Connect with us
Monday,04-May-2026

سیاست

جموں و کشمیر میں ‘کورونا کرفیو’ جاری، معمولات زندگی معطل

Published

on

curfew

کورونا وائرس کی دوسری اور تباہ کن لہر کی روک تھام کو ممکن بنانے کے لئے جموں و کشمیر کے سبھی بیس اضلاع میں گذشتہ چھ دنوں سے جاری مکمل ‘کورونا کرفیو’ کے باعث معمولات زندگی مسلسل معطل ہیں۔
جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع کے قصبوں اور تحصیل ہیڈکوارٹروں میں دکانیں اور دیگر تجارتی مراکز بند ہیں، جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کی آمدورفت بھی کلی طور پر معطل ہے۔

تاہم جہاں اشیائے ضروریہ جیسے دودھ اور سبزیاں فروخت کرنے والی کچھ دکانیں کھلی نظر آ رہی ہیں وہیں اکا دکا نجی گاڑیاں بھی سڑکوں پر دوڑتی ہوئی دیکھی جا سکتی ہیں۔

یاد رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کی روک تھام کو ممکن بنانے کے لئے جموں و کشمیر کے سبھی بیس اضلاع میں 10 مئی سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ حکام کے مطابق یہ لاک ڈاؤن 17 مئی صبح تک جاری رہے گا۔ قبل ازیں جموں وکشمیر میں گیارہ دنوں تک کہیں مکمل تو کہیں جزوی لاک ڈائون نافذ رہا۔

وادی کشمیر میں جہاں گذشتہ روز عیدالفطر کے موقع پر کہیں بھی نماز عید کا بڑا اجتماع منعقد نہیں ہوا، وہیں جمعے کے روز بھی کسی بھی بڑی جامع مسجد بشمول پائین شہر میں واقع تاریخی جامع مسجد میں بھی نماز جمعہ ادا نہیں کی گئی۔

یو این آئی اردو کے ایک نامہ نگار نے ہفتے کو شہر کے بعض علاقوں کا دورہ کر کے بتایا کہ سری نگر کے تمام پائین وبالائی علاقوں میں بدستور سناٹا چھایا ہوا ہے، اور لوگ گھروں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سری نگر کے بازار ویرانوں کا نظارہ پیش کر رہے ہیں جبکہ سڑکیں سنساں ہیں، اور ہر سو خاموشی چھائی ہوئی ہے۔

نامہ نگار نے بتایا کہ کورونا کرفیو پر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے سڑکوں کو بند کر دیا گیا اور سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی ایمرجنسی صورت میں ہی لوگوں کو چلنے کی اجازت دی جا رہی ہے، اور ایمرجنسی خدمات سے وابستہ گاڑیاں سڑکوں پر نظر آ رہی ہیں۔

وادی کے دوسرے ضلعی صدر مقامات و دیگر تحصیل ہیڈکوارٹروں میں بھی مسلسل مکمل لاک ڈاؤن ہے اور لوگوں کی نقل و حمل پر پابندی کو یقینی بنانے کے لئے سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ صوبہ جموں کے سبھی دس اضلاع میں بھی مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ کی اطلاعات ہیں جس سے معمولات زندگی معطل ہیں۔

ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح جموں و کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے مثبت کیسز سامنے آنے اور اس وباء سے ہلاکتوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مہاراشٹر

ویدر الرٹ : ممبئی میں درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک۔ مضافاتی علاقوں میں گرمی برقرار رہنے کا امکان۔

Published

on

ممبئی: شہر جزوی طور پر ابر آلود آسمان پر جاگرا، لیکن پیر کی صبح موسم گرما کی گرمی برقرار رہی، صبح 8 بجے درجہ حرارت 32 ° سی تھا۔ ہوا کا معیار 51 کے اے کیو آئی کے ساتھ ‘اعتدال پسند’ زمرے میں رہا۔ ایکو ویدر کے مطابق، ممبئی میں آگے دھوپ کا دن دیکھنے کی توقع ہے، جہاں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت 35 ° سی اور 28 ° سی کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ ایکو ویدر کی رپورٹ کے مطابق، تھانے اور نوی ممبئی میں صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوں تھانے اور نوی ممبئی کے لیے دھوپ کے دھندلے حالات کا امکان ہے۔ تھانے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کی توقع ہے، جب کہ نوی ممبئی میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ، سفر کرنے والے لوگوں کے لیے خاص طور پر سورج کے تیز اوقات میں پریشانی لاتا ہے۔ خاص طور پر، ممبئی اور اس کے پڑوسی اضلاع تھانے، پالگھر، رائے گڑھ اور رتناگیری کے رہائشیوں کو زیادہ گرم موسم کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ انڈیا کے محکمہ موسمیات اور محکمہ موسمیات نے کہا ہے۔ 6 اور 7 مئی کے لیے خطے کے لیے مرطوب حالات۔ ممبئی بھر میں ہوا کا معیار اعتدال پسند زمرے میں رہتا ہے، جس کا مجموعی اے کیو آئی 51 ہے۔ تاہم، شہر کے کئی علاقوں نے ‘اچھے’ سے ‘اعتدال پسند’ تک ہوا کے معیار کی سطح کی اطلاع دی۔ ایک کیوئ آئی.این کے اعداد و شمار کے مطابق ملگاؤں اسٹیشن 2 میں ہوا کا بہترین معیار 15 کے اے کیو آئی کے ساتھ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ممبئی کے کئی دیگر علاقوں میں ‘اچھی’ کیٹیگری کی ہوا دیکھی گئی، جن میں: گرین ہلز (23)، گامدیوی اسٹیشن 1 (25)، جوہو اسکیم (35)، ملاڈ ویسٹ (35)، جے بی نگر (ایسٹین) اور مشرقی (3773)، ملاڈ ویسٹ (35)۔ (38)، کولابا (38)، نوی نگر (38)، والکیشور (38)، ورلی (38)، باندرہ ایسٹ (40)، بوریوالی (40)۔

Continue Reading

جرم

10 لاکھ کا تعلیمی گھوٹالہ : ممبئی پولیس نے کاندیوالی کنسلٹنسی ڈوپس فیملی کے طور پر ایک کو کیا گرفتار۔

Published

on

ممبئی: ایک چونکا دینے والے واقعے میں، باندرہ ایسٹ میں ایک 78 سالہ خاتون کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا، اور کھیرواڑی پولیس نے ملزم کو تھانے سے گرفتار کرتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر اس معاملے کو حل کر لیا۔ متاثرہ، جس کی شناخت دھاراوی کی ساکن سوبھاگیما کتھیمیونار کے طور پر ہوئی ہے، 27 اپریل کو باندرہ ایسٹ میں ایک آر این اے عمارت کے قریب فٹ پاتھ پر بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی۔ اسے فوری طور پر سیون اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے داخلے سے قبل ہی اسے مردہ قرار دے دیا۔ ابتدائی طور پر، کیس کو حادثاتی موت کے طور پر درج کیا گیا تھا۔ تاہم، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خاتون کا گلا گھونٹ کر اور کسی کند چیز سے حملہ کیا گیا تھا، جس سے پولیس نے بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) کے تحت قتل کا مقدمہ درج کرنے کا اشارہ کیا تھا۔ تفتیش کے دوران پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا اور جائے وقوعہ کے قریب نظر آنے والے ایک مشتبہ شخص کا سراغ لگایا۔ ملزم، جس کی شناخت بھانوداس وٹھل کامبلے (44) کے طور پر ہوئی ہے، کو بعد میں تھانے سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ 26 اپریل کی رات پیش آیا۔ ملزم ایک تقریب کے لیے باندرہ آیا تھا اور سڑک کے کنارے پیشاب کر رہا تھا کہ بزرگ خاتون نے اعتراض کیا اور اس کے ساتھ بدسلوکی کی۔ مشتعل ہو کر اس نے ایک اینٹ اٹھا کر اس کے سر پر دے ماری۔ جب وہ چلاتی رہی تو اس نے اس کا گلا گھونٹ دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ ملزم بعد میں جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا لیکن سی سی ٹی وی فوٹیج اور مقامی انٹیلی جنس ان پٹس کے ذریعے اس کا سراغ لگایا گیا۔ اس نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور فی الحال پولیس کی حراست میں ہے۔

Continue Reading

بزنس

عالمی منڈیوں میں اضافے، رئیلٹی اور آئی ٹی میں خرید و فروخت سے ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ سبز رنگ میں کھلی۔

Published

on

ممبئی: ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ پیر کے روز مثبت نوٹ پر کھلی، عالمی منڈیوں میں اضافے کا سراغ لگاتے ہوئے۔ سینسیکس 343.77 پوائنٹس یا 0.45 فیصد بڑھ کر 77,257.27 پر اور نفٹی 66 پوائنٹس یا 0.28 فیصد بڑھ کر 24,063.55 پر پہنچ گیا۔ ابتدائی تجارت میں ریئلٹی اور آئی ٹی اسٹاکس میں خرید و فروخت دیکھنے میں آئی۔ انڈیکس میں، نفٹی ریئلٹی اور نفٹی آئی ٹی سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے تھے۔ تقریباً تمام انڈیکس سبز رنگ میں تھے، جس میں نفٹی آٹو، نفٹی ایف ایم سی جی، نفٹی میٹل، نفٹی انڈیا ڈیفنس، نفٹی کنزیومر ڈیوریبلز، اور نفٹی فارما سب سے آگے تھے۔ سینسکس پیک میں فائدہ اٹھانے والوں میں ماروتی سوزوکی، اڈانی پورٹس، ایچ یو ایل، ایل اینڈ ٹی، ایم اینڈ ایم، انڈیگو، پاور گرڈ، این ٹی پی سی، ایس بی آئی، ایچ ڈی ایف سی بینک، بجاج فائنانس، ٹاٹا اسٹیل، ایس بی آئی، ایشین پینٹس، آئی سی آئی سی آئی بینک، الٹرا ٹیک سیمنٹ، ٹرینٹ، باجا، سنٹر، ٹیفائنس، فارما، ٹائیسرو، سن، فینانس، اور سنسیکس میں شامل تھے۔ کوٹک مہندرا بینک، ٹی سی ایس، ایٹرنل، ایچ سی ایل ٹیک، آئی ٹی سی، بی ای ایل، اور بھارتی ایئرٹیل خسارے میں تھے۔ لارج کیپس کے ساتھ ساتھ مڈ کیپس اور سمال کیپس میں بھی تیزی رہی۔ نفٹی مڈ کیپ 100 انڈیکس 442 پوائنٹس یا 0.74 فیصد بڑھ کر 60,226 پر اور نفٹی سمال کیپ 100 انڈیکس 128 پوائنٹس یا 0.72 فیصد بڑھ کر 18,136 پر پہنچ گیا۔ عالمی منڈیوں میں تیزی رہی۔ ہانگ کانگ، سیئول اور جکارتہ کے بازار سبز رنگ میں تھے۔ دریں اثنا، جاپان اور شنگھائی کی مارکیٹیں قومی تعطیل کے لیے بند کر دی گئیں۔ جمعہ کو امریکی اسٹاک مارکیٹیں ملے جلے بندوں پر بند ہوئیں۔ ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج میں 0.31 فیصد کمی ہوئی، جبکہ نیس ڈیک میں 0.89 فیصد اضافہ ہوا۔ ہندوستانی مارکیٹ کی ریلی کی ایک وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا “پروجیکٹ فریڈم” کا آغاز ہے جو آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے جہازوں کو نکالنے میں مدد کرے گا۔ امریکہ نے اس اقدام کے لیے کئی ممالک سے مدد طلب کی ہے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ پھنسے ہوئے بحری جہاز اور ان کا عملہ بے قصور ہیں اور انہیں حالات کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ان بحری جہازوں کی رہنمائی کرے گا، اور ایران کو متنبہ کیا کہ اسے جو بھی خطرہ لاحق ہوا اسے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان