(جنرل (عام
بلڈانہ میں سہ روزہ تربیت سے 40 اساتذہ مستفید

(نامہ نگار )
راجیہ شیکشنک سنشودھن و پرشکشن پریشد مہاراشٹر، پونے، شعبہ اردو کی جانب سے ریاضی کی بنیادی صلاحیت کی ترقّی کا پروگرام کے تحت ریاستی سطح پر ضلعی تسہیل کاروں کو اردو شعبے کے دمہ دار توصیف پرویز کی نگرانی مورخہ 21 فروری تا 23 فروری کے درمیان تربیت دی گئی تھی۔
اسی ضمن میں بلڈانہ ضلع کے صد فیصد بچوں کی ریاضی کی بنیادی صلاحیت پروان چڑھانے کے لئے بلڈانہ ڈائیٹ میں تین روز تربیت کا نظم ڈائیٹ کے شعبے اردو کے ذمہ داران حسین قریشی اور توصیف وہاب کی نگرانی میں منعقد ہوئی۔
بلڈانہ میں 4 مارچ تا 6 مارچ تک چلنے والی اس تربیت میں بطور تسہل کار، ایڈوکیٹ عبدالمتین، عبدالصمد اور عقیل احمد نے نہایت عمدہ طریقے سے طلباء کے ابتدائی جماعتوں سے ریاضی کے بنیادی تصورات کس طرح پڑھائے گے کہ ریاضی مضمون میں طلباء مہارت حاصل کرلے۔ عملی طور پر کرکے بتایا۔ اس موقع پر زیر تربیت اساتذہ نے اس بات کو تسلیم کیا کہ روایتی طریقے سے ریاضی کی تدریس کے بجائے C.P A طریقے سے تدریس میں جلد اور مثبت نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ ضلع پھر سے آئے 40 اساتذہ اکرام نے دلچسپی کے ساتھ تربیت میں شامل ہوکر ہر سرگرمیوں کو عملی طور پر کرکے دیکھا۔
اس درمیان ریاضی کے ریاستی ماہر راجپوت سر نے بھی رہنمائی کرتے ہوئے۔ کسر، اعشاریہ، کے تصور بچوں کو کسطرح سمجھائے گے تفصیلی طور پر وسائل تعلیم کی مدد سے بتایا۔
تربیت کے آخر میں اساتذہ اکرام نے اپنے تاثرات میں کہا کہ ابھی تک ہمارے طالب علم جو ریاضی میں بالخصوص ضرب، تقسیم میں کمزور رہتے تھے۔ ان شااللہ اب اس نئے طریقے سے اس کمزوری کو دور کیا جائے گا۔
جلد ہی یہ تربیت یافتہ تسہل کار اپنے اپنے تعلقوں میں جاکر اردو اساتذہ کو تربیت دیگے۔
اردو اساتذہ کے لئے اردو زیاں میں ریاضی کی تربیت۔ آنے والے دنوں میں اردو اسکولوں کا معیار تعلیم بلند کرنے کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی-
ممبئی پریس خصوصی خبر
20 جون کیسر باغ ڈونگری کی وقف کانفرنس میں مسلم پرسنل لا بورڈ نے عوام سے بڑی تعداد میں شریک ہونے کی اپیل کی

ممبئی، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے زیر ہدایت ” تحفظ اوقاف کانفرنس ” جو بتاریخ ۲۰ جون ۲۰۲۵ بروز جمعہ شام سات بجے، بمقام ـ کیسر باغ، شیدا مارگ، چارنل، ڈونگری ـ ممبئی ۹ میں زیر صدارت حضرت مولانا فضل الرحیم مجددی صاحب، جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ منعقد ہورہی ہے، اس عظیم الشان کانفرنس میں ملک کے نامور خطیب وعالم دین، سابق ایم پی اور مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر حضرت مولانا عبیداللہ خاں اعظمی بھی اپنی علالت کے باوجود شرکت کررہے ہیں۔
کانفرنس کے دیگر مقررین میں حضرت مولانا سید خالد اشرف ( سربراہ دارلعلوم محمدیہ، مینارہ مسجد)، حضرت مولانا محمود احمد خاں دریابادی ( کنوینئر مہاراشٹرا، وقف بچاو تحریک مسلم پرسنل لاء بورڈ)، حضرت مولانا مفتی سعیدالرحمن فاروقی ( رکن تاسیسی پرسنل لا بورڈ)، حضرت مولانا اعجاز احمد کشمیری ( خطیب ہانڈی والی مسجد)،حضرت مولانا کمال احمد خان ( شیعہ عالم دین)، جناب عبدالمجیب شیخ ( سکریٹری جماعت اسلامی)، حضرت مولانا عبدالجلیل سلفی( نمائندہ صوبائی جمیعۃ اہل حدیث)
دیگر مہمانان کے طور پر جناب اروند ساونت ( ایم پی)، جناب ابوعاصم اعظمی( ایم ایل اے)، جناب امین پٹیل ( ایم ایل اے)، جناب رئیس شیخ ( ایم ایل اے)، جناب ہارون خان (ایم ایل اے)، جناب منوج جام سوتکر ( ایم ایل اے)، جناب یوسف ابراہانی ( سابق ایم ایل اے)، جناب وارث پٹھان ( سابق ایم ایل اے)، جناب بشیر پٹیل ( سابق ایم ایل اے) شامل ہو رہے ـ ہیں۔
اس پروگرام کے کنوینئڑ مولانا روح ظفر خطیب شیعہ مسجد ڈونگری نے یہ اطلاعات فراہم کی ہیں ۔ـ کنوینئر وانتظامیہ کمیٹی کے ممبران نیز اراکین مسلم پرسنل لاء بورڈ فرید شیخ، سلیم موٹروالا، حافظ اقبال چوناوالا، ـ مولانا اُسیدقاسمی، شاکر شیخ اور ڈاکٹر عظیم الدین نے برادران اسلام سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہونے کی اپیل کی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : گوونڈی میں موٹر سائیکل اور ڈمپر تصادم میں چار نوجوانوں کی موت، سڑک جام، ڈرائیور گرفتار، پولس الرٹ

ممبئی کے گوونڈی کے شیواجی نگر علاقے میں ایک المناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک ڈمپر نے چار افراد کو کچل دیا۔ یہ واقعہ ہفتہ کی شام گھاٹ کوپر مانخوردروڈ پر شیواجی نگر سگنل پر پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق تین نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہوا اور اس وقت قریبی ہسپتال میں داخلہ کے بعد اس کی بھی موت واقع ہو گئی
حادثے کے بعد مشتعل ہجوم و عوام کی بڑی بھیڑ نے جائے وقوعہ پر موجود پولیس کا محاصرہ کیا جس کے سبب علاقہ میں کشیدگی لیکن امن برقرار ہے پولس نے نظم و نسق کےلئے سیکورٹی میں اضافہ کر دیا ہے اور حالات قابو میں ہے اس حادثہ کے بعد عوام مشتعل ہوگئے اور ان کا غصہ ابل پڑا عوام نے گھاٹ کوپرمانخورد لنک روڈ کو بلاک کر دیا جس سے دونوں طرف شدید ٹریفک جام ہو گیا۔اب حالات پرامن ہے اور پولس نے نظم و نسق کی برقراری کا دعوی کیا ہےاس معاملہ میں پولس نے ڈرائیو ر کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے پولس کے مطابق
دیونار پولیس اسٹیشن کی حدود میں لوٹس جنکشن پر ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ ایک ڈمپر نے ایک دو پہیہ گاڑی کو ٹکر مار دی جس پر چار افراد سوار تھے جس کے نتیجے میں چاروں افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مبینہ طور پر متاثرین ساکی ناکہ سے دیونار جا رہے تھے۔ ڈمپر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔
(جنرل (عام
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے حزب التحریر (ایچ یو ٹی) کے سلسلے میں مدھیہ پردیش اور راجستھان میں مارے چھاپے، دہشت گرد تنظیم کا ارادہ خوفناک

نئی دہلی : این آئی اے یعنی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے مدھیہ پردیش اور راجستھان میں کچھ جگہوں پر چھاپے مارے ہیں۔ یہ چھاپہ کالعدم تنظیم حزب التحریر (ایچ یو ٹی) سے متعلق کیس میں مارا گیا۔ این آئی اے کو شبہ ہے کہ حزب التحریر مسلم نوجوانوں کو بھڑکا رہی ہے اور انہیں غلط راستے پر لے جا رہی ہے۔ حکام نے بتایا کہ بھوپال میں تین مقامات پر اور راجستھان کے جھالاوار میں دو مقامات پر تلاشی لی گئی۔ یہ ایچ ٹی اور اس کے اراکین کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا حصہ ہے۔ این آئی اے اس معاملے کی گہرائی سے تحقیقات کر رہی ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے ایک بیان میں این آئی اے کے حوالے سے کہا کہ یہ مقدمہ ہندوستان میں دہشت گردی اور بنیاد پرست نظریات پھیلانے والی تنظیموں کو ختم کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق ایچ ٹی ایک سازش رچ رہا ہے۔ وہ مسلم نوجوانوں کو بھڑکا رہے ہیں اور انہیں اپنی تنظیم میں شامل کر رہے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے، ‘نوجوانوں کو تشدد پھیلانے کے لیے اکسایا جا رہا ہے۔ ان کا مقصد ہندوستان کی جمہوری حکومت کا تختہ الٹنا اور شرعی قانون پر مبنی اسلامی ریاست (آئی ایس) قائم کرنا ہے۔
این آئی اے کی ٹیموں نے تلاشی کے دوران کچھ ڈیجیٹل آلات ضبط کئے ہیں۔ یہ آلات جانچ کے لیے بھیجے جائیں گے۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کی تہہ تک جائیں گے اور مجرموں کو سزا دیں گے۔ این آئی اے ملک میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ دہشت گردی کی کسی بھی سازش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ بھارتی حکومت نے گزشتہ سال حزب التحریر (ایچ یو ٹی) کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ایچ ٹی متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق، ایچ ٹی معصوم نوجوانوں کو لالچ دیتا ہے اور انہیں دہشت گرد تنظیموں میں بھرتی کرتا ہے۔ یہ تنظیمیں دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لیے بھی رقم اکٹھی کرتی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ ایچ ٹی ہندوستان کی قومی سلامتی اور خودمختاری کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ وزارت نے مزید کہا کہ ایچ ٹی ایک ایسی تنظیم ہے جو ہندوستان میں بھی اسلامی ریاست اور خلافت قائم کرنا چاہتی ہے۔ وہ جہاد اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کے ذریعے جمہوری طور پر منتخب حکومتوں کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں، جس میں ملک کے شہری شامل ہیں۔
-
سیاست8 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا