Connect with us
Thursday,13-August-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

آج سے مالیگاؤں میں مزید 14، دنوں تک لاک ڈاؤن

Published

on

MALEGAON

(نامہ نگار)
مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کشور بورڈے نے وبائی امراض تدارک قانون 1897,آفات کی روک تھام قانون 2005 اورحکومت مہاراشٹر کے سرکولر 14/03/2020 کے حوالے سے ملک اور ریاست میں پھیلے کورونا وائرس کے انفکشن، پھیلاؤ کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر اور علاج کی غرض سے لاک ڈاؤن کے اعلان اور کرفیو کا نفاذ کیا گیا باوجود اس کے 8, اور 9,اپریل بروز بدھ اور جمعرات کو مدینہ آباد، کمال پورہ، مومن پورہ، گلاب پارک، نیا پورہ، اپنا سوپر مارکیٹ اور محوی نگر علاقوں میں کورونا سے متاثر9, مریضوں کی مثبت رپورٹ حاصل ہوئی جس میں ایک شخص کا انتقال ہوگیا
اس وبائی مرض پر قابو پانے کیلئے حکومت کے متعین کردہ قانون کی۔روشنی میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن نے منصوبہ بندی کرتے ہوئے کورونا سے متاثرہ علاقوں میں احتیاطی اقدامات اٹھاتے ہوئے اور کووڈ۔19 کے خطرات کو ختم کرنے کی غرض سے جراثیم۔کش دواؤں کا چھڑکاؤ، میڈیکل ٹیم کا دورہ، متاثرہ علاقہ کی جانچ اور معائنہ کرنے کے ساتھ ہی متذکرہ علاقوں کو مکمل طور پر سیل کرتے ہوئے 11,اپریل سے مزید 14,دنوں تک لاک ڈاؤن میں اضافہ اور سختی کیساتھ کرفیو پر عمل درامد کیا جائیگا ان 14,دنوں میں مدینہ آباد، کمال پورہ، مومن پورہ، نیاپورہ، گلاب پارک، اپنا سوپر مارکیٹ اور محوی نگر کو مکمل طور پر کورنٹائن زون میں تبدیل کردیا جائیگا اس دوران کسی کو بھی باہر نکلنے، بھیڑ اکٹھا کرنے، موٹر سائیکل کے استعمال، چلنے پھرنے، کھڑے رہنے یا چیخنے چلانے کی ممانعت رہیگی مکمل طور پر کرفیو کا نفاذ کیا جائیگا اور حکم عدولی کرنے والوں کو سزا کا مستحق قرار دیا جائیگا-
جن علاقوں کو سیل بند کیا گیا ہے انہیں کورنٹائین کہا جاتا ہے اور اس سے متصل علاقے کنٹو مینٹ کے زمرے میں شامل کئے گئے ہیں ان علاقوں کی۔حد بندی ذیل کےمطابق کی گئی ہے-
مدینہ آباد ۔اپنا سوپر مارکیٹ نئے بس اسٹینڈ سے شہید عبدالحمید روڈ رزاق سائیکل مارٹ تک
رزاق سائیکل مارٹ سے سبحان سائزنگ روڈ سے ہوتے ہوئے مسجد انوار مصطفےٰ ہزار کھولی پہلی گلی
ہزار کھولی پہلی گلی سے ٹیپوسلطان چوک، ٹیپو سلطان روڈ سے نور باغ تک نور باغ سے زم زم آئس فیکٹری بھکو ہوٹل جونا آگرہ روڈ تک بھکو ہوٹل جونا آگرہ روڈ سے نئے بس اسٹینڈ تککمال پورہ مومن پورہ مچھلی بازار آدرش ہوٹل سے شمع کمپلیکس ایم جی پیٹرول پمپ تک ایم جی پیٹرول پمپ سے محمدعلی روڈ نندی والے کے بنگلے تک نندی والے کے بنگلے سے محمد علی روڈ، مشاورت چوک اہلحدیث مسجد ہوتے ہوئے قصاب باڑہ مسجد کارنر تک قصاب باڑہ مسجد باریک گلی قریش محلہ سے کمال پورہ ہوتے ہوئے عباسیہ بلڈنگ تک نوری ٹاور سے مچھلی بازار آدرش ہوٹل تک نیاپورہ وارڈ
فیمس جنرل اسٹور سے محمد علی روڈ بیف مارکیٹ قبرستان کی شمال مغربی دیوار تک
بڑے قبرستان بیف مارکیٹ سے مشرقی اقبال روڈ قبرستان کی جنوب مغربی دیوار تک
بڑے قبرستان کی دیوار سے مشرقی اقبال روڈ فتح میدان تک
فتح میدان سے بھکو چوک ہوتے ہوئے فیمس جنرل اسٹور تک
محوی نگر
محوی نگر چوک سے مشرقی ڈی پی روڈ سے دت نگر سنڈاس تک، وہاں سے مشرقی سمت مسجد علامہ حسن رضا 60,فٹی روڈ تک
60,فٹی روڈ سے رحمت آباد روڈ تاج الدین ممبر کی ہوٹل تک
رحمت آباد روڈ سے مدنی نگر شمال مغربی کونے تک
مدنی نگر شمال مغربی کونے سے سلامت آباد چوک تک
سلامت آباد چوک سے محوی نگر نگر چوک تک
گلاب پارک
جعفرنگر چوک اقبال ہوٹل سے جونا آگرہ روڈ ہوتے ہوئے آواڑی نالے تک
آواڑی نالے سے ہوتے ہوئے سروے نمبر 98,ڈی پی روڈ ہوتے ہوئے 80 فٹی روڈ تک
80,فٹی روڈ سے محمد علی روڈ تک
محمد علی روڈ سے ہوتے ہوئے ہارون سیٹھ کپڑے والے کے گھر تک
ہارون سیٹھ کپڑے والے کے گھر سے جعفرنگر چوک تک جونے آگرہ روڈ تک
اس طرح شہر کے کورونا سے متاثرہ علاقوں کو سیل کرتے ہوئے کنٹونمنٹ زون بنا دیئے گئے ہیں عوام پوری طرح احتیاط کا مظاہرہ کرتے ہوئے کارپوریشن اور انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی کی جائیگی اس طرح کا انتباہ میونسپل کمشنر کشور بورڈے نے دیا ہے.

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : گزشتہ 15 برسوں میں پہاڑی کھسکنے کے مسئلے کا کوئی حل نہیں، شہر و مضافات 22,483 خاندان خطرناک علاقوں میں مقیم

Published

on

landslide

ممبئی پہاڑی گرنے سے جان و مال کا نقصان، نیز معاشی نقصان ممبئی میں کوئی نئی بات نہیں، اس کے باوجود ریاستی حکومت گزشتہ 15 سالوں میں اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے میں ناکام رہی ہے۔ گزشتہ 34 سالوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 340 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔

ممبئی کے 36 اسمبلی حلقوں میں سے 25 میں، پہاڑی علاقوں میں 257 مقامات کو خطرناک کے طور پر درجہ بندی کیا گیا ہے۔ آر ٹی آئی کارکن انیل گلگلی نے بتایا کہ ممبئی سلم امپروومنٹ بورڈ نے ترجیحی بنیادوں پر 22,483 شناخت شدہ جھونپڑیوں میں سے 9,657 کو منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔ باقی ماندہ جھونپڑیوں کو محفوظ بنانے کی تجویز بھی پیش کی گئی تھی تاکہ پہاڑیوں کے گرد حفاظتی دیواریں تعمیر کی جائیں۔ گلگلی نے پہلے مہاراشٹر حکومت کو مانسون کے موسم میں 327 مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کے بارے میں خبردار کیا تھا۔

1992 سے 2026 کے درمیان لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 340 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔ ممبئی سلم امپروومنٹ بورڈ نے نقل مکانی کی سفارش کی تھی۔ 2010 میں ایک جامع سروے کیا گیا تھا۔ اگر اس وقت کارروائی کی جاتی تو ان پہاڑی علاقوں کے مکینوں کی ہلاکتوں کو روکا جا سکتا تھا۔ بورڈ کی رپورٹ اور انل گلگلی کی خط و کتابت کے بعد، اس وقت کے وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوان نے یکم ستمبر 2011 کو شہری ترقیات کے محکمے کو ایک ایکشن پلان بنانے کا حکم دیا۔ تاہم، اس کے بعد 15 سال گزر چکے ہیں، اور محکمہ شہری ترقی نے ابھی تک اس پر کام شروع نہیں کیا ہے۔ دوسرے لفظوں میں، کسی نے بھی چیف منسٹر کی ہدایت کے مطابق ‘ایکشن ٹیکن پلان’ (اے ٹی پی) تیار نہیں کیا،

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں چار دنوں کے اندر انتخابی فہرستوں کے خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) کو مکمل کرے : چیف الیکٹورل آفیسر ایس چوکلنگم

Published

on

SIR

ممبئی : 17 اگست، 2026، انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) کے حصے کے طور پر گھر گھر جا کر وزٹ (حاضری) کرنے اور گنتی کے فارم بھرنے کا آخری دن ہے۔ نتیجتاً، مہاراشٹر کے چیف الیکٹورل آفیسر، ایس چوکلنگم نے ممبئی میں تمام الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز (ای آر اوز) کو زیادہ مؤثر طریقے سے کام کرنے اور بقیہ چار دن کی مدت کے اندر پورے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چوکلنگم نے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ہیڈ کوارٹر میں آج (12 اگست 2026) کو منعقدہ میٹنگ کے دوران ممبئی میونسپل کارپوریشن کے علاقے (ممبئی سٹی اور مضافات) کے اندر خصوصی گہری نظرثانی پروگرام سے متعلق جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس میٹنگ کے دوران عہدیداروں سے خطاب کیا۔

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور میونسپل کمشنر اشونی بھیڈے نمایاں طور پر موجود تھے۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور ایڈیشنل میونسپل کمشنر (سٹی) پراجکتا ورما-لاونگیرے بھی موجود تھیں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مغربی مضافات) ڈاکٹر وپن شرما، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور ایڈیشنل میونسپل کمشنر (پروجیکٹس) ابھیجیت بنگرایڈیشنل ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مشرقی مضافات) ڈاکٹر اویناش ڈھکنے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور ڈسٹرکٹ کلکٹر (ممبئی سٹی ڈسٹرکٹ) آنچل گوئل، اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور ضلع کلکٹر (ممبئی مضافاتی ضلع) سوربھ کٹیار کے ساتھ تمام الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز (ای آر اوز) اور ممبئی کے متعلقہ افسران اس موقع پر موجود تھے۔

مہاراشٹر کے چیف الیکٹورل آفیسر، ایس چوکلنگم نے کہا کہ ووٹرز کے سوالات کو فوری طور پر حل کرنے کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ جو بوتھ لیول آفیسرز (بی ایل اوز) کے ذریعے ‘بک اے کال’ کی سہولت کے ذریعے موصول ہوتے ہیں۔ انتخابی حلقوں کے خصوصی گہرے نظرثانی (ایس آئی آر) کے تحت گنتی کے فارم کے بارے میں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیر التواء گنتی فارموں کی وصولی اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو تیز کیا جانا چاہیے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ پورا طریقہ کار مقررہ مدت کے اندر مکمل ہو جائے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور میونسپل کمشنر اشونی بھیڈے نے ‘نشان زدہ انتخاب کنندگان’ کے معاملات کو سنبھالنے میں زیادہ مستعدی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مقررہ طریقہ کار پر عمل کیا جائے کہ اہل نشان زد ووٹرز کے نام ڈرافٹ رول میں شامل ہوں جبکہ فوت شدہ ووٹرز کے ناموں کو خارج کر دیا جائے۔ یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ گنتی کے فارموں کی وصولی، ڈیجیٹائزیشن اور گھر گھر دوروں میں صرف چند دن باقی ہیں، انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ بقیہ مدت کے دوران اس پورے عمل کو تیزی سے اور مؤثر طریقے سے مکمل کرنے کے لیے ٹھوس کوششیں کریں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : فرضی سرٹیفکیٹ و سرکاری دستاویزات تیار کرنے والا گروہ بے نقاب، دستاویزات اور دیگر اسباب بھی ضبط، 4 گرفتار ایک ملزم فرار

Published

on

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ اے ٹی ایس نے ممبئی کے باندرہ میں کارروائی کرتے ہوئے ۹ کروڑ ۴۰ لاکھ کا ایم ڈی ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ عنبر ہوٹل باندرہ ایک ٹپری کے سامنے ایک مشتبہ شخص پایا گیا جب اس کی تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے ۲۰۵۰ گرام ایم ڈی میفیڈون برآمد ہوا, جس کے بعد کالا چوکی اے ٹی ایس نے کیس درج کر کے اس سے تفتیش شروع کردی ہے۔ اس مشتبہ دو غیر ملکی خواتین کو بھی اے ٹی ایس نے گرفتار کیا ہے اس آپریشن میں پیش رفت کے دوران گریٹر نوئیڈا اترپردیش سے ۲۶۸۸ گرام مفیڈون ضبط کیا گیا اور اس معاملہ میں دو خواتین کو بھی گرفتار کیا گیا اس معاملہ میں یو پی پولس کی مدد سے جس فیکٹری سے ایم ڈی خریدی جاتی تھی اس پر بھی کریک ڈاؤن کر کے پانچ کروڑ کی ایم ڈی ضبط کی ہے پولس اس معاملہ میں مزید کارروائی کر رہی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان