(جنرل (عام
اردو زبان تا قیامت زندہ رہے گی : ڈاکٹر عقیل احمد

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یو ایل) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے کہا کہ اردو کو کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا ہے اور یہ زبان تا قیامت زندہ رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اردو زبان کو ختم کرنے کی کوشش کرنے والے خود ہی ختم ہو جاتے ہیں۔
موصوف ڈائریکٹر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز چرار شریف بڈگام میں ‘انجمن فروغ اردو جموں و کشمیر’ کی طرف سے ‘اردو اساتذہ کی صلاحیت سازی’ کے عنوان پر منعقدہ دو روزہ ورکشاپ سے اپنے خطاب کے دوران کیا ہے۔ اس دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن جموں و کشمیر کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر عقیل احمد نے کہا: ‘اردو کا جنازہ کبھی نہیں نکلے گا۔ یہ ایک ایسا درخت ہے جس کی اگر ایک ٹہنی کاٹی جائے دس نئی پھوٹیں گی۔’ ان کا مزید کہنا تھا: ‘اردو کو ختم کرنے کی کوشش کرنے والے خود ہی ختم ہو جاتے ہیں۔ اس کو کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا ہے۔ تا قیامت اردو زندہ رہے گی۔’
این سی پی یو ایل کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ہاں یہ ضروری ہے کہ وقت اور حالات کے مطابق تبدیلیاں بھی لائی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا: ‘ان میں سے ایک بڑی تبدیلی اردو کو سائنس اور ٹیکنالوجی سے جوڑنا ہے۔’
ڈاکٹر عقیل نے کہا کہ تعلیم اور تدریس کو معیاری اور جدید ترین تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لئے اساتذہ کی تربیت لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر تربیت یافتہ اساتذہ طلبا کے ساتھ صحیح طور پر کمیونی کیشن نہیں کر پاتے ہیں جس سے طلباء کو تعلیمی نقصان سے دو چار ہونا پڑتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کو قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں درج نکات کی طرف توجہ دینی چاہئے، اور ان پر عمل کرنا چاہئے۔
ڈاکٹر عقیل احمد نے کہا: ‘تعلیم اور تدریس کو معیاری اور جدید ترین مطالبات اور تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے اساتذہ کی تربیت لازمی ہے کیونکہ بہت سے ساتذہ تربیت نہ ہونے کی وجہ سے طلبا سے صحیح طور پر انٹریکشن اور کمیونی کیشن نہیں کر پاتے ہیں۔’ ان کہنا تھا: ‘آج اساتذہ کی تربیت پر حکومت اور عصری جامعات کے ارباب حل و عقد سنجیدگی سے توجہ دے رہے ہیں اور بیشتر جامعات میں اساتذہ کی تربیت کا اہتمام کیا جاتا ہے، لیکن ابتدائی سطح پر اردو درس و تدریس سے وابستہ اساتذہ کی تربیت کا کوئی معقول انتظام نہیں ہے۔’
ڈاکٹر عقیل احمد نے کہا کہ اساتذہ کو قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں درج نکات کی طرف خاص توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا: ‘قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں تدریس کے حوالے سے جو نکات اور اشارات موجود ہیں ان پر اساتذہ کو سنجیدگی سے توجہ دینے اور عمل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ تدریس کو موثر اور مفید بنائے بغیر تعلیمی نظام کو بہتر نہیں بنایا جا سکتا ہے۔’
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بھی ترقی یافتہ ممالک کی طرح جدید ترین تدریسی نظام سے جڑ کر تعلیم کو اعلیٰ اور معیاری بنانا ہوگا۔
موصوف ڈائریکٹر نے انجمن فروغ اردو جموں و کشمیر کے عہدیداران اور اراکین کو اس نوعیت کا ورکشاپ منعقد کرنے پر مبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ کونسل بھی یہ چاہتی ہے کہ اساتذہ کی تربیت کا یہ سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہے، ہم اس سلسلے میں ہر قسم کا تعاون کرنے کے لئے ہمیشہ تیار ہیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
کریٹ سومیا کو دھمکی… یوسف انصاری کو 48 گھنٹے میں گرفتار کرنے کا مطالبہ، لاؤڈ اسپیکر اور مسجدوں پر کارروائی کا الٹی میٹم

ممبئی : ممبئی گوونڈی شیواجی نگر میں غیر قانونی مسجد اور لاؤڈ اسپیکر کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے زہر افشانی کی ہے۔ انہوں نے گوونڈی شیواجی نگر کی حدود میں غیر قانونی مساجد پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر پر کارروائی کی پولس کو ہدایت دی ہے, اور کہا ہے کہ اگر 48 گھنٹوں میں غیر قانونی مسجد اور لاؤڈ اسپیکر کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو بی جے پی احتجاج کرے گی, اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر کریٹ سومیا کو دھمکی دینے والے یوسف انصاری پر بھی کارروائی اور گرفتاری کا مطالبہ بی جے پی نے کیا ہے اور کہا ہے کہ یوسف انصاری کو پولس فوری طور پر گرفتار کرے۔ غیر قانونی مسجد کو کریٹ سومیا نے لینڈ جہاد قرار دیا اور کہا ہے کہ یوسف انصاری جیسے غنڈہ سے وہ ڈرنے والے نہیں ہیں، بلکہ وہ اپنے احتجاج میں مزید شدت پیدا کریں گے۔ کریٹ سومیا نے گوونڈی شیواجی نگر میں غیر قانونی بنگلہ دیشی پر بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے کریٹ سومیا کی اس شرانگیزی سے علاقہ میں ہلچل ہے۔ پولس نے کریٹ سومیا کے دورہ کے پس منظر پر سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی وقف ایکٹ پر احتجاج پڑا مہنگا آصف شیخ کو نوٹس… پولس پر ہراسائی اور پریشان کرنے کا الزام، پولس کمشنر سے کارروائی کا مطالبہ

ممبئی : ممبئی میں 18 اپریل کو وقف ایکٹ کے خلاف احتجاج کی اجازت طلب کرنا آصف شیخ اور ان کے کنبہ پر مہنگا پڑا اور پولیس نے اب آصف شیخ اور ان کی اہلیہ کو ہراساں کرنا شروع کردیا ہے, جس کے خلاف اب آصف شیخ نے اس کی شکایت بھی کی ہے, اور پولیس کمشنر سے التجا کی ہے کہ وہ ان پولیس والوں کیخلاف کارروائی کرے, جو ان کے گھر میں بلا اجازت داخل ہوئے تھے۔ تلک نگر پولیس اسٹیشن کی ہراسائی اور غنڈہ گردی کے خلاف آصف شیخ اور ان کی اہلیہ جاسمین شیخ نے ممبئی پولیس کمشنر سے درخواست کی ہے کہ وہ ان پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرے, جنہوں نے ان کے شوہر کے غیر موجودگی میں وقف ایکٹ کے تحت احتجاج نہ کرنے کیلئے ان کے گھر میں نوٹس چسپاں کرنے کے ساتھ انہیں ہراساں کیا ہے۔ جاسمین شیخ نے کہا ہے کہ میرے شوہر گھر پر موجود نہیں تھے ان کی عدم موجودگی میں پولیس نے ہمارے گھر پر نہ صرف یہ کہ ہمیں ہراساں کیا بلکہ اب پولیس ہمارے محلہ والوں کو بھی ہراساں اور پریشان کر رہی ہے کہ وہ ہمارا ساتھ نہ دے۔
آصف شیخ نے ممبئی پولیس کمشنر سے التجا کی ہے کہ اس متعلق کارروائی کی جائے بصورت دیگر وہ خودسوزی پر مجبور ہوں گے اور ممبئی پولیس کمشنر کے ہیڈکوارٹر پر خودسوزی کریں گے۔ آصف شیخ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مقامی پولیس اسٹیشن نے یہ واضح کیا ہے کہ وہ کمشنر کے حکم پر ہی ان کے ساتھ اس طرح کا ناروا سلوک کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ کو ہراساں کر نے کے ساتھ پولیس اہلکاروں نے بے پردہ ہماری گھر کی خواتین کا ویڈیو بھی لیا ہے، جو غیر قانونی ہے لیکن پولیس اہلکار اپنی ہٹ دھرمی پر ہے اور کہتے ہیں کہ انہیں ویڈیو لینے کی اجازت ہے۔ اس سلسلے میں جب ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ وقف ایکٹ پر احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی اور آصف شیخ اور دیگر کو نوٹس دیدی گئی ہے، لیکن علاقہ کے دیگر لوگوں کو ہراساں کئے جانے کے الزام کی ڈی سی پی نے تردید کی ہے۔
(جنرل (عام
جموں و کشمیر کے ادھم پور ضلع سے بڑی خبر… ضلع میں تلاشی آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم شروع

جموں : جموں و کشمیر کے ادھم پور (اُدھم پور انکاؤنٹر) ضلع سے بڑی خبر آ رہی ہے۔ بدھ کو ضلع میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم شروع ہوا ہے۔ اودھم پور پولیس نے ایکس پر بتایا کہ پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کی تلاشی مہم کے دوران ادھم پور کے رام نگر تھانہ علاقہ کے تحت جوفر گاؤں میں تین جنگجوؤں کے ساتھ انکاؤنٹر شروع ہوا۔ پولیس نے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا ہے اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے قبل جموں کے کٹھوعہ ضلع کے سانیال علاقے میں 24 مارچ کو آپریشن شروع ہونے کے بعد سے تین انکاؤنٹر ہوئے تھے جس کے بعد گزشتہ 17 دنوں سے پولیس اور سیکورٹی فورسز دہشت گردوں کے ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں جانے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ 27 مارچ کو علاقے میں ایک مقابلے میں دو دہشت گرد مارے گئے اور چار پولیس اہلکار شہید ہوئے۔
دوسری جانب جموں و کشمیر میں برف پگھلنے اور پہاڑی گزرگاہوں کے کھلنے کے ساتھ ہی فوج نے وادی چناب میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے اور امن برقرار رکھنے کے مقصد سے ضلع ڈوڈہ کے گھنے جنگلاتی علاقے میں نگرانی بڑھا دی ہے۔ سیکورٹی حکام نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کے دوران وادی بھدرواہ کے اونچائی والے علاقوں میں نگرانی کو بڑھا دیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ دہشت گرد یہاں بین الاقوامی سرحد عبور کرکے کٹھوعہ ضلع میں دراندازی کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ پچھلے ایک سال میں کٹھوعہ پاکستانی عسکریت پسندوں کے لیے ادھم پور، ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع کے بالائی علاقوں تک پہنچنے کے لیے دراندازی کا ایک بڑا راستہ بن کر ابھرا ہے۔
ایک فوجی اہلکار نے بتایا کہ برفانی تودے کے خطرے کی وجہ سے مشکل حالات کے باوجود بھدرواہ میں قائم فوج کی راشٹریہ رائفلز یونٹ نے 15,500 فٹ بلند کیلاش کنڈ پہاڑ کے علاوہ برف پوش سیوج دھر، پدری گلی، شنکھ پدر اور چترگلہ گزرگاہوں پر نگرانی بڑھا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کٹھوعہ، سانبہ اور ادھم پور میں سرحد کے ساتھ اونچائی والے گزرگاہوں پر اضافی دستے تعینات کرنے کے علاوہ، ایک مشترکہ سیکورٹی چوکی چترگلہ پاس پر قائم کی جا رہی ہے، جو بھدرواہ-پٹھانکوٹ ہائی وے پر سب سے اونچا مقام ہے، جو سطح سمندر سے 10,531 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔
-
سیاست6 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر5 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا