Connect with us
Wednesday,05-August-2026

(جنرل (عام

یوگا کی تشہیر میں تعاون کے لئے 30 میڈیا ادارے کو اعزاز سے نوازا

Published

on

یوگ کی تشہیر میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے حکومت نے مختلف زبانوں کے 30 اخبارات، ریڈیو چینلوں اور ٹیلی ویژن چینلوں کو اعزاز سے نوازا ۔
مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے ملک کے مختلف حصوں سے آئے ان میڈیا اداروں کے نمائندوں کو اعزاز سے نوازا ۔ آیوش وزیر شري پد يشو نائیک بھی اس موقع پر ان کے ساتھ موجود تھے ۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں مختلف زبانوں کے 11 ریڈیو چینل، 11 اخبارات اور آٹھ ٹیلی ویژن چینل شامل ہیں ۔ ریڈیو چینلوں کے زمرے میں آل انڈیا ریڈیو دہلی سمیت ریڈیو کے سات مراکز /چینلوں اور چار پرائیوٹ چینلوں کو اعزاز سے نوازا گیا ۔ ٹیلی ویژن چینلوں میں ڈی ڈی نیوز سمیت دوردرشن کے چار چینلوں / اکائیوں اور پانچ پرائیوٹ چینلوں کو منتخب کیا گیا ۔
پریس کونسل آف انڈیا کے چیرمین جسٹس (ریٹائرڈ) سي کے پرساد کی صدارت والے چھ رکنی سلیکشن بورڈ نے پہلے ’ انٹرنیشنل یوگا ڈے میڈیا ایوارڈ‘کے لئے 16 ہندوستانی زبانوں اور انگریزی زبان میں موصولہ 132 اندراجات میں سے 30 کا انتخاب اعزاز کے لئے کیا۔ مسٹر جاوڈیکر نے کہا کہ معاشرے کے وسیع مفاد میں جن چیزوں کو سمجھنا اور جاننا معاشرے کے لئے ضروری ہے ان کا مشن موڈ میں تشہیر کرنے کا کام بھی میڈیا ہاؤس کرتے ہیں اور یہ اعزاز انہی کاموں کے لئے ہے ۔ یہ ’خبریں‘ نقطہ نظر اور اشتہارات‘ سے کہیں آگے کی چیز ہے اور اس لئے یہ منفرد ہے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ میڈیا ہاؤس پانی کے لئے، کچھ بجلی کی بچت کے لئے، کچھ شجر کاری کے لئے مہم چلاتے ہیں ۔ معاشرے کے لئے جو اچھا ہے اس کی تشہر کرنا میڈیا کا کام ہے ۔ آزادی سے پہلے آزادی کے لئے میڈیا نے مہم چلائی تھی ۔ جمہوریت کا یہ حصہ ہے کہ صحت اور تعلیم اچھی ہو، سبھی سہولیات بہترین ہوں، حکومت حسن طریقے سے چلے، انصاف فراہم کرنے کا نظام ٹھیک ہو ۔ اس کے لئے مختلف اقسام کے پروگرام میڈیا ہاؤس کریں، یہ بہت اہم بات ہے۔

جرم

ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

Published

on

Mcoca-Case

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ایم آئی ڈی سی پولس کی بڑی کارروائی… ۹ سال قبل بھنگار کے گالے میں قتل کے کیس میں مطلوب ملزم کرناٹک سے گرفتار

Published

on

ARREST-5

ممبئی : پولس نے ۹ سال سے فرار مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو قتل کے معاملہ میں مطلوب تھا اسے گوا اور کرناٹک میں تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ۲۰۱۷ کو ایک چائے فروش کے بھائی وسیع اللہ محسن کو فون کر کے اس کے شناسا نے بلایا اور پھر ایم آئی ڈی سی کی حدود میں ایک بھنگار کے گالے میں صاحب راؤ نے کہا کہ اس نے پولس کو خبر دی تھی جس کے بعد صاحب راؤ کے ہمراہ فیروز، صابر علی دیگر نے وسیع اللہ اور اس کے رشتہ دار کا محاصرہ کیا اور پھر وسیع اللہ لوکھنڈ پر پائپ سے حملہ کر دیا جس کے سبب اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولس نے اس قتل کیس میں ۶ ملزمین کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔ اس میں مطلوب ملزم مہتاب عالم عظمت اللہ مفرور ملزم تھا اور اسے بعد ازاں اشتہاری ملزم قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولس کو مفرور ملزم سے متعلق اطلاع ملی کہ وہ اپنی شناخت چھپا کر کرناٹک میں اسکارپیو کا کام کرتا ہے۔ اسی بنیاد پر پولس نے اس کے رشتہ داروں اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس کی تصدیق کی اور پھر اسے جال بچھا کر کرناٹک سے گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے ایم آئی ڈی سی کے سنئیر انسپکٹر گھنشیام نائر نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مانخورد شیواجی نگر میں غیر استعمال شدہ بیت الخلاء اور وہاں مفت ادویات کی دکان، خواتین کا جم اور کنڈرگارڈن بنایا جائے گا : ابو اعظمی

Published

on

asim

ممبئی : مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں بہت سے عوامی بیت الخلاء انتہائی خستہ حال (مرمت سے باہر) حالت میں ہیں۔ کئی مقامات پر مقامی شہریوں کو ان بیت الخلاء کی ضرورت نہیں ہے اور وہ غیر استعمال شدہ ہیں۔ مقامی ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے تمام غیر استعمال شدہ اور خستہ حال بیت الخلاء کو جلد از جلد بلڈوز کیا جائے اور اس زمین کو عوامی فلاحی کاموں کے لیے استعمال کیا جائے۔ ایم ایل اے اعظمی نے شہریوں کی سہولت کے لیے ان زمینوں پر ایک ‘جنرک میڈیکل شاپ’، صرف خواتین کے لیے ایک جدید ‘جم’ اور بچوں کے لیے ‘کنڈرگارٹن’ بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کمشنر اور ‘ایم ایسٹ’ وارڈ کے انتظامی افسران سے خط و کتابت کی گئی ہے اور اس تجویز کو جلد از جلد منظور کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔ عوامی مقامات کو لوگوں کے براہ راست فائدے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ غیر استعمال شدہ بیت الخلاء کو ہٹانے اور وہاں طبی اور سماجی سہولیات فراہم کرنے سے علاقے کی خواتین اور بچوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ اگر انتظامیہ فوری اجازت دے تو ہم اصل کام شروع کر دیں گے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان