Connect with us
Thursday,19-June-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

بھیما کورے گاؤں کیس : گوتم نولکھا کو ‘ڈیفالٹ’ ضمانت نہیں ملی

Published

on

supream court

سپریم کورٹ نے بھیما کورے گاؤں کیس میں قید سماجی کارکن گوتم نولکھا کی ‘ڈیفالٹ’ ضمانت کی درخواست بدھ کے روز خارج کر دی۔

جسٹس ادے امیش للت اور جسٹس کے ایم جوزف کی بنچ نے اس معاملے میں بمبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے گوتم نولکھا کی درخواست کو خارج کر دیا۔

مسٹر گوتم نولکھا نے درخواست کی تھی کہ 2018 میں انسداد غیر قانونی سرگرمی ایکٹ کے تحت چارج شیٹ داخل کرنے کی مدت شمار کرتے وقت 34 دنوں کی غیر قانونی حراست کی مدت بھی شامل کیا جائے۔ اس سے قبل 26 مارچ کو بنچ نے فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔

مسٹر گوتم نولکھا نے دلیل تھی کی کہ آیا 29 اگست سے یکم اکتوبر 2018 کے درمیان ان کی گرفتاری کے 34 دنوں کی مدت کو، ضابطہ فوجداری (سی آر پی سی) کی دفعہ 167 (2) کے تحت ڈیفالٹ ضمانت دینے کے لئے حراست کی مدت میں شمار کیا جاسکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بمبئی ہائی کورٹ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سی آر پی سی کی دفعہ167 (2) کے تحت ڈیفالٹ ضمانت کی منظوری کے لئے مقررہ 90 دنوں کی مدت میں “غیر قانونی حراست” کے تحت گزرنے والا وقت شمار نہیں کیا جاسکتا ہے۔

سیاست

ممبئی رانے برادر میں ایکس پر نوک جھونک

Published

on

Nitish-&-Nilesh-Rane

ممبئی مہاراشٹر میں بی جے پی اور شندے سینا کے مابین سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں ہے۔ بی جے پی لیڈر و وزیر نتیش رانے اور نلیش رانے میں اب سرد جنگ شروع ہو گئی ہے۔ دھاراشیو عثمان آباد میں نتیش رانے نے متنازع بیان جلسہ عام میں دیا تھا, جس کے بعد یہ بحث شروع ہو گئی تھی کہ کون کس کا باپ اس پر نلیش رانے نے اپنے بھائی نتیش رانے کو متنازع بیان سے گریز کرنے کی ایکس پر صلاح دی تھی اور پھر نتیش نے اس کا جواب دیتے ہوئے ایکس تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا تم ٹیکس فری ہو۔۔ اس کے بعد نلیش رانے نے ایکس کا پوسٹ ڈیلیٹ حذف کر دیا تھا اب دوبارہ نتیش رانے نے ایکس پر یوتی دھرم کا پالن کرنے یعنی دوستانہ اصول پر کار بند رہنے کی اپیل کی ہے نتیش رانے نے ایکس پر کہا ہے کہ عزیزم نلیش جی آپ نے کچھ دنوں قبل مہایوتی دھرم پالن کی صلاح دی تھی, لیکن ابھی اپنے دوست حلیف پارٹی کے کارکنان کو دھمکی دینا درست نہیں ہے, آپ مہایوتی کا حصہ ہے اس لئے اس بات کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے, اب اس پیغام کا نلیش رانے کیا جواب دیتے ہیں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا ۔ رانے نے ایکس پروہ پیغام بھی شئیر کیا ہے جس میں بی جے پی ورکر کو دھمکی دی گئی ہے اور سوشل میڈیا کا یہ پیغام اب رانے برادر میں سرد جنگ کا باعث بن گیا ہے۔

Continue Reading

جرم

جوہو ہوکہ پارلر پر چھاپہ : 5 نوجوان خواتین سمیت 45 افراد کے خلاف مقدمہ درج

Published

on

Hukka Paler

ممبئی، جون 2025 – ممبئی کرائم برانچ نے گزشتہ رات دیر گئے جوہو کے ایک غیر قانونی ہوکہ پارلر پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا۔ اس کارروائی میں 45 افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں 5 نوجوان خواتین بھی شامل ہیں۔ تمام افراد کے خلاف مختلف قانونی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

دریافت اور گرفتاریاں

رات تقریباً 1 بجے، ممبئی پولیس کی کرائم انٹیلیجنس یونٹ (CIU) نے ایک روف ٹاپ لاؤنج پر چھاپہ مارا، جہاں گاہکوں کو تمباکو ملا ہوا ہوکہ پیش کیا جا رہا تھا۔ پولیس کو موقع پر کم از کم 30 افراد ہوکہ پیتے ہوئے ملے۔ یہ پارلر بغیر کسی قانونی لائسنس کے چلایا جا رہا تھا، جو کہ 2017 کے کملا ملز آتشزدگی کے بعد بنائے گئے قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

گرفتار کیے گئے 45 افراد میں عملہ، انتظامیہ اور گاہک شامل تھے۔ ان میں پانچ نوجوان خواتین بھی شامل ہیں، جن کی عمریں 20 سے 25 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔ پولیس نے ہوکہ کے مختلف سامان، جیسے پائپ، کوئلہ، تمباکو کے آمیزے اور فلیورز بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔

قانونی کارروائی

ملزمان کے خلاف مندرجہ ذیل قوانین کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں :

  • بھارتی تعزیراتِ قانون (Indian Penal Code – IPC) کی مختلف دفعات،
  • سگریٹ و دیگر تمباکو مصنوعات ایکٹ (COTPA)،
  • آفاتِ سماوی مینجمنٹ ایکٹ (Disaster Management Act)، جو کملا ملز سانحہ کے بعد لاگو کیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ 2017 کے کملا ملز آتشزدگی کے بعد ممبئی شہر کی حدود میں ہوکہ پارلرز پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی تھی، جس واقعے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

حفاظتی خدشات

انتظامیہ نے کوئلے سے جلنے والے ہیٹرز اور بند کمروں میں ہوکہ پیش کیے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، کیونکہ یہ آگ لگنے کے بڑے خطرات پیدا کرتے ہیں۔ جس چھت پر یہ پارلر قائم تھا وہاں کسی بھی قسم کی آگ بجھانے کی منظوری یا ساز و سامان موجود نہیں تھا، جس سے ایک اور حادثے کا اندیشہ پیدا ہوا۔ شہری قوانین کے مطابق بغیر اجازت تعمیرات خصوصاً عمارت کی چھتوں پر سختی سے ممنوع ہیں۔

وسیع تناظر

کملا ملز سانحے کے بعد سے ممبئی پولیس مسلسل غیر قانونی ہوکہ ڈینز کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ 2021 سے اب تک اندھیری، باندرہ اور دیگر مضافاتی علاقوں میں کئی جگہوں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ خاص طور پر، فروری 2021 میں اندھیری کے ایک روف ٹاپ پارلر پر بھی ایسی ہی کارروائی کے دوران 42 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

آئندہ کا لائحہ عمل

تمام 45 گرفتار شدہ افراد پر الزامات عائد کیے جا چکے ہیں اور ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ تفتیش کار اس ہوکہ پارلر کی ملکیت، قانونی خلاف ورزیوں اور اس کے گاہکوں سے متعلق عوامی صحت یا سلامتی کے خطرات کی جانچ کر رہے ہیں۔ حکام نے ماضی کے حادثات سے بچنے کے لیے فائر سیفٹی قوانین کی مزید سخت نگرانی کا بھی عندیہ دیا ہے۔

کیوں یہ معاملہ اہم ہے :

  • عوامی سلامتی: بند جگہوں پر ہوکہ پارلر، خاص طور پر بغیر حفاظتی اقدامات کے، بڑے خطرے کا باعث ہوتے ہیں۔
  • قانون کا نفاذ: پابندی کے باوجود غیر قانونی ہوکہ سرگرمیاں جاری رہنا، نگرانی کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔
  • پالیسی کی یاد دہانی: کملا ملز سانحہ اب بھی ممبئی کی نائٹ لائف میں ہوشیاری برتنے کی اہمیت کو یاد دلاتا ہے۔
Continue Reading

سیاست

مہاراشٹر مانسون اجلاس میں مذہبی منافرت مخالف بل منظور کیا جائے، سماجوادی پارٹی لیڈر ابوعاصم اعظمی کا ریاستی سکریٹری سے مطالبہ

Published

on

Abu Asim Azmi

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مذہبی منافرت مخالف منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ابو عاصم اعظمی نے ریاستی اسمبلی کے سکریٹری کو ایک مکتوب اور مسودہ ارسال کر کے مذہبی منافرت مخالف بل منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جس میں اہم اشخاص، مذہبی مقامات، مقامات مقدسہ اور توہین رسالت سمیت مذہبی منافرت پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ اس کے مرتکبین کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مانسون اسمبلی اجلاس میں مذہبی منافرت مخالف بل منظور کیا جائے, تاکہ ریاست میں مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو۔ انہوں نے اپنے مکتوب میں توجہ مبذول کروائی ہے کہ مذہبی منافرت اور اہم اشخاص کی توہین کے معاملہ میں فرقہ وارانہ تشدد اور ماحول خراب کرنے کی کوشش بھی کی جاتی ہے, ایسے میں مذہبی منافرت مخالف قانون سازی اور بل منظور کر کے اس پر قدغن لگایا جائے۔ اعظمی نے ایک پرائیوٹ مسودہ بھی سکریٹری کو ارسال کیا ہے جس میں مذہبی منافرت پھیلانے والوں اور اہم اشخاص کی توہین کے مرتکبین پر کارروائی سے متعلق تجویز دی گئی ہے اس بل کو اسی اجلاس میں منظور کرنے کا اعظمی نے پرزور مطالبہ کیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com