(جنرل (عام
کیا نریندر مودی دوبارہ وزیر اعظم بنیں گےِ؟

طویل اور کانٹے دار انتخابی مہم، اور پھر سات مراحل پر مشتمل انتخابات کے بعد انڈین انتخابات میں جیت کس نے حاصل کی، اس کا علم انڈین عوام کو جمعرات کو ہوگا۔
پارلیمنٹ کی 542 نشستوں کے انتخابات کے ووٹوں کی گنتی مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے شروع ہو گئی ہے۔ ان انتخابات میں تقریـآ ساٹھ کروڑ رائے دہندگان نے ووٹ ڈالے ہیں جو 39 لاکھ الکٹرانک ووٹنگ مشینوں یعنی ای وی ایم میں محفوظ ہیں ۔
نامہ نگار شکیل اختر کے مطابق ابتدا میں پوسٹل ووٹوں کی گنتی ہو رہی ہے جو بیشتر فوجیوں کے ہوتے ہیں۔ اس مرحلے کے بعد الکٹرانک مشینوں کے ووٹوں کی گنتی شروع ہو گی ۔ ووٹوں کی گنتی پورے ملک میں سبھی 542 سیٹیوں کے لیے ایک ساتھ شروع ہوئی ہے ۔ ووٹوں کی گنتی کئی دور میں پوری کی جائے گی ۔ کون آگے چل رہا ہے اور کون پیچھے ہے ؟اس کے رحجانات اب سے کچھ دیر بعد آنا شروع ہو جائیں گے ۔
بی جے پی اور کانگریس کے دفتر میں ان کے حامی پارٹی کی جیت کے لیے پوجا پاٹھ بھی کرتے ہوئے دیکھے گئے۔
حتمی نتیجے شام یا رات میں آنے کی توقع کی جا رہی ہے ۔ دیکھنا یہ ہوگا یہ نتیجے ایگزٹ پولز کی پیش گوئیوں کے مطابق ہیں یا اس سے مخۃلف ہیں ۔ایگزٹ پولز میں بی جے پی کی زبردست فتح کی پیش گوئیاں کی گئی ہیں ۔
لیکن اگر بی جے پی کے اتحاد کی سیٹییں حکومت سازی کے لیے مطلوبہ تعداد سے کم آتی ہیں تو اپوزیشن کی بائیس جماعتوں نے اپنی حکمت عملی تیار کر رکھی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ان جماعتوں نے ایک نیا اتحاد تشکیل دیا ہے جو بی جے پی کے اتحاد کو اکثریت نہ ملنے کی صورت میں حکومت سازی کا دعوی کرے گا ۔
لیکن فی الحال ساری توجہ ووٹوں کی گنتی پر مرکوز ہے ۔ ابتدائی چند گھنٹوں میں عوام کے فیصلے کا رخ واضح ہونے لگے گا
چھ ہفتوں تک جاری رہنے والے انڈین انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں ووٹنگ کا عمل اتوار کو ختم ہوا اور جمع کیے گیے ووٹوں کی گنتی کا عمل جمعرات 23 مئی کو مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجے شروع ہوا تھا۔
وزیر اعظم نریندر مودی جن کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سنہ 2014 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے اقتدار میں آئی تھی۔ اس بار بھی ان کا سامنا روایتی سیاسی حریف حزب اختلاف کی جماعت کانگریس پارٹی اور ملک بھر میں طاقتور علاقائی حریفوں کے خلاف تھا۔
ایگزٹ پولز نے مودی کی فتح کی پیش گوئی کی ہے تاہم تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ ماضی میں یہ پیش گوئیاں غلط ثابت ہوتی رہیں ہیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
نیو انڈیا کوآپریٹیو بینک غبن ملزمین کی جائیدادیں قرق

ممبئی : ممبئی اقتصادی ونگ ای او ڈبلیو نے نیو انڈیا کوآپریٹیو بینک کروڑوں روپے کے غبن کے معاملہ میں پراپرٹی ضبطی کی کارروائی بھی شروع کردی ہے۔ ای او ڈبلیو نے بتایا کہ غبن کے آمدنی سے حاصل شدہ جائیدادوں کی نشاندہی کے بعد اسے منسلک اور ضبط کیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں 5 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے، ان ملزمان کی 21 غیر منقولہ جائیدادیں پائی گئی ہے، جنہیں قرق کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ممبئی شہر میں 107 بی این ایس ایس کے تحت یہ پہلی کارروائی کی ہے جس میں ملزمان کی جائیدادیں ضبط کی گئی ہیں۔ ممبئی اے او ڈبلیو نے بتایا کہ قرق جائیدادوں سے حاصل شدہ رقومات کا تخمیہ بھی لگایا جائے گا۔ ممبئی میں بینک کے گھوٹالہ کے بعد ای او ڈبلیو نے بڑی کارروائی کی ہے اور ملزمان سے متعلق دیگر جائیدادوں کی بھی تفصیلات معلوم کی جا رہی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی کرائم برانچ کا لارنس بشنوئی گینگ کو جھٹکا، پانچ اراکین گرفتار

ممبئی کرائم برانچ نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے گینگسٹر لارنس بشنوئی گینگ کے پانچ شوٹروں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے, ان شوٹروں کے قبضے سے 5 ریوالور اور 21 کارآمد کارتوس بھی برآمد کئے ہیں۔ ممبئی پولیس ان شوٹروں سے باز پرس بھی کر رہی ہے شوٹروں کو واردات انجام دینے سے قبل ہی پولیس نے گرفتار کر کے واردات پر ہی قدغن لگایا ہے۔ ممبئی کرائم برانچ نے اندھیری علاقہ سے ان پانچوں کو گرفتار کیا ہے, یہ یہاں بڑی تخریبی کارروائی کو انجام دینے کی غرض سے آئے تھے, لیکن اس سے قبل ہی پولیس نے واردات کو ناکام بنا دیا۔ گرفتار ملزمین وکاس ٹھاکر، سمیت دلاور، دیویندرروپیش سکسینہ، شریہ سریش یادو، وویک گپتا شامل ہے۔ وکاس ٹھاکر کو ورسوا اندھیری، سمیت مکیش کمار دلاور ہریانہ سونی پت، دیویندر روپیش سکسینہ مدھیہ پردیش، شریا سریش یادو جگدیشپور بہار اور وویک کمار گپتا رام پور راجستھان کا ساکن ہے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کئے گئے ہیں۔ اور کرائم برانچ نے ان پر دفعہ 3 اور 25 بی این ایس کی دفعہ 55 اور 61(2) اور مہاراشٹر پولیس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ کرائم برانچ یہ معلوم کر رہی ہے کہ ملزمین نے ہتھیار کہاں سے لایا تھا۔
سلمان خان پر فائرنگ کے بعد لارنس بشنوئی گینگ ممبئی میں سرگرم عمل ہونے کی کوشش کررہا ہے لیکن ممبئی کرائم برانچ کی سخت کارروائی کے سبب اس گینگ کی کمر ٹوٹ گئی ہے, اور اب کرائم برانچ نے لارنس بشنوئی گینگ کو زبردست جھٹکا دیا ہے, اور اس کے پانچ اراکین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کرائم برانچ اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
وقف ترمیمی بل غریبوں کے لیے نقصان دہ ہے… ایس پی ایم ایل اے رئیس شیخ کا آئین کے آرٹیکل 26 کے تحت مذہبی امور کو سنبھالنے کا حق چھیننا غیر آئینی ہے

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر قانون ساز رکن رئیس شیخ نے لوک سبھا میں وقف بل پیش کئے جانے کی مخالفت کی ہے، رئیس شیخ نے بی جے پی پر جھوٹا بیانیہ تیار کرنے پر سخت تنقید کی ہے۔ اس بل کو ایک سوچا سمجھا اور غیر آئینی بل قرار دیا ہے، جس سے معاشرے کے غریبوں کے لئے نقصان دہ ہے۔ شیخ نے مزید کہا کہ آئین کا آرٹیکل 26 مذہبی اداروں کو چلانے کی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 26 کے تحت اپنے اداروں کو چلانے کا حق چھیننا غیر آئینی ہے۔ ایم ایل اے شیخ نے کہا کہ یہ اقدام مذہبی معاملات کو سنبھالنے کی آئینی ضمانت کے خلاف ہے۔
شیخ نے کہا کہ بی جے پی حکومت یو پی اے حکومت کو دکھا رہی ہے کہ وہ ایک خاص برادری کی خوشنودی کی سیاست کر رہی ہے، جب کہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت ایسا نہیں کر رہی ہے۔ یہ ایک ایسا جھوٹ پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو وقف کے تحت کمیونٹی کو کسی بھی زمین پر قبضہ کرنے یا اسے وقف کے طور پر دعوی کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ وقف بورڈ مسلم کمیونٹی کی کوئی نجی تنظیم نہیں ہے، بلکہ وقف ایکٹ کے تحت قائم ایک قانونی ادارہ ہے۔ کسی جائیداد کو وقف قرار دینے کے عمل میں، ایک سرکاری سرویئر ایک سروے کرتا ہے اور سرکاری طور پر اس جائیداد کا اعلان کرتا ہے۔ شیخ نے تبصرہ کیا کہ یہ خیال پیش کرنا سراسر غلط ہے کہ مسلمان من مانی طور پر کسی بھی جائیداد کو وقف قرار دے سکتے ہیں۔
شیخ نے مزید کہا کہ وہ حکومت کی طرف سے بنائی جا رہی غلط تصویر کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں اور حکومت نے مسلمانوں یا اپوزیشن کی طرف سے دی گئی تجاویز پر غور نہیں کیا۔ تمام وقف گورننگ بورڈز اور ٹرسٹوں کو وقف فریم ورک سے باہر نکلنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ اس سے نظام کمزور ہو گیا ہے۔ شیخ نے مزید کہا، “یہ ایک غیر تصوراتی اور غیر تصور شدہ بل ہے جو معاشرے کے صرف غریبوں کو ہی نقصان پہنچاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض دفعات مثلاً یہ شرط کہ وقف کرنے والا شخص پانچ سال سے مسلمان ہو، عجیب ہے۔ اس سے پہلے، وقف املاک پر قبضہ ایک ناقابل ضمانت جرم تھا، لیکن اب اسے مجرمانہ بنا دیا گیا ہے۔
-
سیاست5 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر5 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا