جرم
مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں کورونا کے 258 نئے کیسز

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے کے آٹھ اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 258 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
ہیلتھ افسر نے جمعہ کے روز بتایا کہ اس دوران اس علاقے میں کورونا کے تین مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ مراٹھواڑہ علاقے کے تمام ضلع صدر دفاتر سے موصولہ اعداد وشمار کے مطابق بھیڑ ضلع کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں 41 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ اس کے بعد لاتور میں 41 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ہوئی ہے، ناندیڑ میں 32 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ہوئی ہے، اورنگ آباد میں 89 کیسز، پربھنی میں 24 کیسز، جالنہ میں 15 کیسز، عثمان آباد میں 11 اور ہنگولی میں ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔
جرم
وکولا میں ایم ٹی این ایل کیبلز چوری کرتے ہوئے چور پکڑے گئے, سینئر افسر نے انہیں پکڑا رنگے ہاتھوں

ممبئی کے وکولا علاقے میں ایم ٹی این ایل کے زیر زمین مین ہول سے کیبلز چوری کرتے ہوئے چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ ایم ٹی این ایل کے ایک سینئر اہلکار نے چوروں کو اس وقت پکڑ لیا جب وہ ایک جے سی بی مشین اور ایک ٹیمپو کی مدد سے تاریں ہٹا رہے تھے۔ یہ واقعہ وکولا پولس اسٹیشن سے محض 100 میٹر کے فاصلے پر پیش آیا، جب کہ صرف 50 میٹر کے فاصلے پر پولیس کی ناکہ بندی تھی۔ ایم ٹی این ایل کا سامان، ٹیمپو اور جے سی بی مشین کو تھانے لے جایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس چوری میں کچھ اسکریپ ڈیلرز (بانگر والے) اور ایم ٹی این ایل کے کچھ کارکنوں کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ فی الحال وکولا پولس اسٹیشن میں پوچھ تاچھ جاری ہے۔ اب تک، ایم ٹی این ایل کو ممبئی میں کیبل چوری کی وجہ سے تقریباً 500 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
جرم
پاکستانی جاسوس پی آئی او نے جنگی آبدوز کشتی کی تصویر ارسال کی تھی

ممبئی : مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ نے جس 27 سالہ رویندر ورما نامی ایجینئر کو گرفتار کیا ہے۔ اس نے کئی اہم تفصیلات پاکستان کو فراہم کی تھی, وہ فیس بک اور وہاٹس اپ پر پاکستانی ایجنٹ پاکستان انٹلیجنس آپریٹیو پی آئی او کے رابطہ میں تھا۔ بحریہ کی آبدوز سمیت اس کی کئی اہم تفصیلات پاکستان کو فراہم کی تھی۔ ملزم تھانہ میں کرایہ کے مکان میں مقیم تھا, سوشل میڈیا سے پہلے اس سے پاکستانی دو شیزہ نے دوستی کی اور پھر ہنی ٹریپ کے جال میں وہ پھنس گیا, عدالت نے ملزم کو 15 دنوں کے پولیس ریمانڈ پر رکھنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کئی حساس تفصیلات بھی ملی ہے جو اس نے پاکستان کو دی ہے, وہ دو فیس بک اکاؤنٹ کے رابطے میں تھا۔ تھانہ کورٹ نے اسے 2 جون تک پولیس حراست میں رکھنے کا حکم صادر کیا ہے۔ آفیشیل سکریٹ ایکٹ کے معاملہ میں ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا, اس معاملہ میں ایک پاکستانی ایجنٹ اور ایک ہندوستانی شہری بھی ملوث ہے, جس کی تلاش جاری ہے۔ اے ٹی ایس اور مرکزی ایجنسیاں مشترکہ طور پر تفتیش کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راجستھان اور ہماچل پردیش میں بھی گرفتار ملزمین ہنی ٹریپ کا شکار ہوئے ہیں۔ رویندر ورما کا موبائل فون، لیپ ٹاپ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی تفصیلات کے ساتھ اس سے باز پرس کا عمل بھی جاری ہے اور یہ معلوم کیا جارہا ہے کہ یہ کتنے افراد کے رابطے میں تھا, اور اس نے اب تک کتنی معلومات شیئر کی ہے۔
جرم
مالوانی میں جعلی ہندوستانی کرنسی چھاپنے والے دو ملزم گرفتار

ممبئی : ملاوانی، ممبئی ایک بڑے کریک ڈاؤن میں، زون 11 کی ملاوانی پولیس نے جعلی ہندوستانی کرنسی نوٹ چھاپنے اور گردش کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ یہ کارروائی سینئر پولیس انسپکٹر ڈاکٹر دیپک ہنگے کو ملنے والی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی۔ 29 مئی 2025 کی رات تقریباً 10:30 بجے، پولیس نے گیٹ نمبر 8، مالوانی میں سائی بابا مندر کے قریب کرائے کے کمرے پر چھاپہ مارا۔ یہ کارروائی کرائم ڈیٹیکشن یونٹ اور مالوانی پولیس اسٹیشن کے بیٹ مارشل کی ٹیم نے کی۔ چھاپے کے دوران، پولیس نے 500 روپے کے 1000 جعلی نوٹ برآمد کیے، جن کی مالیت 5,00,000 روپے ہے۔ اس کے ساتھ جعلی نوٹ چھاپنے کے لیے استعمال ہونے والے آلات جیسے لیپ ٹاپ، پرنٹر، کٹر، سیاہی اور سادہ نوٹ پیپر بھی ضبط کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق اس مواد کی مدد سے تقریباً 23,30,000 روپے کی جعلی کرنسی تیار کی جا سکتی تھی۔
گرفتار ملزمان یہ ہیں :
- سمپت سماریہ انجن پلی (عمر 46 سال)، مقامی – ضلع گڈچرولی، مہاراشٹر۔
- حسیم الدین غفور شیخ (عمر 30 سال)، رہائشی – تحصیل گھنساونگی، ضلع جالنا، مہاراشٹر۔
دونوں ملزمان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 489اے، 489سی، 489ڈی، 34 اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس آپریشن میں انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) اور سینئر پولیس افسران کی رہنمائی اہم تھی۔ مالوانی پولیس اب اس جعلی کرنسی ریکیٹ کے دیگر ملزمان کی تلاش میں ہے اور کسی منظم جرائم کے نیٹ ورک سے اس کے روابط کی تحقیقات کر رہی ہے۔
-
سیاست7 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا