسلے میں کی جا رہی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے منگل کی صبح پنجاب کے لدھیانہ اور جالندھر، اتر پردیش کے بریلی، دہلی-نویلا میں کل چھ مقامات پر چھاپے مار کر تلاشی مہم شروع کی۔ تفتیشی ایجنسی جن احاطے کی تلاشی لے رہی ہے ان میں کیس سے متعلق افراد اور تنظیموں کی رہائش گاہیں اور کاروباری دفاتر شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی ہیمپٹن اسکائی ریئلٹی لمیٹڈ سے متعلق مبینہ مالی لین دین اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا حصہ ہے۔ ای ڈی کی ٹیمیں نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں بھی دستاویزات اور ڈیجیٹل ریکارڈ کی جانچ کر رہی ہیں۔ فی الحال، ای ڈی نے چھاپوں کے بارے میں کوئی تفصیلی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔ ای ڈی کے چھاپوں کے بارے میں، عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا، “ای ڈی آج پھر پنجاب میں ہندو تاجروں پر چھاپے مار رہی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ پنجاب میں چھوٹے ہندو تاجروں کو ہراساں کر رہا ہے۔ میں تمام تاجروں سے اپیل کرتا ہوں- گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ پوری پنجاب اور ہم سب مل کر پنجاب حکومت کا سامنا کریں گے۔” سنجیو اروڑہ کو مرکزی ایجنسی نے گزشتہ ماہ چندی گڑھ میں ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ایک دن کے چھاپے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ وہ اس وقت عدالتی حراست میں ہے۔ اروڑہ پنجاب میں بجلی، صنعت اور تجارت کے وزیر تھے۔ اروڑہ کی گرفتاری کے بعد، وزیر اعلی بھگونت مان کی قیادت میں پنجاب حکومت نے دیگر وزراء کو ان کے قلمدان تفویض کر دیئے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مہاراشٹر حکومت کی کابینہ میں دیویندر فڈنویس کا اہم فیصلہ, محروم سابقہ کسانوں کی قرض معافی کو منظوری

Published

on

CM-Fadnavis

ممبئی : ریاستی حکومت کی کابینہ کی میٹنگ آج (9 جون) کو وزیر اعلی دیویندر فڈنویس کی صدارت میں منعقد ہوئی, جس میں بقیہ کسانوں کی قرض معافی کو منظوری دیدی گئی ہے۔ مہاراشٹر حکومت کی کابینہ کا فیصلہ دیویندر فڑنویس ایکناتھ شندے سنیترا پوار نے کابینہ کی میٹنگ میں بڑا فیصلہ لیا۔ مہاراشٹر حکومت کی کابینہ کا فیصلہ, ریاستی حکومت کی کابینہ کی میٹنگ آج (9 جون) کو وزیر اعلی دیویندر فڈنویس کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ کابینہ کے اس اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ (مہاراشٹر حکومت) کابینہ اجلاس میں کسانوں کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔ وہ کسان جو پچھلی قرض معافی اسکیم سے محروم تھے, اب انہیں بھی قرض معافی میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے لیے تقریباً 14 ہزار کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں, بہت سے کسان 2017 اور 2019 کی قرض معافی میں شامل نہیں کئے گئے تھے۔ ان کسانوں کو قرض معافی کا فائدہ دلانے کے لیے بار بار مطالبہ کیا جا رہا تھا لہذا، آج ریاستی حکومت نے کابینہ کی میٹنگ میں 5 لاکھ سے زیادہ کسانوں کے لیے ایک اہم فیصلہ لیا ہے, جو 2017 اور 2019 کے قرض معافی سے محروم تھے۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

پاکستان اور روس ایک دوسرے کے قریب ہو گئے ہیں، سوالات اٹھ گئے… کیا پوٹن بھارت کے دشمن کے قریب آ رہے ہیں؟

Published

on

Rasia-Pakistan

اسلام آباد : پاکستان اور روس نے غیر قانونی نقل مکانی روکنے اور منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ یہ اقدام شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے دوران علاقائی تعاون کو بڑھانے کے لیے اسلام آباد کی کوششوں کا حصہ ہے۔ یہ معاہدہ پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر کولوکولٹسیف کے درمیان بشکیک میں ہونے والی ملاقات کے دوران طے پایا۔ نقوی شنگھائی تعاون تنظیم کے داخلہ اور عوامی سلامتی کے وزراء کی ایک خصوصی میٹنگ میں شرکت کے لیے کرغزستان کے دارالحکومت میں ہیں۔ اس معاہدے کو پاکستان اور روس کے تعلقات میں ایک سنگ میل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جس سے بھارت میں تشویش بڑھ سکتی ہے۔

پاکستان کی وزارت داخلہ نے کہا، “پاکستان اور روس نے غیر قانونی نقل مکانی سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم شہریوں کی واپسی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔” وزارت نے مزید کہا کہ دونوں فریقوں کے درمیان منشیات اور منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اور معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے۔ وزارت کے مطابق، نقوی نے تاجکستان، ازبکستان، کرغزستان اور قازقستان کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔ پاکستان اور روس اپنی سٹریٹجک اور اقتصادی شراکت داری کو مضبوط کر رہے ہیں۔ مزید برآں، دونوں ممالک علاقائی استحکام، دفاعی تعاون، توانائی، اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں جیسے مسائل پر ایک دوسرے کے قریب آ رہے ہیں۔ روس نے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں مدد کے لیے پاکستان کو کچھ ہتھیار بھی فروخت کیے ہیں، حالانکہ یہ اتنے جدید ترین نہیں ہیں جتنے بھارت کو ملے ہیں۔ روس اور پاکستان طویل عرصے سے مشترکہ فوجی مشقیں بھی کر چکے ہیں۔

حالیہ برسوں میں روس تیزی سے پاکستان کو توانائی فراہم کرنے والا بڑا ملک بننے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ روس اور پاکستان نے تیل کی خریداری کے کئی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ روس نے بھی پاکستان کو رعایتی قیمتوں پر تیل فراہم کیا ہے۔ پاکستان اور روس کے درمیان تیل کی خریداری کے طویل مدتی معاہدے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ مزید برآں، پاکستان نے روس سے گندم کی خریداری کے لیے ایک ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان