Connect with us
Thursday,19-June-2025
تازہ خبریں

سیاست

بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے ممتا بنرجی کی موجودگی میں ترنمول کانگریس میں شامل

Published

on

Mukul-Roy

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کی موجودگی میں بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے اپنے بیٹے سبھرانشو رائے کے ساتھ آج ترنمول کانگریس میںیہ کہتے ہوئے شامل ہوگئے۔ وہ آج اپنے گھر میں واپس آئے ہیں، اور 20 جون کو عوام کے سامنے تفصیل سے اپنی بات رکھیں گے، کہ انہوں نے بی جے پی کیوں چھوڑی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس وقت بنگال میں جو صورت حال ہے، ایسے میں کوئی بھی بی جے پی میں رہنا پسند نہیں کرے گا۔

مکل رائے کے آج صبح سے ہی ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کی خبر گردش کرنے لگی تھی۔ اس درمیان بی جے پی کے سینئر لیڈر کیلاش وجے ورگی اور دیگر لیڈران نے فون کرنا شروع کردیا تھا۔ تاہم انہوں نے بی جے پی لیڈروں سے بات کرنے کے بجائے آج دوپہر اپنے صاحبزادے کے ساتھ ترنمول کانگریس بھون پہنچ گئے۔ ترنمول کانگریس بھون میں مکل رائے کا ابھیشیک بنرجی نے خیر مقدم کیا۔ اس کے بعد ممتا بنرجی بھی پہنچ گئیں اور اس کے بعد دونوں رہنمائوں کے درمیان دو گھنٹے سے زاید میٹنگ ہوئی۔
طویل میٹنگ کے بعد ممتا بنرجی مکل رائے اور پارٹی کے سینئر لیڈروں کے ساتھ اسٹیج پر پہنچی تو ابھیشیک بنرجی نے مکل رائے کے تئیں ادب و احترام کا مظاہر ہ کیا۔ ممتا بنرجی نے بھی اپنے لئے رکھی مخصوص کرسی پر بیٹھنے کے بجائے عام کرسی منگواکر بیٹھیں۔

بنگال اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست کے بعد مکل رائے کی ترنمول کانگریس میں شمولیت ایک بڑا جھٹکا ہے۔ مکل رائے چانکیہ کے طور پر مشہور رہے ہیں۔ 2019 کے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کو 18 سیٹ دلانے میں ان کا اہم کردار رہا ہے۔ مگر 2021 کے اسمبلی انتخابات میں انہیں کنارہ لگا دیا گیا تھا۔ مکل رائے کو ایسی سیٹ سے امیدوار بنایا گیا، جہاں کے لئے وہ بالکل نئے تھے۔ تاہم وہ جیتنے میں کامیاب رہے۔ نتائج کے بعد سے ہی مکل رائے کی ناراضگی کی خبر گردش کر رہی تھی۔ وہ اور ان کی اہلیہ کورونا کی شکار ہوگئیں، مگر بی جے پی لیڈروں نے ان کی خبر گیری نہیں لی۔ مگر اچانک ابھیشیک بنرجی اسپتال پہنچ کر سب کو حیران کر دیا۔اس کے بعد وزیر اعظم مودی، امیت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے فون کر کے خیریت معلوم کی۔

مکل رائے ترنمول کانگریس کے بانی لیڈروں میں سے رہے ہیں، مگر تین سال نو مہینے قبل وہ بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔ مکل رائے کی بی جے پی میں شمولیت کو بی جے پی کی بڑی کامیابی قرار دی جا رہی تھی۔ مکل رائے نے بھی بی جے پی کو کامیابی دلانے کیلئے سخت محنت کی۔

دو گھنٹے کی میٹنگ کے بعد ممتا بنرجی اور مکل رائے نے پارٹی کے سینئر لیڈروں کے ساتھ پریس کانفرنس کی، اور اسٹیج پر ابھیشیک بنرجی نے مکل رائے اور سبھرانشو رائے کا شال اوڑھا کر خیر مقدم کیا۔

مکل رائے نے اپنے مختصر بیان میں کہا کہ وہ اس وقت بی جے پی چھوڑنے سے متعلق کچھ بھی نہیں کہیں گے۔ مگر میں اپنے گھر آکر خوشی محسوس کر رہا ہوں، انہوں نے کہاکہ آئیڈولوجی کی وجہ سے ہی بی جے پی چھوڑ کر یہاں آئے ہیں۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ جب وہ بی جے پی میں گئے تھے، تو اپنے ساتھ کئی لیڈروں کو لے کر چلے گئے تھے۔ کیا ان لیڈروں کی واپسی ہوگی۔ مکل رائے نے کہا کہ یہ وقت ہی بتائے گا۔

بین الاقوامی خبریں

اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کی دھمکی دیدی، جانیں اسرائیل کیوں ناراض ہے

Published

on

Israeli-Defense-Minister

تل ابیب : اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ خامنہ ای کو مزید موجود رہنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان کا یہ بیان تل ابیب کے قریب بیر شیبہ میں سوروکا میڈیکل سینٹر پر ایرانی میزائل حملے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اسرائیل کاٹز نے کہا کہ خامنہ ای کو اس حملے کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔ کاٹز نے یہ بھی کہا، “خمینی اپنے جرائم کی قیمت ادا کریں گے۔” کاٹز نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ “بزدل ایرانی ڈکٹیٹر ایک قلعہ بند بنکر میں بیٹھ کر اسرائیلی ہسپتالوں اور رہائشی عمارتوں پر میزائل فائر کرتا ہے۔ یہ سب سے سنگین نوعیت کے جنگی جرائم ہیں – اور خامنہ ای کو ان کے جرائم کا جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔” انہوں نے اشارہ دیا کہ اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) ایرانی رہنما کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا، “وزیراعظم اور میں نے آئی ڈی ایف کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایران میں اسٹریٹجک اہداف اور تہران میں حکومتی اہداف کے خلاف حملوں کی شدت میں اضافہ کرے تاکہ اسرائیل کو لاحق خطرات سے نمٹنے اور آیت اللہ کی حکومت کو کمزور کیا جا سکے۔” ایران نے آج دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی اسرائیل میں ایک اسپتال پر میزائل حملے کا اصل ہدف اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس بیس تھا، نہ کہ صحت کی سہولت۔ اسرائیلی امدادی کارکنوں نے بتایا کہ اس حملے میں کم از کم 47 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی آر این اے نے کہا کہ “حملے کے اصل اہداف اسرائیلی آرمی کمانڈ اینڈ انٹیلی جنس بیس (آئی ڈی ایف سی4I) اور سوروکا ہسپتال کے قریب واقع گاو یام ٹیکنالوجی پارک میں آرمی انٹیلی جنس کیمپ تھے۔” اس میں کہا گیا ہے کہ ہسپتال “صرف جزوی طور پر دھماکے کی لہر کے سامنے تھا”، جبکہ فوجی سہولت “براہ راست اور درست ہدف” تھی۔ اس کے بعد ایران کے خلاف اسرائیل کی عسکری مہم میں تیزی آگئی ہے، اسرائیل کے فضائی حملوں میں ایران کے کئی اعلیٰ فوجی حکام، جوہری سائنسدان اور ایران میں جوہری انفراسٹرکچر کو تباہ کردیا گیا ہے۔ مبینہ طور پر اسرائیلی فورسز نے صرف تہران میں 50 سے زیادہ اہداف پر حملہ کیا، جن میں سینٹری فیوج کی سہولت اور افزودگی کے اجزاء کی ورکشاپس شامل ہیں۔ تاہم، ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے “غیر مشروط ہتھیار ڈالنے” کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے اس تنازع میں فوجی مداخلت کی تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ولے پارلے کے ساٹھے کالج کے طالبہ کی خودکشی سے سنسنی

Published

on

Death

ممبئی کے وِلے پارلے کے ساٹھے کالج میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا, جہاں ایک 21 سالہ طالبہ سندھیا پاٹھک کالج کی عمارت کی تیسری منزل سے گر کر ہلاک ہوگئی۔ ‎جب کہ کالج انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہے, جبکہ گھر والوں نے اس پر شبہات کا اظہار کیا ہے۔ ‎پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے اور واقعے کے ارد گرد کے حالات کا تعین کرنے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے۔ ‎ولے پارلے پولس میں اے ڈی آر حادثاتی موت کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ایک 21 سال کی لڑکی نے صبح تقریباً 7:10 بجے ساٹھے کالج کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ اسے اسپتال لے جایا گیا لیکن علاج کے دوران اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اس نے ذاتی وجوہات کی بنا پر خودکشی کی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Continue Reading

سیاست

نلیش رانے نے اپنے بھائی نتیش رانے کو متنازع بیان سے گریز کرنے کی ایکس پر دی صلاح

Published

on

Nitish-&-Nilesh-Rane

ممبئی مہاراشٹر میں بی جے پی اور شندے سینا کے مابین سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں ہے۔ بی جے پی لیڈر و وزیر نتیش رانے اور نلیش رانے میں اب سرد جنگ شروع ہو گئی ہے۔ دھاراشیو عثمان آباد میں نتیش رانے نے جلسہ عام میں متنازع بیان دیا تھا, جس کے بعد یہ بحث شروع ہو گئی تھی کہ کون کس کا باپ, اس پر نلیش رانے نے اپنے بھائی نتیش رانے کو متنازع بیان سے گریز کرنے کی ایکس پر صلاح دی تھی اور پھر نتیش نے اس کا جواب دیتے ہوئے ایکس تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا تم ٹیکس فری ہو۔۔ اس کے بعد نلیش رانے نے ایکس کا پوسٹ ڈیلیٹ حذف کر دیا تھا اب دوبارہ نتیش رانے نے ایکس پر یوتی دھرم کا پالن کرنے یعنی دوستانہ اصول پر کار بند رہنے کی اپیل کی ہے۔ نتیش رانے نے ایکس پر کہا ہے کہ عزیزم نلیش جی آپ نے کچھ دنوں قبل مہایوتی دھرم پالن کی صلاح دی تھی, لیکن ابھی اپنے دوست حلیف پارٹی کے کارکنان کو دھمکی دینا درست نہیں ہے, آپ مہایوتی کا حصہ ہے اس لئے اس بات کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے, اب اس پیغام کا نلیش رانے کیا جواب دیتے ہیں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا۔ رانے نے ایکس پر وہ پیغام بھی شئیر کیا ہے جس میں بی جے پی ورکر کو دھمکی دی گئی ہے, اور سوشل میڈیا کا یہ پیغام اب رانے برادر میں سرد جنگ کا باعث بن گیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com