Connect with us
Sunday,07-June-2026
تازہ خبریں

جرم

راجستھان میں 127 نئےکیسز ۔ 9 مریضوں کی موت

Published

on

راجستھان میں عالمی وبا کوروناکے پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے اور آج صبح 127 نئے کیس سامنے آئے اور نو مریضوں کی موت ہوگئی۔ اس کی وجہ سے ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 16،787 ہوگئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 389 تک پہنچ گئی۔
میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق ریاست میں سب سے زیادہ 38 نئے معاملات الور میں سامنے آئے ۔ اسی طرح دھولپور (30)​​، جے پور (13)، کوٹہ (12)، سیکر (10)، اجمیر(5) ، اودے پور (4)، بیکانیر(3) اور ڈوسہ ، ڈونگر پور ، ناگور اور سوائی مادھوپور میں ایک ۔ ایک نیا کیس درج کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نئے معاملات میں چار افراد ریاست سے باہر کے بھی شامل ہیں۔
جے پور میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3219 ، اجمیر میں 489 ، بیکانیر 245 ، دوسہ 129 ، ڈھول پور 585 ، ڈونگر پور 429 ، ہنومون گڑھ 60 ، جھنجھنو 333 ، کوٹا 626 ، ناگور 718 ، سوائی مادھو پور 94 ، سیکر 507 اور اودے پور 681 ہوگئی۔ اسی طرح ریاست سے باہر کے کورونا متاثرین کی تعداد 104 تک پہنچ گئی۔
ریاست میں کورونا سے مزید 9 مریضوں کی موت ہوگئی، جس میں جے پور اور جودھ پور میں تین۔تین ، اجمیر اور پالی میں ایک ۔ ایک مریض شامل ہے۔ جے پور میں کورونا سے اموات کی تعداد 155 ہوگئی ہے۔ اسی طرح جودھپور 41 ، اجمیر 16 اور پالی میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد نو ہوگئی۔
اب تک ریاست میں بانسواڑہ میں 94 ، باران 65 ، باڑمیر267 ، بھرت پور 1480 ، بھیلواڑہ 245 ، بوندی 14 ، چتوڑ گڑھ 208 ، چورو 291 ، گنگانگر 53 ، جیسلمیر 106 ، جالور 273 ، جھالاواڑ 375 ، جودھ پور 2605 ، کرولی 90 ، پرتاپ گڑھ 15 ، راجسمند 227 میں ، سروہی 437 اور ٹونک میں 200 کورونا مریض سامنے آچکے ہیں۔
ریاست میں اب تک کورونا جانچ کے لئے سات لاکھ 70 ہزار 174 افراد کے نمونے لئے جاچکے ہیں ، ان میں سے سات لاکھ 50 ہزار 535 نیگیٹو آئے ہیں ، جبکہ ابھی 2852 کی رپورٹ آنا باقی ہے۔ اب تک سامنے آئے 16 ہزار 787 معاملات میں 4796 مہاجر افراد شامل ہیں۔ 13 ہزار 149 مریض صحت مند ہوچکے ہیں اور ان میں سے 12 ہزار 869 کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ریاست میں اب 3249 فعال کیسز ہیں۔

جرم

ای ڈی نے محمد سلیم ڈولا کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے حصے کے طور پر مہاراشٹر اور گجرات میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔

Published

on

ممبئی : ایک بڑی کارروائی میں، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منگل کو مہاراشٹر اور گجرات میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ ای ڈی کے حکام نے بتایا کہ یہ چھاپے منشیات کے اسمگلر محمد سلیم ڈولا کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر مارے گئے تھے، جسے حال ہی میں ترکی سے ہندوستان ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ ای ڈی حکام نے بتایا کہ مرکزی ایجنسی کی جانب سے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد ممبئی اور سورت اور گجرات کے انکلیشور (ضلع بھروچ) میں تقریباً 20 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ ڈولا عرف سلیم اسماعیل ڈولا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ عالمی سطح پر مطلوب دہشت گرد داؤد ابراہیم کا قریبی ساتھی ہے اور انسداد منشیات ایجنسیوں نے اس کے خلاف منشیات کی اسمگلنگ کا بین الاقوامی ریکیٹ چلانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

ڈولا (59) کو اپریل میں ترکی سے ہندوستان واپس لایا گیا تھا اور دہلی ہوائی اڈے پر اترتے ہی اسے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی کے عہدیداروں نے بتایا کہ چھاپے کیمیکل سپلائی کرنے والوں، کیمیکل کے کاروبار میں ملوث درمیانی افراد، مصنوعی منشیات میفیڈرون (ایم ڈی) کی تیاری اور تقسیم میں ملوث اسمگلروں، ہوالا آپریٹرز اور منظم منشیات کے سنڈیکیٹس سے حاصل کی گئی رقم سے حاصل کی گئی بے نامی جائیدادوں کے مالکان پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کا کیس ڈولا اور دیگر کے خلاف ممبئی میں منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ اور سائیکو ٹراپک مادوں سے متعلق جرائم کے لیے درج کئی ایف آئی آرز سے منسلک ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی پوائی قتل کیس میں مفرور ملزم گرفتار، ہفتہ قبل تنازع پر غصہ قتل کا شاخسانہ، قتل کے بعد پولس تفتیش میں خلاصہ

Published

on

ARREST-1

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ یونٹ ۱۰ نے قتل میں ملوث مفرور ملزم کو سورت گجرات سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پوائی تنگا گاؤں ساکی وہار میں ۲۴ مئی کو ایک ۵۵ سالہ یوسف نامی شخص کی لاش ملی تھی, جسے کسی نے دھاردار ہتھیار سے وار کر کے سینے پر وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولس نے اس معاملہ میں قتل کا کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دیا اور پھر اس معاملہ میں تقریبا ۱۰۰ سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا اور معلوم ہوا کہ گجرات میں قتل کے بعد ملزم فرار ہو چکا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے ملزم کو یہاں سے گرفتار کیا اور مزید کارروائی کے لئے پوائی پولس کے سپرد کر دیا ہے۔ ملزم دیپک عرف دیپا نتھو پرساد ورما ۲۶ سالہ کی یوسف سے کسی بات پر تنازع ہوا, ایک ہفتہ قبل تنازع ہوا تھا جس کا غصہ اس کے دل میں تھا اور اسی نے طیش میں آکر یوسف کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا, پولس نے اس معاملہ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے کیس حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی ڈٹیکشن نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : آگری پاڑہ ہائی پروفائل رہائش گاہ میں بڑے پیمانے پر ایم ڈی ڈرگس ریکیٹ کا پردہ فاش، ملزمین کی تفتیش مبینہ بنگلہ دیشی کا بھی شبہ، 51 کروڑ کی ایم ڈی ضبط

Published

on

ARRESTED

ممبئی : ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل ششی کانت جگدالے کی قیادت میں کاندیوالی اے این سی یونٹ نے منشیات سازی کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا۔ ملزمین مبینہ طور پر آگری پاڑہ میں ایک ہائی پروفائل رہائشی عمارت کے ایک کمرے میں ایم ڈی ڈرگس تیار کر رہے تھے۔آپریشن کے دوران، پولیس نے تقریباً 51 کروڑ روپے مالیت کا 14 کلو گرام ایم ڈی اور مائع ایم ڈی ضبط کیا۔ پولیس نے ملزمان سے ایک پستول اور 19 زندہ کارتوس بھی برآمد کرلیں۔ اس معاملے میں کل تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ان ملزمین میں سے ایک کا تعلق مغربی بنگال سے ہے۔ ممبئی شہر میں یہ ملزمین ایم ڈی سازی کیا کرتے تھے۔ ایک ملزم کے پاس سے پستول کی برآمدگی بھی ہوئی ہے۔ اس نے یہ پستول کہاں سے لائی تھی, اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے دستاویزات کی بھی جانچ جاری ہے اور یہ بھی معلوم کیا جارہا ہے کہ آیا یہ مبینہ بنگلہ دیشی تو نہیں ہے۔ ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کہا کہ پولس ہر پہلو پر اس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔ جبکہ پولس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ جس میں 51 کروڑ مالیت کی ایم ڈی اور مائع ایم ڈی برآمد کر لی گئی ہے۔ اس نیٹ ورک میں کتنے افراد ملوث ہے, اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ پولس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر اے این سی کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔ جن ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے, ان کی شناخت محمد شعیب شوکت علی منصوری ۳۱ سالہ (یاسمین ٹاور)، سفیان سلیم منصوری ۲۸ سالہ اور رینا اختر دختر اشرف الاسیکدار ۲۲ سالہ کے طور پر ہوئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان