(جنرل (عام
ملک میں کورونا کے 6915 نئے کیسز درج

ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 6915 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، اور اسی کے ساتھ اب کیسز کی کل تعداد چار کروڑ 29 لاکھ 31 ہزار 45 تک پہنچ گئی ہے۔
اس دوران وباء کی وجہ سے 180 مریضوں کی موت ہوئی ہے، جو کل درج کی گئی تعداد 119 کے مقابلے زیادہ ہے۔ نئی اموات کے ساتھ ہی ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد اب تک 514023 تک پہنچ گئی ہے۔
منگل کو مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد چار کروڑ 23 لاکھ 24 ہزار 550 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں سے 16864 گذشتہ 24 گھنٹوں میں ٹھیک ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا کیسز کی گرتی ہوئی تعداد کے درمیان اب فعال کیسز کی تعداد 92472 ہوگئی ہے۔
ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1822513 کووڈ ویکسین دی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ آج صبح 7 بجے تک 177 کروڑ 70 لاکھ 25 ہزار 914 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔
ملک میں ابھی فعال کیسز کی شرح 0.22 فیصد ہے، جبکہ صحتیاب ہونے کی شرح 98.59 فیصد ہے۔ وہیں شرح اموات 1.20 فیصد پر برقرار ہے۔
کیرالا کورونا کے فعال کیسز میں سر فہرست ہے، جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں میں فعال کیسز کی تعداد 3383 کی کمی کے بعد 27362 پر آ گئی ہے۔ اسی کے ساتھ 5283 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 6406519 ہو گئی ہے، جبکہ مزید 49 افراد کے ہلاک ہونے کے بعد اموات کی تعداد 65333 ہو گئی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
اردو گولڈن جبلی تقریبات : وزیر اقلیتی امور ببن کوکاٹے سے ابوعاصم اعظمی کی ملاقات تمام مطالبات فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی اردو اکیڈمی کا جلد قیام

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مسلم مسائل اور اردو اکیڈمی سے متعلق جو مطالبات وزیر اقلیتی امور کوکاٹے سے کئے تھے اسے سرکار نے قبول کرتے ہوئے وزارت اقلیتی امور نے اردو اکیڈمی کی جلد ازجلد قیام کے ساتھ اردو گولڈن جبلی کی تقریبات کو عالمی سطح پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردو کی تقریبات یہاں نڈیاڈ والا منعقد کریں گے, اس کے ساتھ ہی اردو اکیڈمی کے قیام میں اردو زبانوں اور مسلم اکثریتی علاقوں سے اراکین کی تقرری ہوگی. اس کے ساتھ ہی اقلیتوں اور پسماندہ طبقات سے متعلق مسائل کو بھی مانک راؤ کوکاٹے نے حل کرنے کا یقین دلایا ہے۔ اقلیتوں کے لئے اسکالر شپ سے لے کر او بی سی کے طرز پر مسلمانوں اور طلبا کو تعلیمی وظائف کا بھی مطالبہ اعظمی نے کیا تھا۔ پسماندہ اور مالی کمزور طلبا کو تعلیمی وظائف پر بھی اعظمی نے زور دیا تھا, اس کے علاوہ نیٹ اور یو پی ایس سی تربیتی کیمپ اور کلاس شروع کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔ ایم پی ایس سی کے امتحان میں اردو زبان کے امیدواروں کو اردو میں امتحان دینے کی سہولت کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ مسلمانوں کی تعلیمی معاشی اور دیگر پسماندگی کا مطالعہ کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا, اس پر آج ابوعاصم اعظمی نے وزیر اقلیتی امور مانک راؤ کوکاٹے سے ملاقات کر کے تمام مسائل پر توجہ طلب کرتے ہوئے انہیں حل کرنے کا مطالبہ بھی کیا, جس پر وزیر نے مثبت یقین دہائی کراتے ہوئے مسائل حل کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اس دوران ابوعاصم اعظمی نے ہمراہ سنیئر صحافی سعید حمید بھی موجود تھے اور انہوں نے بھی وزیر اقلیتی امور سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اردو کے مسائل پر توجہ مبذول کرائی۔ اس پر وزیر موصوف نے تمام مطالبات پر فوری طور پر کارروائی کی ہدایت دی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
جلوس محمدی کے لئے عام تعطیل ۸ ستمبر کو ہو گی

ممبئی : ممبئی عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عام تعطیل جمعہ کے بجائے پیر۸ ستمبر کو ہو گی. یہ جی آر نوٹیفکیشن عام انتظامیہ محکمہ نے جاری کیا ہے. ممبئی اور مضافات میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے تناظر میں تعطیل کو ۵ ستمبر بروز جمعہ سے منتقل کر کے ۸ ستمبر کو دی گئی ہے. اس سے قبل مسلمانوں نے متفقہ طور پر ریاست میں گنپتی وسرجن کے پیش نظر جلوس محمدی ۸ ستمبر کو نکالنے کا فیصلہ لیا تھا اور ممبئی کے خلافت ہاؤس میں منعقدہ میٹنگ میں یہ فیصلہ مولانا معین الدین اشرف المعروف معین میاں کی قیادت میں خلافت کمیٹی کے کارگزار صدر سرفراز آرزو نے لیا تھا اور مسلمانوں نے مطالبہ کیا تھا کہ سرکاری تعطیل ۸ ستمبر یعنی پیر کو دی جائے, جس کو قبول کرتے ہوئے عام انتظامیہ محکمہ نے سرکلر جاری کیا ہے. اب عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی چھٹی ۵ ستمبر کے بجائے ۸ ستمبر کو ہو گی۔ اس سے مسلمانوں اور جلوس کمیٹیوں نے مسرت کا اظہار کیا ہے. مسلمانوں نے گنپتی وسرجن کے سبب عید میلاد النبی کے جلوس کو ۸ ستمبر کو نکالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور گنگا جمنی تہذیب کا ثبوت دیا تھا. یہ ہندو مسلم اتحاد کی روشن مثال ہے, اسی لئے سرکار نے اب عام تعطیل ۸ ستمبر کو دیدی ہے۔
جرم
پونے کرائم : پمپری-چنچواڑ پولیس کی بڑی کارروائی، 45 گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد

پونے : شہر میں بڑھتے جرائم پر قابو پانے کے لیے پمپری-چنچواڑ پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ اس دوران پولیس نے بڑی تعداد میں پستول، زندہ کارتوس اور تیز دھار ہتھیار ضبط کیے ہیں۔
13 اگست سے 2 ستمبر کے درمیان پولیس کمشنر وِنَے کمار چوبے کی رہنمائی میں خصوصی مہم چلائی گئی۔ اس دوران 50 پستول، 79 زندہ کارتوس، 91 درانتی اور 12 تلواریں برآمد کی گئیں۔
پولیس کے مطابق، اب تک *94 مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن میں سے **40 مقدمات غیر قانونی پستول رکھنے والوں کے خلاف درج کیے گئے۔ اس کارروائی میں **45 افراد کو پستول اور کارتوس کے ساتھ گرفتار کیا گیا، جبکہ *66 ملزمان کو تیز دھار ہتھیار رکھنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔
مجموعی طور پر پولیس نے 116 تیز دھار ہتھیاروں کے ساتھ پستول اور کارتوس بھی ضبط کیے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پونے اور پمپری-چنچواڑ میں بڑھتے جرائم پر قابو پانے کے لیے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔
-
سیاست11 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا