Connect with us
Sunday,15-March-2026

سیاست

مالیگاؤں میں ملعون سوامی نرسمانند سرسوتی پر سخت کاروائی کا مطالبہ

Published

on

mufti-mohammed-

مالیگاؤں (خیال اثر )
غازی آباد داسنا کے ملعون نرسیما نند سرسوتی (سادھو شیو شکتی دھام ) نے ایک پریس کانفرنس میں سرور کونین رسالت مآب رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ کلمات ادا کیے اور عموما ساری دنیا کے مسلمانوں اور خصوصا ہندوستان کے مسلمانوں اور اس دیش میں بسنے والے سیکولر باشندوں کے جذبات کو مجروح کیا. آپ صلی اللہ علیہ وسلم ساری دنیا کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پوری دنیا کے لئے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجے گئے ہیں ساری دنیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ کا نبی اور مسلمانوں کا رہبر مانتی ہے دنیا بھر کے تمام مذاہب کے ماننے والے لوگ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن کچھ شرپسند عناصر جو اس دیش کی گنگا جمنی تہذیب کے دشمن ہیں جو اس دیش کے امن اور سالمیت کے دشمن ہیں وہ اس طریقے کی ملعون اور نازیبا حرکت کر کے دیش کے امن کیلئے خطرہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ایسے لوگ جو اس دیش میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز ی اور شرانگیزی پھیلا کر مسلمانوں کے جذبات مجروح کر کے آنے والے وقت میں امن کا گہوارہ کہلانے والے دیش بھارت کی اس خصوصیت کو داغدار کرنا چاہتے ہیں وہ اس طریقہ کے بیانات دے رہے ہیں یقینا اس دیش کا مسلمان ناموس رسالت کے لئے اپنی جان کا نذرانہ بھی پیش کرسکتا ہے ایسے معلون اور گستاخ رسول کو کیفر کردار تک پہنچا سکتا ہے اس بھارت دیش کے مسلمان امن پسند ہیں اور انہیں اس امن کی تعلیم اپنے رہبر سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے ملی ہے آنے والے وقت میں اس دیش کا امن برقرار رہے اور اس دیش کی خوشحالی برقرار رہے اس کے لیے ایسے دیش کے امن کے دشمن کو اس دیش کے قانون کے مطابق سزا ملے جس کے لیے مالیگاؤں شہر کے ایم ایل اےمفتی محمد اسمٰعیل قاسمی کو جیسے ہی اس خبر کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے ملی رکن اسمبلی نے فورا سے پیشتر اپنے رفقائے کار کے ساتھ مالیگاؤں شہر کی خاتون ڈی وائے ایس پی سے ملاقات کرکے پولیس عملہ کی توجہ مبذول کرائی اور ایسے نامعقول اور نا ہنجار پر فورا پولیس کاروائی کی جائے اس طرح کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی ساتھ ٹوئٹر کمپنی کو میل کر کے اس ملون شخص کے اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کی سفارش بھی کی. اس وفد میں رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی کے ساتھ مجلس گٹ نیتا و کارپوریٹر ڈاکٹر خالد پرویز کارپوریٹر ساجد عبدالرشید مقادم ، مسعود مولانا کمپاؤنڈ ، حاجی خالد سکندر، حبیب میاں جی ، محمد اسرائیل اسو، ذاکر اسرائیل وغیرہ موجود تھے.

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ایس آئی آر سے صرف مسلمان نہیں بلکہ ہندو بھی پریشان ہے، ایس پی قومی صدر اکھلیش یادو کا یوپی سرکار اور الیکشن کمیشن پر تنقید

Published

on

ممبئی: سماجوادی پارٹی قومی صدر رکن پارلیمان اکھلیش یادو نے یہ واضح کیا ہے کہ آئی ایس آر سے صرف مسلمانوں کو ہی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے بلکہ اترپردیش میں ہندوبھی قطار میں کھڑے ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں ہندوؤں کو بھی ایس آئی آر سے پریشانی کا سامنا ہے وزیر اعلیٰ بھی اس سے گھبرا گئے اور کہنے لگے کہ ۴ کروڑ ووٹ ہمارا کٹ کیا جو لوگ مسلمانوں کے کاغذ ڈھونڈ رہے تھےاب سب ہندو بھائیو کو انہوں نے لائن میں لگادیا۔ ہندو بھائی کاغذ ڈھونڈ رہے ہیں یوپی میں ایس آئی آر سے پریشان اپوزیشن نہیں بلکہ برسراقتدار جماعتیں پریشان ہے۔ فرضی ووٹ ڈالے گئے تھے الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات میں خاموش تھا اس کی غیر جانبداری اور ایمانداری پر بھی سوال اٹھا اکھلیش یادو نے کہا کہ ایس آئی آر سے اپوزیشن کو کوئی پریشانی نہیں ہے۔ وہ یہاں ممبئی میں ایک سمٹ سے خطا ب کررہے تھے انہوں نے مغربی بنگال میں ایک مرتبہ پھر ممتا بنرجی کی واپسی کی بھی پیشگوئی اور دعویٰ کیا ہے۔ اس پریس کانفرنس میں مہاراشٹرسماجوادی پارٹی ریاستی صدر ابوعاصم اعظمی بھی موجود تھے۔ اکھلیش یادو نے الیکشن کمیشن اور یوپی سرکار پر بھی جم کر تنقید کی اور سرکار کے طریقہ کار اور فرقہ پرستی پر بھی سوال اٹھایا ہے۔

Continue Reading

سیاست

ای سی آئی نے سومیت گپتا کو شمالی کولکتہ کے لیے ضلع انتخابی افسر مقرر کیا ہے۔

Published

on

کولکتہ: ہندوستان کے الیکشن کمیشن نے کولکتہ میونسپل کارپوریشن کے سمیت گپتا کو شمالی کولکاتہ کے لیے ضلعی انتخابی افسر (ڈی ای او) کے طور پر مقرر کیا ہے، ریاستی حکومت کے ایک سینئر اہلکار نے اتوار کو بتایا۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہونے سے پہلے ہی شمالی کولکتہ کے ڈی ای او کا نام فائنل کر لیا گیا تھا۔ فی الحال، آئی اے ایس افسر سمیت گپتا کولکتہ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق وہ اس الیکشن کے دوران شمالی کولکتہ کے لیے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کے فرائض انجام دیں گے۔ عام طور پر، الیکشن کمیشن متعلقہ ضلع کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو آفیسر (ڈی ای او) کے طور پر مقرر کرتا ہے۔ تاہم کولکتہ میں قوانین مختلف ہیں۔ چونکہ کولکتہ میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نہیں ہے، اس لیے یہ ذمہ داری عام طور پر کسی مخصوص سرکاری محکمے کے آئی اے ایس رینک کے افسر کو سونپی جاتی ہے۔ دوسرے لفظوں میں، پہلے یہ ڈیوٹی کسی مخصوص نامزد اہلکار کو نہیں سونپی گئی تھی۔ تاہم اب اس انتظام کو باقاعدہ شکل دے دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے کولکاتہ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کو براہ راست شمالی کولکتہ کے لیے ریٹرننگ آفیسر (ڈی ای او) کے طور پر مقرر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے آج اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان متوقع ہے۔ تاہم، اس سے پہلے، چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کی سربراہی میں کمیشن کی ایک فل بنچ نے مغربی بنگال کا دورہ کیا۔ انہوں نے انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا اور انتظامیہ اور پولیس دونوں کے ساتھ کئی میٹنگیں کیں۔ انہوں نے ریاست کی تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ میٹنگیں بھی کیں۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق مغربی بنگال میں انتخابات دو سے تین مرحلوں میں ہو سکتے ہیں۔ توقع ہے کہ اتوار کو شام 4 بجے قومی دارالحکومت میں ایک پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا جائے گا۔ تاہم، انتخابات کا باضابطہ اعلان ہونے سے پہلے ہی، الیکشن کمیشن نے شمالی کولکتہ کے لیے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر (ڈی ای او) کو حتمی شکل دے دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مئیر ریتو تاورے اور وی وی آئی پی کی کار پر بتی لائٹ کو کاروں سے بتیاں ہٹانے کا بی ایم سی کا دعویٰ، انتظامیہ کی وضاحت

Published

on

ممبئی: ممبئی مئیر آف ممبئی ریتو تاوڑے کی کار پر بتی اور بی ایم سی عہدیداروں کے وی آئی پی کلچرل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بی ایم سی نے تمام سرکاری عہدیداروں کی کار سے بتی اور چمکتی ہوئی لائٹیں نکالنے کا دعوی کیا ہے بی ایم سی کے مطابق میڈیا میں میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں کی گاڑیوں پر چمکتی ہوئی لائٹیں لگانے کی خبریں نشر ہوئی تھی اس حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ عہدیداران کو عہدہ سنبھالنے کے بعد گاڑیاں فراہم کی جاتی ہیں۔ جیسے ہی ان گاڑیوں پر چمکتی ہوئی بتی روشنی کا معاملہ سامنے آیا تو عہدیداران کی گاڑیوں پر لگی چمکتی روشنیاں (فلشر لائٹس) ہٹا دی گئیں۔ واضح رہے کہ بی ایم سی اس وقت حرکت میں آئی جب میئر ریتوتاوڑے کی کار پر نصب وی وی آئی پی کلچرل سے متعلق سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی تھی اور اب بی ایم سی انتظامیہ نے اس مسئلہ پر وضاحت کر کے کاروں سے بتی ہی ہٹا دی ہے وزیر اعظم نریندر مودی نے وی وی آئی پی کلچرل کے خلاف وزراسمیت دیگر کی کاروں سے لال بتیاں نکالنے کا حکم دیاتھا اس کے بعد بی ایم سی میئر کی کار پر بتی کی تنصیب پر تنقیدیں شروع ہو گئی تھی اب یہ تمام کاروں کی بتیاں نکالنے کا دعویٰ بی ایم سی نے کیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان