Connect with us
Monday,16-June-2025
تازہ خبریں

جرم

ملک میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 1334 کیسز، متاثرین کی تعداد 15500 سے متجاوز

Published

on

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (كووڈ -19) انفیکشن کے 1334 نئے کیسز درج کئے جانے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 15 ہزار 712 تک پہنچ گئی اور اس دوران اس وبا سے 27 افراد کی موت ہونے کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 507 ہو گئی۔
ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک کل 15،712 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 77 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرین کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس وبا سے متاثر239 افراد کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد 2231 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق کورونا وائرس ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے شدید متاثر مہاراشٹر ہے جہاں متاثر ین کی تعداد میں ایک دن میں 328 افراد کا اضافہ درج کیا گیا اور مجموعی تعداد 3651 ہوگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 10 افراد کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 211 ہو گئی ہے۔

جرم

لڑکیوں اور خواتین سے فحش کلامی اور برہنہ تصاویر وائرل، کرناٹک سے سیکورٹی گارڈ گرفتار، فرضی پروفائل تیار کر کے خواتین کو بلیک میل کیا کرتا تھا

Published

on

ممبئی : ممبئی کالج کی طالبہ کو بلیک میل کرنے اور خواتین کی فحش تصاویر سوشل سائٹ پر وائرل کرنے کی دھمکی دینے کی پاداش میں ۲۵ سالہ کمپیوٹر پروگرامر منوج پرساد سنگھ کو بلاری کرناٹک سے گرفتار کرنے کا دعویٰ ممبئی پولس نے کیا ہے۔ ممبئی میں کالج کی طالبہ نے شکایت درج کروائی تھی کہ انسٹاگرام پر اس کا فرضی پروفائل تیار کر کے اس کی فحش تصاویر وائرل کرنے کی ملزم نے دھمکی دی تھی, جس کے بعد پولس نے اس کی تفتیش شروع کر دی اور تفتیش کے بعد اس کا سراغ کرناٹک میں ملا۔ یہاں وہ بطور سیکورٹی گارڈ کے طور پر کام کرنے کے ساتھ اسی مقام پر مقیم تھا۔ ملزم نے کمپیوٹر میں دلی سافٹ اسکول کمپیوٹر ٹریننگ پروگرام 2016 میں مکمل کیا تھا۔ ملزم کے قبضے سے اس کا موبائل فون بھی ضبط کیا, اس کے موبائل سے 100 مختلف خواتین کی فرضی آئی ڈی اور ای میل بھی بر پایا گیا اس کے ساتھ ہی 11 خواتین کے فرضی انسٹاگرام آئی ڈی بھی تیار کیا گیا تھا, فون گیلری میں 13 ہزار پانچ سو اسکرین شوٹ خواتین اور لڑکیوں کی تصاویر ملی ہے۔ ملزم خواتین اور لڑکیوں کو انسٹاگرام پر فالو کر کے انہیں پیغام ارسال کر کے انہیں برہنہ ویڈیو اور ویڈیو کالز کرنے کی کوشش کیا کرتا تھا اور اگر یہ خواتین اور لڑکیاں اس سے فحش کلامی نہ کرے تو ان کا فرضی پروفائل تیار کر کے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دیا کرتا تھا۔ ملزم کو گرفتار کر کے اس کا ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

اسرائیل کی فضائیہ نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا، موساد نے ایران میں ہی ڈرون فیکٹری بنائی تھی، اس نے فوجی افسران کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

Published

on

Iran-Attack

تہران : اسرائیل نے آپریشن رائزنگ لائین کا آغاز کیا اور جمعہ کی صبح ایران پر حملہ کیا۔ اس کارروائی میں ایران کے جوہری مقامات اور ایرانی فوجی افسران کو نشانہ بنایا گیا۔ اس آپریشن کے لیے اسرائیل اپنی فضائیہ کی پیٹھ تھپتھپا رہا ہے۔ تاہم اس پورے آپریشن میں موساد نے بہت خاص کردار ادا کیا ہے۔ یہ موساد ہی تھی جس نے ایران کی میزائل صلاحیتوں کو کمزور کرنے اور اس کے فضائی دفاعی نظام کو بے اثر کرنے کا کام کیا تاکہ اس کی فضائیہ کے لیے راستہ بنایا جا سکے۔ اس کے لیے موساد نے تین مرحلوں میں آپریشن کیا۔ اسرائیل کی موساد نے ایران کے اندر دھماکہ خیز ڈرون اڈے قائم کیے اور وہاں اہداف پر زمین سے سطح پر مار کرنے والے میزائل داغے۔ موساد نے جمعرات کی رات ان ڈرونز کو فعال کیا اور ایرانی فوجی اڈوں پر تباہی مچائی۔ اسرائیل نے یہ آپریشن کئی سالوں کی انٹیلی جنس، منصوبہ بندی اور ٹیکنالوجی کی بنیاد پر کیا۔ اسرائیل اس میں کامیاب رہا اور ایران کو بھاری نقصان پہنچایا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے مل کر ایران کے خلاف فیصلہ کن حملہ کرنے کے لیے تفصیلی انٹیلی جنس معلومات اکٹھی کیں۔ اس تیاری میں ایران کے سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ اور جوہری پروگرام کے اہم افراد پر برسوں کی محنت اور نگرانی شامل تھی۔ ان میں سے بہت سے لوگوں کو آپریشن میں نشانہ بنایا گیا اور ان کے گھروں میں مارے گئے۔ موساد کے ایجنٹوں نے یہ آپریشن تین مرحلوں میں کیا۔ پہلے مرحلے میں، موساد کی کمانڈو ٹیموں نے ایران کے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سائٹس کے قریب کھلے علاقوں میں ڈرون سسٹم تعینات کیا۔ یہ اس وقت کام آئے جب اسرائیل کی زبردست مہم شروع ہوئی۔ یہ سسٹم اسرائیلی فضائیہ کے حملوں کے ساتھ مل کر فعال کیے گئے تھے۔ انہوں نے ایسے میزائل داغے جو غیر معمولی درستگی کے ساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بناتے ہیں۔

آپریشن کے دوسرے مرحلے میں ایران کے فضائی دفاع کو بے اثر کرنا شامل تھا۔ موساد نے موبائل پلیٹ فارمز پر نصب جدید اٹیک سسٹمز کو تعینات کیا۔ ان یونٹوں نے کامیابی سے ایرانی دفاعی تنصیبات کو گرا دیا، جس سے اسرائیلی طیاروں کے لیے راستہ کھل گیا۔ پھر، تیسرے مرحلے میں، موساد نے ایران کے اندر دھماکہ خیز ڈرون تنصیبات میں دراندازی کے لیے پہلے سے قائم نیٹ ورکس کا فائدہ اٹھایا۔ جب اسرائیل نے آپریشن شروع کیا تو اس نے اصفہد آباد بیس کے قریب سطح سے زمین پر مار کرنے والے میزائل لانچروں کو نشانہ بنایا۔ اس سائٹ کو اسرائیل کے لیے ایک بڑا خطرہ سمجھا جاتا تھا۔ اس سے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے ہدف کو نشانہ بنانے اور ایران کو نقصان پہنچانے کا راستہ صاف ہو گیا۔

Continue Reading

جرم

ناگپاڑہ پولس کی کارروائی : ممبئی صرافہ سے لوٹ 12 گھنٹے میں معمہ حل، 20 کروڑ سے زائد کا مسروقہ مال برآمد

Published

on

Police

ممبئی : ممبئی پولیس نے 2 کروڑ 55 لاکھ روپے کے سونے کے زیورات لوٹنے والے گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے صد فیصد مسروقہ مال برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اس معاملہ میں کل 5 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 12 جون کو ناگپاڑہ پولیس اسٹیشن کی حدود سے 8 بجکر 40 منٹ پر صبح شکایت کنندہ کا پوتا لور پریل آفس سے اپنی اسکوٹی پر جارہا تھا, اس کے پاس ایک بیگ تھا اس دوران 4 نامعلوم افراد نے اس کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور اس بیگ کو چھین لیا, جس میں سونے کے بسکٹ کل 3000 گرام کا سونا موجود تھا۔ اس معاملہ میں پولیس نے کیس درج کر لیا اور پھر اس کی تفتیش شروع کر دی۔ ملزمین کو گرفتار کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی اور بالآخر پولیس نے اس معاملہ میں پانچ ملزمین کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے دو کروڑ 55 لاکھ روپے کے زیورات اور مسروقہ مال برآمد کر لیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی سر براہی میں انجام دی گئی ہے۔ ممبئی میں اس قسم کی دن دہاڑے چوری پر قدغن لگانے کیلئے پولیس نے 12 گھنٹے میں ہی معمہ کو حل کر کے صد فیصد مسروقہ مال کی برآمدگی کی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com