Connect with us
Wednesday,24-June-2026

(جنرل (عام

مہاراشٹر میں کورونا کے 2956 نئے معاملات درج، چار کی موت

Published

on

CORONA..

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2,956 نئے معاملات سامنے آئے ہیں، جبکہ اس بیماری کی وجہ سے چار افراد فوت ہوچکے ہیں۔

ہیلتھ بلیٹن نے بدھ کو بتایا کہ نئے کیسز سامنے آنے سے ریاست میں کووڈ-19 سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 79,15,488 ہو گئی ہے، جبکہ اموات کی تعداد بڑھ کر 1,47,875 ہو چکی ہے۔

اس دوران 2,165 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے، جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 77,49,276 ہوگئی۔ ریاست میں بازیابی کی شرح 97.90 فیصد اور اموات کی شرح 1.86 فیصد ہے۔

اب تک ریاست بھر میں 8,13,83,315 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ ریاست میں مثبت شرح 9.73 ہے۔ اس وقت مہاراشٹر میں کورونا کے 18,267 فعال کیسز ہیں۔

دریں اثناء ریاست کے مراٹھواڑہ علاقے میں 13 نئے کیسز درج کئے گئے۔ ان میں اورنگ آباد ضلع میں سات، لاتور، عثمان آباد اور جالنا اضلاع میں دو دو معاملات سامنے آئے ہیں۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : گرگاؤں موبائل چور گروہ بے نقاب ایک گرفتار، چوری کا سامان برآمد، ۷ معمہ حل کرنے کا پولس کا دعویٰ

Published

on

Mobile-Chor

ممبئی پولس نے ایک ایسے گروہ کو بے نقاب کیا ہے جو موبائل فون چوری کیا کرتا تھا۔ گرگاؤں علاقہ میں ایک موبائل دکان کے مالک ولاس جیٹھا لال نے شکایت درج کروائی کہ 10 جون کو ان کی دکان سے تین سمسنگ موبائل چوری ہوئے ہیں۔ اس پر پولس نے پولس نے چوری کا کیس درج کر لیا۔ ٹیکنکل تفتیش میں یہ معلوم ہوا کہ اس چوری میں محمد علی ملوث ہے۔ اسے زیر حراست لے کر باز پرس کی گئی تو چوری کا معمہ حل ہو گیا اور اس معاملہ میں ملوث مزید ملزمین میں دانش قریشی، عامر رئیس قریشی، قاصب خان اور ذاکر خان شامل ہیں۔ محمد علی کے قبضے سے چوری کے تین موبائل کے ساتھ ۴۲ موبائل بھی ضبط کئے گئے اور چوری کے ۷ معاملہ کو پولس نے حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی آر راگسودھا نے انجام دی ہے۔ مسروقہ مال کی برآمد عمل میں لائی گئی ہے۔ محمد علی کے ساتھی چوری کے سامان اپنے پاس رکھتے تھے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں شدید بارش میونسپل کارپوریشن تیار، نشیبی علاقوں میں پانی کی تیزی سے نکاسی

Published

on

ممبئی : شہر اور مضافاتی علاقوں میں گزشتہ چند گھنٹوں سے موسلادھار بارش جاری ہے، کئی علاقوں میں 300 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس پس منظر میں ممبئی میونسپل کارپوریشن کا ایمرجنسی سسٹم پوری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہا ہے اور 7 ہزار سے زیادہ افسران اور ملازمین کو مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔ اگرچہ مسلسل بارش نے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورت حال پیدا کردی ہے، لیکن میونسپل کارپوریشن کی جانب سے لگائے گئے پانی نکالنے والے پمپ، بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے والے اسٹیشن اور فلڈ کنٹرول سسٹم کو فعال کردیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے جمع پانی تیزی سے نکاسی کی جارہی ہے، ٹریفک بھی رواں دواں ہے۔ میونسپل کارپوریشن کا ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نشیبی علاقوں، ریلوے اسٹیشنوں، اہم سڑکوں، پلوں اور ساحلی علاقوں کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔ متعلقہ محکموں کے انجینئرز، عملہ اور کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں اور شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر فوری ایکشن لیا جا رہا ہے۔

ڈرین کی صفائی، برساتی نالوں اور پانی کی نکاسی کے نظام کا باقاعدہ معائنہ کیا جا رہا ہے اور ضرورت کے مطابق اضافی افرادی قوت اور مشینری کو موقع پر بھیجا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ فائر بریگیڈ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیموں اور دیگر متعلقہ نظاموں کو درخت گرنے، شارٹ سرکٹ، پانی جمع ہونے یا دیگر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رکھا گیا ہے۔ میونسپل کمشنر اشونی بھیڈے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ موسمیات کی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں میونسپل کارپوریشن کے کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔ دریں اثناء بارش کی شدت جاری رہنے کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ میونسپل کمشنر اشونی بھیڈے نے کہا ہے کہ میونسپل کارپوریشن شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کو بروئے کار لا رہی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

طلاق ثلاثہ اور یکساں سول کوڈ پر مہاراشٹر اسمبلی میں ہنگامہ، قرآن و شریعت کے نفاذ کا ثنا ملک کا مطالبہ

Published

on

ممبئی مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب طلاق ثلاثہ اور یکساں سول کوڈ مساوی قانون یو سی سی پر بحث شروع تھی اس دوران این سی پی اجیت پوار گروپ کی لیڈر اور رکن اسمبلی ثنا ملک نے جارحانہ انداز میں کہا کہ تعداد ازدواج صرف مسلمانوں میں ہی عام نہیں ہے دیگر مذاہب میں بھی یہ عام ہے صرف مسلمان کو نشانہ بنایا جارہا ہے اس پر بی جے پی ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے کہا کہ ملک آئین دستور سے چلے گا قرآن یا شریعت سے نہیں۔ قانون ساز اسمبلی کے مانسون اجلاس کے دوسرے دن، ‘تین طلاق’، تعدد ازدواج اور ‘یکساں سول کوڈ’ (یو سی سی) جیسے انتہائی حساس مسائل پر حکمراں اور حزب اختلاف کے اراکین اسمبلی کے درمیان نوک جھونک ہوئی ۔بی جے پی ایم ایل اے دیویانی فراندے نےیکساں سول کوڈ پر سوال اٹھایا اس دوران این سی پی (اجیت پوار گروپ) کی ایم ایل اے ثنا ملک نے جارحانہ ر یہ اختیار کیا دیونانی نے یہاں یو سی سی کے نفاذ کا مطالبہ کیا توجہ طلب نوٹس کے،عرفت۔

بی جے پی ایم ایل اے دیویانی نے طلاق ثلاثہ کا مسئلہ پیش کیا”تین طلاق اور تعدد ازدواج کی وجہ سے مسلم خواتین کے ساتھ بڑی ناانصافی ہو رہی ہے۔ صرف پاکستان ہی تعدد ازدواج کا پابند ہے، لیکن ہندوستان میں ایسا نہیں ہے۔ ریاستی حکومت یکساں سول کوڈ کو کب نافذ کرے گی؟” یہ سوال کیا جس پر وزیر مملکت داخلہ یوگیش کدم نے یو سی سی کے لیے کمیٹی تشکیل سے متعلق تفصیل بتائی اور کہا کہ سرکار کا موقف اس میں واضح ہے، ریاستی حکومت یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کے نفاذ سے متعلق مثبت طریقے پر کام کر رہی ہے وزیر اعلیٰ نے قانونی مسودہ بھی تیار کر لیا ہے ہائی کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج کی صدارت میں ایک کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کی رپورٹ آنے کے بعد، یو سی سی کے نفاذ کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ایک بار جب یو سی سی نافذ ہو جائے گا، تو یہ ملک کے ہر شہری پر یکساں طور پر قانون نافذ ہو گا۔ اس لیے کثرت ازدواج اور تعداد ازدواج پر پابندی ہو گی ، مسلمان قرآن و سنت پر عمل کرتا ہے وہ شریعت کا پابند ہے۔

ایم ایل اے ثنا ملک، نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے جارحانہ رخ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان قرآن سنت اور شریعت پر عمل پیرا ہےاور بی جے پی کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور اراکین کہتے ہیں کہ پاکستان میں فلاں قانون نافذ ہے تو پاکستان کوئی منفرد کام نہیں کرتا وہ قرآن و حدیث پر کاربند ہےقرآنی تعلیمات کو ہی وہ نافذ کرتا ہے اس لئے میں مطالبہ کرتی ہوں کہ یہاں بھی قرآنی تعلیمات پر عمل کیا جائے کیا صرف مسلمان مرد ہی ایک سے زیادہ شادی کرتے ہیں؟ تعددادازدواج دوسرے مذاہب میں موجود ہے۔ فرق یہ ہے کہ صرف مسلم مذہب میں ہی تعدد ازدواج کے لیے یکساں اصول و ضوابط ہیں۔ثناء ملک نے کہا، “طلاق حسن اور ‘طلاق احسن’ وہ اقسام ہیں جن کی ہم پیروی کرتے ہیں۔ لیکن ‘طلاق بدعت’ بذات خود ایک الگ ثقافتی عمل ہے، اس کا قرآن میں کہیں بھی ذکر نہیں ہے۔ اسی لیے ہندوستان میں اس کا وجود نہیں تھا، اس لیے حکومت نے اسے منسوخ کر دیا۔جس پر مسلمانوں کو کوئی اعتراض نہیں ہے کیونکہ طلاق بدعت کو مسلمان نہیں مانتے ۔ بی جے پی اراکین قرآن کے نفاذ کے ثنا ملک کے بیان پر آگ بگولہ ہو گئے اور کئی اراکین نے اس پر اعتراض بھی کیاکئی اراکین نے ثنا ملک سے کہا کہ “ہمیں قرآن پر لیکچر مت دو۔ یہ ملک قرآن پر نہیں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے آئین پر چلے گا۔ اس دوران، جب ثنا ملک کی ایوان میں مخالفت کی گئی اور ان کی لب کشائی پر بی جے پی نے ہنگامہ برپا کیا تو نیشنلسٹ کانگریس (شرد پوار گروپ) کے ریاستی صدر جینت پاٹل نے ثنا کے موقف کی حمایت کی اور کہا کہ ایوان کی روایت ہے کہ اگر کوئی اپنی رائے کا اظہار کرے تو اسے اظہار رائے کی آزادی دی جائے ثنا ملک کا مشورہ پسند آئے یا نہ آئے ان کی زبان بندی قطعی درست نہیں ہےمیں ثنا ملک کے موقف کا حامی ہوں

مانسون اجلاس میں ‘یکساں سول کوڈ’ (یو سی سی) اور ‘تین طلاق’ کے مسئلہ پر حکمراں عظیم اتحاد کے درمیان نظریاتی تنازعہ اور اختلاف سامنے آیا ہے ایک طرف بی جے پی اور شندے گروپ ہندو اور آئین کا مسئلہ اٹھا رہے ہیں تو دوسری طرف مسلم رکن اسمبلی ثنا ملک شریعت اور اسلام سے متعلق ایوان میں بے باکی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور انہوں پوری شدت کے ساتھ مسلم مسائل پر بی جے پی کو جواب دیاہےاس پر تنازع مزید شدید ہونے کا امکان اب روشن ہو گیا ہے ۔ دوسری طرف یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نتیش رانے بھی مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے دستور پر چلے گا انہوں نے کہا کہ ایوان میں جب اس مسئلہ پر بحث ہو رہی تھی تو ایسا محسوس ہورہا تھا کہ ہم کراچی یا پاکستان کے ایوان میں بیٹھے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ ہندوتوا کی سرکار ہے یہ دریافت کرنے پر کہ آیا مہایوتی کی رکن اسمبلی ثنا ملک نے ایوان میں یکساں سول کوڈ اور مسلم خواتین سے متعلق سوال پر اعتراض کیا اور کہا کہ مہاراشٹر میں کیا صرف مسلم خواتین پر ہی ظلم ہوتا ہے تو اس پر نتیش رانے نے کہا کہ جو بھی ہندوتوا کامسئلہ اٹھائیں گا ہم اس کی حمایت کریں گے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان