سیاست
محنت کشوں نے سیاست سے متاثر ’بھارت بند‘ کو خارج کیا: بی ایم ایس
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے منسلک بھارتیہ مزدور سنگھ (بی ایم ایس) نے بائیں بازوکے حامی محنت کش تنظیموں کے آج کے ’بھارت بند‘ کوناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاست سے متاثر احتجاجی مظاہروں کو مزدور پہلے ہی خارج کر چکے ہیں۔
بی ایم ایس کے جنرل سکریٹری برجیش اپادھیائے نے ایک بیان میں کہا کہ ’بھارت بند‘ کو مزدوروں نے پوری طرح سے خارج کر دیا۔ اس سے واضح ہے کہ مزدور سیاست سے متاثر تنظیموں کے احتجاجی مظاہروں میں حصہ نہیں لینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئلہ، کان کنی، اسٹیل، ٹرانسپورٹ، تیل، بجلی اور دیگر شعبوں میں معمولی کام کاج ہوا ہے۔ بینک اور بیمہ شعبہ جزوی طور پر متاثر رہے۔ عوامی شعبے کے بڑے پلانٹوں میں حالات معمول پر رہے۔
انہوں نے کہا کہ حالانکہ کچھ اداروں کے اہم ذرائع پر ’بند‘ حامی تنظیموں نے مارپیٹ کی جس کی بی ایم ایس مذمت کر تا ہے۔
جرم
واکولہ پانچ سالہ مغویہ بچی بازیاب ، پانچ گرفتار ، پنول میں بچی کو ماموں نے یرغمال بنایا تھا

ممبئی پولس نے پانچ سالہ بچی کواغواکرنے کے الزام میں ماموں مومانی سمیت پانچ ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے اس گروہ نے بچی کو اغوا کر فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا تھا واکولہ پولس اسٹیشن کی حدود میں۲۲ نومبر کو نابالغ بچی کے اغوا کا کیس درج کیا گیا اس پر زون ٨ اور۷ میں متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئی اس دوران تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ایک مشتبہ رکشہ پنول جاکر واپس لوٹی ہے اس رکشہ میں رات ۲ سے تین بجے کے دوران ایک مرد عورت رکشہ ڈرائیو ر اور بچی موجود تھی اغواکاروں کی شناخت ہوئی اور بچی کے ماموں لارنس نیکونیلس فرنانڈیز ۴۲ سالہ اور ان کی اہلیہ مومانی منگل ڈگری کے طور پر ہوئی ہے یہ دونوں ہی رکشہ سے پنول کی جانب گئے تھے اور یہ مغوی بچی کو فروخت کرنے والے تھے ان کے شناسا سنس کے قبضے سے مغویہ بچی برآمد کر لی گئی مطلوب ملزمین سے متعلق سنس نے تفتیش میں تفصیلات بتائی جس کے بعد نیو پنول رائے گڑھ سے وندرا دنیش چوان ۶۰ سالہ اور انجلی اجیت کورگاؤکر ۵۷ سالہ کو گرفتار کیا یہ مغویہ بچی کو 1,80,000/ میں فروخت کیا تھا اور ورندا چوان کو اس کے گھر سے زیر حراست لیا گیا اور بچی کو بحفاظت واکولہ لایا گیا یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی منیش کلوانیہ نے یہ کارروائی انجام دی اور بچی کو صحیح سلامت بازیافت کروایا گیا ۔ اس کیس میں پولس نے رکشہ ڈرائیور لطیف عبدالمجید شیخ ۵۲ سالہ سانتا کروز ساکن ، لارنس نیکلنس فرنانڈیز ۴۲ سالہ مزدور رائے گڑھ ، منگل ڈگرا جادھو ۳۸ سالہ رائے گڑھ ، کرن ماروتی سنس ۳۸ سالہ پنول ، ورندا ونیش چوان ۶۰ سالہ رائے گڑھ کو گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے ۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
گوریگاؤں آراے سگنل پر اقدام قتل کی پاداش میں تین گرفتار

ممبئی پولیس نے اقدام قتل کی کوشش کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے تفصیلات کے مطابق 22 نومبر آر اے سگنل گوریگاؤں پر شکایت کنندہ زوہیب نعیم بیگ 22 سالہ اپنی موٹر سائیکل سے گزر رہا تھا وہاں سگنل بند ہونے کی وجہ سے تین نامعلوم حملہ آور نے اس پر حملہ کر دیا اور موٹر سائیکل کی چابی بھی چھین لی اور بلا وجہ تیز دھار دار ہتھیار اس کے پیٹ میں گھونپ دیا جس کے بعد پولیس نے اقدام قتل کا کیس درج کر لیا اور ان کی تلاش شروع کردی شکایت کنندہ اور اس کے دوست کے بیان کے مطابق دو افراد کو گوریگاؤں علاقہ سے گرفتار کر لیا اس کے ساتھ ایک کو آر اے سے گرفتار کر لیا ہے ان کے قبضے سے موٹر سائیکل اور اقدام قتل کے لئے استعمال چاقو بھی برآمد کر لی ہے ملزمین کی شناخت نعیم شہاب الدین دھوبی 26سالہ سمیر شہاب الدین دھوبی 30 سالہ اور ونود کمار پاڈیاجی 29 سالہ کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر انجام دی گئی اور اس میں ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے ساتھ ہی آ لہ اقدام قتل بھی ضبط کر لیا گیا ہے
بزنس
سینسیکس، نفٹی ماہانہ فیوچرز اور آپشنز کی میعاد ختم ہونے پر کم ہو گئے۔

ممبئی، 25 نومبر، ہندوستانی اسٹاک مارکیٹس منگل کو سرخ رنگ میں ختم ہوئیں کیونکہ تاجروں نے نومبر کی سیریز کے نفٹی فیوچرز اور آپشن کے معاہدوں کی ماہانہ میعاد ختم ہونے پر ردعمل کا اظہار کیا۔ سینسیکس 313.7 پوائنٹس گر کر 84,587.01 پر بند ہوا، 0.37 فیصد کی کمی۔ نفٹی بھی پھسل کر 74.7 پوائنٹس یا 0.29 فیصد گر کر 25,884.8 پر ختم ہوا۔ ماہرین نے کہا، "2 دسمبر کو آنے والی ہفتہ وار میعاد ختم ہونے کے لیے نفٹی آپشنز کے محاذ پر، 26,000 اور 26,200 سٹرائیک کی سطحوں پر اہم کال بلڈ اپ ریکارڈ کی گئی، جبکہ دوسری طرف، 26,000 اور 25,500 میں قابل ذکر اضافہ دیکھا گیا۔” سینسیکس پر کلیدی اسٹاکس میں، ٹرینٹ، ٹاٹا موٹرز پی وی، ایچ سی ایل ٹیک، انفوسس اور پاور گرڈ سب سے زیادہ خسارے میں رہے۔ دوسری طرف، بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل)، اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی)، ٹاٹا اسٹیل اور ایٹرنل بڑے فائدہ اٹھانے والوں میں شامل تھے۔ شعبے کی کارکردگی ملی جلی رہی۔ نفٹی ریئلٹی انڈیکس میں 1.62 فیصد کا اضافہ ہوا، جس سے یہ دن کا بہترین کارکردگی کا شعبہ بنا، جبکہ نفٹی پی ایس یو بینک میں 1.44 فیصد اضافہ ہوا۔
تاہم، نفٹی آئی ٹی 0.57 فیصد گرا اور نفٹی میڈیا 0.80 فیصد گرا۔ فرنٹ لائن انڈیکس کے مقابلے وسیع تر مارکیٹیں زیادہ لچکدار تھیں۔ نفٹی مڈ کیپ 100 انڈیکس میں 0.36 فیصد کا اضافہ ہوا، جبکہ نفٹی سمال کیپ 100 میں 0.19 فیصد اضافہ ہوا – جو مڈ اور چھوٹے کیپ اسٹاکس میں مسلسل خریداری کی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔ مارکیٹ کے ماہرین نے کہا کہ میعاد ختم ہونے سے متعلق اتار چڑھاؤ اور منافع کی بکنگ کا وزن بینچ مارکس پر ہے، جبکہ منتخب سیکٹرز نے دسمبر کے تجارتی سیشنز سے قبل تازہ آمد کو جاری رکھا۔ تجزیہ کاروں نے کہا کہ "احتیاط غالب رہا کیونکہ سرمایہ کار آئندہ ایف او ایم سی میٹنگ میں ممکنہ شرح میں کمی اور ہند-امریکی تجارتی معاہدے پر پیش رفت کے بارے میں وضاحت کا انتظار کر رہے تھے، کچھ بہتری کے اشارے کے باوجود،” تجزیہ کاروں نے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فروخت کا دباؤ 26,000 کی سطح کے قریب دکھائی دے رہا ہے، حالانکہ مضبوط گھریلو بنیادی اصولوں کے پیش نظر کمی محدود دکھائی دیتی ہے، جس میں ایچ2 کے لیے ٹھوس آمدنی کا نقطہ نظر بھی شامل ہے، "پی ایس یو بینکوں اور رئیل اسٹیٹ اسٹاکس نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کی حمایت ہوم لون کی مانگ میں مضبوط بحالی اور پی ایس یو بینکوں کے لیے بڑھتے ہوئے مارکیٹ شیئر،” تجزیہ کاروں نے ذکر کیا۔
-
سیاست1 سال agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 سال agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 سال agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم5 سال agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 سال agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 سال agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 سال agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 سال agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
