Connect with us
Wednesday,12-March-2025

سیاست

راجستھان میں تین اسمبلی ضمنی انتخابات کے لئے ووٹنگ پر امن طریقے سے شروع ہوئی

Published

on

راجستھان کے راجسمند، بھیلوارہ ضلع میں سہاڑا اور چورو ضلع میں سوجن گڑھ اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا آغاز سکیورٹی کے سخت انتظامات کے ساتھ آج صبح سات بجے ہوا۔

سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان صبح سات بجے تینوں اسمبلی نشستوں پر پر امن طریقے سے ووٹنگ شروع ہوگئی۔ جیسے ہی ووٹنگ شروع ہوئی وہاں ووٹرز آنا شروع ہوگئے۔ ووٹنگ شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔
محکمہ الیکشن الیکشن نے صاف و شفاف انتخابات کے ساتھ ساتھ ’محفوظ‘ انتخابات کے لئے تمام ضروری اقدامات اور انتظامات کئے ہیں۔ عالمی مہاوباء کورونا کے پیش نظر، تمام 1145 پولنگ اسٹیشنوں کو صاف ستھرا کرنے اور کورونا کی گائڈ لائن کی مکمل تعمیل کرانے کے ساتھ پر امن رائے دہندگی کے لئے انتظامات کیے گئے ہیں۔

سبھی پولنگ اسٹیشنوں کو ہائپوکلورائٹ سے سنیٹائز کر دیا گیا ہے۔ پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے سے قبل تھرملا سکینر کے ذریعہ ووٹرز کے درجہ حرارت کی پیمائش کی جا رہی تھی۔ کسی بھی پولنگ اسٹیشن پر بغیر ماسک داخلہ نہیں دیا جا رہا ہے۔ پولنگ سے قبل ووٹروں کو دستانے بھی مہیا کرائے جا رہے ہیں۔ تمام پولنگ مراکز پر گولے بنائے گئے ہیں، جہاں جہاں ووٹر معاشرتی فاصلے کے ساتھ اپنی باری کا انتظار کرنے کے لئے کھڑے ہیں۔

ان تینوں نشستوں پر 27 امیدوار انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ جس میں 8 امیدوار سہاڑا سے، 9 سو جان گر سے اور 10 راسمند سےانتخاب لڑ رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

(Lifestyle) طرز زندگی

کارتک آریان کی والدہ اپنے بیٹے کی سری لیلا سے ڈیٹنگ کی افواہوں کو ہوا دیتی ہیں

Published

on

ممبئی: اپنی پیشہ ورانہ وابستگیوں کے علاوہ، کارتک آرین اپنی محبت کی زندگی کے لیے بھی خبروں میں رہتے ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق، ‘بھول بھولیا 2’ کے اداکار اس وقت ساؤتھ کی اداکارہ سری لیلا کے ساتھ رشتے میں ہیں۔ افواہوں کو ہوا دیتے ہوئے، کارتک کی والدہ مالا تیواری نے حال ہی میں منعقدہ آئیفا ایوارڈز 2025 کے دوران ایک ایسی بات کہی جس سے لوگ حیران رہ گئے۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے ایک کلپ میں، کارتک کی والدہ سے ان کی ہونے والی بہو سے ان کی توقعات کے بارے میں پوچھا گیا۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مالا تیواری نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے بیٹے کی بیوی کے طور پر ایک اچھا ڈاکٹر چاہتی ہیں۔ کارتک کی والدہ نے ویڈیو میں کہا، “خاندان ایک بہت اچھے ڈاکٹر کا مطالبہ کرتا ہے۔” نیٹیز ان کے بیان کو ان کے بیٹے کی مبینہ گرل فرینڈ کے حوالے سے لے رہے ہیں۔ جو لوگ نہیں جانتے، ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ شری لیلا بھی ڈاکٹر بننے کے لیے پڑھ رہی ہیں۔

کارتک کی والدہ کے حالیہ بیان نے کارتک اور سریلیلا کے تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیوں کو ہوا دی ہے۔ کچھ عرصہ قبل کارتک کی فیملی فنکشن میں سری لیلا کا مزہ لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ کلپ میں اسے گھر کی پارٹی کے دوران دوسرے مہمانوں کے ساتھ رقص کرتے دکھایا گیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق، کارتک اور اس کے خاندان نے اپنی بہن ڈاکٹر کرتیکا تیواری کے لیے جشن منایا کیونکہ اس نے اپنے طبی کیریئر میں ایک اور سنگ میل حاصل کیا۔ دریں اثنا، کارتک اور سریلیلا بھی ایک فلم میں ایک ساتھ جوڑی بن چکے ہیں۔ یہ دونوں ہدایت کار انوراگ باسو کی اگلی فلم میں اسکرین شیئر کرتے نظر آئیں گے۔ ڈرامہ ٹی سیریز کے بینر تلے بھوشن کمار پروڈیوس کریں گے۔ اگرچہ فلم کے نام کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے، لیکن خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ پروجیکٹ مقبول “عاشقی” فرنچائز “عاشقی 3” کا حصہ ہو سکتا ہے۔ لوگ اب بھی سرکاری تصدیق کے منتظر ہیں۔

Continue Reading

جرم

دوسری بیوی کیلئے ملزم نے بچہ چوری کی واردات کو انجام دیا تھا

Published

on

child-theft

ممبئی: ممبئی پولیس نے ڈیڑھ ماہ کے بچہ کے اغوا کا معمہ حل کر نے کا دعوی کیا ہے ممبئی کے ونرائی پولیس نے اس معاملہ میں بچہ چور گینگ کو بے نقاب کر تے ہوئے چار ملزمین کو گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے۔ یہ گرفتاری مالونی علاقہ سے کی گئی ہے جس میں دو خواتین اور دوشامل ہے ڈیڑھ ماہ کے بچہ کا اغوا ہوا تھا۔ اور اسے پانچ لاکھ میں فروخت کر نے کی منصوبہ بندی تھی ممبئی کے گوریگاؤں علاقہ میں ونرائی پولیس اسٹیشن کی حدود میں بس اسٹاپ پر 2 مارچ کوصبح 4 بجے ڈ یڑھ ماہ کا بچہ اچانک کھیلتے وقت غائب ہوگیا ونرائی پولیس نے معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کی اور ڈی سی پی زون 12 اسمیتا پاٹل کی سر براہی میں پولیس کی 6 ٹیمیں تشکیل دی گئی پولیس نے تقریبا 11 ہزار آٹو رکشہ کی تلاشی لی جس میں ایک پیلا رکشہ مشتبہ پایا گیا جو مالونی کی طرف جارہا تھا۔

پولیس نے آٹو رکشہ سے متعلق جب جانچ کی تو معلوم ہوا کہ رکشہ ڈرائیور کے گھر میں ننھا بچہ آیا ہے۔ پولیس نے تفتیش کی تو انکشاف ہوا کہ ملزم راجو مورے کی دوبیویاں ہیں جن میں پہلی منگل مورے اوردوسری فاطمہ شیخ ہے منگل مورے کو کوئی اولاد نہیں ہے اور اس کے یہاں ولادت بھی نہیں ہو رہی تھی۔ بیوی بچہ گود لینے کی خواہاں تھی بچہ گود لینے کیلئے زیادہ پیسہ درکار ہے اس لئے راجو نے سڑک پر بچہ چوری کر نے کا منصوبہ بنایا۔ ملزم راجو مورے کی دجوسری بیوی فاطمہ شیخ نے چوری کے بچہ کو 5 لاکھ روپے میں دینے کا وعدہ کیا تھا۔ جس کے بعد ملزم راجو مورنے نے بچہ چوری کرنے سے پہلے 3 دن تک ونرائی ایسٹرن ایکسپریس ہائی وے پر معائنہ کیا اور پھر بچہ کو چوری کیا گیا کنبہ جو آرام کر رہا تھا۔ تب آ ٹورکشہ سے بچہ چوری کر کے ملزمین فرار ہوگئے متاثرہ کنبہ گجرات کا رہنے والا ہے رمضان میں کھلونا اور غبارے فروخت کر نے کیلئے ممبئی آیا تھا اور ڈھائی ماہ کے بچہ اپنی ماں کے ساتھ سو رہا تھا اسی چوری کی واردات انجام دی گئی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی لاؤڈ اسپیکر پر کارروائی کا وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کا حکم

Published

on

loudspeaker-&-CM

ممبئی : مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے ایوان اسمبلی میں مسجدوں سے اذان اور لاؤڈ اسپیکر کیخلاف کارروائی کا حکم صادر کیا ہے, انہوں نے بی جے پی کے اراکین کے ایوان میں اذان اور لاؤڈ اسیپکر کے اعتراض پر یہ حکمنامہ جاری کیا ہے۔ انہوں کہا کہ لاؤڈ اسپیکر کے اجازت نامے کی فراہمی مستقل فراہم نہیں ہوگی, اور معیادی اجازت نامہ کی تجدید کی گئی ہے یا نہیں اس کی بھی تحقیق ہوگی۔ اور اجازت نامہ کی حصولیابی کے بعد اگر صوتی آلودگی کے اصولوں کی خلاف ورزی کی جاتی ہے تو پہلے پولیس اس متعلق پالوشن کنٹرول بورڈ کو مطلع کریگا, اور اس کے بعد متعلقہ ادارہ کے خلاف کارروائی ہوگی اور متعدد مرتبہ شکایت موصول ہونے کے بعد ان کا اجازت نامہ بھی منسوخ کر دیا جائے گا, اور دوبارہ اس کی تجدید نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پالوشن کنٹرول بورڈ کو صوتی آلودگی سے متعلق کارروائی کا اختیار ہے اور پولیس بھی اس پر کارروائی کرے اس لئے اس قانون میں ترمیم کی ضرورت درپیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لئے وہ مرکزی سرکار سے مطالبہ کرتے ہیں تو وہ اس متعلق رہنمائی کرتے ہوئے قانون میں تبدیلی و ترمیم کرے تاکہ پولیس کو بھی اس پر کارروائی کا زیادہ اختیار ہو۔ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق مذہبی مقامات کیلئے لاؤڈ اسپیکر کی اجازت حاصل کرنا لازمی ہے, اور جو بھی بلا اجازت لاؤڈ اسیپکر کا استعمال کرتا ہے, اس پر کارروائی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ رات 10 بجے سے صبح 6 بجے لاؤڈ اسپیکر پر مکمل پابندی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے کچھ رہنمایانہ اصول بھی طے کئے ہیں, جس پر عمل آوری لازمی ہے۔ 55 ڈیسیبل سے 45 ڈیسبل تک ہی آواز کی حد مقرر کی گئی ہے۔ اگر کوئی اس کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس پر کارروائی ہوگی, اور اس کیلئے سنیئر پولیس انسپکٹروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سے متعلق لوگوں کو مطلع کرے اور مسلسل اگر کوئی صوتی آلودگی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس پر کارروائی کو یقینی بنائے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com