Connect with us
Friday,25-July-2025
تازہ خبریں

سیاست

اورنگ زیب پر مہاراشٹراسمبلی میں ہنگامہ آرائی ابوعاصم اعظمی کا معطلی کا مطالبہ

Published

on

abu-azmi

نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کا سنبھاجی راجے کی توہین کا الزام، نتیش رانے کی شرانگیزی اورنگ زیب کی قبر کے بازو اعظمی کو دفن کر دیا جائے۔ ممبئی مہاراشٹراسمبلی میں اس وقت ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی جب مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈراور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی پر سنبھاجی راجے کی توہین کاالزام عائد کیا گیا۔ اسمبلی کی کارروائی کے دوران نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے اورنگ زیب کی تعریف کرنے پر ابوعاصم اعظمی کو غدار وطن قرار دیتے ہوئے انہیں ایوان سے معطل کرنے کامطالبہ کیا۔ اور کہا کہ اورنگ زیب کی تعریف اور قصیدہ خوانی سے ابوعاصم اعظمی نے ہندوؤں کی دل آزاری کی ہے اورنگ زیب ظالم جابر بادشاہ تھا۔ اس نے سنبھاجی راجہ کو قید کر رکھا تھا اس نے ہندوؤں پر تشدد کیا اور سنبھاجی کو اذیت دے کر تبدیلی مذہب پر مجبو ر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ابو عاصم اعظمی ااس ایوان میں بیٹھنے کے قابل و لائق نہیں ہے اس لئے ان پر معطلی کی کارروائی ہو اس دوران جئے بھوانی اور جئے شیواجی کا نعرہ لگایا گیا۔ اس دوران شورشرابہ کے بعد ایوان کی کارروائی کو ملتوی کرنا پڑا ابوعاصم اعظمی کے بیان پر ایوان میں برسراقتدار حکمراں محاذ نے اعظمی کے بیان کی مذمت کی ہے ابوعاصم اعظمی کے بیان پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بی جے پی لیڈراور رکن اسمبلی نتیش رانے نے ابوعاصم اعظمی کو اورنگ زیب کے قبر کے بازو میں ہی لٹانے کا وعدہ کیا انہوں نے کہا کہ اورنگ زیب کی تعریف کرنے والوں کی یہی جگہ ہے وہ بھی اسی کے بازو میں لیٹ جائے اور پھر یہ ڈمپنگ یارڈ بن جائے گا ابوعاصم اعظمی پر کارروائی کے سوال پر نتیش رانے نے کہا کہ اس سے بڑی اور کیا کارروائی ہوسکتی ہے۔ کہ اسے اورنگ زیب کے قبر کے متصل ہی دفن کر دیا جائے۔ ابوعاصم اعظمی کے خلاف نتیش رانے نے جم کر زہر افشانی کی اور کہا کہ سنبھاجی راجے اور اورنگ زیب کی لڑائی دھرم کی لڑائی تھی اور یہ لڑائی ہندو سامراج اور اسلام کی تھی۔ اسے سیکولر لڑائی کہنے کی کوئی گنجائش نہیں اورنگ زیب نے اسلام قبول کرنے کے لیے سنبھاجی راجے پر دباؤ ڈالا۔

بین الاقوامی خبریں

پیوٹن اور زیلنسکی کی ملاقات ممکن… یوکرین میں جنگ بندی پر روس کا بڑا بیان، بتا دیا معاملہ کن شرائط پر حل ہو گا

Published

on

ماسکو : روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی ملاقات کر سکتے ہیں۔ روس نے عندیہ دیا ہے کہ یہ یوکرین اور روس کے درمیان جامع امن معاہدے کا آخری مرحلہ ہوگا۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ممکن ہے لیکن مذاکرات کاروں کی جانب سے ٹھوس بنیاد تیار کیے بغیر یہ ممکن نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پوٹن-زیلینسکی سربراہی ملاقات امن معاہدے کے آخری مرحلے کے طور پر ہی ہو سکتی ہے۔ یوکرین نے اس ہفتے کے شروع میں امن مذاکرات کے مختصر دور کے بعد اگست کے آخر تک دونوں صدور کے درمیان ملاقات کی تجویز پیش کی تھی۔ اس کے بعد روس کی طرف سے یہ بیان سامنے آیا ہے۔ روس کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ پیوٹن اور زیلنسکی اسی وقت ملاقات کر سکتے ہیں جب دونوں ممالک کے درمیان جنگ روکنے کے لیے کوئی حتمی معاہدہ طے پا جائے۔

دمتری پیسکوف نے اگست میں ہونے والی ملاقات کی فزیبلٹی کے بارے میں شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا: “ایسا پیچیدہ طریقہ کار ایک ماہ میں مکمل کرنا ممکن نہیں لگتا۔” یہ امکان نہیں ہے کہ یہ 30 دن ہو گا۔ ماسکو اور کیف اب بھی اپنے مذاکراتی موقف میں ایک دوسرے سے متصادم ہیں۔ راتوں رات دونوں کو اکٹھا کرنا ناممکن لگتا ہے۔ “اس کے لیے ایک انتہائی پیچیدہ سفارتی کوشش کی ضرورت ہوگی۔” روس اور یوکرین کے درمیان ترکی کے شہر استنبول میں جنگ بندی کے مذاکرات ہوئے ہیں۔ مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ ختم ہونے کے فوراً بعد روس اور یوکرین نے ایک دوسرے پر ڈرون حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ یوکرین نے کہا ہے کہ روسی حملے میں تین افراد ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب روس میں یوکرین کے ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ دونوں فریقوں کا جارحانہ رویہ امن مذاکرات میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے۔

روس اور یوکرین کے درمیان فروری 2022 سے لڑائی جاری ہے، اس لڑائی میں اب تک دونوں طرف سے جان و مال کا بہت زیادہ نقصان ہو چکا ہے۔ دونوں فریقوں کے درمیان گزشتہ ماہ ترکی میں بات چیت ہوئی تھی۔ اس دوران دونوں فریقین نے فوجیوں کی لاشوں کے تبادلے پر اتفاق کیا لیکن جنگ بندی پر کوئی معاہدہ نہ ہوسکا۔ اس جنگ کو روکنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششیں بھی ناکام ہو چکی ہیں۔

Continue Reading

سیاست

چہنگور بابا کیس تبدیلی مذہب معاملہ : ابوعاصم اعظمی اور جتیندر آہواڑ اب کہاں گئے، نتیش رانے

Published

on

Nitish Ran

ممبئی مہاراشٹر کے ماہی گیری اور بندرگاہ وزیر نتیش رانے نے ایک مرتبہ پھر چہنگور بابا کی گرفتاری اور تبدیلی پر تبصرہ کرتے ہوئے لوجہاد پر رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی اور جتیندر آہواڑ کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ اب ابوعاصم اعظمی اور جتیندر آہواڑ کہاں ہے, جو ایوان میں کہتے ہیں کہ لوجہاد نہیں ہے چہنگور بابا کون ہے, کیا وہ ان کے جمائی یعنی داماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بابا اور تبدیلی مذہب کے ریکیٹ پر سخت کارروائی کی جانی چاہیے تاکہ ہندو لڑکیوں کے جانب کوئی آنکھ اٹھانے کی ہمت نہ کرے۔ اس کے بعد نتیش رانے کی ہندی مراٹھی تنازع پر ایم این ایس اور شیوسینا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان میں اگر ہمت ہے تو اردو لکھنا پڑھنا بند کرے, تب ان کا خیرمقدم اور استقبال ہوگا۔ انہو ں نے کہا کہ ہندوؤں کو تقسیم کرنے کی کوشش جاری ہے, اس لئے ہندوؤں کو متحد رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ زبان اور تہذیب کے نام پر ہندوؤں کی تقسیم ناقابل برداشت ہے, ہندوؤں کو متحد رہنا چاہئے۔ نتیش رانے نے مراٹھی ہندی تنازع میں اردو سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے اس زبان کو روک کر دکھانے کا چلینج ایم این ایس کو کیا ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی چن دیکھنے کے بہانے اسے چوری کرنے والا شاطر ملزم گرفتار

Published

on

arrest.

ممبئی اندھیری میں ایک خاتون کے گلے کے سونے کے زیورات دیکھنے کی غرض سے نکال کر زیورات لے کر فرار ہونے والے ایک ایسے شاطر چور کو ممبئی پولس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو مغربی بنگال جانے کے لیے ٹرین میں سوار تھا اسے ناسک اگت پوری سے پولس نے گرفتار کر لیا۔

اندھیری تیلی گلی سے شکایت کنندہ گزر رہی تھی اسی دوران ملزم نے ان سے زیورات دیکھنے کی غرض سے ۲۸ گرام سونے کی چن نکالی اور وہ اس چین کا معائنہ کررہا تھا, اسی دوران اس نے چین لے کر اس کے ساتھ دھوکہ دہی کی اور فرار ہو گیا۔ پولس نے اس معاملہ میں کیس درج کر لیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ شروع کیا۔ پولس نے ملزم کا سراغ موبائل لوکیشن سے نکال لیا اور اسے اگت پوری اسٹیشن سے زیر حراست لیا۔ ملزم کی شناخت منور انور عبدالحمید ۵۰ سال کے طور پر ہوئی ہے۔ ۲۰۲۴ دسمبر میں وہ جیل سے رہا ہوا تھا اس کے خلاف ممبئی و اطراف میں چوری کے ۶ معاملات درج ہیں, یہ ملزم جرائم پیشہ ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر اور ڈی سی پی کی سربراہی میں حل کر لیا گیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com