Connect with us
Wednesday,10-December-2025

(جنرل (عام

نیشنل ٹیلنٹ سرچ امتحان میں بھیونڈی کے 380 طلباء کی شرکت ،اردو میڈیم کے سب سے زیادہ 166 طلباء شریک ہوئے

Published

on

urdume

بھیونڈی شہر کی معروف عصری درسگاہ رابعہ گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں گزشتہ روز ملک کا اہم ترین امتحان نیشنل ٹیلنٹ سرچ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں شہر کے مختلف میڈیم کی اسکولوں سے کل تین سو اسی 380 طلباء وطالبات نے شرکت کے لئے فارم بھرے تھے، مگر تین سو پینتیس 335 طلباء نے ہی امتحان میں شرکت کی جس میں سب سے بڑی تعداد اردو میڈیم کے طلباء کی ایک سو چھیاسٹھ 166 تھی جبکہ انگلش میڈیم کے ایک سو تیتیس 133 رہی اور مراٹھی میڈیم کے اکیاسی 81 طلباء ہی شریک ہوئے۔ اس امتحان کی انچارج سینٹر کنڈکٹر ویشالی میڈم اور ڈپٹی سینٹر کنڈکٹر نائب انچارج رابعہ گرلز کالج کی پرنسپل زلیخا میڈم رہیں جبکہ تھورات اور آسولے سر بھی بطور وستار ادھیکاری موجود تھے۔

بھیونڈی شہر کے کیریئر گائیڈنس کے ماہرین فیاض احمد سر صمدیہ ہائی اسکول۔عبد المجید سر صلاح الدین ایوبی ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج بھی اپنی خدمات بخوبی انجام دیتے نظر آئے۔ رابعہ گرلز کالج کی پرنسپل زلیخا میڈم نے بتایا کہ آج ہونے والے امتحان کے بعد اگلے مرحلے کا امتحان آئندہ 13 جون کو پونا میں ہوگا جس میں آج کے امتحان میں شریک وہ طلباء شرکت کرسکیں گے جو میرٹ میں آئیں گے اور اس دوسرے مرحلے کے امتحان میں شریک طلباء کی میرٹ لسٹ تیار کی جائے گی اس میرٹ میں آنے والے طلباء کو 24 ہزار روپئے گیارہویں اور بارہویں میں اسکالر شب دی جائے گی اور گیارہویں بارہویں کے بعد آگے کی اعلی تعلیم کے لئے بھی 24 ہزار یا فیس کی مناسبت سے مزید بڑی اسکالر شب دی جائے گی اور دوسرے مرحلے کا امتحان پورے ملک میں ایک ساتھ ہوگا جس میں تقریبا پندرہ لاکھ طلباء شریک ہوتے ہیں جس میں سے ایک ہزار طلباء کو اسکالر شب دی جاتی ہے ۔

رابعہ گرلز کالج کی پرنسپل اور اس امتحان کی نائب انچارج زلیخا میڈم واضح طور سے کہا کہ اگلے مرحلے کے امتحان میں شرکت اور کامیابی کا دارومدار آج کے این ٹی ایس( نیشنل ٹیلنٹ سرچ) امتحان پر موقوف ہے اور آج کے امتحان میں شرکت اور کامیابی کا انحصار طلباء و والدین اور اساتذہ پر ہے کہ وہ اس امتحان کے پیش نظر طلباء کی رہنمائی کریں اور تیاری بھی کرائیں کیوں کہ بھیونڈی شہر جہاں دسویں جماعت میں تقریبا چودہ ہزار بچے ہوتے ہیں وہاں اس امتحان میں صرف تین سو پینتیس بچوں کی شرکت لمحہ فکریہ ہے اور اساتذہ کی سرگرمیوں کے لئے باعث تشویش ہے۔
این ٹی ایس امتحان میں طلباء کی شرکت بڑھانے کے تعلق سے رابعہ گرلز کالج کے چئیرمین یوسف رمضان مومن اور انچارج سکریٹری خیف نیاز احمد نے اپنے اسٹاف کی سرگرمیوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں کے ہیڈ ماسٹر کو چائیے کی والدین کی میٹنگ لیں اور طلباء کی ایکسٹرا کلاسس لیں اور اس امتحان کی اہمیت بتائیں کہ اس امتحان سے مقابلہ جاتی امتحانات کی ترغیب ملتی ہے اور طریقہ معلوم ہوتا ہے اور کمزور ونادار طلباء کے لیے آگے کی اعلی تعلیم جاری رکھنے کے لئے ملنے والی اسکالر شب بڑی مددگار ثابت ہوگی۔ بھیونڈی کے طلباء کو زیادہ سے زیادہ اس امتحان میں شریک ہونا چاہئے اس طرح کی اپیلیں بھی فیاض سر ، عبد المجید انصاری ، زلیخا میڈم،یوسف رمضان مومن وغیرہ نے کی ۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

اعظمی کا انوکھا احتجاج… ممبئی زہریلی فضا پر ماسک پہنے بنیر لے کر پہنچے ناگپور اسمبلی، ایس ایم ایس کمپنی اور فضائی آلودگی کے خاتمہ کے لئے موثر اقدام کا مطالبہ

Published

on

Azmi..

ممبئی : مانخورد شیواجی نگر میں فضائی آلودگی اور زہریلی فضا کے سبب بیماریاں عام ہے۔ شیواجی نگر اور گوونڈی کے عوام کو روزانہ زہریلا دھواں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یکے بعد دیگرے آنے والی حکومتوں نے اس علاقے کو نظر انداز کیا ہے کیونکہ یہ ایک غریب محلہ ہے۔ آج اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے دوسرے روز سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے واضح مطالبہ کیا ایس ایم ایس کمپنی، آر ایم سی پلانٹ، اور ڈمپنگ گراؤنڈ کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور سرکار پر واضح کیا کہ وہ عام عوام کی زندگی سے کھیلنا بند کرے۔

حکومت اس زہریلی فضائی آلودگی کے خاتمہ کے لئے موثر اقدام کرے۔ ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ گوونڈی میں ایس ایم ایس کمپنی کے سبب لوگوں کی اوسطا عمر ۳۹ سال ہوگئی ہے اور اس میں فضلا اور کیمیکل مواد جلانے سے بیماریاں پھیل رہی ہے, اس لئے اس پر فوری طور پر پابندی عائد ہو. انہوں نے مزید کہا کہ گوونڈی میں صاف صفائی اور دیگر سہولیات میسر ہو اور اس قسم کی فیکٹری کو بند کیا جائے تاکہ عوام صحت مند زندگی بسر کر سکیں. ابو عاصم اعظمی نے انتہائی انوکھے انداز میں ناگپور اسمبلی کے باہر ہاتھ بینر اٹھا کر ماسک پہن کر زہریلی فضا کے خلاف احتجاج کیا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مانخورد شیواجی نگر میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ، نشہ فروشوں و نشہ خوروں پر کارروائی کا مطالبہ، ابوعاصم کا ناگپور اسمبلی میں مطالبہ

Published

on

ABU-ASIM

ممبئی : ممبئی مانخورد شیواجی نگر میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ کے سبب یہاں نظم ونسق کی حالت زار ہے پولس کی افرادی قوت کی کمی کے سبب جرائم کو قابو کرنا مشکل یہاں تین ماہ میں تین قتل کی واردات ہوئی ہے, جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ناگپور سرمائی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پولس کی افرادی قوت میں اضافہ اور شیواجی نگر میں نئے پولس اسٹیشن کے قیام کا مطالبہ کیا تاکہ جرائم پیشہ عناصر پر قدغن لگے, اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہاں منشیات اور نشہ خوروں پر بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ابوعاصم اعظمی نے توجہ طلب نوٹس پر ایوان میں بتایا کہ گزشتہ ماہ قتل، اقدام قتل اور لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک ۲۴ سالہ نریل فروش کی پیسوں کے لین دین کے معاملہ میں قتل کی واردات ہوئی, دوسرا قتل ذاتی دشمنی کے سبب ہوا اور تیسرا قتل نشہ کے کاروبار کے سبب ہوا, اس کے متعلق ڈرگس کے معاملہ میں پولس تفتیش کر رہی ہے. مانخورد شیواجی نگر ایک غریب علاقہ ہے یہاں نشہ خوروں اور نشہ فروشوں کے سبب نظم و نسق کی حالت خراب ہے. یہاں کی آبادی میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے, جب بھی کبھی روڈ کی توسیع یا دوسرا پروجیکٹ کہیں شروع ہوتا ہے یہاں لوگوں کی بازآبادکاری کروائی جاتی ہے اس لیے یہاں پولس کی کمی ہے, بیٹ چوکی قائم کرنے کے بعد بھی اس میں پولس ندارد ہے, کیونکہ پولس کی افرادی قوت کی کمی ہے ایسے میں یہاں پولس کی تعیناتی کی جائے یہ مطالبہ اعظمی نے کیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : کرلا میں بلڈر ریاض کی اہلیہ ہاجرہ پر غیر قانونی طریقے سے اسقاط حمل کا الزام، کھیرواڑی پولس کا ماں کے خلاف کیس درج

Published

on

ممبئی ؛ ممبئی میں ایک ایسا واقعہ سامنےآیا ہے جس میں ایک ماں کے خلاف غیرقانونی طریقے سےمانع حمل ضائع کرنے کا کیس درج کیا گیا ہے ۔ کرلا بلڈر ریاض شاہ کی دوسری اہلیہ کے خلاف کھیرواڑی پولس نے اسقاط حمل کا معاملہ درج کر لیا ہے ۷ دسمبر کو ریاض شاہ کے فرزند نے شکایت درج کروائی جس میں بتایا گیا کہ ہاجرہ شاہ نے۲۴ ماہ کا بچہ ضائع کروایا ہے ۲۰۲۴ میں مانع حمل سے اسقاط کروایا گیا تھا اور یہ غیر قانونی عمل کی شکایت پر پولس نے ہاجرہ اور اس کے بھائی اشفاق کے خلاف بی این ایس کی دفعات ۸۸،۹۱،۲۳۸ کے تحت کیس درج کر لیا ہے یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے جس میں ماں کے خلاف ہی مانع حمل ضائع کر نے مقدمہ درج کیا گیا ہے ۲۰۲۴ میں جب ریاض شاہ نے اپنی اہلیہ سے یہ دریافت کیا تھا کہ کا بچہ کہاں ہے تو اس نے کہا تھا کہ اس کا اسقاط حمل ہوگیا ہے اور اس نے نومولود کی تدقین کرلا سنی قبرستان میں کی ہے اور اس متعلق اس کے بھائی اشفاق اور عمران لا ڈو کو علم ہے جب ریاض نے قبرستان میں معلوم کیا تو اس کوئی بھی نومولود بچہ کا اندراج نہیں ملا جس کے بعد پولس نےگمراہ کرکے اسقاط حمل کروانے کا کیس درج کر لیا اس کی شکایت جنید ریاض شاہ نے درج کروائی ہےپولس اس کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com