Connect with us
Saturday,07-November-2026

سیاست

ہم ریاست کے تمام طبقات کےلئے یکساں کام کریں گے۔ کورونا سے نمٹنا ہماری پہلی ترجیح : ممتا بنرجی

Published

on

mamta

کابینہ کے وزرا کی حلف برداری کے بعد ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ عوام نے جو ذمہ داریاں دی ہیں، ہم اس کو پورا کریں گے، ریاست کے عوام کے ہم شکر گزار ہیں کہ انہوں نے تقسیم اور نفرت کی سیاست کو خارج کرتے ہوئے ترقی کی سیاست کو ترجیح دی ہے، اس لئے ہم دل و جان سے عوام کے لئے کام کریں گے، یہ فیصلہ ریاست کی ترقی اور اتحاد کا پیغام دیتا ہے۔

ممتا بنرجی نے کہاکہ ریاست کے تمام طبقات نے ہمیں ووٹ دیا ہے، اس لئے مذہب، ذات پات اور نسل سے اوپر اٹھ کر ریاست کے ہر ایک شہری کی ترقی کے لئے کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اب تک ریاست کے عوام سے جو وعدہ کیا تھا، اس کو 95 فیصد پورا ہے۔ اس مرتبہ چیف سکریٹری، ہوم سکریٹری، فائننس سیکرٹری، انڈسٹری سکریٹری اور دیگر سکریٹریوں کے ساتھ مل کر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔تاکہ ترقیاتی کاموں کو یقینی بنایا جاسکے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ اس وقت کورونا سے نمٹنا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ اس کے بعد ہم اپنے وعدوں کی تکمیل کریں گے۔

ممتا بنرجی نے کہاکہ کورونا کے علاج کے لئے 30 ہزار اضافی بیڈ کا انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سینٹ وائیرس نے ایک راستہ دکھایا ہے۔ مختلف غیر سرکاری تنظیموں نے ریاست کو کورونا سے لڑنے میں مدد فراہم کی ہے۔ لہذا ہم مرکز سےمطالبہ کر رہے ہیں، دوائیوں اور آکسیجن اور دیگر طبی سازو سامان پر جی ایس ٹی کا خاتمہ کیا جائے۔ میں تمام شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتی ہوں، ریاستی محکمہ خزانہ کے ذریعہ گرانٹ کی رقم کا آڈٹ کیا جائے گا۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست میں یومیہ 550 ٹن آکسیجن کی ضرورت ہے مگر ہمیں صرف 300 میٹرک ٹن آکسیجن مل رہا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی حکومت ریاست کے تمام شہریوں کو مفت میں کورونا ویکسین دینے کے اپنے عہد پر قائم ہے، مگر مرکزی حکومت کی جانب سے ہمیں ضرورت کے مطابق ویکسین نہیں مل رہا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم نے تین کروڑ ویکسین کی مانگ رکھی تھی، مگر ہمیں صرف ایک لاکھ ویکسین مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے پہلا ڈوز لیا ہے، انہیں دوسرا ڈو ز دینا ضروری ہے۔ بنگال میں ویکسین کی قلت ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ کورونا کے خلاف لڑائی میں مرکزی حکومت کے تعاون کے بغیر ہم جیت حاصل نہیں کرسکتے ہیں۔

ممتا بنرجی نے کہاکہ ہم مکمل لاک ڈائون کے حق میں نہیں ہیں، اس سے بڑے پیمانے پر لوگ بھوک سے مرجائیں گے۔ ہم کچھ پابندیوں کو عاید کریں گے تاکہ بازارا اور مارکیٹ میں بھیڑ بھاڑ کو کم کیا جاسکے۔ اس کئے متعینہ وقت کے لئے دوکانیں اور مارکیٹ کھلیں گے۔ دفاتر اور دیگر کمرشیل سرگرمیاں 50 فیصد صلاحیتوں کے ساتھ جاری رہیں گے۔ ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اگر حکومت کو یہ ویکسین مرکز سے مل جاتی ہے، تو وہ اس ویکسین کو بلا معاوضہ دے گی۔ 100 سرکاری اسپتالوں میں کورونا کا مفت علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ حوصلے کے ساتھ کورونا کا مقابلہ کیا جائے گا۔ خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ممتا بنرجی نے کہاکہ خون کا عطیہ کرنے سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔ ممتا بنرجی نے انتخابات کے نتائج کے بعد تشدد کے واقعات کے لئے بی جے پی کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ جعلی ویڈیوز اور فیک نیوز کے ذریعہ بی جے پی ریاست میں ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورت حال کو خراب کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جن علاقے میںبی جے پی کی کامیابی ہوئی ہے، وہاں سب سے زیادہ تشدد کے واقعات ہو رہے ہیں۔ ہم نے تشدد میں ہلاک ہونے والے ہرایک کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ باہر سے آنے والے ہرایک شہری کو آر ٹی پی سی آر کی رپورٹ پیش کرنی ہوگی کہ وہ نیگیٹیو ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ باہر سے آنے والوں کو آئسو لیشن میں رہنا ہوگا۔ اس کا خرچ خود برداشت کرنا پڑے گا۔ جن کے پاس صلاحیت نہیں ہے اس کی حکومت مدد کرے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سیاست

لارنس بشنوئی گینگ کا رکن ہری باکسر امریکہ میں حراست میں، اسے بھارت لانے کی کارروائی جاری

Published

on

جے پور : راجستھان پولیس کی جانب سے منظم جرائم اور مجرمانہ گروہوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ لارنس بشنوئی گینگ کے سرگرم رکن اور مطلوب مفرور، بدنام زمانہ گینگسٹر ہری چند جاٹ عرف ’ہری باکسر‘ کو امریکہ میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) راجیو کمار شرما کی ہدایت پر کی گئی، جو منظم مجرمانہ نیٹ ورکس کے خلاف ریاستی پولیس کی مسلسل مہم کا حصہ ہے۔ راجستھان کی ’اینٹی گینگسٹر ٹاسک فورس‘ (اے جی ٹی ایف) ​​نے، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) دنیش ایم این کی رہنمائی میں، اس گرفتاری کو ممکن بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اینٹی ٹیررازم اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اور انٹرپول لائژن آفیسر یوگیش یادو کی نگرانی میں کام کرنے والی ایک خصوصی ٹیم نے اہم خفیہ معلومات اکٹھی کیں اور مفرور ملزم کا سراغ لگانے کے لیے مربوط کوششیں کیں۔

اس بین الاقوامی آپریشن کے حصے کے طور پر، راجستھان پولیس نے ہری باکسر کے خلاف ’ریڈ کارنر نوٹس‘ جاری کروانے میں مدد کی۔ پولیس نے اس کے ٹھکانے کا پتہ لگانے اور اس کے خلاف کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے پانچ مختلف ممالک میں انٹرپول کو 14 الگ الگ درخواستیں (ریفرنسز) بھیجیں۔ اس کی حراست کے قانونی جواز کو مضبوط بنانے کے لیے، پولیس نے متعلقہ حکام کو ’عارضی گرفتاری کی درخواست‘ (عارضی گرفتاری کی درخواست)، ملزم کی تفصیلات پر مشتمل ایک تازہ ترین اور جامع ڈوزیر (فائل)، اور اس کے انگلیوں کے نشانات (فنگر پرنٹس) فراہم کیے۔ ہری باکسر کا تعلق راجستھان سے گہرا ہے۔ اس کی پیدائش، پرورش اور جرائم کی دنیا میں قدم رکھنے کا ابتدائی سفر، سب اسی ریاست سے جڑے ہوئے ہیں۔ اس کا اصل نام ہری چند جاٹ ہے اور اس کا تعلق بنیادی طور پر راجستھان کے ضلع کوٹ پتلی-بہروڑ کے علاقے ’بانسور‘ سے ہے۔ اس کے والد، گردھاری جاٹ، اسی علاقے کے ایک عام کسان ہیں۔

جرائم کی دنیا میں آنے سے پہلے، ہری چند اپنے گاؤں میں ایک عام زندگی گزارتا تھا اور اس کی خواہش تھی کہ وہ ملک یا ریاست کی خدمت کرے۔ ہری باکسر کے پس منظر پر نظر ڈالیں تو پتہ چلتا ہے کہ ہری چند جاٹ شروع میں بھارتی فوج یا راجستھان پولیس میں بھرتی ہونا چاہتا تھا۔ مسابقتی امتحانات کی تیاری کے دوران وہ ریاست کے دارالحکومت جے پور منتقل ہو گیا۔ جے پور میں قیام کے دوران، اس نے باکسنگ کی پیشہ ورانہ تربیت حاصل کی اور بعد میں نوجوانوں کو اس کھیل کی کوچنگ دینا شروع کر دی۔ جے پور میں باکسنگ رنگ سے وابستگی اور بعد ازاں باکسنگ کوچ کے طور پر کام کرنے کی وجہ سے انہیں ‘ہری باکسر’ کا عرفی نام ملا۔ یہ نام رفتہ رفتہ ان کے دوستوں اور سوشل میڈیا پر مقبول ہو گیا، اور پھر مجرمانہ حلقوں میں بھی پہچانا جانے لگا۔ ہری باکسر کو واپس بھارت لانے کا عمل اب جاری ہے۔ ان کی گرفتاری راجستھان پولیس کی جانب سے منظم مجرمانہ نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور بھارت کی سرحدوں سے باہر سرگرم گینگسٹرز کے خلاف کارروائی کرنے کی کوششوں میں ایک اہم کامیابی ہے۔

Continue Reading

سیاست

راہل گاندھی اور اکھلیش یادو پر نتن نبین کے بیان سے سیاسی تنازع، بی جے پی اور اپوزیشن آمنے سامنے

Published

on

نئی دہلی : ہفتے کے روز بی جے پی، کانگریس، سماج وادی پارٹی اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے بی جے پی کے قومی صدر نتن نبین کے ایک انٹرویو میں دیے گئے بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ اس انٹرویو میں نبین نے کانگریس رہنما راہول گاندھی اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کو خاندانی سیاست، بدامنی پھیلانے کی مبینہ کوششوں اور ان کے سیاسی طرزِ عمل کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ نبین کی حمایت کرتے ہوئے بی جے پی کے ترجمان آر پی سنگھ نے کہا کہ پارٹی صدر کا یہ کہنا بالکل درست ہے کہ راہول گاندھی اور اکھلیش یادو ایسے رہنما ہیں جن کی دلچسپیاں صرف اپنے اپنے خاندانوں تک محدود ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان دونوں رہنماؤں نے کبھی بھی اپنے خاندانی مفادات سے آگے بڑھ کر نہیں سوچا۔ مغربی بنگال کے وزیر تاپس رائے نے بھی نبین کے تبصروں کی تائید کی اور بات کا رخ ریاست میں ترقی اور حکمرانی کی جانب موڑ دیا۔

کمیونسٹ اور ترنمول کانگریس کی سابقہ ​​حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے، تاپس رائے نے الزام لگایا کہ گزشتہ 50 سالوں میں روزگار پیدا کرنے یا مناسب صنعتی اور بنیادی ڈھانچے کی سہولیات قائم کرنے کے لیے بہت کم کام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اب عوامی بہبود پر مبنی نقطہ نظر کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ تاہم، کانگریس کے رکن پارلیمنٹ بلونت وانکھڈے نے راہول گاندھی اور گاندھی خاندان کے خلاف نبین کی تنقید کو مسترد کر دیا۔ مہاراشٹر کے شہر امراوتی میں گفتگو کرتے ہوئے، وانکھڈے نے کہا کہ اس خاندان نے ہمیشہ ذاتی مفادات پر ملک کو ترجیح دی ہے۔ سابق وزرائے اعظم اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے قوم کے لیے اپنی جانیں قربان کیں، اور مزید کہا کہ راہول گاندھی بھی ملک کے مفادات کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رام شنکر راج بھر نے بھی ‘سنتن’ (سناتن) اور ‘ٹوپی’ سے متعلق سیاست پر دیے گئے نبین کے بیانات کا سخت جواب دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی، اکھلیش یادو کی ‘پی ڈی اے’ (پچھڑے، دلت، اقلیت) سیاست، مذہبی رسومات اور ایٹاوہ میں تعمیر کیے جا رہے مندر کی وجہ سے پریشان ہے۔ دریں اثنا، ایس بی ایس پی (ایس بی ایس پی) کے رکن اسمبلی بیدی رام نے ترقی کے حوالے سے نبین کے خیالات کا خیرمقدم کیا اور بنیادی ڈھانچے کی توسیع کو اجاگر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ سڑکوں کی تعمیر، ایکسپریس ویز، مواصلاتی رابطوں اور دیہی سڑکوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ریاست اور ملک کی ترقی کے لیے ایک مضبوط بنیادی ڈھانچہ ناگزیر ہے۔ نبین کے ریمارکس میں راجیو گاندھی فاؤنڈیشن کو اس کی غیر ملکی فنڈنگ ​​کے حوالے سے ہدف بنایا گیا، راہول گاندھی پر الزام لگایا گیا کہ انہیں بدامنی پھیلانے کے لیے ایک ’غیر ملکی ٹول کٹ‘ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، اور کانگریس رہنما کے جمہوری اداروں اور پارلیمانی روایات کے تئیں رویے پر سوال اٹھایا گیا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : جیولرس کی دکان سے گاہک بن کر سونے کی چین چوری کرنے والا ملزم نئی دلی سے گرفتار، مسروقہ مال برآمد

Published

on

ممبئی : ۱۵نومبر ۲۰۲۵کو کاندیولی پولیس تھانہ حدود میں پدماوتی جیولرز، متھورا داس روڈ، کاندیولی مغرب ممبئی جیولرز کی دکان میں نامعلوم شخص نے گاہک بن کر 43.2 گرام وزن کی سونے کی چین پہننے کے بہانے دکان سے باہر جا کر چین لے کر فرار ہو گیا۔ شکایت کنندہ پریتی دیپک ساکریا، عمر 50 سال شکایت کی ۔ کاندیولی پولیس تھانہ878/2025، دفعہ 305(اے) بی این ایس کے تحت جرم درج کیا گیا۔ مذکورہ جرم کی تفتیش کے دوران تفتیشی افسر سندیپ گورڈے اور تفتیش ٹیم نے جائے وقوعہ اور آس پاس کے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کرکے مذکورہ ملزم دکان میں داخل ہونے والا ملزم کے آدھار کارڈ اور موبائل نمبر حاصل کیا۔ لیکن مذکورہ موبائل بند ہونے کا پتہ چلا اور مذکورہ ملزم کے بارے میں کوئی معلومات نہ ہونے سے تکنیکی تفتیش کے ذریعے ملزم کی تلاش کر اتم نگر، نئی دلی اس علاقے سے زیر حراست لے کر گرفتار کیا گیا۔ تفتیش کے دوران گرفتار ملزم سے چوری کیا گیا سامان مسروقہ مال کے متعلق پوچھ گچھ کی تو اس نے جرم میں چوری کے سامان گھر میں چھپایا تھااس کے بعد سامان برآمد کر لیا گرفتار ملزم فی الحال پولیس حراست میں ہے۔ گرفتار ملزم نے اس سے پہلے اسی طرح کے جرائم کیے ہیں اس متعلق تفتیش جاری ہے. گرفتار ملزم ستیش کمار کرشن پرساد کیشری، عمر 42 سال، دھندہ-نہیں، رہائش- آر زیڈ بی 17، مہیندر پارک، اتم نگر، ضلع دوارکا، نئی دلی اس سے اب پولس مزید تفتیش کررہی ہے ڈی سی پی سندیپ گھگے کی ہدایت پر مذکورہ معاملہ کی تفتیش کی گئی ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان