Connect with us
Thursday,25-September-2025
تازہ خبریں

سیاست

اولین فرصت میں کورونا ویکسین لگوائیں : فاروق عبداللہ کی عوام سے اپیل

Published

on

FAROOQ ABDULLAH

نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے لوگوں سے اولین فرصت میں کورونا ویکسین لگوانے کی تاکید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہی ویکسین اس وباء سے نجات حاصل کرنے کا ذریعہ ہے، تاہم دیگر کورونا گائیڈ لائنز پر بھی سختی سے عمل پیرا ہونے کی سخت ضرورت ہے۔

موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو اپنے ایک ویڈیو بیان میں کیا، جس کو نیشنل کانفرنس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر بھی پوسٹ کیا تھا۔

انہوں نے کہا: ‘کورونا وباء سے لاکھوں لوگ مر گئے، اب خدا کا شکر ہے کہ ایک ویکسین آئی ہے، جو ہمیں اس سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔’

ان کا کہنا تھا: ‘میں لوگوں سے گذارش کرتا ہوں کہ وہ کوئی وقت لئے بغیر جتنی جلدی ہوسکے، اپنے اپنے سینٹروں پر جا کر اس ویکسین کو لگوائیں۔’

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ویکسین لگوانے کے علاوہ باقی تمام کورونا گائیڈ لائنز پر بھی سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین لگوانے اور گائیڈ لائنز پر عمل کرنے سے ہم اس وباء سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

بتا دیں کہ ویکیسن کے بارے میں پھیلائی افواہوں کے پیش نظر وادی کشمیر میں بھی کئی لوگ اس کو لگوانے سے احتراز کر رہے ہیں۔ تاہم انتظامیہ نے وادی میں ویکشینیشن مہم کو تیز کر دیا ہے۔

جرم

ممبئی ساکی ناکہ میں قرآن کی بے حرمتی دو شرپسند گرفتار

Published

on

arrested-

ممبئی : ممبئی ساکی ناکہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے معاملہ میں پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے قرآن کی بے حرمتی کے بعد ساکی ناکہ میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے اور ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے ازخود پولیس اسٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے کارروائی کی یقین دہانی کروائی تھی جس کے بعد آج دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر قرآن پاک کی شان میں نازیبا کلمات کی ادائیگی اور تبصرہ کرنے کے معاملہ میں پولیس نے دفعہ 196(1)اے اور 299 بی این ایس کے تحت کیس درج کیا تھا۔ اس معاملہ میں اب دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے, ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے اس کی تصدیق کی ہے انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی معاملہ میں مقامی مسلمانوں نے مظاہرہ کیا تھا اور مجمع کو یقین دلایا گیا تھا کہ جس کسی نے بھی یہ حرکت کی تھی اسے گرفتار کیا جائے گا اس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے. اب حالات پرامن ہے جبکہ کشیدگی ہنوز برقرار ہے۔ ساکی ناکہ میں گزشتہ شب اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب سوشل میڈیا پر دو نوجوانوں نے یہ حرکت کی تھی اور مجمع پولیس اسٹیشن پہنچا پولیس اسٹیشن کے محاصرہ کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کی اور حالات پرامن ہوگئے۔

Continue Reading

سیاست

آئی لو محمد پر یو پی پولیس کا کیس غلط، جی ایس ٹی میں تخفیف کرنے پر مودی جی کی تعریف تو جی ایس ٹی نافذ ہی کیوں کی گئی تھی : ابوعاصم اعظمی

Published

on

asim

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ آئی لو محمد صلی اللہ علیہ وسلم لکھنا کوئی جرم نہیں ہے, اگر یوپی میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم پر کوئی مسلمان آئی لو محمد کا بینر آویزاں کرتا ہے تو اس پر کیس کرنا غلط ہے. اس لئے یو پی پولیس کی کارروائی کے خلاف مسلمانوں نے احتجاج کیا ہے. ملک میں فرقہ پرستی عروج پر ہے اور ایک مذہب اور مسلمانوں کو ہدف بنایا جارہا ہے. انہوں نے کہا کہ ممبئی کے ساکی ناکہ میں قرآن پاک کی بے, حرمتی کے معاملہ سامنا آیا ہے. اس سے قبل بھی ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ قرآن پاک اور مذہبی کتابوں سمیت اہم اشخاص کی توہین اور بے حرمتی پر سخت قانون بنایا جائے اور انہیں 10 سال کی سزا دی جائے لیکن اب تک اسمبلی میں اس پر قانون سازی نہیں ہوئی ہے. ہم نے اس پر بل بھی پیش کیا ہے لیکن پھر بھی سرکار اس پر غور و خوص نہیں کر رہی ہے. اس لئے ہمیں اس پر اب احتجاج کرنا ہوگا۔

شاہ رخ خان کو قومی ایوارڈ سے سرفراز کرنے پر ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ بالی ووڈ میں اداکاری کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان ہے انہیں مسلمان ہونے پر ایوارڈ دئیے جانے کی بات صحیح نہیں ہے. لیکن اگر بی جے پی الیکشن کو مدنظر رکھ کر یہ ایوارڈ تفویض کیا ہے تو انہیں یہ سمجھ لینا چاہئے کہ شاہ رخ خان ایک سیکولر انسان ہے اور اس کا فائدہ بی جے پی کو نہیں ہوگا, جبکہ شاہ رخ خان بہترین اداکار ہیں اور وہ اس ایوارڈ کے حقدار بھی ہے۔

اعظمی نے کہا کہ فوج نے اگر جنگ کی اور فتح ہوئی تو اس کا کریڈٹ وزیر اعظم مودی جی کو دیا جاتا ہے ہر بات میں مودی جی کا نام لیا جاتا ہے, جبکہ جی ایس ٹی میں تخفیف کی گئی اب یہ کہا جارہا ہے کہ ملک میں بہتر ماحول پیدا ہوگیا ہے اور اس سے عوام کو فائدہ ہوگا تو پھر جی ایس ٹی نافذ ہی کیوں کی گئی تھی. ہر بات پر بی جے پی سیاست اور تشہیر کرتی ہے اسے عوامی فلاح وبہبود سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

Continue Reading

سیاست

پالگھر : مقامی لوگوں کا احتجاج، سندھو سہیادری فاؤنڈیشن نے مربے بے پر جندال بندرگاہ کے لیے ماحولیاتی رپورٹ کو چیلنج کیا، رپورٹ میں ‘سائنسی غلطیوں’ کا دیا حوالہ

Published

on

palghar

ممبئی : سندھو سہیادری فاؤنڈیشن نے مربے بے علاقے میں جندال بندرگاہ کی تعمیر سے متعلق ماحولیاتی رپورٹ کی صداقت پر سوال اٹھایا ہے۔ فاؤنڈیشن نے رپورٹ میں متعدد غلطیوں کی وجہ سے فوری طور پر واپس لینے کو کہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، موربا کے باشندوں نے اس بندرگاہ کے خلاف سخت مزاحمت کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ وہ اس نقصان دہ بندرگاہ کو کسی بھی حالت میں تعمیر نہیں ہونے دیں گے۔ اس بندرگاہ سے حیاتیاتی تنوع پر نمایاں اثر پڑنے کی توقع ہے، جس سے کسانوں اور زمینداروں کی روزی روٹی خطرے میں پڑ سکتی ہے، کیونکہ ماہی گیری کی صنعت تباہی کا شکار ہو سکتی ہے۔ خدشہ ہے کہ اگر بندرگاہ بھر جاتی ہے تو ساحلی شہر الیواڑی، نواپور، نندگاؤں اور ست پتی ڈوب سکتے ہیں۔ چند روز قبل مربے کے مکینوں نے جندال کی بندرگاہ کے خلاف مظاہرہ شروع کیا تھا۔

یہ جھگڑے کی بنیادیں ہیں۔ سندھو سہیادری فاؤنڈیشن کے بانی بھوشن بھویر کا دعویٰ ہے کہ ٹھاکر کالج کی سمندری اور ساحلی حیاتیاتی تنوع کی رپورٹ میں بہت سی اہم غلطیاں ہیں۔ شنک پرجاتیوں کی غلط شناخت اور غلط نام ہو چکے ہیں۔ سمانا کی رپورٹ کے مطابق پتھریلے ساحلوں اور سمندر کے فرش پر پائے جانے والے جانداروں کی غلط درجہ بندی کی گئی ہے۔ مزید یہ کہ سمندری تہہ کی تلچھٹ میں پائے جانے والے کیکڑے کی ٹانگوں کے ٹکڑوں کو غلط طور پر ایک الگ نسل کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔ فاؤنڈیشن نے بنیادی اور سائنسی طور پر ناقابل دفاع غلطیوں کی وجہ سے پوری رپورٹ کو ناقص معیار اور ماحولیاتی طور پر ناقص قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔

ٹھاکر کالج نے مربے میں مجوزہ بندرگاہ کے ماحولیاتی اثرات پر ایک رپورٹ تیار کی اور اسے ذمہ دار کمپنی کو پیش کیا۔ اس تنظیم نے آلودگی کنٹرول بورڈ کو رپورٹ پیش کی ہے۔ بھوشن بھویر نے رپورٹ میں کئی غلطیاں ہونے کی وجہ سے اسے منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے اور اس مسئلے کے بارے میں پالگھر کے ضلع کلکٹر ڈاکٹر اندرانی جاکھڑ کو باضابطہ نمائندگی پیش کی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com