Connect with us
Monday,18-August-2025
تازہ خبریں

بین الاقوامی خبریں

بروز جمعہ ۳ فروری ۲۰۲۳(یوم -عظمت- قرآن) منایا جائے (رضا اکیڈمی, ممبئی)

Published

on

ممبئی: پوری دنیا میں اسلام دشمنوں کے طرح طرح سے انجام دیے جا رہےعمل کو دیکھتے ہوئے اسکا ردِّ عمل بھی وقتن فوقتن متن مع کے اعتبار سے کیا جاتا رہا ہے۔۔

“رضا اکیڈمی، ممبئی” ایک ایسی تحریک و تنظیم ہے جو ہر مسلے پر حرکت میں رہتی ہے اور ملک کے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر برائی کی مخالفت برابر کرتی رہی ہے ۔۔۔اگررضا اکیڈمی٫ ممبئی کے ماضی کی طرف رخ کریں تو یہ بھی دیکھنے کو ملتا ہے کے ممبئی میں ہی رضا اکیڈمی نشانے پر بھی آ چکی ہے۔۔

ہال ہی میں سوڈان کے ایک شہر میں مسلمانوں کی عظیم کتاب قرآن شریف کو نظر٫ آتش کر دیا گیا!! جس کو لے کر دنیا بھر کے مسلمانوں میں ناراضگی کا ماحول بنا ہوا ہے!! ہندوستان کے شہر ممبئی میں بھی رضا اکیڈمی نے بھی سوڈان کی طرف سے کیے گئے اس غیر ذمہ دارانہ حرکت کو لےکر احتجاج کیا اور بھارت میں سوڈان سفارتخانے پہنچ کر اس بات کی اپيل کرنے کی کوشش کی۔۔ کے ہندوستان میں کثیر تعداد میں مسلمان رہتے ہیں اور سوڈان کی جانب سے اس غیر ذمہ دارانہ حرکت کو لے کر بھارت کے مسلمانوں میں بھی کافی ناراضگی اور تکلیف کا ماحول ہے۔۔

ممبئی پریس کی ٹیم رضا اکیڈمی، ممبئی کے دفتر پہنچ گئی اور سوڈان کی طرف سے کیے گئے اس غیر ذمہ دارانہ حرکت کو لے کر رضا اکیڈمی، ممبئی آگے کیا قدم لے گی اور اب تک کیا قدم لے چکی ہے؟ اسکا جائزہ لینے کی کوشش کی۔۔ جہاں ۔۔۔ رضا اکیڈمی کے بانی الحاج سعید نوری صاحب سے ممبئی پریس کے نمائندے امین خان سے بات چیت کرتے ہوئے الحاج سید نوری صاحب نے بتایا کہ وہ
کچھ دن پہلے رضا اکیڈمی،ممبئی کے ذمداران سوڈان سفارت خانے پہنچے تھے اپنی اپیل لے کر مگر وہاں وہ جس افسر صاحب سے ملنے گئے تھے اُس وقت وہ وہاں موجود نہیں تھے ۔۔ لیکن رضا اکیڈمی، ممبئی کی جانب سے اپنا موقف (میمورنڈم) پیش کر دیا گیا ہے۔۔

الحاج سعید نوری صاحب نے یہ بھی بتایاکہ رضا اکیڈمی ۳۔ فروری ۲۰۲۳ بروز جمعہ ملک بھر میں یوم٫ عظمت٫ قرآن منانے کا اعلان کرتی ہے۔۔۔

اس دوران الحاج سعید نوری صاحب نے ممبئی پریس کے وسیلہ سے یہ پیغام ملک بھر کی تمام مسجدوں کے امام ، نائب امام، اور علماء، اور خاص اُن طلباء سے اپیل کی جو قرآن نے کریم کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور حفاظ بن رہے ہیں۔۔۔ الحاج سعید نوری صاحب نے یہ اپیل کی۔۔ اس روز کثیرتعداد میں قرآن کریم کی تلاوت کی جائے ۔۔ حفاظ٫ قرآن کو بولا کر اجتماعی طور پر تلاوت قرآن اور قرا٫ت پروگرام کا انتظام کیا جائے۔۔ باطن قوتیں قرآن کریم کی تعلیمات کو جتنا مٹانا چاہتی ہے!! ہمیں قرآن ٫ کریم کی تعلیم کو اتنا زیادہ عام کرنا ہے۔۔۔ اور یہ بہترین ردِّ عمل ہے اُن دشمنانِ اسلام کا۔۔ اور اسکے ساتھ ساتھ یہ عملی طریقہ بھی ہے۔۔۔

(ٹیم ممبئی پریس)

بین الاقوامی خبریں

یوکرین یورپ شراکت داری، روس پر دباؤ… زیلنسکی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کرتے ہی اپنا رویہ دکھایا، بڑا اعلان کر دیا

Published

on

Zelensky,-Trump-Putin

کیف : ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادی میر پوتن کی ملاقات کے بعد یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ زیلنسکی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد یورپی رہنماؤں سے بات چیت کی ہے۔ اس گفتگو کے بعد انہوں نے سخت موقف ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے بعد ہم نے یورپی رہنماؤں کے ساتھ اپنا موقف ہم آہنگ کیا۔ یوکرین کا موقف واضح ہے کہ ہم ایک حقیقی امن قائم کرنا چاہتے ہیں جو مستقل ہو۔ زیلنسکی نے ہفتے کے روز ٹویٹ کیا، ‘ہم چاہتے ہیں کہ قتل جلد بند ہوں۔ میدان جنگ اور فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ ہمارے بندرگاہوں کے انفراسٹرکچر پر فائرنگ بھی بند ہونی چاہیے۔ یوکرین کے تمام جنگی قیدیوں اور شہریوں کو رہا کیا جائے اور روس ہمارے مغوی بچوں کو واپس کرے۔ جب تک حملہ اور قبضہ جاری رہے گا، روس پر دباؤ برقرار رہنا چاہیے۔’

زیلنسکی کا مزید کہنا تھا کہ ‘صدر ٹرمپ کے ساتھ اپنی بات چیت میں, میں نے کہا تھا کہ اگر سہ فریقی ملاقات نہیں ہوتی یا روس جنگ سے بچنے کی کوشش کرتا ہے تو پابندیاں مزید سخت کر دی جائیں۔ پابندیاں ایک مؤثر ذریعہ ہیں۔ یورپ اور امریکہ دونوں کی شرکت کے ساتھ، سلامتی کی قابل اعتماد اور طویل مدتی ضمانتیں ہونی چاہئیں۔ یوکرائنی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے لیے اہم تمام مسائل پر ہماری شرکت سے بات ہونی چاہیے۔ خاص طور پر علاقائی مسائل کا فیصلہ یوکرین کے بغیر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یورپی رہنماؤں کے بیان سے ہماری پوزیشن مضبوط ہوتی ہے۔ ہم تمام اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔

ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ اگلے ہفتے واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ زیلنسکی نے کہا کہ الاسکا میں پوتن اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات کے بعد ہفتے کے روز ٹرمپ کے ساتھ ان کی طویل اور بامعنی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے پیر کو ذاتی طور پر ملاقات کی دعوت پر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔ زیلنسکی نے یوکرین جنگ پر مذاکرات میں یورپ کو شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ یورپی رہنما امریکہ کے ساتھ مل کر قابل اعتماد سیکورٹی کی ضمانتوں کو یقینی بنانے کے لیے ہر سطح پر شامل ہوں۔ ہم نے یوکرین کی سلامتی کو یقینی بنانے میں امریکی فریق کی شرکت پر بھی بات کی ہے۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

چینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت

Published

on

jayshankar-wang-yi

نئی دہلی : چینی وزیر خارجہ وانگ یی پیر کو ہندوستان آ رہے ہیں۔ اس دوران وہ قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوبھال کے ساتھ خصوصی نمائندے (ایس آر) میکانزم کے تحت سرحدی معاملے پر بات چیت کریں گے۔ وزارت خارجہ (ایم ای اے) نے ہفتہ کو اس کی تصدیق کی۔ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ‘قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کی دعوت پر چین کی کمیونسٹ پارٹی کے پولٹ بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو ہندوستان کا دورہ کریں گے۔’ وزارت خارجہ نے مزید کہا، ‘اپنے دورے کے دوران، وہ ہندوستان-چین سرحد کے سوال پر این ایس اے ڈوبھال کے ساتھ خصوصی نمائندوں (ایس آر) کی بات چیت کا 24 واں دور منعقد کریں گے۔’ یی اور ڈوبھال کو خصوصی نمائندہ سطح کے مذاکرات کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ اس دوران وانگ وی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے۔

چینی وزیر خارجہ کا ہندوستان کا دورہ وزیر اعظم نریندر مودی کے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے شہر تیانجن کے دورے سے پہلے آیا ہے۔ اس سے قبل ڈوبھال نے گزشتہ سال دسمبر میں چین کا دورہ کیا تھا اور وانگ کے ساتھ خصوصی نمائندے کی سطح پر بات چیت کی تھی۔ یہ میٹنگ پی ایم مودی اور چینی صدر شی جن پنگ کے روس کے شہر کازان میں دونوں ممالک کے درمیان ڈائیلاگ میکانزم کے مختلف میکانزم کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد ہوئی ہے۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

سی بی آئی نے سعودی عرب میں 1999 میں قتل کیس میں 26 سال سے زیادہ عرصے سے مفرور ملزم کو کیا گرفتار، حکام نے بتایا

Published

on

arrested-

نئی دہلی : سی بی آئی نے اس ہفتے کے شروع میں ایک ملزم کو گرفتار کیا جو 1999 میں سعودی عرب میں قتل کے ایک کیس میں 26 سال سے زیادہ عرصے سے فرار تھا، ایک اہلکار نے ہفتہ کو بتایا۔ محمد دلشاد کو 11 اگست کو اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ بدلے ہوئے نام اور نئے پاسپورٹ کے ساتھ جدہ کے راستے مدینہ واپس آیا تھا۔ حکام کے مطابق، دلشاد، جو ریاض میں موٹر مکینک اور سیکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرتا تھا، نے 1999 میں اپنے کام کی جگہ پر ایک شخص کو مبینہ طور پر قتل کر دیا تھا۔ وہ سعودی حکام کو چکمہ دے کر بھارت فرار ہو گیا، جہاں اس نے دھوکہ دہی سے نئی شناخت حاصل کی اور پاسپورٹ حاصل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ دلشاد نئے پاسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچتا رہا اور اس عرصے کے دوران اکثر خلیجی ملک کا سفر کرتا رہا۔

حکام نے بتایا کہ سعودی عرب کی درخواست پر سی بی آئی نے اپریل 2022 میں مفرور ملزم کا سراغ لگانے اور اس کے خلاف مقامی طور پر مقدمہ چلانے کے لیے کیس کو اپنے ہاتھ میں لیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے اتر پردیش کے بجنور ضلع میں دلشاد کے آبائی گاؤں کا سراغ لگایا، جس کے بعد ایک لک آؤٹ سرکلر (ایل او سی) جاری کیا گیا۔ تاہم، یہ طریقہ کارگر ثابت نہیں ہوا کیونکہ ایل او سی ان کی پرانی دستاویزات کی بنیاد پر جاری کیا گیا تھا، اس لیے وہ بیرون ملک سفر کرتے رہے۔

سی بی آئی کے ترجمان نے کہا کہ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ دلشاد نے جعلی شناخت کی بنیاد پر قطر، کویت اور سعودی عرب کا سفر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایجنسی نے کئی تکنیکی لیڈز اور انٹیلی جنس جمع کی جس سے نئے پاسپورٹ کا پتہ لگانے میں مدد ملی اور اس کے نتیجے میں ایک تازہ ایل او سی جاری کیا گیا۔ اس سے بے خبر دلشاد آسانی سے 11 اگست کو مدینہ سے جدہ کے راستے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا۔ اس کے پہنچنے پر محکمہ امیگریشن نے سی بی آئی کو اطلاع دی اور ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com