Connect with us
Tuesday,02-June-2026
تازہ خبریں

جرم

مہاراشٹر، تمل ناڈو اور دہلی میں کورونا وائرس کے 60 فیصد کیسز

Published

on

coronavirus-maha

عالمی وبا کوروناوائرس(کووڈ -19) سے مہاراشٹر ، تمل ناڈو اور قومی دارالحکومت دہلی میں حالات دن بہ دن خراب ہوتے جار ہے ہیں ۔ ملک کی ان تینوں ریاستوں میں کورونا وائرس نے اب تک 341،268 افراد کو متاثر کیا ہے جو اس مہلک وائرس کی ملک کی کل آبادی کا 60.20 فیصد ہے۔
مہاراشٹرمیں جہاں کووڈ ۔19 سے 1،69،883 افراد متاثر ہوئے ہیں وہیں تمل ناڈو میں 86،224 اور دہلی میں 85،161 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
منگل کو وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 18،522 نئے کیسز درج ہوئے ہیں ، جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5،66،840 ہوگئی ہے۔ ابھی تک ملک میں اس وبا سے مجموعی طور پر 16893 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 3،34،822 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے 215،125 فعال کیسز ہیں۔
وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد مندرجہ ذیل ہے۔
ریاست …………… فعال کیسز… شفایاب ہوئے ۔۔۔۔ ہلاک شدگان ….. متاثرین
انڈمان نکوبار ….. 44 ………. 46 ……… 0 ………… 90
آندھرا پردیش ……………… 7479 ….. 6232 ….. 180 …….. 13891
اروناچل پردیش ………. 125 ……… 61 ………. 1 ………… 187
آسام ………………….. 2408 ……. 5333 ……. 11 ……… .7752
بہار …………………… 2188 …… 7390 ……. 62 ……… 9640
چنڈی گڑھ ………………… 80 ………. 349 …….. 6 ……. ….. 435
چھتیس گڑھ ……………… 575 …….. 2173 ……. 13 ………. 2761
دادرا نگر حویلی اوردمن دیو ……………….. 126 ……….. 77 ………. 0 …. ……. 203
دہلی ………………… 26246 ……. 56235 … 2680 ….. 85161
گوا …………………… 717 ………… 478 …….. 3 … ……… 1198
گجرات ……………….. 6871 ………. 23240 … 1827 ….. 31938
ہریانہ ……………… 4476 ………. 9502 …… 232 ……. 14210
ہماچل پردیش ………. 377 ………… 556 ……… 9 ……….. 942
جموں وکشمیر …… 2557 ……… 4585 ……. 95 ………. 7237
جھارکھنڈ ……………….. 566 ………. 1845 ……. 15 ……… ..2426
کرناٹک ……………….. 6386 …….. 7683 ……. 226 ……. 14295
کیرالہ …………………. 2015 ………. 2152 ……. 22 ……. … 4189
لداخ ……………….. 347 …………. 616 …….. 1 ….. ……. 964
مدھیہ پردیش …………. 2607 ……….. 10199 …. 564 ……… 13370
مہاراشٹر …………….. 73313 …….. 88960 …. 7610 ……. 169883
منی پور ………………. 733 ……….. 494 ……… 0 ……. ….. 1227
میگھالیہ ………………. 4 …………… 42 ………. 1 .. …………. 47
میزورم ……………… 93 ………… 55 ……….. 0 ….. ………. 148
ناگالینڈ ……………. 266 ………. 168 ………. 0 ………. …. 434
اوڈیشہ ……………… 1890 …….. 4946 ……. 23 ……….. 6859
پڈوچیری ………………. 388 ……… 221 ………. 10 …….. …. 619
پنجاب ……………….. 1516 …….. 3764 …… 138 ……….. 5418
راجستھان ……………. 3637 ……. 13618 ….. 405 ……….. 17660
سکم …………….. 38 ………… 50 ……… 0 …….. ……. 88
تمل ناڈو …………. 37334 …… 47749 ….. 1141 ……… 86224
تلنگانہ ……………. 9559 ……… 5582 …… 253 ………. 15394
تری پورہ ………………. 294 ……….. 1085 …….. 1 …….. …… 1380
اتراکھنڈ …………. 681 ………… 2111 ……… 39 ………… 2831
اترپردیش ……….. 6650 ………. 15506 …… 672 ………. 22828
مغربی بنگال ……. 5535 ……… 11719 ……. 653 ……….. 17907
ریاستوں کو دوبارہ سونپے گئے کیسز ..7004 ……. 0 ………… 0 …………… 7004
مجموعی ………………. 215125 ……. 334822 ….. 16893 …. 566840

جرم

ممبئی پوائی قتل کیس میں مفرور ملزم گرفتار، ہفتہ قبل تنازع پر غصہ قتل کا شاخسانہ، قتل کے بعد پولس تفتیش میں خلاصہ

Published

on

ARREST-1

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ یونٹ ۱۰ نے قتل میں ملوث مفرور ملزم کو سورت گجرات سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پوائی تنگا گاؤں ساکی وہار میں ۲۴ مئی کو ایک ۵۵ سالہ یوسف نامی شخص کی لاش ملی تھی, جسے کسی نے دھاردار ہتھیار سے وار کر کے سینے پر وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولس نے اس معاملہ میں قتل کا کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دیا اور پھر اس معاملہ میں تقریبا ۱۰۰ سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا اور معلوم ہوا کہ گجرات میں قتل کے بعد ملزم فرار ہو چکا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے ملزم کو یہاں سے گرفتار کیا اور مزید کارروائی کے لئے پوائی پولس کے سپرد کر دیا ہے۔ ملزم دیپک عرف دیپا نتھو پرساد ورما ۲۶ سالہ کی یوسف سے کسی بات پر تنازع ہوا, ایک ہفتہ قبل تنازع ہوا تھا جس کا غصہ اس کے دل میں تھا اور اسی نے طیش میں آکر یوسف کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا, پولس نے اس معاملہ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے کیس حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی ڈٹیکشن نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : آگری پاڑہ ہائی پروفائل رہائش گاہ میں بڑے پیمانے پر ایم ڈی ڈرگس ریکیٹ کا پردہ فاش، ملزمین کی تفتیش مبینہ بنگلہ دیشی کا بھی شبہ، 51 کروڑ کی ایم ڈی ضبط

Published

on

ARRESTED

ممبئی : ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل ششی کانت جگدالے کی قیادت میں کاندیوالی اے این سی یونٹ نے منشیات سازی کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا۔ ملزمین مبینہ طور پر آگری پاڑہ میں ایک ہائی پروفائل رہائشی عمارت کے ایک کمرے میں ایم ڈی ڈرگس تیار کر رہے تھے۔آپریشن کے دوران، پولیس نے تقریباً 51 کروڑ روپے مالیت کا 14 کلو گرام ایم ڈی اور مائع ایم ڈی ضبط کیا۔ پولیس نے ملزمان سے ایک پستول اور 19 زندہ کارتوس بھی برآمد کرلیں۔ اس معاملے میں کل تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ان ملزمین میں سے ایک کا تعلق مغربی بنگال سے ہے۔ ممبئی شہر میں یہ ملزمین ایم ڈی سازی کیا کرتے تھے۔ ایک ملزم کے پاس سے پستول کی برآمدگی بھی ہوئی ہے۔ اس نے یہ پستول کہاں سے لائی تھی, اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے دستاویزات کی بھی جانچ جاری ہے اور یہ بھی معلوم کیا جارہا ہے کہ آیا یہ مبینہ بنگلہ دیشی تو نہیں ہے۔ ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کہا کہ پولس ہر پہلو پر اس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔ جبکہ پولس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ جس میں 51 کروڑ مالیت کی ایم ڈی اور مائع ایم ڈی برآمد کر لی گئی ہے۔ اس نیٹ ورک میں کتنے افراد ملوث ہے, اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ پولس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر اے این سی کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔ جن ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے, ان کی شناخت محمد شعیب شوکت علی منصوری ۳۱ سالہ (یاسمین ٹاور)، سفیان سلیم منصوری ۲۸ سالہ اور رینا اختر دختر اشرف الاسیکدار ۲۲ سالہ کے طور پر ہوئی ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

مشرقی مہاراشٹر کے چندر پور ضلع کے سب سے زیادہ شیروں کے گھنے علاقے میں ایک شیر نے ایک ہی حملے میں چار خواتین کو ہلاک کر دیا۔

Published

on

Tiger

چندر پور : مہاراشٹر کے چندر پور کے گنجواہی گاؤں کی شیرنی نے چار خواتین کو مار ڈالا۔ محکمہ جنگلات کے حکام کے مطابق یہ خواتین جمعہ کی صبح ٹینڈو کے پتے لینے جنگل گئی تھیں کہ ان پر حملہ کیا گیا۔ چندر پور کی سندواہی تحصیل تاڈوبا ٹائیگر پروجیکٹ کے قریب ہے، یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں اکثر وائلڈ لائف آتے ہیں۔ ان چار اموات سے اس سال چندر پور ضلع میں انسانی وجنگلی حیات کے تنازعہ میں مرنے والوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔ محکمہ جنگلات کے مطابق ناگپور سے تقریباً 200 کلومیٹر دور سندھواہی تحصیل کے گنجے واہی جنگلاتی علاقے میں شیرنی نے چار خواتین پر حملہ کیا۔ گاؤں کی چار خواتین جمعہ کی صبح ٹینڈو کے پتے لینے جنگل گئی تھیں۔ وہ اپنی روزی روٹی کے لیے جنگل پر انحصار کرتے ہیں۔ خواتین کی شناخت کاودوبائی داداجی موہورلے (45)، انوبائی داداجی موہورلے (46)، سنگیتا سنتوش چوہدری (36) اور سنیتا کوشک موہورلے (33) کے طور پر ہوئی ہے۔ جنگلات کے حکام نے بتایا کہ شیرنی کا چار خواتین پر حملہ انتہائی غیر معمولی تھا۔ انہیں شبہ تھا کہ شیرنی نے خود کو بچانے یا اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے ایک ایک کر کے خواتین پر حملہ کیا ہو گا۔ اس واقعہ سے گنجواہی علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور محکمہ جنگلات کے خلاف عوام میں ایک بار پھر غصہ پیدا ہوا۔

سندھواہی رینج فاریسٹ آفیسر انجلی سیانکر نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس اور فاریسٹ حکام فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور تحقیقات شروع کردی۔ محکمہ جنگلات نے فوری طور پر ہر متاثرہ خاندان کو 25,000 روپے کا معاوضہ فراہم کیا۔ جنگلاتی علاقوں میں انسانوں اور جانوروں کے تصادم کو کم کرنے کے لیے بھی کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ غور طلب ہے کہ پانچ دن پہلے 18 مئی کو ناگبھیڈ تعلقہ میں 55 سالہ ونیتا شنکر یوکی کو ٹندو کے پتے جمع کرنے کے دوران ایک شیر نے مار ڈالا تھا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان