Connect with us
Friday,05-December-2025

(جنرل (عام

معاشرے میں نمایاں کارکردگی کے لیے 15 خواتین کو اعزاز سے نوازا گیا

Published

on

صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر راشٹرپتی بھون نئی دلی میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں سال 2019 کے لئے ناری شکتی پرسکار پیش کیے۔ یہ پرسکار خصوصی طور پر بے بس اور پسماندہ خواتین کی ترقی کی سمت میں نمایاں خدمات کے لیے 15 ممتاز خواتین کو پیش کیے گئے۔ ناری شکتی پرسکار کے لئے نامزد کیرل کے کولم کے علاپوزہ کی بھاگیرتھی اما، ایوارڈ لینے کے لئے دہلی نہیں آسکیں۔
ناری شکتی پرسکار خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کا ایک قدم ہے جو معاشرے میں اہم اور مثبت تبدیلی کے لئے، نمایا رول ادا کرنے والی خواتین کے اعزاز کے لیے افراد اور اداروں کی طرف سے کی گئی غیر معمولی خدمات کا اعتراف کرنے کے لیے دیا جاتا ہے۔ ان ممتاز خواتین نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے لئے 2030 ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ خواتین کے حقوق کے تحفظ میں بھی اہم رول ادا کیا ہے۔ یہ ایوارڈ معاشرتی ترقی میں خواتین کی مساوی شراکت دار کے اعتراف کی ایک کوشش ہے۔
پرسکار یافتگان نے اپنے خوابوں کو پورا کرنے میں عمر، علاقائی رکاوٹوں یا وسائل کی پرواہ نہیں کی۔ ان کے اس ہمت اور حوصلے سے معاشرے میں بڑے پیمانے پر نوجوان ہندوستانیوں کو تحریک ملے گی، خاص طور پر نہ صرف صنفی دقیانوسی تصورات کو توڑنے کے لئے بلکہ صنفی عدم مساوات اور امتیازی سلوک کو ختم کرنے کے لئے۔
سال 2019 کے ناری شکتی پرسکار یافتگان کا متعدد شعبوں جیسے زراعت، کھیل کود، دستکاری، جنگلات لگانے اور جنگلی جانوروں کے تحفظ، مسلح افواج اور تعلیم سے تعلق ہے۔
ایوارڈ یافتگان میں پڈالا بھو دیوی، بینا دیوی، عارفہ جان،چامی مُرمو، نِلزا وانگمو، رشمی اُردھواریش ، رشمی اُردھواریش، کلاوتی دیوی، تاشی اورنونگشی ملک، کوشکی چکربورتی، بھاگیرتھی، اما کارتیاینی اما،آونی چترویدی، بھاونا کنٹھ موہنا سنگھ شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

(جنرل (عام

کوئی مذہب امن خراب کرنے کی بات نہیں کرتا… ہائی کورٹ نے مساجد میں لاؤڈ سپیکر لگانے کی درخواست مسترد کر دی

Published

on

loud

ناگپور : بامبے ہائی کورٹ کی ناگپور بنچ نے ایک اہم فیصلہ سنایا ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ لاؤڈ اسپیکر کا استعمال مذہب کا لازمی حصہ نہیں ہے۔ عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ کسی بھی شخص کو ناپسندیدہ آوازیں سننے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ یہ فیصلہ گونڈیا ضلع کی مسجد گوسیہ کی درخواست کو خارج کرتے ہوئے سنایا گیا، جس میں مسجد میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کو بحال کرنے کی مانگ کی گئی تھی۔ عدالت نے کہا کہ درخواست گزار مسجد نے کوئی قانونی یا مذہبی دستاویز پیش نہیں کی جس سے یہ ثابت ہو کہ نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کا استعمال ضروری ہے۔

عدالت نے سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کا حوالہ دیا، جس میں کہا گیا تھا کہ کوئی بھی مذہب دوسروں کے امن کو خراب کرنے، لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کرتے ہوئے یا ڈھول پیٹ کر دعا کرنے کا حامی نہیں ہے۔ 16 اکتوبر کو ہونے والی سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے عرضی گزار سے یہ ثابت کرنے کو کہا کہ آیا لاؤڈ اسپیکر کا استعمال مذہبی عمل کے لیے ضروری ہے۔ درخواست گزار کوئی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا۔ اس لیے عدالت نے قرار دیا کہ وہ ریلیف کے حقدار نہیں ہیں۔

بنچ نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے نوٹ کیا تھا کہ جہاں بولنے کا حق ہے، وہیں سننے یا نہ سننے کا بھی حق ہے۔ کسی کو سننے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی کوئی یہ دعویٰ کر سکتا ہے کہ وہ اپنی آواز دوسروں تک پہنچانے کا حق رکھتا ہے۔ ہائی کورٹ نے ماحولیات (تحفظ) ایکٹ 1986 کے تحت نافذ کیے گئے 2000 کے قواعد کا بھی حوالہ دیا۔ عدالت نے صوتی آلودگی سے ہونے والی پریشانی پر بھی روشنی ڈالی۔ لاؤڈ سپیکر کا شور لوگوں کی نیند میں خلل ڈال سکتا ہے اور تناؤ کا سبب بن سکتا ہے۔ اس لیے عدالت نے اس معاملے میں مسجد کی عرضی کو خارج کر دیا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں کوکین کے ساتھ نائیجریائی گرفتار

Published

on

ممبئی ؛ ممبئی پولس نے کوکین کےساتھ مالونی پولس اسٹیشن کی حدود میں ایک نائیجریائی کو گرفتار کرنےکادعوی کیا ہے اس سے قبضے سے ۱۸۰ گرام کوکین بھی ضبط کی گئی ہے ۔ پولس نے گشت کے دوران مانوچی اگواعرف اولیوار اگوا ۲۷ سالہ کی تلاشی لی اور اس کے قبضے سے کوکین برآمد کی گئی کوکین کے ساتھ نائیجریائی کے قبضے سے کل ۷۲ لاکھ کا اسباب ضبط کیا گیا ہے ۔ پولس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کر لیا ہے اور تفتیش شروع کردی ہے ۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

بابری مسجد کی شہادت کی 33 ویں برسی؛ رضا اکیڈمی کی اپیل پر شہر میں اذانیں دینے کا اعلان

Published

on

ممبئی، 5 دسمبر : بابری مسجد کی شہادت کی 33ویں برسی کے سلسلے میں رضا اکیڈمی نے اعلان کیا ہے کہ کل بروز سنیچر 6 دسمبر 2025 کو شہر کے مختلف علاقوں میں دوپہر 3:45 بجے اذانیں دی جائیں گی۔ اس اقدام کا مقصد اس تاریخی واقعے کی یاد تازہ رکھنا اور شہداء بابری مسجد کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔
تنظیم کی جانب سے بتایا گیا کہ جن مقامات پر خصوصی طور پر اذان دی جائے گی ان میں شامل ہیں :
کھتری مسجد، بنیان روڈ
مینارہ مسجد، محمد علی روڈ کارنر
بھنڈی بازار، نیر مانڈوی پوسٹ آفس
رضا اکیڈمی نے عوامِ اہلِ سنت سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہو کر بابری مسجد کی شہادت کو یاد کریں اور اس موقع پر اتحاد و امن کا پیغام عام کریں۔
یہاں یہ اپیل رضا اکیڈمی کے جنرل سکریٹری محمد سعید نوری نے کی ہے ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com