(جنرل (عام
ریلائنس انڈسٹریز کورونا متاثرہ ریاستوں کو روزانہ 700 ٹن آکسیجن مفت سپلائی کر رہی ہے
ارب پتی مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ اپنی جام نگر ریل ریفائنری میں روز مرہ کی بنیاد پر 700 ٹن سے زیادہ میڈیکل گریڈ آکسیجن کی پیداوار کر رہی ہے، یہ آکسیجن کووڈ-19 سے بری طرح متاثرہ ریاستوں کو مفت سپلائی کی جا رہی ہے، کورونا کی وجہ سے ملک میں آکسیجن کی زبردست کھپت کے پیش نظر ریلائنس نے مزید آکسیجن کی پیداوار کا فیصلہ لیا ہے۔ اس کیلئے ریلائنس کو اپنے پروڈکشن کے طریقوں میں بھی تبدیلی کرنی پڑی۔ کمپنی کی گجرات میں واقع جام نگر ریفائنری نے ابتداء میں 100 ٹن میڈیکل گریڈ آکسیجن کی پیداوار کی تھی، جسے جلد ہی 700 ٹن کر دیا گیا۔
کورونا انفیکشن سے نبرد آزما گجرات، مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش جیس ریاستوں کو آکسیجن کی سپلائی سے روزانہ سنگین طور پر بیمار 70,000 سے زائد مریضوں کو راحت ملے گی۔ جلد ہی کمپنی میڈیکل گریڈ کی آکسیجن کی صلاحیت بڑھا کر 1,000 ٹن کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
ریلائنس کی جام نگر ریفائنری میں خام تیل سے ڈیزل، پیٹرول اور جیٹ اندھن جیسی مصنوعات بنائی جاتی ہیں، یہاں میڈیکل گریڈ آکسیجن کی پیداوار نہیں کی جاتی۔ لیکن کورونا وائرس کے معاملوں میں بے تحاشا اضافہ ہونے کی وجہ سے آکسیجن کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے مد نظر ریلائنس نے ایسی مشینری نصب کی ہے، جس سے میڈیکل گریڈ آکسیجن کی پیداوار ممکن ہو پاسکی ہے۔ میڈیکل گریڈ آکسیجن بنانے کیلئے انڈسٹریل آکسیجن کی پیداوار کی سہولیات استعمال کی جا رہی ہیں۔
”ملک کی ریاستوں میں روزانہ تقریباً 700 ٹن آکسیجن کی سپلائی کی جا رہی ہے۔ اس سے روزانہ70,000 سے زیادہ سنگین طور سے بیمار مریضوں کو راحت ملے گی۔“ خاص ٹینکروں میں مائنس 183 ڈگری سیلسیس پر آکسیجن کی ڈھولائی ہو رہی ہے، مزید برآں ریاستی حکومتوں کو ٹرانسپورٹ لاگت کے بغیر آکسیجن مہیا کی جا رہی ہے۔ یہ کمپنی کی سی ایس آر پہل کا ایک حصہ ہے۔
کورونا سے جنگ میں ریلائنس کے کاموں کی فہرست کافی طویل ہے۔ ریلائنس فاونڈیشن نے بی ایم ایس کے اشتراک سے ممبئی میں ملک کا پہلا کووڈ اسپتال قائم کیا تھا۔ 100 بستروں والا اسپتال صرف دو ہفتہ میں قائم کیا گیا تھا، جسے جلد ہی 250 بستروں تک بڑھایا گیا۔ ریلائنس نے لودھی ولی، مہاراشٹر میں پوری طرح سے آراستہ ایک آئسولیشن سہولت کی تعمیر اور اسے ضلع حکام کو سونپ دیا۔
لاک ڈاون کے دوران ریلائنس فاونڈیشن نے مشن انّ سیوا شروع کی، جو دنیا میں کہیں بھی ایک کارپوریٹ کے ذریعہ شروع کی گئی سب سے بڑی خوراک تقسیم اسکیم تھی۔ مشن انّ سیوا میں 18 ریاستوں کے 80 اضلاع میں 5.5 کروڑ سے زیادہ میل دستیاب کرائے گئے۔
ریلائنس بھارت کے صحت اور فرنٹ لائن مزدوروں کیلئے روزانہ 1,00,000 پی پی ای اور فیس ماسک کا پروڈکشن کرتا ہے۔ گزشتہ سال ملک گیر لاک ڈاون کے دورانہ ایمرجنسی سروسیز کو بلارکاوٹ چالو رکھنے کیلئے ریلائنس نے 18 ریاستوں کے 249 اضلاع میں 14,000 سے زیادہ ایمولینس میں 5.5 لاکھ لیٹر مفت ایندھن فراہم کیا تھا۔
سیاست
ممبئی : مہاراشٹر کے اگلے ڈی جی پی سدانندداتے یقینی، ریاستی سرکار جلد ہی فیصلہ کرے گی، این آئی اے سربراہ اب ریاستی سربراہ مقرر ہوسکتے ہیں

ممبئی مہاراشٹرکے نئے سر براہ کے طورپر سدانند داتے کی تقرری یقینی ہے سدانند داتے فی الحال قومی سلامتی ایجنسی این آئی اے کے سربراہ کےطور پر خدمات انجام دے رہے ہیں ریاستی سرکارنے مہاراشٹر کیڈرآئی پی ایس داتے کی سفارش ڈی جی پی کے عہدہ پر کی ہے جس کے بعد اب سدانندداتے اب مہاراشٹر کے نئے ڈی جی پی مقرر ہوسکتے ہیں داتے اس لیے بھی اہم دعویدار ہے کیونکہ ان کی سبکدوشی ۲۰۲۷ میں ہے اور وہ دو سال کے لئے ڈی جی پی کے عہدہ پر تعینات رہیں گے ڈی جی پی سے متعلق جلد ہی ریاستی سرکار فیصلہ کرے گی ۔ سدانند داتے کو ریاستی کیڈر میں واپس بھیجنے کی درخواست بھی سرکار نے کی ہے اس سے یہ واضح ہے کہ آئندہ ڈی جی پی سدانند داتے منتخب ہو سکتے ہیں ۔ اس عہدہ میں کئی اعلی افسران ریس میں ہیں لیکن اعلیٰ افسران میں سنئیر ترین افسر داتے ہی ہے ۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
کرلاغیر قانونی بنگلہ دیشی پیدائشی سرٹیفکیٹ… ڈاکٹر اشرف قاضی پر سرٹیفیکٹ تیار کرنے کا الزام، کریٹ سومیا کا ایل وارڈ میں کارروائی کا مطالبہ

ممبئی : ممبئی میں بنگلہ دیشیوں کےخلاف ممبئی پولس نے آپریشن شروع کر رکھا ہے دوسری طرف بی جے پی لیڈرکریٹ سومیا نے بنگلہ دیشیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ شروع کر رکھا ہے کرلا میں مبینہ بنگلہ دیشی نجمہ نے ایک بچی کو ۲۰۲۴ میں جنم دیا تھا اس کا پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کےلئے نجمہ نے کرلا ایل وارڈ اور کلکٹر سمیت تحصیلیدار کو درخواست ارسال کی تھی اور اس میں کریٹ سومیا نے یہ سنگین الزام عائد کیا ہے کہ نجمہ بنگلہ دیشی ہے اور اس کی بچی کی پیدائشی سرٹیفیکٹ کےلیے کرلا ایل آئی جی کالونی سے متصل عمارت میں کلینک کے ڈاکٹر اشرف قاضی نے اسے سرٹیفکیٹ دیا تھا جس کے بعد اس بنگلہ دیشی کے بچی سائبا کی سرٹیفکیٹ جاری کی گئی کریٹ سومیا نے ایکس پر اس متعلق نجمہ اور کے اس کے شوہر ایوب نٹ کا آدرھار کارڈ بھی جاری کیا ہے اس کے ساتھ ہی آرٹی آئی سے حاصل شدہ ڈاکٹر کا سند بھی کریٹ سومیا نے ایکس پر جاری کیا ہے جس میں ڈاکٹر نے بتایا کہ ۱۹ نومبر کو بچی کی ولادت ہوئی لیکن یہ ولادت گھر پر ہوئی ہے بی ایچ ایم ایس ڈاکٹر نے اس کی تصدیق کی تھی یہ تمام دستاویزات کی بنیاد پر کریٹ سومیا نے بنگلہ دیشی نجمہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اس کے ساتھ ہی نجمہ نے تحصلیدار کے روبرو جو درخواست داخل کی ہے اس میں اس نے جلدازجلد پیدائشی سرٹیفیکیٹ کی حصولیابی کی التجا کی ہے اور آخر میں جو دستخط کی ہے وہ بنگالی میں کی ہے کریٹ سومیا نے ایل وارڈ میں ہیلتھ افسر سے ملاقات کر کے بنگلہ دیشی پیدائشی سرٹیفکیٹ کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ایک مرتبہ پھر کریٹ سومیا نے بی ایم سی الیکشن سے قبل مسلم اکثریتی علاقوں کو ہدف بنایا شروع کردیا ہے اس سے قبل گوونڈی ، مانخورد اور مالیگاؤں کو کریٹ سومیا نے فرضی سرٹیفیکٹ کے معاملہ میں نشانہ بنایا تھا اب ممبئی کے مضافاتی علاقہ کرلا میں کریٹ سومیانے درخواست دی ہے کہ یہاں بھی مبینہ طور پر بنگلہ دیشیوں کے پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے ہیں ۱۵ فرضی سند کا بھی کریٹ سومیا نے حوالہ دیا ہے جو کرلا میں مبینہ بنگلہ دیشیوں کو جاری کیا گیا ہے۔ ممبئی پولس نے ممبئی میں مقیم غیرقانونی بنگلہ دیشیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ۱یک ہزار سے زائد بنگلہ دیشیوں کو ملک بدر کیا ہے اس کے ساتھ ہی ۴۰۴ کیس بھی درج کیا ہے اس کے باوجود کریٹ سومیا پولس کی کارروائی سے مطمئن نہیں ہے یہ کارروائی کا اعدادوشمار خود ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی نے دی تھی ۔ ڈاکٹر اشرف قاضی سے جب کریٹ سومیا کے الزام سے متعلق استفسار کیا گیا تو انہوں نے اسے بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ بچی کی پیدائشی گھر میں ہوئی تھی اور اس کے بعد بچی کو شکایت تھی اس کا معالجہ میں نے کیا تھا اور اسی کی میڈیکل سرٹیفیکٹ جاری کیا تھا پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا کام بی ایم سی انتظامیہ کا ہے ۔
(جنرل (عام
بہار حکومت نے 91,000 کروڑ روپے کا ضمنی بجٹ پیش کیا۔ نریندر نارائن یادو کو ڈائی اسپیکر منتخب کیا گیا۔

پٹنہ، 3 دسمبر، بدھ کو بہار قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کا تیسرا دن سیاسی ہنگامہ آرائی، آئینی وقار اور پارلیمانی روایت کے تابناک امتزاج کے طور پر ابھرا۔ ریاستی حکومت نے بہار کی مقننہ کے دونوں ایوانوں میں 91,717.135 کروڑ روپے کا کافی دوسرا ضمنی بجٹ پیش کرتے ہوئے ترقی کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر خزانہ بیجندر پرساد یادو نے اسمبلی میں بجٹ پیش کیا، جب کہ قانون ساز کونسل میں وزیر انچارج دلیپ جیسوال نے اس کی ذمہ داری لی۔ بڑے پیمانے پر مختص کو فلاحی اسکیموں کو تیز کرنے، زیر التواء بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو صاف کرنے اور کلیدی شعبوں میں مالیاتی نظم و ضبط کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ٹریژری بنچوں کے مطابق، ضمنی دفعات کا مقصد جاری پروگراموں میں اہم خلا کو دور کرنا، رکے ہوئے کاموں کو تقویت دینا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ فلیگ شپ اسکیموں کو بروقت وسائل کی کمی کا سامنا نہ ہو۔ حکام نے یہ بھی اشارہ کیا کہ حکومت کی بیان کردہ ترجیحات کے مطابق سماجی بہبود، دیہی ترقی، سڑکیں، صحت اور تعلیم پر توجہ مرکوز کرنے والے شعبوں میں شامل ہیں۔
دریں اثنا، اسمبلی نے سیاسی اختلافات کے درمیان اتفاق رائے کا ایک قابل ذکر لمحہ دیکھا کیونکہ جے ڈی یو کے سینئر لیڈر نریندر نارائن یادو کو متفقہ طور پر بہار اسمبلی کا ڈپٹی اسپیکر منتخب کیا گیا۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ان کی ترقی نے یہ پیغام بھیجا ہے کہ جمہوری عمل اب بھی پختگی، سجاوٹ اور ایک دوسرے کے درمیان فریقین کے معاہدے کے ساتھ چلایا جا سکتا ہے، یہاں تک کہ بار بار تصادم کے پس منظر میں بھی۔ اپنے تجربے، تنظیمی بنیادوں اور متوازن مزاج کے لیے جانے جانے والے، یادو اب اسپیکر کی غیر موجودگی میں ایوان کی کارروائی کی صدارت کریں گے، اور توقع کی جاتی ہے کہ وہ کاروبار کے دوران انصاف، غیر جانبداری اور آئینی اصولوں کو برقرار رکھیں گے۔ اس طرح مجموعی سیشن بہار کے ابھرتے ہوئے سیاسی منظر نامے کی عکاسی کرتا ہے — جس میں مضبوط ترقیاتی توجہ، جمہوری روایات کا احترام اور کم از کم منتخب مسائل پر، خزانہ اور اپوزیشن بنچوں کے درمیان سیاسی مکالمے کا نسبتاً پختہ لہجہ تھا۔ ایوان میں تعزیتی تحریک کے دوران گہرے جذباتی مناظر بھی دیکھے گئے۔ اس وقت دونوں طرف ایک اداس ماحول چھا گیا جب اسپیکر پریم کمار نے بہار کے سیاسی اور انتظامی سفر سے وابستہ تین ممتاز عوامی شخصیات کے انتقال پر سوگ کی تحریک پیش کی۔
امام گنج (1980-85) کے سابق ایم ایل اے شری چندر سنگھ کو ایک سادہ، قابل رسائی اور نچلی سطح پر رہنے والے رہنما کے طور پر یاد کیا جاتا تھا جنہوں نے عام ووٹروں سے قریبی تعلق برقرار رکھا۔ شیبو سورین، جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ اور بہار قانون ساز اسمبلی کے ایک سابق رکن کو بھی قابل احترام "ڈیشوم گروجی” کے طور پر یاد کیا گیا – جو عوامی تحریکوں، قبائلی حقوق اور پسماندہ برادریوں کی سماجی و سیاسی ترقی کے لیے مسلسل جدوجہد کی علامت ہے۔ بہار کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کو ان کی صاف گوئی، انتظامی ذہانت اور عوامی خدشات کے لیے مستقل وابستگی کے لیے یاد کیا جاتا تھا، جو اکثر دو ٹوک اور غیر سمجھوتہ کرنے والے انداز میں بیان کیے جاتے تھے جس نے انھیں الگ کر دیا تھا۔ پارٹی خطوط سے بالاتر ہونے والے اراکین نے ایک لمحے کی خاموشی اختیار کی اور خطے کی سیاسی گفتگو کو تشکیل دینے میں تینوں رہنماؤں کے تعاون، جدوجہد اور ممتاز عوامی زندگیوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں دلی خراج تحسین پیش کیا۔ ایوان نے نوٹ کیا کہ ان کے انتقال نے ریاست اور وسیع تر خطے کے جمہوری، سماجی اور انتظامی سفر میں ایک اہم خلا چھوڑ دیا ہے، یہاں تک کہ ان کی میراث کارکنوں، عوامی نمائندوں اور آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی ہے۔
-
سیاست1 سال agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 سال agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 سال agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم5 سال agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 سال agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 سال agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 سال agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 سال agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
