Connect with us
Thursday,09-October-2025
تازہ خبریں

سیاست

70 فیصد لوگ لاک ڈاؤن کو ختم کرنا چاہتے ہیں: ایم این ایس

Published

on

راج ٹھاکرے کی پارٹی مہاراشٹر نو نرمان سینا (ایم این ایس) نے دعوی کیا ہے کہ ریاست کے 70٪ لوگ چاہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن کو ختم کیا جائے۔ ایم این ایس نے یہ دعوی اپنے آن لائن سروے کی بنیاد پر کیا ہے۔ سروے کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کے جنرل سکریٹری سندیپ دیشپانڈے اور سابق کارپوریٹر سنتوش دھوری نے کہا کہ اس سروے میں کل 54177 شہریوں نے اپنے ووٹ رجسٹر کیے جو سات دن تک آن لائن رہے۔ شہریوں سے کل 9 سوالات پوچھے گئے۔
ان سوالات پر موصولہ جوابات کی بنیاد پر یہ نتیجہ تیار کیا گیا ہے۔ پہلا سوال یہ تھا کہ کیا لاک ڈاؤن کو مکمل طور پر ختم کیا جانا چاہیے؟ 70.3 فیصد لوگوں نے اس سوال کا جواب ہاں میں دیا اور 26 فیصد نے نہیں کہا۔ 3.7 فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ اس کے بارے میں کچھ نہیں جانتے ہیں۔ دوسرا سوال یہ تھا کہ کیا لاک ڈاؤن سے آپ کے ملازمت / پیشے پر منفی اثر پڑا ہے؟ 84.9 فیصد نے کہا ہاں اور 7.8 فیصد نے نہیں کہا۔ 5.1 فیصد نے کہا کہ وہ نہیں جانتے۔ لاک ڈاؤن کے دوران صرف 7.8 فیصد لوگوں نے اپنی کھوئی ہوئی ملازمت / پیشے کے لئے ریاستی حکومت سے مناسب مدد حاصل کرنے کے سوال پر ہاں کہا جبکہ 84.9 فیصد لوگوں نے کہا کہ کوئی مدد نہیں دی گئی۔ 4.6 فیصد کہتے ہیں کہ وہ نہیں جانتے۔ 32.7 فیصد لوگوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے اپنے بچوں کی تعلیم سے متعلق فیصلہ لیا ہے، جبکہ52.4 فیصد لوگوں نے اس کی تردید کی ہے۔ باقی لوگوں نے کہا کہ وہ واقف نہیں ہیں۔ 76.5 فیصد لوگوں نے کہا کہ لوکل ٹرینوں اور ایس ٹی خدمات کو دوبارہ شروع کرنا چاہئے۔ 19.4 فیصد نے انکار کیا۔ لاک ڈاؤن کے عرصہ میں3.8 فیصد لوگ بجلی کے بلوں کی ادائیگی سے مطمئن دکھائی دیئے ، جبکہ 2.90 فیصد عدم اطمینان ظاہر ہوئے۔ لاک ڈاؤن کے دوران9.25 فیصد لوگوں نے بروقت علاج ملا ، 7.60 فیصد لوگوں نے بتایا کہ نہیں ملا۔ 4.13 فیصد لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار نہیں کیا۔نویں سوال یہ تھا کہ کیا آپ اس پورے عرصے میں وزیر اعلیٰ کے گھر بیٹھے کام سے مطمئن ہیں؟4.28 فیصد لوگوں نے ہاں اور 6.63 فیصد نے نہیں کہا۔ اس ایم این ایس سروے پر حکومت یا شیوسینا کی طرف سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

(جنرل (عام

غزہ پر اسرائیلی حملے کے خلاف 10 اکتوبر کو ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی پولیس چوکس ہے اور تمام حالات کی نگرانی کر رہی ہے۔

Published

on

ممبئی : غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت اور مسلسل بمباری کے خلاف ممبئی کے آزاد میدان میں احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا ہے اس احتجاجی مظاہرہ کے پس منظر ممبئی پولیس بھی الرٹ پر ہے۔ ممبئی میں فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کے سبب میٹنگوں کا سلسلہ شروع ہے رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی، رئیس شیخ اور قائدین نے احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کی اپیل کی ہے اتنا ہی نہیں متعدد علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کیلئے نکڑ میٹنگ اور این جی اوز کی میٹنگیں بھی شروع ہوگئی ہیں۔ جمعہ 10اکتوبر کو انڈیا فلسطین سولیڈریٹری فورم کے بنر تلے احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا ہے اس احتجاجی مظاہرہ سے سابق ایم پی و صحافی کمار کیتکر، فیروز میٹھی بوروالا، کامریڈ شیلندر کامبلے، کامریڈ اجیت پاٹل، ایم اے خالد اور سعید خان خطاب کریں گے فلسطین میں قتل عام کے خلاف دنیا میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ دراز ہے لیکن اسرائیلی ہٹ دھرمی اب بھی برقرار ہے اور جارحیت و بمباری بھی جاری ہے۔

ممبئی میں احتجاجی مظاہرہ کے سبب حالات پر پولیس نظر رکھ رہی ہے اتنا ہی نہیں پولیس نے آزاد میدان پر بھی حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی نگرانی رکھنا شروع کردی ہے۔ ممبئی میں فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ میں کثیر تعداد میں مظاہرین کی شمولیت متوقع ہے اس لئے پولیس بھی الرٹ ہے۔ ممبئی ہی نہیں اطراف کے علاقوں و مضافاتی محلوں سے بھی اس احتجاجی مظاہرہ میں مسلمان اور انصاف پسند شرکت کریں گے۔ غزہ میں مسلسل اسرائیلی جارحیت کے خلاف اب مسلم ممالک بھی متحد ہوچکے ہیں ایسے میں ممبئی میں احتجاجی مظاہرہ کے دوران کسی قسم کی کوئی گڑ بڑی نہ ہو اس پر بھی پولیس کی نظر ہے اس کے ساتھ ہی اشتعال انگیز اور متنازع بیان بازی سے لے کر متنازع اور اشتعال انگیز بینر اور پوسٹروں پر بھی پولیس نگرانی کر رہی ہے جبکہ جمعہ کو فلسطین کے احتجاجی مظاہرہ میں بریلی میں تشدد کے بعد مسلمانوں کے گھروں پر بلڈوزر، تشدد کے بعد مسلمانوں کی گرفتاری اور مولانا توقیر رضا کی گرفتاری و رہائی کا مطالبہ بھی کئے جانے کا امکان ہے ایسے میں پولیس نے آزاد میدان میں احتجاجی مظاہرہ کو اجازت دیدی ہے۔ اس احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کیلئے قائدین اور ملی جماعتیں سوشل میڈیا پر بھی اپیل جاری کر رہی ہیں جس سے زیادہ تعداد میں شرکاء کے شریک ہونے کا امکان ہے۔

Continue Reading

(Tech) ٹیک

ممبئی ون ایپ آج لانچ ہوئی؛جانیں کہ یہ ایم ایم آر میں ممبئی والوں کے لیے نقل و حمل کو کس طرح آسان بنائے گا۔

Published

on

mumbai-one-card

ممبئی : جیسے ہی وزیر اعظم مودی ممبئی کا دورہ کریں گے، وہ ممبئی ون ایپ کی نقاب کشائی کریں گے، ایک مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم جو پورے ممبئی میٹروپولیٹن ریجن (ایم ایم آر) میں سفر کو ہموار اور زیادہ موثر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ ایپ فی الحال 11 پبلک ٹرانسپورٹ آپریٹرز کو جوڑ رہی ہے، بشمول ممبئی میٹرو لائنز 1، 2اے، 3، اور 7، ممبئی میٹرو، ممبئی، بی ای ایس ٹی، ممبئی مونورا، بی ای ایس ٹی، ممبئی اور دیگر ریلوے لائنز۔ تھانے، میرا-بھائیندر، کلیان-ڈومبیولی، اور نوی ممبئی سے میونسپل ٹرانسپورٹ سسٹم۔

اس انضمام کے ذریعے، ممبئی ون مسافروں کو صرف ایک ڈیجیٹل کیو آر ٹکٹ کا استعمال کرتے ہوئے سفر کی منصوبہ بندی کرنے، ٹکٹ خریدنے اور ٹرانسپورٹ کے مختلف طریقوں، میٹرو، ٹرین، مونوریل، یا بس کے درمیان سوئچ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر کی پریس ریلیز کے مطابق، ایپ تاخیر، متبادل راستوں اور متوقع آمد کے اوقات کے بارے میں ریئل ٹائم اپ ڈیٹ فراہم کرتی ہے۔ اس میں نقشہ پر مبنی نیویگیشن، قریبی اسٹیشن کی تفصیلات، سیاحوں کی توجہ اور مسافروں کی حفاظت کے لیے ایک ایس او ایس فیچر بھی شامل ہے۔ جبکہ نیشنل کامن موبلٹی کارڈ (این سی ایم سی) قومی سطح پر روپے کے ذریعے کام کرتا ہے، لیکن یہ ممبئی کے مضافاتی ریل نیٹ ورک کو مکمل طور پر کور نہیں کرتا ہے۔ ممبئی ون ایپ ممبئی کے مربوط ٹرانسپورٹ ماحولیاتی نظام پر پوری توجہ مرکوز کرکے اس فرق کو پورا کرتی ہے۔

این ایم آئی اے، میٹرو لائن 3، اور ممبئی ون ایپ کے ایک ساتھ شروع ہونے کے ساتھ، آج ممبئی والوں کے سفر کے طریقے کو تبدیل کرنے میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے جو پہلے سے کہیں زیادہ تیز، ہوشیار، اور زیادہ مربوط ہے۔ ممبئی ون ایپ کا استعمال تمام مسافروں کے لیے آسان اور آسان ہے۔ سب سے پہلے گوگل پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور سے ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور آپ کو بھیجے گئے او ٹی پی کا استعمال کرکے اپنے موبائل نمبر کی تصدیق کریں۔ لاگ ان ہونے کے بعد، اپنا ماخذ اور منزل کے اسٹیشن درج کریں، ایپ خود بخود آپ کے قریب ترین اسٹیشن کا بھی پتہ لگا سکتی ہے۔ آپ ایک لین دین میں چار ٹکٹ تک بک کر سکتے ہیں۔ اپنا راستہ منتخب کرنے کے بعد،یو پی آئی، ڈیبٹ کارڈ، یا کریڈٹ کارڈ کا استعمال کرکے ڈیجیٹل طور پر ادائیگی کریں۔ جیسے ہی ادائیگی مکمل ہو جائے گی، آپ کے فون پر فوری طور پر ایک کیو آرکوڈ تیار ہو جائے گا۔ قطاروں میں انتظار کیے بغیر اپنا سفر شروع کرنے کے لیے میٹرو اسٹیشن کے آٹومیٹڈ فیر کلیکشن (اے ایف سی) گیٹس پر بس اس کیو آر کوڈ کو اسکین کریں۔ 8 اکتوبر کو، ممبئی وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ تین اہم بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کے افتتاح کا مشاہدہ کرے گا: ممبئی میٹرو لائن 3 کا آخری مرحلہ، ممبئی ون ایپ، اور نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این ایم آئی اے)۔

Continue Reading

سیاست

آئی لو محمد بنام آئی لو مہادیو سے ماحول خراب کرنے کی سازش، کریٹ سومیا نے ٹریفک روک اسٹیکر چسپاں کیا، حالات کشیدہ، کیس درج کرنے سے پولس کا انکار

Published

on

Kirit Somaiya

ممبئی ؛ ممبئی کے کرلا علاقہ میں کریٹ سومیا نے آئی لو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اسٹیکر کو لے کر ایک مرتبہ پھر تنازع پیدا کیا اور آئی لو محمد بنا آئی لو مہادیو کا اسٹیکر چسپاں کیا, جس سے ٹریفک نظام بری طرح سے متاثر ہوا. پولس نے اس دوران سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے, آئی لو محمد بنام آئی لو مہادیو کی آڑ میں ملک اور ممبئی شہر میں ماحول خراب کرنے کی کوشش شروع ہو گئی ہے کریٹ سومیا نے کہا کہ پولس نے آئی لو محمد کے اسٹیکر جبرا لگانے پر کوئی کیس درج نہیں کیا, لیکن جب ہم نے آئی لو مہادیو کا اسٹیکر چسپاں کیا تو اس پر پولس نے نوٹس ارسال کی. اس کے ساتھ کریٹ سومیا نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ انہیں دھمکی موصول ہو رہی ہے سوشل میڈیا پر ایم پی سنجے دینا پاٹل اور یوبی ٹی لیڈر محسن نے دھمکی دی ہے, جس کے خلاف پولیس تفتیش کررہی ہے. انہوں نے پولس پر بھی جانبداری کا الزام عائد کیا ہے اور کہا کہ یہ ہندوستان ہے یہاں آئی لو مہادیو کا اسٹیکر ہی چسپاں کیا جائے گا۔ کریٹ سومیا نے اس سے قبل آئی لو محمد کے مسئلہ پر زہر افشانی کرتے ہوئے اسے دادا گیری اور غنڈہ گردی قرار دیا تھا. اس دوران کریٹ سومیا نے آج ادھو ٹھاکرے، شرد پوار کو بھی ہدف تنقید بنایا ہے. آئی لو مہادیو اور آئی لو محمد کی آڑ میں کرلا کا ماحول اور نظم ونسق خطرہ میں ہے جبکہ پولس نے کریٹ سومیا کی شکایت پر مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا ہے. اب کرلا میں حالات پرامن ہے, لیکن فرقہ وارانہ کشیدگی برقرار ہے۔ کرلا میں کریٹ سومیا کے دورہ کے دوران کارکنان نے ٹریفک روک کر ہر ہر مہادیو کا فلک شگاف نعرہ بلند کیا. جبکہ کریٹ سومیا سے یہ دریافت کیا گیا کہ وہ ملنڈ میں آئی لو مہادیو کا اسٹیکر چسپاں کرنے کے بجائے کرلا کا رخ کیوں کیا, اس پر کریٹ سومیا خاموش ہو گئے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com